Joshua 21 (UGV2)

1 پھر لاوی کے قبیلے کے آبائی گھرانوں کے سربراہ اِلی عزر امام، یشوع بن نون اور اسرائیل کے باقی قبیلوں کے آبائی گھرانوں کے سربراہوں کے پاس آئے 2 جو اُس وقت سَیلا میں جمع تھے۔ لاویوں نے کہا، ”رب نے موسیٰ کی معرفت حکم دیا تھا کہ ہمیں بسنے کے لئے شہر اور ریوڑوں کو چَرانے کے لئے چراگاہیں دی جائیں۔“ 3 چنانچہ اسرائیلیوں نے رب کی یہ بات مان کر اپنے علاقوں میں سے شہر اور چراگاہیں الگ کر کے لاویوں کو دے دیں۔ 4 قرعہ ڈالا گیا تو لاوی کے گھرانے قِہات کو اُس کے کنبوں کے مطابق پہلا حصہ مل گیا۔ پہلے ہارون کے کنبے کو یہوداہ، شمعون اور بن یمین کے قبیلوں کے 13 شہر دیئے گئے۔ 5 باقی قِہاتیوں کو دان، افرائیم اور مغربی منسّی کے قبیلوں کے 10 شہر مل گئے۔ 6 جَیرسون کے گھرانے کو اِشکار، آشر، نفتالی اور منسّی کے قبیلوں کے 13 شہر دیئے گئے۔ یہ منسّی کا وہ علاقہ تھا جو دریائے یردن کے مشرق میں ملکِ بسن میں تھا۔ 7 مِراری کے گھرانے کو اُس کے کنبوں کے مطابق روبن، جد اور زبولون کے قبیلوں کے 12 شہر مل گئے۔ 8 یوں اسرائیلیوں نے قرعہ ڈال کر لاویوں کو مذکورہ شہر اور اُن کے گرد و نواح کی چراگاہیں دے دیں۔ ویسا ہی ہوا جیسا رب نے موسیٰ کی معرفت حکم دیا تھا۔ 9 9‏-10 قرعہ ڈالتے وقت لاوی کے گھرانے قِہات میں سے ہارون کے کنبے کو پہلا حصہ مل گیا۔ اُسے یہوداہ اور شمعون کے قبیلوں کے یہ شہر دیئے گئے: 11 پہلا شہر عناقیوں کے باپ کا شہر قِریَت اربع تھا جو یہوداہ کے پہاڑی علاقے میں ہے اور جس کا موجودہ نام حبرون ہے۔ اُس کی چراگاہیں بھی دی گئیں، 12 لیکن حبرون کے ارد گرد کی آبادیاں اور کھیت کالب بن یفُنّہ کی ملکیت رہے۔ 13 ہارون کے کنبے کا یہ شہر پناہ کا شہر بھی تھا جس میں ہر وہ شخص پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا تھا۔ اِس کے علاوہ ہارون کے کنبے کو لِبناہ، 14 یتیر، اِستموع، 15 حَولون، دبیر، 16 عین، یوطہ اور بیت شمس کے شہر بھی مل گئے۔ اُسے یہوداہ اور شمعون کے قبیلوں کے کُل 9 شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔ 17 17‏-18 اِن کے علاوہ بن یمین کے قبیلے کے چار شہر اُس کی ملکیت میں آئے یعنی جِبعون، جِبع، عنتوت اور علمون۔ 19 غرض ہارون کے کنبے کو 13 شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔ 20 لاوی کے قبیلے کے گھرانے قِہات کے باقی کنبوں کو قرعہ ڈالتے وقت افرائیم کے قبیلے کے شہر مل گئے۔ 21 اِن میں افرائیم کے پہاڑی علاقے کا شہر سِکم شامل تھا جس میں ہر وہ شخص پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا تھا، پھر جزر، 22 قبضیم اور بیت حَورون۔ اِن چار شہروں کی چراگاہیں بھی مل گئیں۔ 