1 Kings 18 (UGV2)

1 بہت دن گزر گئے۔ پھر کال کے تیسرے سال میں رب الیاس سے ہم کلام ہوا، ”اب جا کر اپنے آپ کو اخی اب کے سامنے پیش کر۔ مَیں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دوں گا۔“ 2 چنانچہ الیاس اخی اب سے ملنے کے لئے اسرائیل چلا گیا۔ اُس وقت سامریہ کال کی سخت گرفت میں تھا، 3 اِس لئے اخی اب نے محل کے انچارج عبدیاہ کو بُلایا۔ (عبدیاہ رب کا خوف مانتا تھا۔ 4 جب ایزبل نے رب کے تمام نبیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی تو عبدیاہ نے 100 نبیوں کو دو غاروں میں چھپا دیا تھا۔ ہر غار میں 50 نبی رہتے تھے، اور عبدیاہ اُنہیں کھانے پینے کی چیزیں پہنچاتا رہتا تھا۔) 5 اب اخی اب نے عبدیاہ کو حکم دیا، ”پورے ملک میں سے گزر کر تمام چشموں اور وادیوں کا معائنہ کریں۔ شاید کہیں کچھ گھاس مل جائے جو ہم اپنے گھوڑوں اور خچروں کو کھلا کر اُنہیں بچا سکیں۔ ایسا نہ ہو کہ ہمیں کھانے کی قلت کے باعث کچھ جانوروں کو ذبح کرنا پڑے۔“ 6 اُنہوں نے مقرر کیا کہ اخی اب کہاں جائے گا اور عبدیاہ کہاں، پھر دونوں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔ 7 چلتے چلتے عبدیاہ کو اچانک الیاس اُس کی طرف آتے ہوئے نظر آیا۔ جب عبدیاہ نے اُسے پہچانا تو وہ منہ کے بل جھک کر بولا، ”میرے آقا الیاس، کیا آپ ہی ہیں؟“ 8 الیاس نے جواب دیا، ”جی، مَیں ہی ہوں۔ جائیں، اپنے مالک کو اطلاع دیں کہ الیاس آ گیا ہے۔“ 9 عبدیاہ نے اعتراض کیا، ”مجھ سے کیا غلطی ہوئی ہے کہ آپ مجھے اخی اب سے مروانا چاہتے ہیں؟ 10 رب آپ کے خدا کی قَسم، بادشاہ نے اپنے بندوں کو ہر قوم اور ملک میں بھیج دیا ہے تاکہ آپ کو ڈھونڈ نکالیں۔ اور جہاں جواب ملا کہ الیاس یہاں نہیں ہے وہاں لوگوں کو قَسم کھانی پڑی کہ ہم الیاس کا کھوج لگانے میں ناکام رہے ہیں۔ 11 اور اب آپ چاہتے ہیں کہ مَیں بادشاہ کے پاس جا کر اُسے بتاؤں کہ الیاس یہاں ہے؟ 12 عین ممکن ہے کہ جب مَیں آپ کو چھوڑ کر چلا جاؤں تو رب کا روح آپ کو اُٹھا کر کسی نامعلوم جگہ لے جائے۔ اگر بادشاہ میری یہ اطلاع سن کر یہاں آئے اور آپ کو نہ پائے تو مجھے مار ڈالے گا۔ یاد رہے کہ مَیں جوانی سے لے کر آج تک رب کا خوف مانتا آیا ہوں۔ 13 کیا میرے آقا تک یہ خبر نہیں پہنچی کہ جب ایزبل رب کے نبیوں کو قتل کر رہی تھی تو مَیں نے کیا کِیا؟ مَیں دو غاروں میں پچاس پچاس نبیوں کو چھپا کر اُنہیں کھانے پینے کی چیزیں پہنچاتا رہا۔ 14 اور اب آپ چاہتے ہیں کہ مَیں اخی اب کے پاس جا کر اُسے اطلاع دوں کہ الیاس یہاں آ گیا ہے؟ وہ مجھے ضرور مار ڈالے گا۔“ 15 الیاس نے کہا، ”رب الافواج کی حیات کی قَسم جس کی خدمت مَیں کرتا ہوں، آج مَیں اپنے آپ کو ضرور بادشاہ کو پیش کروں گا۔“ 16 تب عبدیاہ چلا گیا اور بادشاہ کو الیاس کی خبر پہنچائی۔ یہ سن کر اخی اب الیاس سے ملنے کے لئے آیا۔ 17 الیاس کو دیکھتے ہی اخی اب بولا، ”اے اسرائیل کو مصیبت میں ڈالنے والے، کیا آپ واپس آ گئے ہیں؟“ 18 الیاس نے اعتراض کیا، ”مَیں تو اسرائیل کے لئے مصیبت کا باعث نہیں بنا بلکہ آپ اور آپ کے باپ کا گھرانا۔ آپ رب کے احکام چھوڑ کر بعل کے بُتوں کے پیچھے لگ گئے ہیں۔ 19 اب مَیں آپ کو چیلنج دیتا ہوں، تمام اسرائیل کو بُلا کر کرمل پہاڑ پر جمع کریں۔ ساتھ ساتھ بعل دیوتا کے 450 نبیوں کو اور ایزبل کی میز پر شریک ہونے والے یسیرت دیوی کے 400 نبیوں کو بھی بُلائیں۔“ 20 اخی اب مان گیا۔ اُس نے تمام اسرائیلیوں اور نبیوں کو بُلایا۔ جب وہ کرمل پہاڑ پر جمع ہو گئے 21 تو الیاس اُن کے سامنے جا کھڑا ہوا اور کہا، ”آپ کب تک کبھی اِس طرف، کبھی اُس طرف لنگڑاتے رہیں گے؟ اگر رب خدا ہے تو صرف اُسی کی پیروی کریں، لیکن اگر بعل واحد خدا ہے تو اُسی کے پیچھے لگ جائیں۔“لوگ خاموش رہے۔ 22 الیاس نے بات جاری رکھی، ”رب کے نبیوں میں سے صرف مَیں ہی باقی رہ گیا ہوں۔ دوسری طرف بعل دیوتا کے یہ 450 نبی کھڑے ہیں۔ 23 اب دو بَیل لے آئیں۔ بعل کے نبی ایک کو پسند کریں اور پھر اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے اپنی قربان گاہ کی لکڑیوں پر رکھ دیں۔ لیکن وہ لکڑیوں کو آگ نہ لگائیں۔ مَیں دوسرے بَیل کو تیار کر کے اپنی قربان گاہ کی لکڑیوں پر رکھ دوں گا۔ لیکن مَیں بھی اُنہیں آگ نہیں لگاؤں گا۔ 24 پھر آپ اپنے دیوتا کا نام پکاریں جبکہ مَیں رب کا نام پکاروں گا۔ جو معبود قربانی کو جلا کر جواب دے گا وہی خدا ہے۔“ تمام لوگ بولے، ”آپ ٹھیک کہتے ہیں۔“ 25 پھر الیاس نے بعل کے نبیوں سے کہا، ”شروع کریں، کیونکہ آپ بہت ہیں۔ ایک بَیل کو چن کر اُسے تیار کریں۔ لیکن اُسے آگ مت لگانا بلکہ اپنے دیوتا کا نام پکاریں تاکہ وہ آگ بھیج دے۔“ 26 اُنہوں نے بَیلوں میں سے ایک کو چن کر اُسے تیار کیا، پھر بعل کا نام پکارنے لگے۔ صبح سے لے کر دوپہر تک وہ مسلسل چیختے چلّاتے رہے، ”اے بعل، ہماری سن!“ ساتھ ساتھ وہ اُس قربان گاہ کے ارد گرد ناچتے رہے جو اُنہوں نے بنائی تھی۔ لیکن نہ کوئی آواز سنائی دی، نہ کسی نے جواب دیا۔ 27 دوپہر کے وقت الیاس اُن کا مذاق اُڑانے لگا، ”زیادہ اونچی آواز سے بولیں! شاید وہ سوچوں میں غرق ہو یا اپنی حاجت رفع کرنے کے لئے ایک طرف گیا ہو۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ کہیں سفر کر رہا ہو۔ یا شاید وہ گہری نیند سو گیا ہو اور اُسے جگانے کی ضرورت ہے۔“ 28 تب وہ مزید اونچی آواز سے چیخنے چلّانے لگے۔ معمول کے مطابق وہ چھریوں اور نیزوں سے اپنے آپ کو زخمی کرنے لگے، یہاں تک کہ خون بہنے لگا۔ 29 دوپہر گزر گئی، اور وہ شام کے اُس وقت تک وجد میں رہے جب غلہ کی نذر پیش کی جاتی ہے۔ لیکن کوئی آواز نہ سنائی دی۔ نہ کسی نے جواب دیا، نہ اُن کے تماشے پر توجہ دی۔ 30 پھر الیاس اسرائیلیوں سے مخاطب ہوا، ”آئیں، سب یہاں میرے پاس آئیں!“ سب قریب آئے۔ وہاں رب کی ایک قربان گاہ تھی جو گرائی گئی تھی۔ اب الیاس نے وہ دوبارہ کھڑی کی۔ 31 اُس نے یعقوب سے نکلے ہر قبیلے کے لئے ایک ایک پتھر چن لیا۔ (بعد میں رب نے یعقوب کا نام اسرائیل رکھا تھا)۔ 32 اِن بارہ پتھروں کو لے کر الیاس نے رب کے نام کی تعظیم میں قربان گاہ بنائی۔ اِس کے ارد گرد اُس نے اِتنا چوڑا گڑھا کھودا کہ اُس میں تقریباً 15 لٹر پانی سما سکتا تھا۔ 33 پھر اُس نے قربان گاہ پر لکڑیوں کا ڈھیر لگایا اور بَیل کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے لکڑیوں پر رکھ دیا۔ اِس کے بعد اُس نے حکم دیا، ”چار گھڑے پانی سے بھر کر قربانی اور لکڑیوں پر اُنڈیل دیں!“ 34 جب اُنہوں نے ایسا کیا تو اُس نے دوبارہ ایسا کرنے کا حکم دیا، پھر تیسری بار۔ 35 آخرکار اِتنا پانی تھا کہ اُس نے چاروں طرف قربان گاہ سے ٹپک کر گڑھے کو بھر دیا۔ 36 شام کے وقت جب غلہ کی نذر پیش کی جاتی ہے الیاس نے قربان گاہ کے پاس جا کر بلند آواز سے دعا کی، ”اے رب، اے ابراہیم، اسحاق اور اسرائیل کے خدا، آج لوگوں پر ظاہر کر کہ اسرائیل میں تُو ہی خدا ہے اور کہ مَیں تیرا خادم ہوں۔ ثابت کر کہ مَیں نے یہ سب کچھ تیرے حکم کے مطابق کیا ہے۔ 37 اے رب، میری دعا سن! میری سن تاکہ یہ لوگ جان لیں کہ تُو، اے رب، خدا ہے اور کہ تُو ہی اُن کے دلوں کو دوبارہ اپنی طرف مائل کر رہا ہے۔“ 38 اچانک آسمان سے رب کی آگ نازل ہوئی۔ آگ نے نہ صرف قربانی اور لکڑی کو بھسم کر دیا بلکہ قربان گاہ کے پتھروں اور اُس کے نیچے کی مٹی کو بھی۔ گڑھے میں پانی بھی ایک دم سوکھ گیا۔ 39 یہ دیکھ کر اسرائیلی اوندھے منہ گر کر پکارنے لگے، ”رب ہی خدا ہے! رب ہی خدا ہے!“ 40 پھر الیاس نے اُنہیں حکم دیا، ”بعل کے نبیوں کو پکڑ لیں۔ ایک بھی بچنے نہ پائے!“ لوگوں نے اُنہیں پکڑ لیا تو الیاس اُنہیں نیچے وادیٔ قیسون میں لے گیا اور وہاں سب کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ 41 پھر الیاس نے اخی اب سے کہا، ”اب جا کر کچھ کھائیں اور پئیں، کیونکہ موسلادھار بارش کا شور سنائی دے رہا ہے۔“ 42 چنانچہ اخی اب کھانے پینے کے لئے چلا گیا جبکہ الیاس کرمل پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ گیا۔ وہاں اُس نے جھک کر اپنے سر کو دونوں گھٹنوں کے بیچ میں چھپا لیا۔ 43 اپنے نوکر کو اُس نے حکم دیا، ”جاؤ، سمندر کی طرف دیکھو۔“نوکر گیا اور سمندر کی طرف دیکھا، پھر واپس آ کر الیاس کو اطلاع دی، ”کچھ بھی نظر نہیں آتا۔“ لیکن الیاس نے اُسے دوبارہ دیکھنے کے لئے بھیج دیا۔ اِس دفعہ بھی کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ سات بار الیاس نے نوکر کو دیکھنے کے لئے بھیجا۔ 44 آخرکار جب نوکر ساتویں دفعہ گیا تو اُس نے واپس آ کر اطلاع دی، ”ایک چھوٹا سا بادل سمندر میں سے نکل کر اوپر چڑھ رہا ہے۔ وہ آدمی کے ہاتھ کے برابر ہے۔“تب الیاس نے حکم دیا، ”جاؤ، اخی اب کو اطلاع دو، ’گھوڑوں کو فوراً رتھ میں جوت کر گھر چلے جائیں، ورنہ بارش آپ کو روک لے گی‘۔“ 45 نوکر اطلاع دینے چلا گیا تو جلد ہی آندھی آئی، آسمان پر کالے کالے بادل چھا گئے اور موسلادھار بارش برسنے لگی۔ اخی اب جلدی سے رتھ پر سوار ہو کر یزرعیل کے لئے روانہ ہو گیا۔ 46 اُس وقت رب نے الیاس کو خاص طاقت دی۔ سفر کے لئے کمربستہ ہو کر وہ اخی اب کے رتھ کے آگے آگے دوڑ کر اُس سے پہلے یزرعیل پہنچ گیا۔

