2 Kings 4 (UGV2)

1 ایک دن ایک بیوہ الیشع کے پاس آئی جس کا شوہر جب زندہ تھا نبیوں کے گروہ میں شامل تھا۔ بیوہ چیختی چلّاتی الیشع سے مخاطب ہوئی، ”آپ جانتے ہیں کہ میرا شوہر جو آپ کی خدمت کرتا تھا اللہ کا خوف مانتا تھا۔ اب جب وہ فوت ہو گیا ہے تو اُس کا ایک ساہوکار آ کر دھمکی دے رہا ہے کہ اگر قرض ادا نہ کیا گیا تو مَیں تیرے دو بیٹوں کو غلام بنا کر لے جاؤں گا۔“ 2 الیشع نے پوچھا، ”مَیں کس طرح آپ کی مدد کروں؟ بتائیں، گھر میں آپ کے پاس کیا ہے؟“ بیوہ نے جواب دیا، ”کچھ نہیں، صرف زیتون کے تیل کا چھوٹا سا برتن۔“ 3 الیشع بولا، ”جائیں، اپنی تمام پڑوسنوں سے خالی برتن مانگیں۔ لیکن دھیان رکھیں کہ تھوڑے برتن نہ ہوں! 4 پھر اپنے بیٹوں کے ساتھ گھر میں جا کر دروازے پر کنڈی لگائیں۔ تیل کا اپنا برتن لے کر تمام خالی برتنوں میں تیل اُنڈیلتی جائیں۔ جب ایک بھر جائے تو اُسے ایک طرف رکھ کر دوسرے کو بھرنا شروع کریں۔“ 5 بیوہ نے جا کر ایسا ہی کیا۔ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ گھر میں گئی اور دروازے پر کنڈی لگائی۔ بیٹے اُسے خالی برتن دیتے گئے اور ماں اُن میں تیل اُنڈیلتی گئی۔ 6 برتنوں میں تیل ڈلتے ڈلتے سب لبالب بھر گئے۔ ماں بولی، ”مجھے ایک اَور برتن دے دو“ تو ایک لڑکے نے جواب دیا، ”اَور کوئی نہیں ہے۔“ تب تیل کا سلسلہ رُک گیا۔ 7 جب بیوہ نے مردِ خدا کے پاس جا کر اُسے اطلاع دی تو الیشع نے کہا، ”اب جا کر تیل کو بیچ دیں اور قرضے کے پیسے ادا کریں۔ جو بچ جائے اُسے آپ اور آپ کے بیٹے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔“ 8 ایک دن الیشع شونیم گیا۔ وہاں ایک امیر عورت رہتی تھی جس نے زبردستی اُسے اپنے گھر بٹھا کر کھانا کھلایا۔ بعد میں جب کبھی الیشع وہاں سے گزرتا تو وہ کھانے کے لئے اُس عورت کے گھر ٹھہر جاتا۔ 9 ایک دن عورت نے اپنے شوہر سے بات کی، ”مَیں نے جان لیا ہے کہ جو آدمی ہمارے ہاں آتا رہتا ہے وہ اللہ کا مُقدّس پیغمبر ہے۔ 10 کیوں نہ ہم اُس کے لئے چھت پر چھوٹا سا کمرا بنا کر اُس میں چارپائی، میز، کرسی اور شمع دان رکھیں۔ پھر جب بھی وہ ہمارے پاس آئے تو وہ اُس میں ٹھہر سکتا ہے۔“ 11 ایک دن جب الیشع آیا تو وہ اپنے کمرے میں جا کر بستر پر لیٹ گیا۔ 12 اُس نے اپنے نوکر جیحازی سے کہا، ”شونیمی میزبان کو بُلا لاؤ۔“ جب وہ آ کر اُس کے سامنے کھڑی ہوئی 13 تو الیشع نے جیحازی سے کہا، ”اُسے بتا دینا کہ آپ نے ہمارے لئے بہت تکلیف اُٹھائی ہے۔ اب ہم آپ کے لئے کیا کچھ کریں؟ کیا ہم بادشاہ یا فوج کے کمانڈر سے بات کر کے آپ کی سفارش کریں؟“ عورت نے جواب دیا، ”نہیں، اِس کی ضرورت نہیں۔ مَیں اپنے ہی لوگوں کے درمیان رہتی ہوں۔“ 14 بعد میں الیشع نے جیحازی سے بات کی، ”ہم اُس کے لئے کیا کریں؟“ جیحازی نے جواب دیا، ”ایک بات تو ہے۔ اُس کا کوئی بیٹا نہیں، اور اُس کا شوہر کافی بوڑھا ہے۔