Leviticus 4 (UGV2)

1 رب نے موسیٰ سے کہا، 2 ”اسرائیلیوں کو بتانا کہ جو بھی غیرارادی طور پر گناہ کر کے رب کے کسی حکم کو توڑے وہ یہ کرے: 3 اگر امامِ اعظم گناہ کرے اور نتیجے میں پوری قوم قصوروار ٹھہرے تو پھر وہ رب کو ایک بےعیب جوان بَیل لے کر گناہ کی قربانی کے طور پر پیش کرے۔ 4 وہ جوان بَیل کو ملاقات کے خیمے کے دروازے کے پاس لے آئے اور اپنا ہاتھ اُس کے سر پر رکھ کر اُسے رب کے سامنے ذبح کرے۔ 5 پھر وہ جانور کے خون میں سے کچھ لے کر خیمے میں جائے۔ 6 وہاں وہ اپنی اُنگلی اُس میں ڈال کر اُسے سات بار رب کے سامنے یعنی مُقدّس ترین کمرے کے پردے پر چھڑکے۔ 7 پھر وہ خیمے کے اندر کی اُس قربان گاہ کے چاروں سینگوں پر خون لگائے جس پر بخور جلایا جاتا ہے۔ باقی خون وہ باہر خیمے کے دروازے پر کی اُس قربان گاہ کے پائے پر اُنڈیلے جس پر جانور جلائے جاتے ہیں۔ 8 جوان بَیل کی ساری چربی، انتڑیوں پر کی ساری چربی، 9 گُردے اُس چربی سمیت جو اُن پر اور کمر کے قریب ہوتی ہے اور جوڑ کلیجی کو گُردوں کے ساتھ ہی الگ کرنا ہے۔ 10 یہ بالکل اُسی طرح کیا جائے جس طرح اُس بَیل کے ساتھ کیا گیا جو سلامتی کی قربانی کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔ امام یہ سب کچھ اُس قربان گاہ پر جلا دے جس پر جانور جلائے جاتے ہیں۔ 11 لیکن وہ اُس کی کھال، اُس کا سارا گوشت، سر اور پنڈلیاں، انتڑیاں اور اُن کا گوبر 12 خیمہ گاہ کے باہر لے جائے۔ یہ چیزیں اُس پاک جگہ پر جہاں قربانیوں کی راکھ پھینکی جاتی ہے لکڑیوں پر رکھ کر جلا دینی ہیں۔ 13 اگر اسرائیل کی پوری جماعت نے غیرارادی طور پر گناہ کر کے رب کے کسی حکم سے تجاوز کیا ہے اور جماعت کو معلوم نہیں تھا توبھی وہ قصوروار ہے۔ 14 جب لوگوں کو پتا لگے کہ ہم نے گناہ کیا ہے تو جماعت ملاقات کے خیمے کے پاس ایک جوان بَیل لے آئے اور اُسے گناہ کی قربانی کے طور پر پیش کرے۔ 15 جماعت کے بزرگ رب کے سامنے اپنے ہاتھ اُس کے سر پر رکھیں، اور وہ وہیں ذبح کیا جائے۔ 16 پھر امامِ اعظم جانور کے خون میں سے کچھ لے کر ملاقات کے خیمے میں جائے۔ 17 وہاں وہ اپنی اُنگلی اُس میں ڈال کر اُسے سات بار رب کے سامنے یعنی مُقدّس ترین کمرے کے پردے پر چھڑکے۔ 18 پھر وہ خیمے کے اندر کی اُس قربان گاہ کے چاروں سینگوں پر خون لگائے جس پر بخور جلایا جاتا ہے۔ باقی خون وہ باہر خیمے کے دروازے کی اُس قربان گاہ کے پائے پر اُنڈیلے جس پر جانور جلائے جاتے ہیں۔ 19 اِس کے بعد وہ اُس کی تمام چربی نکال کر قربان گاہ پر جلا دے۔ 20 اُس بَیل کے ساتھ وہ سب کچھ کرے جو اُسے اپنے ذاتی غیرارادی گناہ کے لئے کرنا ہوتا ہے۔ یوں وہ لوگوں کا کفارہ دے گا اور اُنہیں معافی مل جائے گی۔ 21 آخر میں وہ بَیل کو خیمہ گاہ کے باہر لے جا کر اُس طرح جلا دے جس طرح اُسے اپنے لئے بَیل کو جلا دینا ہوتا ہے۔ یہ جماعت کا گناہ دُور کرنے کی قربانی ہے۔ 22 اگر کوئی سردار غیرارادی طور پر گناہ کر کے رب کے کسی حکم سے تجاوز کرے اور یوں قصوروار ٹھہرے تو 23 جب بھی اُسے پتا لگے کہ مجھ سے گناہ ہوا ہے تو وہ قربانی کے لئے ایک بےعیب بکرا لے آئے۔ 24 وہ اپنا ہاتھ بکرے کے سر پر رکھ کر اُسے وہاں ذبح کرے جہاں بھسم ہونے والی قربانیاں ذبح کی جاتی ہیں۔ یہ گناہ کی قربانی ہے۔ 25 امام اپنی اُنگلی خون میں ڈال کر اُسے اُس قربان گاہ کے چاروں سینگوں پر لگائے جس پر جانور جلائے جاتے ہیں۔ باقی خون وہ قربان گاہ کے پائے پر اُنڈیلے۔ 26 پھر وہ اُس کی ساری چربی قربان گاہ پر اُس طرح جلا دے جس طرح وہ سلامتی کی قربانیوں کی چربی جلا دیتا ہے۔ یوں امام اُس آدمی کا کفارہ دے گا اور اُسے معافی حاصل ہو جائے گی۔ 27 اگر کوئی عام شخص غیرارادی طور پر گناہ کر کے رب کے کسی حکم سے تجاوز کرے اور یوں قصوروار ٹھہرے تو 28 جب بھی اُسے پتا لگے کہ مجھ سے گناہ ہوا ہے تو وہ قربانی کے لئے ایک بےعیب بکری لے آئے۔ 29 وہ اپنا ہاتھ بکری کے سر پر رکھ کر اُسے وہاں ذبح کرے جہاں بھسم ہونے والی قربانیاں ذبح کی جاتی ہیں۔ 30 امام اپنی اُنگلی خون میں ڈال کر اُسے اُس قربان گاہ کے چاروں سینگوں پر لگائے جس پر جانور جلائے جاتے ہیں۔ باقی خون وہ قربان گاہ کے پائے پر اُنڈیلے۔ 31 پھر وہ اُس کی ساری چربی اُس طرح نکالے جس طرح وہ سلامتی کی قربانیوں کی چربی نکالتا ہے۔ اِس کے بعد وہ اُسے قربان گاہ پر جلا دے۔ ایسی قربانی کی خوشبو رب کو پسند ہے۔ یوں امام اُس آدمی کا کفارہ دے گا اور اُسے معافی حاصل ہو جائے گی۔ 32 اگر وہ گناہ کی قربانی کے لئے بھیڑ کا بچہ لانا چاہے تو وہ بےعیب مادہ ہو۔ 33 وہ اپنا ہاتھ اُس کے سر پر رکھ کر اُسے وہاں ذبح کرے جہاں بھسم ہونے والی قربانیاں ذبح کی جاتی ہیں۔ 34 امام اپنی اُنگلی خون میں ڈال کر اُسے اُس قربان گاہ کے چاروں سینگوں پر لگائے جس پر جانور جلائے جاتے ہیں۔ باقی خون وہ قربان گاہ کے پائے پر اُنڈیلے۔ 35 پھر وہ اُس کی تمام چربی اُس طرح نکالے جس طرح سلامتی کی قربانی کے لئے ذبح کئے گئے جوان مینڈھے کی چربی نکالی جاتی ہے۔ اِس کے بعد امام چربی کو قربان گاہ پر اُن قربانیوں سمیت جلا دے جو رب کے لئے جلائی جاتی ہیں۔ یوں امام اُس آدمی کا کفارہ دے گا اور اُسے معافی مل جائے گی۔

