2 Kings 6 (UGV2)

1 ایک دن کچھ نبی الیشع کے پاس آ کر شکایت کرنے لگے، ”جس تنگ جگہ پر ہم آپ کے پاس آ کر ٹھہرے ہیں اُس میں ہمارے لئے رہنا مشکل ہے۔ 2 کیوں نہ ہم دریائے یردن پر جائیں اور ہر آدمی وہاں سے شہتیر لے آئے تاکہ ہم رہنے کی نئی جگہ بنا سکیں۔“ الیشع بولا، ”ٹھیک ہے، جائیں۔“ 3 کسی نے گزارش کی، ”براہِ کرم ہمارے ساتھ چلیں۔“ نبی راضی ہو کر 4 اُن کے ساتھ روانہ ہوا۔دریائے یردن کے پاس پہنچتے ہی وہ درخت کاٹنے لگے۔ 5 کاٹتے کاٹتے اچانک کسی کی کلہاڑی کا لوہا پانی میں گر گیا۔ وہ چلّا اُٹھا، ”ہائے میرے آقا! یہ میرا نہیں تھا، مَیں نے تو اُسے کسی سے اُدھار لیا تھا۔“ 6 الیشع نے سوال کیا، ”لوہا کہاں پانی میں گرا؟“ آدمی نے اُسے جگہ دکھائی تو نبی نے کسی درخت سے شاخ کاٹ کر پانی میں پھینک دی۔ اچانک لوہا پانی کی سطح پر آ کر تیرنے لگا۔ 7 الیشع بولا، ”اِسے پانی سے نکال لو!“ آدمی نے اپنا ہاتھ بڑھا کر لوہے کو پکڑ لیا۔ 8 شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ تھی۔ جب کبھی بادشاہ اپنے افسروں سے مشورہ کر کے کہتا، ”ہم فلاں فلاں جگہ اپنی لشکرگاہ لگا لیں گے“ 9 تو فوراً مردِ خدا اسرائیل کے بادشاہ کو آگاہ کرتا، ”فلاں جگہ سے مت گزرنا، کیونکہ شام کے فوجی وہاں گھات میں بیٹھے ہیں۔“ 10 تب اسرائیل کا بادشاہ اپنے لوگوں کو مذکورہ جگہ پر بھیجتا اور وہاں سے گزرنے سے محتاط رہتا تھا۔ ایسا نہ صرف ایک یا دو دفعہ بلکہ کئی مرتبہ ہوا۔ 11 آخرکار شام کے بادشاہ نے بہت رنجیدہ ہو کر اپنے افسروں کو بُلایا اور پوچھا، ”کیا کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ ہم میں سے کون اسرائیل کے بادشاہ کا ساتھ دیتا ہے؟“ 12 کسی افسر نے جواب دیا، ”میرے آقا اور بادشاہ، ہم میں سے کوئی نہیں ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیل کا نبی الیشع اسرائیل کے بادشاہ کو وہ باتیں بھی بتا دیتا ہے جو آپ اپنے سونے کے کمرے میں بیان کرتے ہیں۔“ 13 بادشاہ نے حکم دیا، ”جائیں، اُس کا پتا کریں تاکہ ہم اپنے فوجیوں کو بھیج کر اُسے پکڑ لیں۔“بادشاہ کو اطلاع دی گئی کہ الیشع دوتین نامی شہر میں ہے۔ 14 اُس نے فوراً ایک بڑی فوج رتھوں اور گھوڑوں سمیت وہاں بھیج دی۔ اُنہوں نے رات کے وقت پہنچ کر شہر کو گھیر لیا۔ 15 جب الیشع کا نوکر صبح سویرے جاگ اُٹھا اور گھر سے نکلا تو کیا دیکھتا ہے کہ پورا شہر ایک بڑی فوج سے گھرا ہوا ہے جس میں رتھ اور گھوڑے بھی شامل ہیں۔ اُس نے الیشع سے کہا، ”ہائے میرے آقا، ہم کیا کریں؟“ 16 لیکن الیشع نے اُسے تسلی دی، ”ڈرو مت! جو ہمارے ساتھ ہیں وہ اُن کی نسبت کہیں زیادہ ہیں جو دشمن کے ساتھ ہیں۔“ 17 پھر اُس نے دعا کی، ”اے رب، نوکر کی آنکھیں کھول تاکہ وہ دیکھ سکے۔“ رب نے الیشع کے نوکر کی آنکھیں کھول دیں تو اُس نے دیکھا کہ پہاڑ پر الیشع کے ارد گرد آتشیں گھوڑے اور رتھ پھیلے ہوئے ہیں۔ 18 جب دشمن الیشع کی طرف بڑھنے لگا تو اُس نے دعا کی، ”اے رب، اِن کو اندھا کر دے!“ رب نے الیشع کی سنی اور اُنہیں اندھا کر دیا۔ 19 پھر الیشع اُن کے پاس گیا اور کہا، ”یہ راستہ صحیح نہیں۔ آپ غلط شہر کے پاس پہنچ گئے ہیں۔ میرے پیچھے ہو لیں تو مَیں آپ کو اُس آدمی کے پاس پہنچا دوں گا جسے آپ ڈھونڈ رہے ہیں۔“ یہ کہہ کر وہ اُنہیں سامریہ لے گیا۔ 20 جب وہ شہر میں داخل ہوئے تو الیشع نے دعا کی، ”اے رب، فوجیوں کی آنکھیں کھول دے تاکہ وہ دیکھ سکیں۔“ تب رب نے اُن کی آنکھیں کھول دیں، اور اُنہیں معلوم ہوا کہ ہم سامریہ میں پھنس گئے ہیں۔ 21 جب اسرائیل کے بادشاہ نے اپنے دشمنوں کو دیکھا تو اُس نے الیشع سے پوچھا، ”میرے باپ، کیا مَیں اُنہیں مار دوں؟ کیا مَیں اُنہیں مار دوں؟“ 22 لیکن الیشع نے منع کیا، ”ایسا مت کریں۔ کیا آپ اپنے جنگی قیدیوں کو مار دیتے ہیں؟ نہیں، اُنہیں کھانا کھلائیں، پانی پلائیں اور پھر اُن کے مالک کے پاس واپس بھیج دیں۔“ 23 چنانچہ بادشاہ نے اُن کے لئے بڑی ضیافت کا اہتمام کیا اور کھانے پینے سے فارغ ہونے پر اُنہیں اُن کے مالک کے پاس واپس بھیج دیا۔ اِس کے بعد اسرائیل پر شام کی طرف سے لُوٹ مار کے چھاپے بند ہو گئے۔ 24 کچھ دیر کے بعد شام کا بادشاہ بن ہدد اپنی پوری فوج جمع کر کے اسرائیل پر چڑھ آیا اور سامریہ کا محاصرہ کیا۔ 25 نتیجے میں شہر میں شدید کال پڑا۔ آخر میں گدھے کا سر چاندی کے 80 سِکوں میں اور کبوتر کی مٹھی بھر بیٹ چاندی کے 5 سِکوں میں ملتی تھی۔ 26 ایک دن اسرائیل کا بادشاہ یورام شہر کی فصیل پر سیر کر رہا تھا تو ایک عورت نے اُس سے التماس کی، ”اے میرے آقا اور بادشاہ، میری مدد کیجئے۔“ 27 بادشاہ نے جواب دیا، ”اگر رب آپ کی مدد نہیں کرتا تو مَیں کس طرح آپ کی مدد کروں؟ نہ مَیں گاہنے کی جگہ جا کر آپ کو اناج دے سکتا ہوں، نہ انگور کا رس نکالنے کی جگہ جا کر آپ کو رس پہنچا سکتا ہوں۔ 28 پھر بھی مجھے بتائیں، مسئلہ کیا ہے؟“ عورت بولی، ”اِس عورت نے مجھ سے کہا تھا، ’آئیں، آج آپ اپنے بیٹے کو قربان کریں تاکہ ہم اُسے کھا لیں، تو پھر کل ہم میرے بیٹے کو کھا لیں گے۔‘ 29 چنانچہ ہم نے میرے بیٹے کو پکا کر کھا لیا۔ اگلے دن مَیں نے اُس سے کہا، ’اب اپنے بیٹے کو دے دیں تاکہ اُسے بھی کھا لیں۔‘ لیکن اُس نے اُسے چھپائے رکھا۔“ 30 یہ سن کر بادشاہ نے رنجش کے مارے اپنے کپڑے پھاڑ ڈالے۔ چونکہ وہ ابھی تک فصیل پر کھڑا تھا اِس لئے سب لوگوں کو نظر آیا کہ کپڑوں کے نیچے وہ ٹاٹ پہنے ہوئے تھا۔ 31 اُس نے پکارا، ”اللہ مجھے سخت سزا دے اگر مَیں الیشع بن سافط کا آج ہی سر قلم نہ کروں!“ 32 اُس نے ایک آدمی کو الیشع کے پاس بھیجا اور خود بھی اُس کے پیچھے چل پڑا۔ الیشع اُس وقت گھر میں تھا، اور شہر کے بزرگ اُس کے پاس بیٹھے تھے۔ بادشاہ کا قاصد ابھی راستے میں تھا کہ الیشع بزرگوں سے کہنے لگا، ”اب دھیان کریں، اِس قاتل بادشاہ نے کسی کو میرا سر قلم کرنے کے لئے بھیج دیا ہے۔ اُسے اندر آنے نہ دیں بلکہ دروازے پر کنڈی لگائیں۔ اُس کے پیچھے پیچھے اُس کے مالک کے قدموں کی آہٹ بھی سنائی دے رہی ہے۔“ 33 الیشع ابھی بات کر ہی رہا تھا کہ قاصد پہنچ گیا اور اُس کے پیچھے بادشاہ بھی۔ بادشاہ بولا، ”رب ہی نے ہمیں اِس مصیبت میں پھنسا دیا ہے۔ مَیں مزید اُس کی مدد کے انتظار میں کیوں رہوں؟“