“ 15 الیشع بولا، ”اُسے واپس بُلاؤ۔“ عورت واپس آ کر دروازے میں کھڑی ہو گئی۔ الیشع نے اُس سے کہا، 16 ”اگلے سال اِسی وقت آپ کا اپنا بیٹا آپ کی گود میں ہو گا۔“ شونیمی عورت نے اعتراض کیا، ”نہیں نہیں، میرے آقا۔ مردِ خدا ایسی باتیں کر کے اپنی خادمہ کو جھوٹی تسلی مت دیں۔“ 17 لیکن ایسا ہی ہوا۔ کچھ دیر کے بعد عورت کا پاؤں بھاری ہو گیا، اور عین ایک سال کے بعد اُس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا۔ سب کچھ ویسا ہی ہوا جیسا الیشع نے کہا تھا۔ 18 بچہ پروان چڑھا، اور ایک دن وہ گھر سے نکل کر کھیت میں اپنے باپ کے پاس گیا جو فصل کی کٹائی کرنے والوں کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ 19 اچانک لڑکا چیخنے لگا، ”ہائے میرا سر، ہائے میرا سر!“ باپ نے کسی ملازم کو بتایا، ”لڑکے کو اُٹھا کر ماں کے پاس لے جاؤ۔“ 20 نوکر اُسے اُٹھا کر لے گیا، اور وہ اپنی ماں کی گود میں بیٹھا رہا۔ لیکن دوپہر کو وہ مر گیا۔ 21 ماں لڑکے کی لاش کو لے کر چھت پر چڑھ گئی۔ مردِ خدا کے کمرے میں جا کر اُس نے اُسے اُس کے بستر پر لٹا دیا۔ پھر دروازے کو بند کر کے وہ باہر نکلی 22 اور اپنے شوہر کو بُلوا کر کہا، ”ذرا ایک نوکر اور ایک گدھی میرے پاس بھیج دیں۔ مجھے فوراً مردِ خدا کے پاس جانا ہے۔ مَیں جلد ہی واپس آ جاؤں گی۔“ 23 شوہر نے حیران ہو کر پوچھا، ”آج اُس کے پاس کیوں جانا ہے؟ نہ تو نئے چاند کی عید ہے، نہ سبت کا دن۔“ بیوی نے کہا، ”سب خیریت ہے۔“ 24 گدھی پر زِین کس کر اُس نے نوکر کو حکم دیا، ”گدھی کو تیز چلا تاکہ ہم جلدی پہنچ جائیں۔ جب مَیں کہوں گی تب ہی رُکنا ہے، ورنہ نہیں۔“ 25 چلتے چلتے وہ کرمل پہاڑ کے پاس پہنچ گئے جہاں مردِ خدا الیشع تھا۔ اُسے دُور سے دیکھ کر الیشع جیحازی سے کہنے لگا، ”دیکھو، شونیم کی عورت آ رہی ہے! 26 بھاگ کر اُس کے پاس جاؤ اور پوچھو کہ کیا آپ، آپ کا شوہر اور بچہ ٹھیک ہیں؟“ جیحازی نے جا کر اُس کا حال پوچھا تو عورت نے جواب دیا، ”جی، سب ٹھیک ہے۔“ 27 لیکن جوں ہی وہ پہاڑ کے پاس پہنچ گئی تو الیشع کے سامنے گر کر اُس کے پاؤں سے چمٹ گئی۔ یہ دیکھ کر جیحازی اُسے ہٹانے کے لئے قریب آیا، لیکن مردِ خدا بولا، ”چھوڑ دو! کوئی بات اِسے بہت تکلیف دے رہی ہے، لیکن رب نے وجہ مجھ سے چھپائے رکھی ہے۔ اُس نے مجھے اِس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔“ 28 پھر شونیمی عورت بول اُٹھی، ”میرے آقا، کیا مَیں نے آپ سے بیٹے کی درخواست کی تھی؟ کیا مَیں نے نہیں کہا تھا کہ مجھے غلط اُمید نہ دلائیں؟“ 29 تب الیشع نے نوکر کو حکم دیا، ”جیحازی، سفر کے لئے کمربستہ ہو کر میری لاٹھی کو لے لو اور بھاگ کر شونیم پہنچو۔ اگر راستے میں کسی سے ملو تو اُسے سلام تک نہ کرنا، اور اگر کوئی سلام کہے تو اُسے جواب مت دینا۔ جب وہاں پہنچو گے تو میری لاٹھی لڑکے کے چہرے پر رکھ دینا۔