Jeremiah 11 (UGV2)

1 رب یرمیاہ سے ہم کلام ہوا، 2 ”یروشلم اور یہوداہ کے باشندوں سے کہہ کہ اُس عہد کی شرائط پر دھیان دو جو مَیں نے تمہارے ساتھ باندھا تھا۔ 3 رب جو اسرائیل کا خدا ہے فرماتا ہے کہ اُس پر لعنت جو اُس عہد کی شرائط پوری نہ کرے 4 جو مَیں نے تمہارے باپ دادا سے باندھا تھا جب اُنہیں مصر سے نکال لایا، اُس مقام سے جو لوہا پگھلانے والی بھٹی کی مانند تھا۔ اُس وقت مَیں بولا، ’میری سنو اور میرے ہر حکم پر عمل کرو تو تم میری قوم ہو گے اور مَیں تمہارا خدا ہوں گا۔ 5 پھر مَیں وہ وعدہ پورا کروں گا جو مَیں نے قَسم کھا کر تمہارے باپ دادا سے کیا تھا، مَیں تمہیں وہ ملک دوں گا جس میں دودھ اور شہد کی کثرت ہے۔‘ آج تم اُسی ملک میں رہ رہے ہو۔“مَیں، یرمیاہ نے جواب دیا، ”اے رب، آمین، ایسا ہی ہو!“ 6 تب رب نے مجھے حکم دیا کہ یہوداہ کے شہروں اور یروشلم کی گلیوں میں پھر کر یہ تمام باتیں سنا دے۔ اعلان کر، ”عہد کی شرائط پر دھیان دے کر اُن پر عمل کرو۔ 7 تمہارے باپ دادا کو مصر سے نکالتے وقت مَیں نے اُنہیں آگاہ کیا کہ میری سنو۔ آج تک مَیں بار بار یہی بات دہراتا رہا، 8 لیکن اُنہوں نے نہ میری سنی، نہ دھیان دیا بلکہ ہر ایک اپنے شریر دل کی ضد کے مطابق زندگی گزارتا رہا۔ عہد کی جن باتوں پر مَیں نے اُنہیں عمل کرنے کا حکم دیا تھا اُن پر اُنہوں نے عمل نہ کیا۔ نتیجے میں مَیں اُن پر وہ تمام لعنتیں لایا جو عہد میں بیان کی گئی ہیں۔“ 9 رب مزید مجھ سے ہم کلام ہوا، ”یہوداہ اور یروشلم کے باشندوں نے میرے خلاف سازش کی ہے۔ 10 اُن سے وہی گناہ سرزد ہوئے ہیں جو اُن کے باپ دادا نے کئے تھے۔ کیونکہ یہ بھی میری باتیں سننے کے لئے تیار نہیں ہیں، یہ بھی اجنبی معبودوں کے پیچھے ہو لئے ہیں تاکہ اُن کی خدمت کریں۔ اسرائیل اور یہوداہ نے مل کر وہ عہد توڑا ہے جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے باندھا تھا۔ 11 اِس لئے رب فرماتا ہے کہ مَیں اُن پر ایسی آفت نازل کروں گا جس سے وہ بچ نہیں سکیں گے۔ تب وہ مدد کے لئے مجھ سے فریاد کریں گے، لیکن مَیں اُن کی نہیں سنوں گا۔ 12 پھر یہوداہ اور یروشلم کے باشندے اپنے شہروں سے نکل کر چیختے چلّاتے اُن دیوتاؤں سے منت کریں گے جن کے سامنے بخور جلاتے رہے ہیں۔ لیکن اب جب وہ مصیبت میں مبتلا ہوں گے تو یہ اُنہیں نہیں بچائیں گے۔ 13 اے یہوداہ، تیرے دیوتا تیرے شہروں جیسے بےشمار ہو گئے ہیں۔ شرم ناک دیوتا بعل کے لئے بخور جلانے کی اِتنی قربان گاہیں کھڑی کی گئی ہیں جتنی یروشلم میں گلیاں ہوتی ہیں۔ 14 اے یرمیاہ، اِس قوم کے لئے دعا مت کرنا! اِس کے لئے نہ منت کر، نہ سماجت۔ کیونکہ جب آفت اُن پر آئے گی اور وہ چلّا کر مجھ سے فریاد کریں گے تو مَیں اُن کی نہیں سنوں گا۔ 15 میری پیاری قوم میرے گھر میں کیوں حاضر ہوتی ہے؟ وہ تو اپنی بےشمار سازشوں سے باز ہی نہیں آتی۔ کیا آنے والی آفت قربانی کا مُقدّس گوشت پیش کرنے سے رُک جائے گی؟ اگر ایسا ہوتا تو تُو خوشی منا سکتی۔ 16 رب نے تیرا نام ’زیتون کا پھلتا پھولتا درخت جس کا خوب صورت پھل ہے‘ رکھا، لیکن اب وہ زبردست آندھی کا شور مچا کر درخت کو آگ لگائے گا۔ تب اُس کی تمام ڈالیاں بھسم ہو جائیں گی۔ 17 اے اسرائیل اور یہوداہ، رب الافواج نے خود تمہیں زمین میں لگایا۔ لیکن اب اُس نے تم پر آفت لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیوں؟ تمہارے غلط کام کی وجہ سے، اور اِس لئے کہ تم نے بعل دیوتا کو بخور کی قربانیاں پیش کر کے مجھے طیش دلایا ہے۔“ 18 رب نے مجھے اطلاع دی تو مجھے معلوم ہوا۔ ہاں، اُس وقت تُو ہی نے مجھے اُن کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ 19 پہلے مَیں اُس بھولے بھالے بھیڑ کے بچے کی مانند تھا جسے قصائی کے پاس لایا جا رہا ہو۔ مجھے کیا پتا تھا کہ یہ میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ آپس میں وہ کہہ رہے تھے، ”آؤ، ہم درخت کو پھل سمیت ختم کریں، آؤ ہم اُسے زندوں کے ملک میں سے مٹائیں تاکہ اُس کا نام و نشان تک یاد نہ رہے۔“ 20 اے رب الافواج، تُو عادل منصف ہے جو لوگوں کے سب سے گہرے خیالات اور راز جانچ لیتا ہے۔ اب بخش دے کہ مَیں اپنی آنکھوں سے وہ انتقام دیکھوں جو تُو میرے مخالفوں سے لے گا۔ کیونکہ مَیں نے اپنا معاملہ تیرے ہی سپرد کر دیا ہے۔ 21 رب فرماتا ہے، ”عنتوت کے آدمی تجھے قتل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ’رب کا نام لے کر نبوّت مت کرنا، ورنہ تُو ہمارے ہاتھوں مار دیا جائے گا‘۔“ 22 چونکہ یہ لوگ ایسی باتیں کرتے ہیں اِس لئے رب الافواج فرماتا ہے، ”مَیں اُنہیں سزا دوں گا! اُن کے جوان آدمی تلوار سے اور اُن کے بیٹے بیٹیاں کال سے ہلاک ہو جائیں گے۔ 23 اُن میں سے ایک بھی نہیں بچے گا۔ کیونکہ جس سال اُن کی سزا نازل ہو گی، اُس وقت مَیں عنتوت کے آدمیوں پر سخت آفت لاؤں گا۔“

