1 Samuel 23 (UGV2)

1 ایک دن داؤد کو خبر ملی کہ فلستی قعیلہ شہر پر حملہ کر کے گاہنے کی جگہوں سے اناج لُوٹ رہے ہیں۔ 2 داؤد نے رب سے دریافت کیا، ”کیا مَیں جا کر فلستیوں پر حملہ کروں؟“ رب نے جواب دیا، ”جا، فلستیوں پر حملہ کر کے قعیلہ کو بچا۔“ 3 لیکن داؤد کے آدمی اعتراض کرنے لگے، ”ہم پہلے سے یہاں یہوداہ میں لوگوں کی مخالفت سے ڈرتے ہیں۔ جب ہم قعیلہ جا کر فلستیوں پر حملہ کریں گے تو پھر ہمارا کیا بنے گا؟“ 4 تب داؤد نے رب سے دوبارہ ہدایت مانگی، اور دوبارہ اُسے یہی جواب ملا، ”قعیلہ کو جا! مَیں فلستیوں کو تیرے حوالے کر دوں گا۔“ 5 چنانچہ داؤد اپنے آدمیوں کے ساتھ قعیلہ چلا گیا۔ اُس نے فلستیوں پر حملہ کر کے اُنہیں بڑی شکست دی اور اُن کی بھیڑبکریوں کو چھین کر قعیلہ کے باشندوں کو بچایا۔ 6 وہاں قعیلہ میں ابیاتر داؤد کے لوگوں میں شامل ہوا۔ اُس کے پاس امام کا بالاپوش تھا۔ 7 جب ساؤل کو خبر ملی کہ داؤد قعیلہ شہر میں ٹھہرا ہوا ہے تو اُس نے سوچا، ”اللہ نے اُسے میرے حوالے کر دیا ہے، کیونکہ اب وہ فصیل دار شہر میں جا کر پھنس گیا ہے۔“ 8 وہ اپنی پوری فوج کو جمع کر کے جنگ کے لئے تیاریاں کرنے لگا تاکہ اُتر کر قعیلہ کا محاصرہ کرے جس میں داؤد اب تک ٹھہرا ہوا تھا۔ 9 لیکن داؤد کو پتا چلا کہ ساؤل اُس کے خلاف تیاریاں کر رہا ہے۔ اُس نے ابیاتر امام سے کہا، ”امام کا بالاپوش لے آئیں تاکہ ہم رب سے ہدایت مانگیں۔“ 10 پھر اُس نے دعا کی، ”اے رب اسرائیل کے خدا، مجھے خبر ملی ہے کہ ساؤل میری وجہ سے قعیلہ پر حملہ کر کے اُسے برباد کرنا چاہتا ہے۔ 11 کیا شہر کے باشندے مجھے ساؤل کے حوالے کر دیں گے؟ کیا ساؤل واقعی آئے گا؟ اے رب، اسرائیل کے خدا، اپنے خادم کو بتا!“ رب نے جواب دیا، ”ہاں، وہ آئے گا۔“ 12 پھر داؤد نے مزید دریافت کیا، ”کیا شہر کے بزرگ مجھے اور میرے لوگوں کو ساؤل کے حوالے کر دیں گے؟“ رب نے کہا، ”ہاں، وہ کر دیں گے۔“ 13 لہٰذا داؤد اپنے تقریباً 600 آدمیوں کے ساتھ قعیلہ سے چلا گیا اور اِدھر اُدھر پھرنے لگا۔ جب ساؤل کو اطلاع ملی کہ داؤد قعیلہ سے نکل کر بچ گیا ہے تو وہاں جانے سے باز آیا۔ 14 اب داؤد بیابان کے پہاڑی قلعوں اور دشتِ زیف کے پہاڑی علاقے میں رہنے لگا۔ ساؤل تو مسلسل اُس کا کھوج لگاتا رہا، لیکن اللہ ہمیشہ داؤد کو ساؤل کے ہاتھ سے بچاتا رہا۔ 15 ایک دن جب داؤد حورِش کے قریب تھا تو اُسے اطلاع ملی کہ ساؤل آپ کو ہلاک کرنے کے لئے نکلا ہے۔ 