“ 30 لیکن ماں نے اعتراض کیا، ”رب کی اور آپ کی حیات کی قَسم، آپ کے بغیر مَیں گھر واپس نہیں جاؤں گی۔“چنانچہ الیشع بھی اُٹھا اور عورت کے پیچھے پیچھے چل پڑا۔ 31 جیحازی بھاگ بھاگ کر اُن سے پہلے پہنچ گیا اور لاٹھی کو لڑکے کے چہرے پر رکھ دیا۔ لیکن کچھ نہ ہوا۔ نہ کوئی آواز سنائی دی، نہ کوئی حرکت ہوئی۔ وہ الیشع کے پاس واپس آیا اور بولا، ”لڑکا ابھی تک مُردہ ہی ہے۔“ 32 جب الیشع پہنچ گیا تو لڑکا اب تک مُردہ حالت میں اُس کے بستر پر پڑا تھا۔ 33 وہ اکیلا ہی اندر گیا اور دروازے پر کنڈی لگا کر رب سے دعا کرنے لگا۔ 34 پھر وہ لڑکے پر لیٹ گیا، یوں کہ اُس کا منہ بچے کے منہ سے، اُس کی آنکھیں بچے کی آنکھوں سے اور اُس کے ہاتھ بچے کے ہاتھوں سے لگ گئے۔ اور جوں ہی وہ لڑکے پر جھک گیا تو اُس کا جسم گرم ہونے لگا۔ 35 الیشع کھڑا ہوا اور گھر میں اِدھر اُدھر پھرنے لگا۔ پھر وہ ایک اَور مرتبہ لڑکے پر لیٹ گیا۔ اِس دفعہ لڑکے نے سات بار چھینکیں مار کر اپنی آنکھیں کھول دیں۔ 36 الیشع نے جیحازی کو آواز دے کر کہا، ”شونیمی عورت کو بُلا لاؤ۔“ وہ کمرے میں داخل ہوئی تو الیشع بولا، ”آئیں، اپنے بیٹے کو اُٹھا کر لے جائیں۔“ 37 وہ آئی اور الیشع کے سامنے اوندھے منہ جھک گئی، پھر اپنے بیٹے کو اُٹھا کر کمرے سے باہر چلی گئی۔ 38 الیشع جِلجال کو لوٹ آیا۔ اُن دنوں میں ملک کال کی گرفت میں تھا۔ ایک دن جب نبیوں کا گروہ اُس کے سامنے بیٹھا تھا تو اُس نے اپنے نوکر کو حکم دیا، ”بڑی دیگ لے کر نبیوں کے لئے کچھ پکا لو۔“ 39 ایک آدمی باہر نکل کر کھلے میدان میں کدو ڈھونڈنے گیا۔ کہیں ایک بیل نظر آئی جس پر کدو جیسی کوئی سبزی لگی تھی۔ اِن کدوؤں سے اپنی چادر بھر کر وہ واپس آیا اور اُنہیں کاٹ کاٹ کر دیگ میں ڈال دیا، حالانکہ کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ کیا چیز ہے۔ 40 سالن پک کر نبیوں میں تقسیم ہوا۔ لیکن اُسے چکھتے ہی وہ چیخنے لگے، ”مردِ خدا، سالن میں زہر ہے! اِسے کھا کر بندہ مر جائے گا۔“ وہ اُسے بالکل نہ کھا سکے۔ 41 الیشع نے حکم دیا، ”مجھے کچھ میدہ لا کر دیں۔“ پھر اُسے دیگ میں ڈال کر بولا، ”اب اِسے لوگوں کو کھلا دیں۔“ اب کھانا کھانے کے قابل تھا اور اُنہیں نقصان نہ پہنچا سکا۔ 42 ایک اَور موقع پر کسی آدمی نے بعل سلیسہ سے آ کر مردِ خدا کو نئی فصل کے جَو کی 20 روٹیاں اور کچھ اناج دے دیا۔ الیشع نے جیحازی کو حکم دیا، ”اِسے لوگوں کو کھلا دو۔“ 43 جیحازی حیران ہو کر بولا، ”یہ کیسے ممکن ہے؟ یہ تو 100 آدمیوں کے لئے کافی نہیں ہے۔“ لیکن الیشع نے اصرار کیا، ”اِسے لوگوں میں تقسیم کر دو، کیونکہ رب فرماتا ہے کہ وہ جی بھر کر کھائیں گے بلکہ کچھ بچ بھی جائے گا۔“ 44 اور ایسا ہی ہوا۔ جب نوکر نے آدمیوں میں کھانا تقسیم کیا تو اُنہوں نے جی بھر کر کھایا، بلکہ کچھ کھانا بچ بھی گیا۔ ویسا ہی ہوا جیسا رب نے فرمایا تھا۔