In Other Versions

1 Kings 18 in the ANGEFD

1 Kings 18 in the ANTPNG2D

1 Kings 18 in the AS21

1 Kings 18 in the BAGH

1 Kings 18 in the BBPNG

1 Kings 18 in the BBT1E

1 Kings 18 in the BDS

1 Kings 18 in the BEV

1 Kings 18 in the BHAD

1 Kings 18 in the BIB

1 Kings 18 in the BLPT

1 Kings 18 in the BNT

1 Kings 18 in the BNTABOOT

1 Kings 18 in the BNTLV

1 Kings 18 in the BOATCB

1 Kings 18 in the BOATCB2

1 Kings 18 in the BOBCV

1 Kings 18 in the BOCNT

1 Kings 18 in the BOECS

1 Kings 18 in the BOGWICC

1 Kings 18 in the BOHCB

1 Kings 18 in the BOHCV

1 Kings 18 in the BOHLNT

1 Kings 18 in the BOHNTLTAL

1 Kings 18 in the BOICB

1 Kings 18 in the BOILNTAP

1 Kings 18 in the BOITCV

1 Kings 18 in the BOKCV

1 Kings 18 in the BOKCV2

1 Kings 18 in the BOKHWOG

1 Kings 18 in the BOKSSV

1 Kings 18 in the BOLCB

1 Kings 18 in the BOLCB2

1 Kings 18 in the BOMCV

1 Kings 18 in the BONAV

1 Kings 18 in the BONCB

1 Kings 18 in the BONLT

1 Kings 18 in the BONUT2

1 Kings 18 in the BOPLNT

1 Kings 18 in the BOSCB

1 Kings 18 in the BOSNC

1 Kings 18 in the BOTLNT

1 Kings 18 in the BOVCB

1 Kings 18 in the BOYCB

1 Kings 18 in the BPBB

1 Kings 18 in the BPH

1 Kings 18 in the BSB

1 Kings 18 in the CCB

1 Kings 18 in the CUV

1 Kings 18 in the CUVS

1 Kings 18 in the DBT

1 Kings 18 in the DGDNT

1 Kings 18 in the DHNT

1 Kings 18 in the DNT

1 Kings 18 in the ELBE

1 Kings 18 in the EMTV

1 Kings 18 in the ESV

1 Kings 18 in the FBV

1 Kings 18 in the FEB

1 Kings 18 in the GGMNT

1 Kings 18 in the GNT

1 Kings 18 in the HARY

1 Kings 18 in the HNT

1 Kings 18 in the IRVA

1 Kings 18 in the IRVB

1 Kings 18 in the IRVG

1 Kings 18 in the IRVH

1 Kings 18 in the IRVK

1 Kings 18 in the IRVM

1 Kings 18 in the IRVM2

1 Kings 18 in the IRVO

1 Kings 18 in the IRVP

1 Kings 18 in the IRVT

1 Kings 18 in the IRVT2

1 Kings 18 in the IRVU

1 Kings 18 in the ISVN

1 Kings 18 in the JSNT

1 Kings 18 in the KAPI

1 Kings 18 in the KBT1ETNIK

1 Kings 18 in the KBV

