Judges 7 (UGV2)

1 صبح سویرے یرُبعل یعنی جدعون اپنے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر حرود چشمے کے پاس آیا۔ وہاں اُنہوں نے اپنے ڈیرے لگائے۔ مِدیانیوں نے اپنی خیمہ گاہ اُن کے شمال میں مورِہ پہاڑ کے دامن میں لگائی ہوئی تھی۔ 2 رب نے جدعون سے کہا، ”تیرے پاس زیادہ لوگ ہیں! مَیں اِس قسم کے بڑے لشکر کو مِدیانیوں پر فتح نہیں دوں گا، ورنہ اسرائیلی میرے سامنے ڈینگیں مار کر کہیں گے، ’ہم نے اپنی ہی طاقت سے اپنے آپ کو بچایا ہے!‘ 3 اِس لئے لشکرگاہ میں اعلان کر کہ جو ڈر کے مارے پریشان ہو وہ اپنے گھر واپس چلا جائے۔“ جدعون نے یوں کیا تو 22,000 مرد واپس چلے گئے جبکہ 10,000 جدعون کے پاس رہے۔ 4 لیکن رب نے دوبارہ جدعون سے بات کی، ”ابھی تک زیادہ لوگ ہیں! اِن کے ساتھ اُتر کر چشمے کے پاس جا۔ وہاں مَیں اُنہیں جانچ کر اُن کو مقرر کروں گا جنہیں تیرے ساتھ جانا ہے۔“ 5 چنانچہ جدعون اپنے آدمیوں کے ساتھ چشمے کے پاس اُتر آیا۔ رب نے اُسے حکم دیا، ”جو بھی اپنا ہاتھ پانی سے بھر کر اُسے کُتے کی طرح چاٹ لے اُسے ایک طرف کھڑا کر۔ دوسری طرف اُنہیں کھڑا کر جو گھٹنے ٹیک کر پانی پیتے ہیں۔“ 6 300 آدمیوں نے اپنا ہاتھ پانی سے بھر کر اُسے چاٹ لیا جبکہ باقی سب پینے کے لئے جھک گئے۔ 7 پھر رب نے جدعون سے فرمایا، ”مَیں اِن 300 چاٹنے والے آدمیوں کے ذریعے اسرائیل کو بچا کر مِدیانیوں کو تیرے حوالے کر دوں گا۔ باقی تمام مردوں کو فارغ کر۔ وہ سب اپنے اپنے گھر واپس چلے جائیں۔“ 8 چنانچہ جدعون نے باقی تمام آدمیوں کو فارغ کر دیا۔ صرف مقررہ 300 مرد رہ گئے۔ اب یہ دوسروں کی خوراک اور نرسنگے اپنے پاس رکھ کر جنگ کے لئے تیار ہوئے۔ اُس وقت مِدیانی خیمہ گاہ اسرائیلیوں کے نیچے وادی میں تھی۔ 9 جب رات ہوئی تو رب جدعون سے ہم کلام ہوا، ”اُٹھ، مِدیانی خیمہ گاہ کے پاس اُتر کر اُس پر حملہ کر، کیونکہ مَیں اُسے تیرے ہاتھ میں دے دوں گا۔ 10 لیکن اگر تُو اِس سے ڈرتا ہے تو پہلے اپنے نوکر فُوراہ کے ساتھ اُتر کر 11 وہ باتیں سن لے جو وہاں کے لوگ کہہ رہے ہیں۔ تب اُن پر حملہ کرنے کی جرأت بڑھ جائے گی۔“جدعون فُوراہ کے ساتھ خیمہ گاہ کے کنارے کے پاس اُتر آیا۔ 12 مِدیانی، عمالیقی اور مشرق کے دیگر فوجی ٹڈیوں کے دَل کی طرح وادی میں پھیلے ہوئے تھے۔ اُن کے اونٹ ساحل کی ریت کی طرح بےشمار تھے۔ 13 جدعون دبے پاؤں دشمن کے اِتنے قریب پہنچ گیا کہ اُن کی باتیں سن سکتا تھا۔ عین اُس وقت ایک فوجی دوسرے کو اپنا خواب سنا رہا تھا، ”مَیں نے خواب میں دیکھا کہ جَو کی بڑی روٹی لُڑھکتی لُڑھکتی ہماری خیمہ گاہ میں اُتر آئی۔ یہاں وہ اِتنی شدت سے خیمے سے ٹکرا گئی کہ خیمہ اُلٹ کر زمین بوس ہو گیا۔