In Other Versions

2 Kings 4 in the ANGEFD

2 Kings 4 in the ANTPNG2D

2 Kings 4 in the AS21

2 Kings 4 in the BAGH

2 Kings 4 in the BBPNG

2 Kings 4 in the BBT1E

2 Kings 4 in the BDS

2 Kings 4 in the BEV

2 Kings 4 in the BHAD

2 Kings 4 in the BIB

2 Kings 4 in the BLPT

2 Kings 4 in the BNT

2 Kings 4 in the BNTABOOT

2 Kings 4 in the BNTLV

2 Kings 4 in the BOATCB

2 Kings 4 in the BOATCB2

2 Kings 4 in the BOBCV

2 Kings 4 in the BOCNT

2 Kings 4 in the BOECS

2 Kings 4 in the BOGWICC

2 Kings 4 in the BOHCB

2 Kings 4 in the BOHCV

2 Kings 4 in the BOHLNT

2 Kings 4 in the BOHNTLTAL

2 Kings 4 in the BOICB

2 Kings 4 in the BOILNTAP

2 Kings 4 in the BOITCV

2 Kings 4 in the BOKCV

2 Kings 4 in the BOKCV2

2 Kings 4 in the BOKHWOG

2 Kings 4 in the BOKSSV

2 Kings 4 in the BOLCB

2 Kings 4 in the BOLCB2

2 Kings 4 in the BOMCV

2 Kings 4 in the BONAV

2 Kings 4 in the BONCB

2 Kings 4 in the BONLT

2 Kings 4 in the BONUT2

2 Kings 4 in the BOPLNT

2 Kings 4 in the BOSCB

2 Kings 4 in the BOSNC

2 Kings 4 in the BOTLNT

2 Kings 4 in the BOVCB

2 Kings 4 in the BOYCB

2 Kings 4 in the BPBB

2 Kings 4 in the BPH

2 Kings 4 in the BSB

2 Kings 4 in the CCB

2 Kings 4 in the CUV

2 Kings 4 in the CUVS

2 Kings 4 in the DBT

2 Kings 4 in the DGDNT

2 Kings 4 in the DHNT

2 Kings 4 in the DNT

2 Kings 4 in the ELBE

2 Kings 4 in the EMTV

2 Kings 4 in the ESV

2 Kings 4 in the FBV

2 Kings 4 in the FEB

2 Kings 4 in the GGMNT

2 Kings 4 in the GNT

2 Kings 4 in the HARY

2 Kings 4 in the HNT

2 Kings 4 in the IRVA

2 Kings 4 in the IRVB

2 Kings 4 in the IRVG

2 Kings 4 in the IRVH

2 Kings 4 in the IRVK

2 Kings 4 in the IRVM

2 Kings 4 in the IRVM2

2 Kings 4 in the IRVO

2 Kings 4 in the IRVP

2 Kings 4 in the IRVT

2 Kings 4 in the IRVT2

2 Kings 4 in the IRVU

2 Kings 4 in the ISVN

2 Kings 4 in the JSNT

2 Kings 4 in the KAPI

2 Kings 4 in the KBT1ETNIK

2 Kings 4 in the KBV

