Nehemiah 7 (UGV2)

1 فصیل کی تکمیل پر مَیں نے دروازوں کے کواڑ لگوائے۔ پھر رب کے گھر کے دربان، گلوکار اور خدمت گزار لاوی مقرر کئے گئے۔ 2 مَیں نے دو آدمیوں کو یروشلم کے حکمران بنایا۔ ایک میرا بھائی حنانی اور دوسرا قلعے کا کمانڈر حننیاہ تھا۔ حننیاہ کو مَیں نے اِس لئے چن لیا کہ وہ وفادار تھا اور اکثر لوگوں کی نسبت اللہ کا زیادہ خوف مانتا تھا۔ 3 مَیں نے دونوں سے کہا، ”یروشلم کے دروازے دوپہر کے وقت جب دھوپ کی شدت ہے کھلے نہ رہیں، اور پہرہ دیتے وقت بھی اُنہیں بند کر کے کنڈے لگائیں۔ یروشلم کے آدمیوں کو پہرا داری کے لئے مقرر کریں جن میں سے کچھ فصیل پر اور کچھ اپنے گھروں کے سامنے ہی پہرہ دیں۔“ 4 گو یروشلم شہر بڑا اور وسیع تھا، لیکن اُس میں آبادی تھوڑی تھی۔ ڈھائے گئے مکان اب تک دوبارہ تعمیر نہیں ہوئے تھے۔ 5 چنانچہ میرے خدا نے میرے دل کو شرفا، افسروں اور عوام کو اکٹھا کرنے کی تحریک دی تاکہ خاندانوں کی رجسٹری تیار کروں۔ اِس سلسلے میں مجھے ایک کتاب مل گئی جس میں اُن لوگوں کی فہرست درج تھی جو ہم سے پہلے جلاوطنی سے واپس آئے تھے۔ اُس میں لکھا تھا، 6 ”ذیل میں یہوداہ کے اُن لوگوں کی فہرست ہے جو جلاوطنی سے واپس آئے۔ بابل کا بادشاہ نبوکدنضر اُنہیں قید کر کے بابل لے گیا تھا، لیکن اب وہ یروشلم اور یہوداہ کے اُن شہروں میں پھر جا بسے جہاں پہلے رہتے تھے۔ 7 اُن کے راہنما زرُبابل، یشوع، نحمیاہ، عزریاہ، رعمیاہ، نحمانی، مردکی، بِلشان، مِسفرت، بِگوَئی، نحوم اور بعنہ تھے۔ذیل کی فہرست میں واپس آئے ہوئے خاندانوں کے مرد بیان کئے گئے ہیں۔ 8 پرعوس کا خاندان: 2,172، 9 سفطیاہ کا خاندان: 372، 10 ارخ کا خاندان: 652، 11 پخت موآب کا خاندان یعنی یشوع اور یوآب کی اولاد: 2,818، 12 عیلام کا خاندان: 1,254، 13 زتّو کا خاندان: 845، 14 زکی کا خاندان: 760، 15 بِنّوئی کا خاندان: 648، 16 ببی کا خاندان: 628، 17 عزجاد کا خاندان: 2,322، 18 ادونِقام کا خاندان: 667، 19 بِگوَئی کا خاندان: 2,067، 20 عدین کا خاندان: 655، 21 اطیر کا خاندان یعنی حِزقیاہ کی اولاد: 98، 22 حاشوم کا خاندان: 328، 23 بضی کا خاندان: 324، 24 خارِف کا خاندان: 112، 25 جِبعون کا خاندان: 95، 26 بیت لحم اور نطوفہ کے باشندے: 188، 27 عنتوت کے باشندے: 128، 28 بیت عزماوت کے باشندے: 42، 29 قِریَت یعریم، کفیرہ اور بیروت کے باشندے: 743، 30 رامہ اور جِبع کے باشندے: 621، 31 مِکماس کے باشندے: 122، 32 بیت ایل اور عَی کے باشندے: 123، 33 دوسرے نبو کے باشندے: 52، 34 دوسرے عیلام کے باشندے: 1,254، 35 حارِم کے باشندے: 320، 36 یریحو کے باشندے: 345، 37 لُود، حادید اور اونو کے باشندے: 721، 38 سناآہ کے باشندے: 3,930۔ 39 ذیل کے امام جلاوطنی سے واپس آئے۔یدعیاہ کا خاندان جو یشوع کی نسل کا تھا: 973، 40 اِمّیر کا خاندان: 1,052، 41 فشحور کا خاندان: 1,247، 42 حارِم کا خاندان: 1,017۔ 