23 23‏-24 دان کے قبیلے نے بھی اُنہیں چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے یعنی اِلتقِہ، جِبّتون، ایالون اور جات رِمّون۔ 25 منسّی کے مغربی حصے سے اُنہیں دو شہر تعنک اور جات رِمّون اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔ 26 غرض قِہات کے باقی کنبوں کو کُل 10 شہر اُن کی چراگاہوں سمیت ملے۔ 27 لاوی کے قبیلے کے گھرانے جَیرسون کو منسّی کے مشرقی حصے کے دو شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے: ملکِ بسن میں جولان جس میں ہر وہ شخص پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا تھا، اور بعستراہ۔ 28 28‏-29 اِشکار کے قبیلے نے اُسے چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے: قِسیون، دابرت، یرموت اور عین جنیم۔ 30 30‏-31 اِسی طرح اُسے آشر کے قبیلے کے بھی چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے گئے: مِسال، عبدون، خِلقت اور رحوب۔ 32 نفتالی کے قبیلے نے تین شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے: گلیل کا قادس جس میں ہر وہ شخص پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا تھا، پھر حمّات دور اور قرتان۔ 33 غرض جَیرسون کے گھرانے کو 13 شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔ 34 34‏-35 اب رہ گیا لاوی کے قبیلے کا گھرانا مِراری۔ اُسے زبولون کے قبیلے کے چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: یُقنعام، قرتاہ، دِمنہ اور نہلال۔ 36 36‏-37 اِسی طرح اُسے روبن کے قبیلے کے بھی چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے: بصر، یہض، قدیمات اور مِفعت۔ 38 38‏-39 جد کے قبیلے نے اُسے چار شہر اُن کی چراگاہوں سمیت دیئے: ملکِ جِلعاد کا رامات جس میں ہر وہ شخص پناہ لے سکتا تھا جس سے کوئی غیرارادی طور پر ہلاک ہوا تھا، پھر محنائم، حسبون اور یعزیر۔ 40 غرض مِراری کے گھرانے کو کُل 12 شہر اُن کی چراگاہوں سمیت مل گئے۔ 41 اسرائیل کے مختلف علاقوں میں جو لاویوں کے شہر اُن کی چراگاہوں سمیت تھے اُن کی کُل تعداد 48 تھی۔ 42 ہر شہر کے ارد گرد چراگاہیں تھیں۔ 43 یوں رب نے اسرائیلیوں کو وہ پورا ملک دے دیا جس کا وعدہ اُس نے اُن کے باپ دادا سے قَسم کھا کر کیا تھا۔ وہ اُس پر قبضہ کر کے اُس میں رہنے لگے۔ 44 اور رب نے چاروں طرف امن و امان مہیا کیا جس طرح اُس نے اُن کے باپ دادا سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا۔ اُسی کی مدد سے اسرائیلی تمام دشمنوں پر غالب آئے تھے۔ 45 جو اچھے وعدے رب نے اسرائیل سے کئے تھے اُن میں سے ایک بھی نامکمل نہ رہا بلکہ سب کے سب پورے ہو گئے۔