“ 14 دوسرے نے جواب دیا، ”اِس کا صرف یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ اسرائیلی مرد جدعون بن یوآس کی تلوار غالب آئے گی! اللہ اُسے مِدیانیوں اور پوری لشکرگاہ پر فتح دے گا۔“ 15 خواب اور اُس کی تعبیر سن کر جدعون نے اللہ کو سجدہ کیا۔ پھر اُس نے اسرائیلی خیمہ گاہ میں واپس آ کر اعلان کیا، ”اُٹھیں! رب نے مِدیانی لشکرگاہ کو تمہارے حوالے کر دیا ہے۔“ 16 اُس نے اپنے 300 مردوں کو سَو سَو کے تین گروہوں میں تقسیم کر کے ہر ایک کو ایک نرسنگا اور ایک گھڑا دے دیا۔ ہر گھڑے میں مشعل تھی۔ 17 17‏-18 اُس نے حکم دیا، ”جو کچھ مَیں کروں گا اُس پر غور کر کے وہی کچھ کریں۔ پوری خیمہ گاہ کو گھیر لیں اور عین وہی کچھ کریں جو مَیں کروں گا۔ جب مَیں اپنے سَو لوگوں کے ساتھ خیمہ گاہ کے کنارے پہنچوں گا تو ہم اپنے نرسنگوں کو بجا دیں گے۔ یہ سنتے ہی آپ بھی یہی کچھ کریں اور ساتھ ساتھ نعرہ لگائیں، ’رب کے لئے اور جدعون کے لئے‘!“ 19 تقریباً آدھی رات کو جدعون اپنے سَو مردوں کے ساتھ مِدیانی خیمہ گاہ کے کنارے پہنچ گیا۔ تھوڑی دیر پہلے پہرے دار بدل گئے تھے۔ اچانک اسرائیلیوں نے اپنے نرسنگوں کو بجایا اور اپنے گھڑوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ 20 فوراً سَو سَو کے دوسرے دو گروہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ اپنے دہنے ہاتھ میں نرسنگا اور بائیں ہاتھ میں بھڑکتی مشعل پکڑ کر وہ نعرہ لگاتے رہے، ”رب کے لئے اور جدعون کے لئے!“ 21 لیکن وہ خیمہ گاہ میں داخل نہ ہوئے بلکہ وہیں اُس کے ارد گرد کھڑے رہے۔ دشمن میں بڑی افرا تفری مچ گئی۔ چیختے چلّاتے سب بھاگ جانے کی کوشش کرنے لگے۔ 22 جدعون کے 300 آدمی اپنے نرسنگے بجاتے رہے جبکہ رب نے خیمہ گاہ میں ایسی گڑبڑ پیدا کی کہ لوگ ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔ آخرکار پورا لشکر بیت سِطّہ، صریرات اور ابیل محولہ کی سرحد تک فرار ہوا جو طبّات کے قریب ہے۔ 23 پھر جدعون نے نفتالی، آشر اور پورے منسّی کے مردوں کو بُلا لیا، اور اُنہوں نے مل کر مِدیانیوں کا تعاقب کیا۔ 24 اُس نے اپنے قاصدوں کے ذریعے افرائیم کے پورے پہاڑی علاقے کے باشندوں کو بھی پیغام بھیج دیا، ”اُتر آئیں اور مِدیانیوں کو بھاگ جانے سے روکیں! بیت بارہ تک اُن تمام جگہوں پر قبضہ کر لیں جہاں دشمن دریائے یردن کو پا پیادہ پار کر سکتا ہے۔“افرائیمی مان گئے، 25 اور اُنہوں نے دو مِدیانی سرداروں کو پکڑ کر اُن کے سر قلم کر دیئے۔ سرداروں کے نام عوریب اور زئیب تھے، اور جہاں اُنہیں پکڑا گیا اُن جگہوں کے نام ’عوریب کی چٹان‘ اور ’زئیب کا انگور کا رس نکالنے والا حوض‘ پڑ گیا۔ اِس کے بعد وہ دوبارہ مِدیانیوں کا تعاقب کرنے لگے۔ دریائے یردن کو پار کرنے پر اُن کی ملاقات جدعون سے ہوئی، اور اُنہوں نے دونوں سرداروں کے سر اُس کے سپرد کر دیئے۔