43 ذیل کے لاوی جلاوطنی سے واپس آئے۔یشوع اور قدمی ایل کا خاندان یعنی ہوداویاہ کی اولاد: 74، 44 گلوکار: آسف کے خاندان کے 148 آدمی، 45 رب کے گھر کے دربان: سلّوم، اطیر، طلمون، عقّوب، خطیطا اور سوبی کے خاندانوں کے 138 آدمی۔ 46 رب کے گھر کے خدمت گاروں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔ضیحا، حسوفا، طبّعوت، 47 قروس، سیعا، فدون، 48 لِبانہ، حجابہ، شلمی، 49 حنان، جِدّیل، جحر، 50 ریایاہ، رضین، نقودا، 51 جزّام، عُزّا، فاسح، 52 بسی، معونیم، نفوسیم، 53 بقبوق، حقوفا، حرحور، 54 بضلوت، محیدا، حرشا، 55 برقوس، سیسرا، تامح، 56 نضیاح اور خطیفا۔ 57 سلیمان کے خادموں کے درجِ ذیل خاندان جلاوطنی سے واپس آئے۔سوطی، سوفرت، فرودا، 58 یعلہ، درقون، جِدّیل، 59 سفطیاہ، خطّیل، فوکرت ضبائم اور امون۔ 60 رب کے گھر کے خدمت گاروں اور سلیمان کے خادموں کے خاندانوں میں سے واپس آئے ہوئے مردوں کی تعداد 392 تھی۔ 61 61‏-62 واپس آئے ہوئے خاندانوں میں سے دِلایاہ، طوبیاہ اور نقودا کے 642 مرد ثابت نہ کر سکے کہ اسرائیل کی اولاد ہیں، گو وہ تل ملح، تل حرشا، کروب، ادون اور اِمّیر کے رہنے والے تھے۔ 63 63‏-64 حبایاہ، ہقوض اور برزلی کے خاندانوں کے کچھ امام بھی واپس آئے، لیکن اُنہیں رب کے گھر میں خدمت کرنے کی اجازت نہ ملی۔ کیونکہ گو اُنہوں نے نسب ناموں میں اپنے نام تلاش کئے لیکن اُن کا کہیں ذکر نہ ملا، اِس لئے اُنہیں ناپاک قرار دیا گیا۔ (برزلی کے خاندان کے بانی نے برزلی جِلعادی کی بیٹی سے شادی کر کے اپنے سُسر کا نام اپنا لیا تھا۔) 65 یہوداہ کے گورنر نے حکم دیا کہ اِن تین خاندانوں کے امام فی الحال قربانیوں کا وہ حصہ کھانے میں شریک نہ ہوں جو اماموں کے لئے مقرر ہے۔ جب دوبارہ امامِ اعظم مقرر کیا جائے تو وہی اُوریم اور تُمیم نامی قرعہ ڈال کر معاملہ حل کرے۔ 66 کُل 42,360 اسرائیلی اپنے وطن لوٹ آئے، 67 نیز اُن کے 7,337 غلام اور لونڈیاں اور 245 گلوکار جن میں مرد و خواتین شامل تھے۔ 68 اسرائیلیوں کے پاس 736 گھوڑے، 245 خچر، 69 435 اونٹ اور 6,720 گدھے تھے۔ 70 کچھ خاندانی سرپرستوں نے رب کے گھر کی تعمیرِ نو کے لئے اپنی خوشی سے ہدیئے دیئے۔ گورنر نے سونے کے 1,000 سِکے، 50 کٹورے اور اماموں کے 530 لباس دیئے۔ 71 کچھ خاندانی سرپرستوں نے خزانے میں سونے کے 20,000 سِکے اور چاندی کے 1,200 کلو گرام ڈال دیئے۔ 72 باقی لوگوں نے سونے کے 20,000 سِکے، چاندی کے 1,100 کلو گرام اور اماموں کے 67 لباس عطا کئے۔ 73 امام، لاوی، رب کے گھر کے دربان اور خدمت گار، گلوکار اور عوام کے کچھ لوگ اپنی اپنی آبائی آبادیوں میں دوبارہ جا بسے۔ یوں تمام اسرائیلی دوبارہ اپنے اپنے شہروں میں رہنے لگے۔“ساتویں مہینے یعنی اکتوبر میں جب اسرائیلی اپنے اپنے شہروں میں دوبارہ آباد ہو گئے تھے