2 Kings 4 in the KJV

2 Kings 4 in the KNFD

2 Kings 4 in the LBA

2 Kings 4 in the LBLA

2 Kings 4 in the LNT

2 Kings 4 in the LSV

2 Kings 4 in the MAAL

2 Kings 4 in the MBV

2 Kings 4 in the MBV2

2 Kings 4 in the MHNT

2 Kings 4 in the MKNFD

2 Kings 4 in the MNG

2 Kings 4 in the MNT

2 Kings 4 in the MNT2

2 Kings 4 in the MRS1T

2 Kings 4 in the NAA

2 Kings 4 in the NASB

2 Kings 4 in the NBLA

2 Kings 4 in the NBS

2 Kings 4 in the NBVTP

2 Kings 4 in the NET2

2 Kings 4 in the NIV11

2 Kings 4 in the NNT

2 Kings 4 in the NNT2

2 Kings 4 in the NNT3

2 Kings 4 in the PDDPT

2 Kings 4 in the PFNT

2 Kings 4 in the RMNT

2 Kings 4 in the SBIAS

2 Kings 4 in the SBIBS

2 Kings 4 in the SBIBS2

2 Kings 4 in the SBICS

2 Kings 4 in the SBIDS

2 Kings 4 in the SBIGS

2 Kings 4 in the SBIHS

2 Kings 4 in the SBIIS

2 Kings 4 in the SBIIS2

2 Kings 4 in the SBIIS3

2 Kings 4 in the SBIKS

2 Kings 4 in the SBIKS2

2 Kings 4 in the SBIMS

2 Kings 4 in the SBIOS

2 Kings 4 in the SBIPS

2 Kings 4 in the SBISS

2 Kings 4 in the SBITS

2 Kings 4 in the SBITS2

2 Kings 4 in the SBITS3

2 Kings 4 in the SBITS4

2 Kings 4 in the SBIUS

2 Kings 4 in the SBIVS

2 Kings 4 in the SBT

2 Kings 4 in the SBT1E

2 Kings 4 in the SCHL

2 Kings 4 in the SNT

2 Kings 4 in the SUSU

2 Kings 4 in the SUSU2

2 Kings 4 in the SYNO

2 Kings 4 in the TBIAOTANT

2 Kings 4 in the TBT1E

2 Kings 4 in the TBT1E2

2 Kings 4 in the TFTIP

2 Kings 4 in the TFTU

2 Kings 4 in the TGNTATF3T

2 Kings 4 in the THAI

2 Kings 4 in the TNFD

2 Kings 4 in the TNT

2 Kings 4 in the TNTIK

2 Kings 4 in the TNTIL

2 Kings 4 in the TNTIN

2 Kings 4 in the TNTIP

2 Kings 4 in the TNTIZ

2 Kings 4 in the TOMA

2 Kings 4 in the TTENT

2 Kings 4 in the UBG

2 Kings 4 in the UGV

2 Kings 4 in the UGV3

2 Kings 4 in the VBL

2 Kings 4 in the VDCC

2 Kings 4 in the YALU

2 Kings 4 in the YAPE

2 Kings 4 in the YBVTP

2 Kings 4 in the ZBP