In Other Versions

Judges 7 in the ANGEFD

Judges 7 in the ANTPNG2D

Judges 7 in the AS21

Judges 7 in the BAGH

Judges 7 in the BBPNG

Judges 7 in the BBT1E

Judges 7 in the BDS

Judges 7 in the BEV

Judges 7 in the BHAD

Judges 7 in the BIB

Judges 7 in the BLPT

Judges 7 in the BNT

Judges 7 in the BNTABOOT

Judges 7 in the BNTLV

Judges 7 in the BOATCB

Judges 7 in the BOATCB2

Judges 7 in the BOBCV

Judges 7 in the BOCNT

Judges 7 in the BOECS

Judges 7 in the BOGWICC

Judges 7 in the BOHCB

Judges 7 in the BOHCV

Judges 7 in the BOHLNT

Judges 7 in the BOHNTLTAL

Judges 7 in the BOICB

Judges 7 in the BOILNTAP

Judges 7 in the BOITCV

Judges 7 in the BOKCV

Judges 7 in the BOKCV2

Judges 7 in the BOKHWOG

Judges 7 in the BOKSSV

Judges 7 in the BOLCB

Judges 7 in the BOLCB2

Judges 7 in the BOMCV

Judges 7 in the BONAV

Judges 7 in the BONCB

Judges 7 in the BONLT

Judges 7 in the BONUT2

Judges 7 in the BOPLNT

Judges 7 in the BOSCB

Judges 7 in the BOSNC

Judges 7 in the BOTLNT

Judges 7 in the BOVCB

Judges 7 in the BOYCB

Judges 7 in the BPBB

Judges 7 in the BPH

Judges 7 in the BSB

Judges 7 in the CCB

Judges 7 in the CUV

Judges 7 in the CUVS

Judges 7 in the DBT

Judges 7 in the DGDNT

Judges 7 in the DHNT

Judges 7 in the DNT

Judges 7 in the ELBE

Judges 7 in the EMTV

Judges 7 in the ESV

Judges 7 in the FBV

Judges 7 in the FEB

Judges 7 in the GGMNT

Judges 7 in the GNT

Judges 7 in the HARY

Judges 7 in the HNT

Judges 7 in the IRVA

Judges 7 in the IRVB

Judges 7 in the IRVG

Judges 7 in the IRVH

Judges 7 in the IRVK

Judges 7 in the IRVM

Judges 7 in the IRVM2

Judges 7 in the IRVO

Judges 7 in the IRVP

Judges 7 in the IRVT

Judges 7 in the IRVT2

Judges 7 in the IRVU

Judges 7 in the ISVN

Judges 7 in the JSNT

Judges 7 in the KAPI

Judges 7 in the KBT1ETNIK

Judges 7 in the KBV

Judges 7 in the KJV

Judges 7 in the KNFD

Judges 7 in the LBA

Judges 7 in the LBLA

Judges 7 in the LNT

Judges 7 in the LSV

Judges 7 in the MAAL

Judges 7 in the MBV

Judges 7 in the MBV2

Judges 7 in the MHNT

Judges 7 in the MKNFD

Judges 7 in the MNG

Judges 7 in the MNT

Judges 7 in the MNT2

Judges 7 in the MRS1T

Judges 7 in the NAA

Judges 7 in the NASB

Judges 7 in the NBLA

Judges 7 in the NBS

Judges 7 in the NBVTP

Judges 7 in the NET2

Judges 7 in the NIV11

Judges 7 in the NNT

Judges 7 in the NNT2

Judges 7 in the NNT3

Judges 7 in the PDDPT

Judges 7 in the PFNT

Judges 7 in the RMNT

Judges 7 in the SBIAS

Judges 7 in the SBIBS

Judges 7 in the SBIBS2

Judges 7 in the SBICS

Judges 7 in the SBIDS

Judges 7 in the SBIGS

Judges 7 in the SBIHS

Judges 7 in the SBIIS

Judges 7 in the SBIIS2

Judges 7 in the SBIIS3

Judges 7 in the SBIKS

Judges 7 in the SBIKS2

Judges 7 in the SBIMS

Judges 7 in the SBIOS

Judges 7 in the SBIPS

Judges 7 in the SBISS

Judges 7 in the SBITS

Judges 7 in the SBITS2

Judges 7 in the SBITS3

Judges 7 in the SBITS4

Judges 7 in the SBIUS

Judges 7 in the SBIVS

Judges 7 in the SBT

Judges 7 in the SBT1E

Judges 7 in the SCHL

Judges 7 in the SNT

Judges 7 in the SUSU

Judges 7 in the SUSU2

Judges 7 in the SYNO

Judges 7 in the TBIAOTANT

Judges 7 in the TBT1E

Judges 7 in the TBT1E2

Judges 7 in the TFTIP

Judges 7 in the TFTU

Judges 7 in the TGNTATF3T

Judges 7 in the THAI

Judges 7 in the TNFD

Judges 7 in the TNT

Judges 7 in the TNTIK

Judges 7 in the TNTIL

Judges 7 in the TNTIN

Judges 7 in the TNTIP

Judges 7 in the TNTIZ

Judges 7 in the TOMA

Judges 7 in the TTENT

Judges 7 in the UBG

Judges 7 in the UGV

Judges 7 in the UGV3

Judges 7 in the VBL

Judges 7 in the VDCC

Judges 7 in the YALU

Judges 7 in the YAPE

Judges 7 in the YBVTP

Judges 7 in the ZBP