In Other Versions

Jeremiah 11 in the ANGEFD

Jeremiah 11 in the ANTPNG2D

Jeremiah 11 in the AS21

Jeremiah 11 in the BAGH

Jeremiah 11 in the BBPNG

Jeremiah 11 in the BBT1E

Jeremiah 11 in the BDS

Jeremiah 11 in the BEV

Jeremiah 11 in the BHAD

Jeremiah 11 in the BIB

Jeremiah 11 in the BLPT

Jeremiah 11 in the BNT

Jeremiah 11 in the BNTABOOT

Jeremiah 11 in the BNTLV

Jeremiah 11 in the BOATCB

Jeremiah 11 in the BOATCB2

Jeremiah 11 in the BOBCV

Jeremiah 11 in the BOCNT

Jeremiah 11 in the BOECS

Jeremiah 11 in the BOGWICC

Jeremiah 11 in the BOHCB

Jeremiah 11 in the BOHCV

Jeremiah 11 in the BOHLNT

Jeremiah 11 in the BOHNTLTAL

Jeremiah 11 in the BOICB

Jeremiah 11 in the BOILNTAP

Jeremiah 11 in the BOITCV

Jeremiah 11 in the BOKCV

Jeremiah 11 in the BOKCV2

Jeremiah 11 in the BOKHWOG

Jeremiah 11 in the BOKSSV

Jeremiah 11 in the BOLCB

Jeremiah 11 in the BOLCB2

Jeremiah 11 in the BOMCV

Jeremiah 11 in the BONAV

Jeremiah 11 in the BONCB

Jeremiah 11 in the BONLT

Jeremiah 11 in the BONUT2

Jeremiah 11 in the BOPLNT

Jeremiah 11 in the BOSCB

Jeremiah 11 in the BOSNC

Jeremiah 11 in the BOTLNT

Jeremiah 11 in the BOVCB

Jeremiah 11 in the BOYCB

Jeremiah 11 in the BPBB

Jeremiah 11 in the BPH

Jeremiah 11 in the BSB

Jeremiah 11 in the CCB

Jeremiah 11 in the CUV

Jeremiah 11 in the CUVS

Jeremiah 11 in the DBT

Jeremiah 11 in the DGDNT

Jeremiah 11 in the DHNT

Jeremiah 11 in the DNT

Jeremiah 11 in the ELBE

Jeremiah 11 in the EMTV

Jeremiah 11 in the ESV

Jeremiah 11 in the FBV

Jeremiah 11 in the FEB

Jeremiah 11 in the GGMNT

Jeremiah 11 in the GNT

Jeremiah 11 in the HARY

Jeremiah 11 in the HNT

Jeremiah 11 in the IRVA

Jeremiah 11 in the IRVB

Jeremiah 11 in the IRVG

Jeremiah 11 in the IRVH

Jeremiah 11 in the IRVK

Jeremiah 11 in the IRVM

Jeremiah 11 in the IRVM2

Jeremiah 11 in the IRVO

Jeremiah 11 in the IRVP

Jeremiah 11 in the IRVT

Jeremiah 11 in the IRVT2

Jeremiah 11 in the IRVU

Jeremiah 11 in the ISVN

Jeremiah 11 in the JSNT

Jeremiah 11 in the KAPI

Jeremiah 11 in the KBT1ETNIK

Jeremiah 11 in the KBV

Jeremiah 11 in the KJV

Jeremiah 11 in the KNFD

Jeremiah 11 in the LBA

Jeremiah 11 in the LBLA

Jeremiah 11 in the LNT

Jeremiah 11 in the LSV

Jeremiah 11 in the MAAL

Jeremiah 11 in the MBV

Jeremiah 11 in the MBV2

Jeremiah 11 in the MHNT

Jeremiah 11 in the MKNFD

Jeremiah 11 in the MNG

Jeremiah 11 in the MNT

Jeremiah 11 in the MNT2

Jeremiah 11 in the MRS1T

Jeremiah 11 in the NAA

Jeremiah 11 in the NASB

Jeremiah 11 in the NBLA

Jeremiah 11 in the NBS

Jeremiah 11 in the NBVTP

Jeremiah 11 in the NET2

Jeremiah 11 in the NIV11

Jeremiah 11 in the NNT

Jeremiah 11 in the NNT2

Jeremiah 11 in the NNT3

Jeremiah 11 in the PDDPT

Jeremiah 11 in the PFNT

Jeremiah 11 in the RMNT

Jeremiah 11 in the SBIAS

Jeremiah 11 in the SBIBS

Jeremiah 11 in the SBIBS2

Jeremiah 11 in the SBICS

Jeremiah 11 in the SBIDS

Jeremiah 11 in the SBIGS

Jeremiah 11 in the SBIHS

Jeremiah 11 in the SBIIS

Jeremiah 11 in the SBIIS2

Jeremiah 11 in the SBIIS3

Jeremiah 11 in the SBIKS

Jeremiah 11 in the SBIKS2

Jeremiah 11 in the SBIMS

Jeremiah 11 in the SBIOS

Jeremiah 11 in the SBIPS

Jeremiah 11 in the SBISS

Jeremiah 11 in the SBITS

Jeremiah 11 in the SBITS2

Jeremiah 11 in the SBITS3

Jeremiah 11 in the SBITS4

Jeremiah 11 in the SBIUS

Jeremiah 11 in the SBIVS

Jeremiah 11 in the SBT

Jeremiah 11 in the SBT1E

Jeremiah 11 in the SCHL

Jeremiah 11 in the SNT

Jeremiah 11 in the SUSU

Jeremiah 11 in the SUSU2

Jeremiah 11 in the SYNO

Jeremiah 11 in the TBIAOTANT

Jeremiah 11 in the TBT1E

Jeremiah 11 in the TBT1E2

Jeremiah 11 in the TFTIP

Jeremiah 11 in the TFTU

Jeremiah 11 in the TGNTATF3T

Jeremiah 11 in the THAI

Jeremiah 11 in the TNFD

Jeremiah 11 in the TNT

Jeremiah 11 in the TNTIK

Jeremiah 11 in the TNTIL

Jeremiah 11 in the TNTIN

Jeremiah 11 in the TNTIP

Jeremiah 11 in the TNTIZ

Jeremiah 11 in the TOMA

Jeremiah 11 in the TTENT

Jeremiah 11 in the UBG

Jeremiah 11 in the UGV

Jeremiah 11 in the UGV3

Jeremiah 11 in the VBL

Jeremiah 11 in the VDCC

Jeremiah 11 in the YALU

Jeremiah 11 in the YAPE

Jeremiah 11 in the YBVTP

Jeremiah 11 in the ZBP