In Other Versions

Leviticus 4 in the ANGEFD

Leviticus 4 in the ANTPNG2D

Leviticus 4 in the AS21

Leviticus 4 in the BAGH

Leviticus 4 in the BBPNG

Leviticus 4 in the BBT1E

Leviticus 4 in the BDS

Leviticus 4 in the BEV

Leviticus 4 in the BHAD

Leviticus 4 in the BIB

Leviticus 4 in the BLPT

Leviticus 4 in the BNT

Leviticus 4 in the BNTABOOT

Leviticus 4 in the BNTLV

Leviticus 4 in the BOATCB

Leviticus 4 in the BOATCB2

Leviticus 4 in the BOBCV

Leviticus 4 in the BOCNT

Leviticus 4 in the BOECS

Leviticus 4 in the BOGWICC

Leviticus 4 in the BOHCB

Leviticus 4 in the BOHCV

Leviticus 4 in the BOHLNT

Leviticus 4 in the BOHNTLTAL

Leviticus 4 in the BOICB

Leviticus 4 in the BOILNTAP

Leviticus 4 in the BOITCV

Leviticus 4 in the BOKCV

Leviticus 4 in the BOKCV2

Leviticus 4 in the BOKHWOG

Leviticus 4 in the BOKSSV

Leviticus 4 in the BOLCB

Leviticus 4 in the BOLCB2

Leviticus 4 in the BOMCV

Leviticus 4 in the BONAV

Leviticus 4 in the BONCB

Leviticus 4 in the BONLT

Leviticus 4 in the BONUT2

Leviticus 4 in the BOPLNT

Leviticus 4 in the BOSCB

Leviticus 4 in the BOSNC

Leviticus 4 in the BOTLNT

Leviticus 4 in the BOVCB

Leviticus 4 in the BOYCB

Leviticus 4 in the BPBB

Leviticus 4 in the BPH

Leviticus 4 in the BSB

Leviticus 4 in the CCB

Leviticus 4 in the CUV

Leviticus 4 in the CUVS

Leviticus 4 in the DBT

Leviticus 4 in the DGDNT

Leviticus 4 in the DHNT

Leviticus 4 in the DNT

Leviticus 4 in the ELBE

Leviticus 4 in the EMTV

Leviticus 4 in the ESV

Leviticus 4 in the FBV

Leviticus 4 in the FEB

Leviticus 4 in the GGMNT

Leviticus 4 in the GNT

Leviticus 4 in the HARY

Leviticus 4 in the HNT

Leviticus 4 in the IRVA

Leviticus 4 in the IRVB

Leviticus 4 in the IRVG

Leviticus 4 in the IRVH

Leviticus 4 in the IRVK

Leviticus 4 in the IRVM

Leviticus 4 in the IRVM2

Leviticus 4 in the IRVO

Leviticus 4 in the IRVP

Leviticus 4 in the IRVT

Leviticus 4 in the IRVT2

Leviticus 4 in the IRVU

Leviticus 4 in the ISVN

Leviticus 4 in the JSNT

Leviticus 4 in the KAPI

Leviticus 4 in the KBT1ETNIK

Leviticus 4 in the KBV

Leviticus 4 in the KJV

Leviticus 4 in the KNFD

Leviticus 4 in the LBA

Leviticus 4 in the LBLA

Leviticus 4 in the LNT

Leviticus 4 in the LSV

Leviticus 4 in the MAAL

Leviticus 4 in the MBV

Leviticus 4 in the MBV2

Leviticus 4 in the MHNT

Leviticus 4 in the MKNFD

Leviticus 4 in the MNG

Leviticus 4 in the MNT

Leviticus 4 in the MNT2

Leviticus 4 in the MRS1T

Leviticus 4 in the NAA

Leviticus 4 in the NASB

Leviticus 4 in the NBLA

Leviticus 4 in the NBS

Leviticus 4 in the NBVTP

Leviticus 4 in the NET2

Leviticus 4 in the NIV11

Leviticus 4 in the NNT

Leviticus 4 in the NNT2

Leviticus 4 in the NNT3

Leviticus 4 in the PDDPT

Leviticus 4 in the PFNT

Leviticus 4 in the RMNT

Leviticus 4 in the SBIAS

Leviticus 4 in the SBIBS

Leviticus 4 in the SBIBS2

Leviticus 4 in the SBICS

Leviticus 4 in the SBIDS

Leviticus 4 in the SBIGS

Leviticus 4 in the SBIHS

Leviticus 4 in the SBIIS

Leviticus 4 in the SBIIS2

Leviticus 4 in the SBIIS3

Leviticus 4 in the SBIKS

Leviticus 4 in the SBIKS2

Leviticus 4 in the SBIMS

Leviticus 4 in the SBIOS

Leviticus 4 in the SBIPS

Leviticus 4 in the SBISS

Leviticus 4 in the SBITS

Leviticus 4 in the SBITS2

Leviticus 4 in the SBITS3

Leviticus 4 in the SBITS4

Leviticus 4 in the SBIUS

Leviticus 4 in the SBIVS

Leviticus 4 in the SBT

Leviticus 4 in the SBT1E

Leviticus 4 in the SCHL

Leviticus 4 in the SNT

Leviticus 4 in the SUSU

Leviticus 4 in the SUSU2

Leviticus 4 in the SYNO

Leviticus 4 in the TBIAOTANT

Leviticus 4 in the TBT1E

Leviticus 4 in the TBT1E2

Leviticus 4 in the TFTIP

Leviticus 4 in the TFTU

Leviticus 4 in the TGNTATF3T

Leviticus 4 in the THAI

Leviticus 4 in the TNFD

Leviticus 4 in the TNT

Leviticus 4 in the TNTIK

Leviticus 4 in the TNTIL

Leviticus 4 in the TNTIN

Leviticus 4 in the TNTIP

Leviticus 4 in the TNTIZ

Leviticus 4 in the TOMA

Leviticus 4 in the TTENT

Leviticus 4 in the UBG

Leviticus 4 in the UGV

Leviticus 4 in the UGV3

Leviticus 4 in the VBL

Leviticus 4 in the VDCC

Leviticus 4 in the YALU

Leviticus 4 in the YAPE

Leviticus 4 in the YBVTP

Leviticus 4 in the ZBP