Leviticus 24 (UGV2)

1 رب نے موسیٰ سے کہا، 2 ”اسرائیلیوں کو حکم دے کہ وہ تیرے پاس کوٹے ہوئے زیتونوں کا خالص تیل لے آئیں تاکہ مُقدّس کمرے کے شمع دان کے چراغ متواتر جلتے رہیں۔ 3 ہارون اُنہیں مسلسل، شام سے لے کر صبح تک رب کے حضور سنبھالے یعنی وہاں جہاں وہ مُقدّس ترین کمرے کے پردے کے سامنے پڑے ہیں، اُس پردے کے سامنے جس کے پیچھے عہد کا صندوق ہے۔ یہ اصول ابد تک قائم رہے۔ 4 وہ خالص سونے کے شمع دان پر لگے چراغوں کی دیکھ بھال یوں کرے کہ یہ ہمیشہ رب کے سامنے جلتے رہیں۔ 5 بارہ روٹیاں پکانا۔ ہر روٹی کے لئے 3 کلو گرام بہترین میدہ استعمال کیا جائے۔ 6 اُنہیں دو قطاروں میں رب کے سامنے خالص سونے کی میز پر رکھنا۔ 7 ہر قطار پر خالص لُبان ڈالنا۔ یہ لُبان روٹی کے لئے یادگاری کی قربانی ہے جسے بعد میں رب کے لئے جلانا ہے۔ 8 ہر ہفتے کو رب کے سامنے تازہ روٹیاں اِسی ترتیب سے میز پر رکھنی ہیں۔ یہ اسرائیلیوں کے لئے ابدی عہد کی لازمی شرط ہے۔ 9 میز کی روٹیاں ہارون اور اُس کے بیٹوں کا حصہ ہیں، اور وہ اُنہیں مُقدّس جگہ پر کھائیں، کیونکہ وہ جلنے والی قربانیوں کا مُقدّس ترین حصہ ہیں۔ یہ ابد تک اُن کا حق رہے گا۔“ 10 10‏-11 خیمہ گاہ میں ایک آدمی تھا جس کا باپ مصری اور ماں اسرائیلی تھی۔ ماں کا نام سلومیت تھا۔ وہ دِبری کی بیٹی اور دان کے قبیلے کی تھی۔ ایک دن یہ آدمی خیمہ گاہ میں کسی اسرائیلی سے جھگڑنے لگا۔ لڑتے لڑتے اُس نے رب کے نام پر کفر بک کر اُس پر لعنت بھیجی۔ یہ سن کر لوگ اُسے موسیٰ کے پاس لے آئے۔ 12 وہاں اُنہوں نے اُسے پہرے میں بٹھا کر رب کی ہدایت کا انتظار کیا۔ 13 تب رب نے موسیٰ سے کہا، 14 ”لعنت کرنے والے کو خیمہ گاہ کے باہر لے جاؤ۔ جنہوں نے اُس کی یہ باتیں سنی ہیں وہ سب اپنے ہاتھ اُس کے سر پر رکھیں۔ پھر پوری جماعت اُسے سنگسار کرے۔ 15 اسرائیلیوں سے کہنا کہ جو بھی اپنے خدا پر لعنت بھیجے اُسے اپنے قصور کے نتیجے برداشت کرنے پڑیں گے۔ 16 جو بھی رب کے نام پر کفر بکے اُسے سزائے موت دی جائے۔ پوری جماعت اُسے سنگسار کرے۔ جس نے رب کے نام پر کفر بکا ہو اُسے ضرور سزائے موت دینی ہے، خواہ دیسی ہو یا پردیسی۔ 17 جس نے کسی کو مار ڈالا ہے اُسے سزائے موت دی جائے۔ 18 جس نے کسی کے جانور کو مار ڈالا ہے وہ اُس کا معاوضہ دے۔ جان کے بدلے جان دی جائے۔ 19 اگر کسی نے کسی کو زخمی کر دیا ہے تو وہی کچھ اُس کے ساتھ کیا جائے جو اُس نے دوسرے کے ساتھ کیا ہے۔ 20 اگر دوسرے کی کوئی ہڈی ٹوٹ جائے تو اُس کی وہی ہڈی توڑی جائے۔ اگر دوسرے کی آنکھ ضائع ہو جائے تو اُس کی آنکھ ضائع کر دی جائے۔ اگر دوسرے کا دانت ٹوٹ جائے تو اُس کا وہی دانت توڑا جائے۔ جو بھی زخم اُس نے دوسرے کو پہنچایا وہی زخم اُسے پہنچایا جائے۔ 21 جس نے کسی جانور کو مار ڈالا ہے وہ اُس کا معاوضہ دے، لیکن جس نے کسی انسان کو مار دیا ہے اُسے سزائے موت دینی ہے۔ 22 دیسی اور پردیسی کے لئے تمہارا ایک ہی قانون ہو۔ مَیں رب تمہارا خدا ہوں۔“ 23 پھر موسیٰ نے اسرائیلیوں سے بات کی، اور اُنہوں نے رب پر لعنت بھیجنے والے کو خیمہ گاہ سے باہر لے جا کر اُسے سنگسار کیا۔ اُنہوں نے ویسا ہی کیا جیسا رب نے موسیٰ کو حکم دیا تھا۔