In Other Versions

Joshua 21 in the ANGEFD

Joshua 21 in the ANTPNG2D

Joshua 21 in the AS21

Joshua 21 in the BAGH

Joshua 21 in the BBPNG

Joshua 21 in the BBT1E

Joshua 21 in the BDS

Joshua 21 in the BEV

Joshua 21 in the BHAD

Joshua 21 in the BIB

Joshua 21 in the BLPT

Joshua 21 in the BNT

Joshua 21 in the BNTABOOT

Joshua 21 in the BNTLV

Joshua 21 in the BOATCB

Joshua 21 in the BOATCB2

Joshua 21 in the BOBCV

Joshua 21 in the BOCNT

Joshua 21 in the BOECS

Joshua 21 in the BOGWICC

Joshua 21 in the BOHCB

Joshua 21 in the BOHCV

Joshua 21 in the BOHLNT

Joshua 21 in the BOHNTLTAL

Joshua 21 in the BOICB

Joshua 21 in the BOILNTAP

Joshua 21 in the BOITCV

Joshua 21 in the BOKCV

Joshua 21 in the BOKCV2

Joshua 21 in the BOKHWOG

Joshua 21 in the BOKSSV

Joshua 21 in the BOLCB

Joshua 21 in the BOLCB2

Joshua 21 in the BOMCV

Joshua 21 in the BONAV

Joshua 21 in the BONCB

Joshua 21 in the BONLT

Joshua 21 in the BONUT2

Joshua 21 in the BOPLNT

Joshua 21 in the BOSCB

Joshua 21 in the BOSNC

Joshua 21 in the BOTLNT

Joshua 21 in the BOVCB

Joshua 21 in the BOYCB

Joshua 21 in the BPBB

Joshua 21 in the BPH

Joshua 21 in the BSB

Joshua 21 in the CCB

Joshua 21 in the CUV

Joshua 21 in the CUVS

Joshua 21 in the DBT

Joshua 21 in the DGDNT

Joshua 21 in the DHNT

Joshua 21 in the DNT

Joshua 21 in the ELBE

Joshua 21 in the EMTV

Joshua 21 in the ESV

Joshua 21 in the FBV

Joshua 21 in the FEB

Joshua 21 in the GGMNT

Joshua 21 in the GNT

Joshua 21 in the HARY

Joshua 21 in the HNT

Joshua 21 in the IRVA

Joshua 21 in the IRVB

Joshua 21 in the IRVG

Joshua 21 in the IRVH

Joshua 21 in the IRVK

Joshua 21 in the IRVM

Joshua 21 in the IRVM2

Joshua 21 in the IRVO

Joshua 21 in the IRVP

Joshua 21 in the IRVT

Joshua 21 in the IRVT2

Joshua 21 in the IRVU

Joshua 21 in the ISVN

Joshua 21 in the JSNT

Joshua 21 in the KAPI

Joshua 21 in the KBT1ETNIK

Joshua 21 in the KBV

Joshua 21 in the KJV

Joshua 21 in the KNFD

Joshua 21 in the LBA

Joshua 21 in the LBLA

Joshua 21 in the LNT

Joshua 21 in the LSV

Joshua 21 in the MAAL

Joshua 21 in the MBV

Joshua 21 in the MBV2

Joshua 21 in the MHNT

Joshua 21 in the MKNFD

Joshua 21 in the MNG

Joshua 21 in the MNT

Joshua 21 in the MNT2

Joshua 21 in the MRS1T

Joshua 21 in the NAA

Joshua 21 in the NASB

Joshua 21 in the NBLA

Joshua 21 in the NBS

Joshua 21 in the NBVTP

Joshua 21 in the NET2

Joshua 21 in the NIV11

Joshua 21 in the NNT

Joshua 21 in the NNT2

Joshua 21 in the NNT3

Joshua 21 in the PDDPT

Joshua 21 in the PFNT

Joshua 21 in the RMNT

Joshua 21 in the SBIAS

Joshua 21 in the SBIBS

Joshua 21 in the SBIBS2

Joshua 21 in the SBICS

Joshua 21 in the SBIDS

Joshua 21 in the SBIGS

Joshua 21 in the SBIHS

Joshua 21 in the SBIIS

Joshua 21 in the SBIIS2

Joshua 21 in the SBIIS3

Joshua 21 in the SBIKS

Joshua 21 in the SBIKS2

Joshua 21 in the SBIMS

Joshua 21 in the SBIOS

Joshua 21 in the SBIPS

Joshua 21 in the SBISS

Joshua 21 in the SBITS

Joshua 21 in the SBITS2

Joshua 21 in the SBITS3

Joshua 21 in the SBITS4

Joshua 21 in the SBIUS

Joshua 21 in the SBIVS

Joshua 21 in the SBT

Joshua 21 in the SBT1E

Joshua 21 in the SCHL

Joshua 21 in the SNT

Joshua 21 in the SUSU

Joshua 21 in the SUSU2

Joshua 21 in the SYNO

Joshua 21 in the TBIAOTANT

Joshua 21 in the TBT1E

Joshua 21 in the TBT1E2

Joshua 21 in the TFTIP

Joshua 21 in the TFTU

Joshua 21 in the TGNTATF3T

Joshua 21 in the THAI

Joshua 21 in the TNFD

Joshua 21 in the TNT

Joshua 21 in the TNTIK

Joshua 21 in the TNTIL

Joshua 21 in the TNTIN

Joshua 21 in the TNTIP

Joshua 21 in the TNTIZ

Joshua 21 in the TOMA

Joshua 21 in the TTENT

Joshua 21 in the UBG

Joshua 21 in the UGV

Joshua 21 in the UGV3

Joshua 21 in the VBL

Joshua 21 in the VDCC

Joshua 21 in the YALU

Joshua 21 in the YAPE

Joshua 21 in the YBVTP

Joshua 21 in the ZBP