In Other Versions

Nehemiah 7 in the ANGEFD

Nehemiah 7 in the ANTPNG2D

Nehemiah 7 in the AS21

Nehemiah 7 in the BAGH

Nehemiah 7 in the BBPNG

Nehemiah 7 in the BBT1E

Nehemiah 7 in the BDS

Nehemiah 7 in the BEV

Nehemiah 7 in the BHAD

Nehemiah 7 in the BIB

Nehemiah 7 in the BLPT

Nehemiah 7 in the BNT

Nehemiah 7 in the BNTABOOT

Nehemiah 7 in the BNTLV

Nehemiah 7 in the BOATCB

Nehemiah 7 in the BOATCB2

Nehemiah 7 in the BOBCV

Nehemiah 7 in the BOCNT

Nehemiah 7 in the BOECS

Nehemiah 7 in the BOGWICC

Nehemiah 7 in the BOHCB

Nehemiah 7 in the BOHCV

Nehemiah 7 in the BOHLNT

Nehemiah 7 in the BOHNTLTAL

Nehemiah 7 in the BOICB

Nehemiah 7 in the BOILNTAP

Nehemiah 7 in the BOITCV

Nehemiah 7 in the BOKCV

Nehemiah 7 in the BOKCV2

Nehemiah 7 in the BOKHWOG

Nehemiah 7 in the BOKSSV

Nehemiah 7 in the BOLCB

Nehemiah 7 in the BOLCB2

Nehemiah 7 in the BOMCV

Nehemiah 7 in the BONAV

Nehemiah 7 in the BONCB

Nehemiah 7 in the BONLT

Nehemiah 7 in the BONUT2

Nehemiah 7 in the BOPLNT

Nehemiah 7 in the BOSCB

Nehemiah 7 in the BOSNC

Nehemiah 7 in the BOTLNT

Nehemiah 7 in the BOVCB

Nehemiah 7 in the BOYCB

Nehemiah 7 in the BPBB

Nehemiah 7 in the BPH

Nehemiah 7 in the BSB

Nehemiah 7 in the CCB

Nehemiah 7 in the CUV

Nehemiah 7 in the CUVS

Nehemiah 7 in the DBT

Nehemiah 7 in the DGDNT

Nehemiah 7 in the DHNT

Nehemiah 7 in the DNT

Nehemiah 7 in the ELBE

Nehemiah 7 in the EMTV

Nehemiah 7 in the ESV

Nehemiah 7 in the FBV

Nehemiah 7 in the FEB

Nehemiah 7 in the GGMNT

Nehemiah 7 in the GNT

Nehemiah 7 in the HARY

Nehemiah 7 in the HNT

Nehemiah 7 in the IRVA

Nehemiah 7 in the IRVB

Nehemiah 7 in the IRVG

Nehemiah 7 in the IRVH

Nehemiah 7 in the IRVK

Nehemiah 7 in the IRVM

Nehemiah 7 in the IRVM2

Nehemiah 7 in the IRVO

Nehemiah 7 in the IRVP

Nehemiah 7 in the IRVT

Nehemiah 7 in the IRVT2

Nehemiah 7 in the IRVU

Nehemiah 7 in the ISVN

Nehemiah 7 in the JSNT

Nehemiah 7 in the KAPI

Nehemiah 7 in the KBT1ETNIK

Nehemiah 7 in the KBV