16 اُس وقت یونتن نے داؤد کے پاس آ کر اُس کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اللہ پر بھروسا رکھے۔ 17 اُس نے کہا، ”ڈریں مت۔ میرے باپ کا ہاتھ آپ تک نہیں پہنچے گا۔ ایک دن آپ ضرور اسرائیل کے بادشاہ بن جائیں گے، اور میرا رُتبہ آپ کے بعد ہی آئے گا۔ میرا باپ بھی اِس حقیقت سے خوب واقف ہے۔“ 18 دونوں نے رب کے حضور عہد باندھا۔ پھر یونتن اپنے گھر چلا گیا جبکہ داؤد وہاں حورِش میں ٹھہرا رہا۔ 19 دشتِ زیف میں آباد کچھ لوگ ساؤل کے پاس آ گئے جو اُس وقت جِبعہ میں تھا۔ اُنہوں نے کہا، ”ہم جانتے ہیں کہ داؤد کہاں چھپ گیا ہے۔ وہ حورِش کے پہاڑی قلعوں میں ہے، اُس پہاڑی پر جس کا نام حکیلہ ہے اور جو یشیمون کے جنوب میں ہے۔ 20 اے بادشاہ، جب بھی آپ کا دل چاہے آئیں تو ہم اُسے پکڑ کر آپ کے حوالے کر دیں گے۔“ 21 ساؤل نے جواب دیا، ”رب آپ کو برکت بخشے کہ آپ کو مجھ پر ترس آیا ہے۔ 22 اب واپس جا کر مزید تیاریاں کریں۔ پتا کریں کہ وہ کہاں آتا جاتا ہے اور کس نے اُسے وہاں دیکھا ہے۔ کیونکہ مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ بہت چالاک ہے۔ 23 ہر جگہ کا کھوج لگائیں جہاں وہ چھپ جاتا ہے۔ جب آپ کو ساری تفصیلات معلوم ہوں تو میرے پاس آئیں۔ پھر مَیں آپ کے ساتھ وہاں پہنچوں گا۔ اگر وہ واقعی وہاں کہیں ہو تو مَیں اُسے ضرور ڈھونڈ نکالوں گا، خواہ مجھے پورے یہوداہ کی چھان بین کیوں نہ کرنی پڑے۔“ 24 24‏-25 زیف کے آدمی واپس چلے گئے۔ تھوڑی دیر کے بعد ساؤل بھی اپنی فوج سمیت وہاں کے لئے نکلا۔ اُس وقت داؤد اور اُس کے لوگ دشتِ معون میں یشیمون کے جنوب میں تھے۔ جب داؤد کو اطلاع ملی کہ ساؤل اُس کا تعاقب کر رہا ہے تو وہ ریگستان کے مزید جنوب میں چلا گیا، وہاں جہاں بڑی چٹان نظر آتی ہے۔ لیکن ساؤل کو پتا چلا اور وہ فوراً ریگستان میں داؤد کے پیچھے گیا۔ 26 چلتے چلتے ساؤل داؤد کے قریب ہی پہنچ گیا۔ آخرکار صرف ایک پہاڑی اُن کے درمیان رہ گئی۔ ساؤل پہاڑی کے ایک دامن میں تھا جبکہ داؤد اپنے لوگوں سمیت دوسرے دامن میں بھاگتا ہوا بادشاہ سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ساؤل ابھی اُنہیں گھیر کر پکڑنے کو تھا 27 کہ اچانک قاصد ساؤل کے پاس پہنچا جس نے کہا، ”جلدی آئیں! فلستی ہمارے ملک میں گھس آئے ہیں۔“ 28 ساؤل کو داؤد کو چھوڑنا پڑا، اور وہ فلستیوں سے لڑنے گیا۔ اُس وقت سے پہاڑی کا نام ”علیٰحدگی کی چٹان“ پڑ گیا۔ 29 داؤد وہاں سے چلا گیا اور عین جدی کے پہاڑی قلعوں میں رہنے لگا۔