1 Kings 18 in the KJV

1 Kings 18 in the KNFD

1 Kings 18 in the LBA

1 Kings 18 in the LBLA

1 Kings 18 in the LNT

1 Kings 18 in the LSV

1 Kings 18 in the MAAL

1 Kings 18 in the MBV

1 Kings 18 in the MBV2

1 Kings 18 in the MHNT

1 Kings 18 in the MKNFD

1 Kings 18 in the MNG

1 Kings 18 in the MNT

1 Kings 18 in the MNT2

1 Kings 18 in the MRS1T

1 Kings 18 in the NAA

1 Kings 18 in the NASB

1 Kings 18 in the NBLA

1 Kings 18 in the NBS

1 Kings 18 in the NBVTP

1 Kings 18 in the NET2

1 Kings 18 in the NIV11

1 Kings 18 in the NNT

1 Kings 18 in the NNT2

1 Kings 18 in the NNT3

1 Kings 18 in the PDDPT

1 Kings 18 in the PFNT

1 Kings 18 in the RMNT

1 Kings 18 in the SBIAS

1 Kings 18 in the SBIBS

1 Kings 18 in the SBIBS2

1 Kings 18 in the SBICS

1 Kings 18 in the SBIDS

1 Kings 18 in the SBIGS

1 Kings 18 in the SBIHS

1 Kings 18 in the SBIIS

1 Kings 18 in the SBIIS2

1 Kings 18 in the SBIIS3

1 Kings 18 in the SBIKS

1 Kings 18 in the SBIKS2

1 Kings 18 in the SBIMS

1 Kings 18 in the SBIOS

1 Kings 18 in the SBIPS

1 Kings 18 in the SBISS

1 Kings 18 in the SBITS

1 Kings 18 in the SBITS2

1 Kings 18 in the SBITS3

1 Kings 18 in the SBITS4

1 Kings 18 in the SBIUS

1 Kings 18 in the SBIVS

1 Kings 18 in the SBT

1 Kings 18 in the SBT1E

1 Kings 18 in the SCHL

1 Kings 18 in the SNT

1 Kings 18 in the SUSU

1 Kings 18 in the SUSU2

1 Kings 18 in the SYNO

1 Kings 18 in the TBIAOTANT

1 Kings 18 in the TBT1E

1 Kings 18 in the TBT1E2

1 Kings 18 in the TFTIP

1 Kings 18 in the TFTU

1 Kings 18 in the TGNTATF3T

1 Kings 18 in the THAI

1 Kings 18 in the TNFD

1 Kings 18 in the TNT

1 Kings 18 in the TNTIK

1 Kings 18 in the TNTIL

1 Kings 18 in the TNTIN

1 Kings 18 in the TNTIP

1 Kings 18 in the TNTIZ

1 Kings 18 in the TOMA

1 Kings 18 in the TTENT

1 Kings 18 in the UBG

1 Kings 18 in the UGV

1 Kings 18 in the UGV3

1 Kings 18 in the VBL

1 Kings 18 in the VDCC

1 Kings 18 in the YALU

1 Kings 18 in the YAPE

1 Kings 18 in the YBVTP

1 Kings 18 in the ZBP