In Other Versions

Leviticus 24 in the ANGEFD

Leviticus 24 in the ANTPNG2D

Leviticus 24 in the AS21

Leviticus 24 in the BAGH

Leviticus 24 in the BBPNG

Leviticus 24 in the BBT1E

Leviticus 24 in the BDS

Leviticus 24 in the BEV

Leviticus 24 in the BHAD

Leviticus 24 in the BIB

Leviticus 24 in the BLPT

Leviticus 24 in the BNT

Leviticus 24 in the BNTABOOT

Leviticus 24 in the BNTLV

Leviticus 24 in the BOATCB

Leviticus 24 in the BOATCB2

Leviticus 24 in the BOBCV

Leviticus 24 in the BOCNT

Leviticus 24 in the BOECS

Leviticus 24 in the BOGWICC

Leviticus 24 in the BOHCB

Leviticus 24 in the BOHCV

Leviticus 24 in the BOHLNT

Leviticus 24 in the BOHNTLTAL

Leviticus 24 in the BOICB

Leviticus 24 in the BOILNTAP

Leviticus 24 in the BOITCV

Leviticus 24 in the BOKCV

Leviticus 24 in the BOKCV2

Leviticus 24 in the BOKHWOG

Leviticus 24 in the BOKSSV

Leviticus 24 in the BOLCB

Leviticus 24 in the BOLCB2

Leviticus 24 in the BOMCV

Leviticus 24 in the BONAV

Leviticus 24 in the BONCB

Leviticus 24 in the BONLT

Leviticus 24 in the BONUT2

Leviticus 24 in the BOPLNT

Leviticus 24 in the BOSCB

Leviticus 24 in the BOSNC

Leviticus 24 in the BOTLNT

Leviticus 24 in the BOVCB

Leviticus 24 in the BOYCB

Leviticus 24 in the BPBB

Leviticus 24 in the BPH

Leviticus 24 in the BSB

Leviticus 24 in the CCB

Leviticus 24 in the CUV

Leviticus 24 in the CUVS

Leviticus 24 in the DBT

Leviticus 24 in the DGDNT

Leviticus 24 in the DHNT

Leviticus 24 in the DNT

Leviticus 24 in the ELBE

Leviticus 24 in the EMTV

Leviticus 24 in the ESV

Leviticus 24 in the FBV

Leviticus 24 in the FEB

Leviticus 24 in the GGMNT

Leviticus 24 in the GNT

Leviticus 24 in the HARY

Leviticus 24 in the HNT

Leviticus 24 in the IRVA

Leviticus 24 in the IRVB

Leviticus 24 in the IRVG

Leviticus 24 in the IRVH

Leviticus 24 in the IRVK

Leviticus 24 in the IRVM

Leviticus 24 in the IRVM2

Leviticus 24 in the IRVO

Leviticus 24 in the IRVP

Leviticus 24 in the IRVT

Leviticus 24 in the IRVT2

Leviticus 24 in the IRVU

Leviticus 24 in the ISVN

Leviticus 24 in the JSNT

Leviticus 24 in the KAPI

Leviticus 24 in the KBT1ETNIK

Leviticus 24 in the KBV