In Other Versions

1 Samuel 23 in the ANGEFD

1 Samuel 23 in the ANTPNG2D

1 Samuel 23 in the AS21

1 Samuel 23 in the BAGH

1 Samuel 23 in the BBPNG

1 Samuel 23 in the BBT1E

1 Samuel 23 in the BDS

1 Samuel 23 in the BEV

1 Samuel 23 in the BHAD

1 Samuel 23 in the BIB

1 Samuel 23 in the BLPT

1 Samuel 23 in the BNT

1 Samuel 23 in the BNTABOOT

1 Samuel 23 in the BNTLV

1 Samuel 23 in the BOATCB

1 Samuel 23 in the BOATCB2

1 Samuel 23 in the BOBCV

1 Samuel 23 in the BOCNT

1 Samuel 23 in the BOECS

1 Samuel 23 in the BOGWICC

1 Samuel 23 in the BOHCB

1 Samuel 23 in the BOHCV

1 Samuel 23 in the BOHLNT

1 Samuel 23 in the BOHNTLTAL

1 Samuel 23 in the BOICB

1 Samuel 23 in the BOILNTAP

1 Samuel 23 in the BOITCV

1 Samuel 23 in the BOKCV

1 Samuel 23 in the BOKCV2

1 Samuel 23 in the BOKHWOG

1 Samuel 23 in the BOKSSV

1 Samuel 23 in the BOLCB

1 Samuel 23 in the BOLCB2

1 Samuel 23 in the BOMCV

1 Samuel 23 in the BONAV

1 Samuel 23 in the BONCB

1 Samuel 23 in the BONLT

1 Samuel 23 in the BONUT2

1 Samuel 23 in the BOPLNT

1 Samuel 23 in the BOSCB

1 Samuel 23 in the BOSNC

1 Samuel 23 in the BOTLNT

1 Samuel 23 in the BOVCB

1 Samuel 23 in the BOYCB

1 Samuel 23 in the BPBB

1 Samuel 23 in the BPH

1 Samuel 23 in the BSB

1 Samuel 23 in the CCB

1 Samuel 23 in the CUV

1 Samuel 23 in the CUVS

1 Samuel 23 in the DBT

1 Samuel 23 in the DGDNT

1 Samuel 23 in the DHNT

1 Samuel 23 in the DNT

1 Samuel 23 in the ELBE

1 Samuel 23 in the EMTV

1 Samuel 23 in the ESV

1 Samuel 23 in the FBV

1 Samuel 23 in the FEB

1 Samuel 23 in the GGMNT

1 Samuel 23 in the GNT

1 Samuel 23 in the HARY

1 Samuel 23 in the HNT

1 Samuel 23 in the IRVA

1 Samuel 23 in the IRVB

1 Samuel 23 in the IRVG

1 Samuel 23 in the IRVH

1 Samuel 23 in the IRVK

1 Samuel 23 in the IRVM

1 Samuel 23 in the IRVM2

1 Samuel 23 in the IRVO

1 Samuel 23 in the IRVP

1 Samuel 23 in the IRVT

1 Samuel 23 in the IRVT2

1 Samuel 23 in the IRVU

1 Samuel 23 in the ISVN

1 Samuel 23 in the JSNT

1 Samuel 23 in the KAPI

1 Samuel 23 in the KBT1ETNIK

1 Samuel 23 in the KBV

1 Samuel 23 in the KJV

1 Samuel 23 in the KNFD

1 Samuel 23 in the LBA

1 Samuel 23 in the LBLA

1 Samuel 23 in the LNT

1 Samuel 23 in the LSV

1 Samuel 23 in the MAAL

1 Samuel 23 in the MBV

1 Samuel 23 in the MBV2

1 Samuel 23 in the MHNT

1 Samuel 23 in the MKNFD

1 Samuel 23 in the MNG

1 Samuel 23 in the MNT

1 Samuel 23 in the MNT2

1 Samuel 23 in the MRS1T

1 Samuel 23 in the NAA

1 Samuel 23 in the NASB

1 Samuel 23 in the NBLA

1 Samuel 23 in the NBS

1 Samuel 23 in the NBVTP

1 Samuel 23 in the NET2

1 Samuel 23 in the NIV11

1 Samuel 23 in the NNT

1 Samuel 23 in the NNT2

1 Samuel 23 in the NNT3

1 Samuel 23 in the PDDPT

1 Samuel 23 in the PFNT

1 Samuel 23 in the RMNT

1 Samuel 23 in the SBIAS

1 Samuel 23 in the SBIBS

1 Samuel 23 in the SBIBS2

1 Samuel 23 in the SBICS

1 Samuel 23 in the SBIDS

1 Samuel 23 in the SBIGS

1 Samuel 23 in the SBIHS

1 Samuel 23 in the SBIIS

1 Samuel 23 in the SBIIS2

1 Samuel 23 in the SBIIS3

1 Samuel 23 in the SBIKS

1 Samuel 23 in the SBIKS2

1 Samuel 23 in the SBIMS

1 Samuel 23 in the SBIOS

1 Samuel 23 in the SBIPS

1 Samuel 23 in the SBISS

1 Samuel 23 in the SBITS

1 Samuel 23 in the SBITS2

1 Samuel 23 in the SBITS3

1 Samuel 23 in the SBITS4

1 Samuel 23 in the SBIUS

1 Samuel 23 in the SBIVS

1 Samuel 23 in the SBT

1 Samuel 23 in the SBT1E

1 Samuel 23 in the SCHL

1 Samuel 23 in the SNT

1 Samuel 23 in the SUSU

1 Samuel 23 in the SUSU2

1 Samuel 23 in the SYNO

1 Samuel 23 in the TBIAOTANT

1 Samuel 23 in the TBT1E

1 Samuel 23 in the TBT1E2

1 Samuel 23 in the TFTIP

1 Samuel 23 in the TFTU

1 Samuel 23 in the TGNTATF3T

1 Samuel 23 in the THAI

1 Samuel 23 in the TNFD

1 Samuel 23 in the TNT

1 Samuel 23 in the TNTIK

1 Samuel 23 in the TNTIL

1 Samuel 23 in the TNTIN

1 Samuel 23 in the TNTIP

1 Samuel 23 in the TNTIZ

1 Samuel 23 in the TOMA

1 Samuel 23 in the TTENT

1 Samuel 23 in the UBG

1 Samuel 23 in the UGV

1 Samuel 23 in the UGV3

1 Samuel 23 in the VBL

1 Samuel 23 in the VDCC

1 Samuel 23 in the YALU

1 Samuel 23 in the YAPE

1 Samuel 23 in the YBVTP

1 Samuel 23 in the ZBP