Nehemiah 7 in the KJV

Nehemiah 7 in the KNFD

Nehemiah 7 in the LBA

Nehemiah 7 in the LBLA

Nehemiah 7 in the LNT

Nehemiah 7 in the LSV

Nehemiah 7 in the MAAL

Nehemiah 7 in the MBV

Nehemiah 7 in the MBV2

Nehemiah 7 in the MHNT

Nehemiah 7 in the MKNFD

Nehemiah 7 in the MNG

Nehemiah 7 in the MNT

Nehemiah 7 in the MNT2

Nehemiah 7 in the MRS1T

Nehemiah 7 in the NAA

Nehemiah 7 in the NASB

Nehemiah 7 in the NBLA

Nehemiah 7 in the NBS

Nehemiah 7 in the NBVTP

Nehemiah 7 in the NET2

Nehemiah 7 in the NIV11

Nehemiah 7 in the NNT

Nehemiah 7 in the NNT2

Nehemiah 7 in the NNT3

Nehemiah 7 in the PDDPT

Nehemiah 7 in the PFNT

Nehemiah 7 in the RMNT

Nehemiah 7 in the SBIAS

Nehemiah 7 in the SBIBS

Nehemiah 7 in the SBIBS2

Nehemiah 7 in the SBICS

Nehemiah 7 in the SBIDS

Nehemiah 7 in the SBIGS

Nehemiah 7 in the SBIHS

Nehemiah 7 in the SBIIS

Nehemiah 7 in the SBIIS2

Nehemiah 7 in the SBIIS3

Nehemiah 7 in the SBIKS

Nehemiah 7 in the SBIKS2

Nehemiah 7 in the SBIMS

Nehemiah 7 in the SBIOS

Nehemiah 7 in the SBIPS

Nehemiah 7 in the SBISS

Nehemiah 7 in the SBITS

Nehemiah 7 in the SBITS2

Nehemiah 7 in the SBITS3

Nehemiah 7 in the SBITS4

Nehemiah 7 in the SBIUS

Nehemiah 7 in the SBIVS

Nehemiah 7 in the SBT

Nehemiah 7 in the SBT1E

Nehemiah 7 in the SCHL

Nehemiah 7 in the SNT

Nehemiah 7 in the SUSU

Nehemiah 7 in the SUSU2

Nehemiah 7 in the SYNO

Nehemiah 7 in the TBIAOTANT

Nehemiah 7 in the TBT1E

Nehemiah 7 in the TBT1E2

Nehemiah 7 in the TFTIP

Nehemiah 7 in the TFTU

Nehemiah 7 in the TGNTATF3T

Nehemiah 7 in the THAI

Nehemiah 7 in the TNFD

Nehemiah 7 in the TNT

Nehemiah 7 in the TNTIK

Nehemiah 7 in the TNTIL

Nehemiah 7 in the TNTIN

Nehemiah 7 in the TNTIP

Nehemiah 7 in the TNTIZ

Nehemiah 7 in the TOMA

Nehemiah 7 in the TTENT

Nehemiah 7 in the UBG

Nehemiah 7 in the UGV

Nehemiah 7 in the UGV3

Nehemiah 7 in the VBL

Nehemiah 7 in the VDCC

Nehemiah 7 in the YALU

Nehemiah 7 in the YAPE

Nehemiah 7 in the YBVTP

Nehemiah 7 in the ZBP