Leviticus 24 in the KJV

Leviticus 24 in the KNFD

Leviticus 24 in the LBA

Leviticus 24 in the LBLA

Leviticus 24 in the LNT

Leviticus 24 in the LSV

Leviticus 24 in the MAAL

Leviticus 24 in the MBV

Leviticus 24 in the MBV2

Leviticus 24 in the MHNT

Leviticus 24 in the MKNFD

Leviticus 24 in the MNG

Leviticus 24 in the MNT

Leviticus 24 in the MNT2

Leviticus 24 in the MRS1T

Leviticus 24 in the NAA

Leviticus 24 in the NASB

Leviticus 24 in the NBLA

Leviticus 24 in the NBS

Leviticus 24 in the NBVTP

Leviticus 24 in the NET2

Leviticus 24 in the NIV11

Leviticus 24 in the NNT

Leviticus 24 in the NNT2

Leviticus 24 in the NNT3

Leviticus 24 in the PDDPT

Leviticus 24 in the PFNT

Leviticus 24 in the RMNT

Leviticus 24 in the SBIAS

Leviticus 24 in the SBIBS

Leviticus 24 in the SBIBS2

Leviticus 24 in the SBICS

Leviticus 24 in the SBIDS

Leviticus 24 in the SBIGS

Leviticus 24 in the SBIHS

Leviticus 24 in the SBIIS

Leviticus 24 in the SBIIS2

Leviticus 24 in the SBIIS3

Leviticus 24 in the SBIKS

Leviticus 24 in the SBIKS2

Leviticus 24 in the SBIMS

Leviticus 24 in the SBIOS

Leviticus 24 in the SBIPS

Leviticus 24 in the SBISS

Leviticus 24 in the SBITS

Leviticus 24 in the SBITS2

Leviticus 24 in the SBITS3

Leviticus 24 in the SBITS4

Leviticus 24 in the SBIUS

Leviticus 24 in the SBIVS

Leviticus 24 in the SBT

Leviticus 24 in the SBT1E

Leviticus 24 in the SCHL

Leviticus 24 in the SNT

Leviticus 24 in the SUSU

Leviticus 24 in the SUSU2

Leviticus 24 in the SYNO

Leviticus 24 in the TBIAOTANT

Leviticus 24 in the TBT1E

Leviticus 24 in the TBT1E2

Leviticus 24 in the TFTIP

Leviticus 24 in the TFTU

Leviticus 24 in the TGNTATF3T

Leviticus 24 in the THAI

Leviticus 24 in the TNFD

Leviticus 24 in the TNT

Leviticus 24 in the TNTIK

Leviticus 24 in the TNTIL

Leviticus 24 in the TNTIN

Leviticus 24 in the TNTIP

Leviticus 24 in the TNTIZ

Leviticus 24 in the TOMA

Leviticus 24 in the TTENT

Leviticus 24 in the UBG

Leviticus 24 in the UGV

Leviticus 24 in the UGV3

Leviticus 24 in the VBL

Leviticus 24 in the VDCC

Leviticus 24 in the YALU

Leviticus 24 in the YAPE

Leviticus 24 in the YBVTP

Leviticus 24 in the ZBP