In Other Versions

2 Kings 6 in the ANGEFD

2 Kings 6 in the ANTPNG2D

2 Kings 6 in the AS21

2 Kings 6 in the BAGH

2 Kings 6 in the BBPNG

2 Kings 6 in the BBT1E

2 Kings 6 in the BDS

2 Kings 6 in the BEV

2 Kings 6 in the BHAD

2 Kings 6 in the BIB

2 Kings 6 in the BLPT

2 Kings 6 in the BNT

2 Kings 6 in the BNTABOOT

2 Kings 6 in the BNTLV

2 Kings 6 in the BOATCB

2 Kings 6 in the BOATCB2

2 Kings 6 in the BOBCV

2 Kings 6 in the BOCNT

2 Kings 6 in the BOECS

2 Kings 6 in the BOGWICC

2 Kings 6 in the BOHCB

2 Kings 6 in the BOHCV

2 Kings 6 in the BOHLNT

2 Kings 6 in the BOHNTLTAL

2 Kings 6 in the BOICB

2 Kings 6 in the BOILNTAP

2 Kings 6 in the BOITCV

2 Kings 6 in the BOKCV

2 Kings 6 in the BOKCV2

2 Kings 6 in the BOKHWOG

2 Kings 6 in the BOKSSV

2 Kings 6 in the BOLCB

2 Kings 6 in the BOLCB2

2 Kings 6 in the BOMCV

2 Kings 6 in the BONAV

2 Kings 6 in the BONCB

2 Kings 6 in the BONLT

2 Kings 6 in the BONUT2

2 Kings 6 in the BOPLNT

2 Kings 6 in the BOSCB

2 Kings 6 in the BOSNC

2 Kings 6 in the BOTLNT

2 Kings 6 in the BOVCB

2 Kings 6 in the BOYCB

2 Kings 6 in the BPBB

2 Kings 6 in the BPH

2 Kings 6 in the BSB

2 Kings 6 in the CCB

2 Kings 6 in the CUV

2 Kings 6 in the CUVS

2 Kings 6 in the DBT

2 Kings 6 in the DGDNT

2 Kings 6 in the DHNT

2 Kings 6 in the DNT

2 Kings 6 in the ELBE

2 Kings 6 in the EMTV

2 Kings 6 in the ESV

2 Kings 6 in the FBV

2 Kings 6 in the FEB

2 Kings 6 in the GGMNT

2 Kings 6 in the GNT

2 Kings 6 in the HARY

2 Kings 6 in the HNT

2 Kings 6 in the IRVA

2 Kings 6 in the IRVB

2 Kings 6 in the IRVG

2 Kings 6 in the IRVH

2 Kings 6 in the IRVK

2 Kings 6 in the IRVM

2 Kings 6 in the IRVM2

2 Kings 6 in the IRVO

2 Kings 6 in the IRVP

2 Kings 6 in the IRVT

2 Kings 6 in the IRVT2

2 Kings 6 in the IRVU

2 Kings 6 in the ISVN

2 Kings 6 in the JSNT

2 Kings 6 in the KAPI

2 Kings 6 in the KBT1ETNIK

2 Kings 6 in the KBV

2 Kings 6 in the KJV

2 Kings 6 in the KNFD

2 Kings 6 in the LBA

2 Kings 6 in the LBLA

2 Kings 6 in the LNT

2 Kings 6 in the LSV

2 Kings 6 in the MAAL

2 Kings 6 in the MBV

2 Kings 6 in the MBV2

2 Kings 6 in the MHNT

2 Kings 6 in the MKNFD

2 Kings 6 in the MNG

2 Kings 6 in the MNT

2 Kings 6 in the MNT2

2 Kings 6 in the MRS1T

2 Kings 6 in the NAA

2 Kings 6 in the NASB

2 Kings 6 in the NBLA

2 Kings 6 in the NBS

2 Kings 6 in the NBVTP

2 Kings 6 in the NET2

2 Kings 6 in the NIV11

2 Kings 6 in the NNT

2 Kings 6 in the NNT2

2 Kings 6 in the NNT3

2 Kings 6 in the PDDPT

2 Kings 6 in the PFNT

2 Kings 6 in the RMNT

2 Kings 6 in the SBIAS

2 Kings 6 in the SBIBS

2 Kings 6 in the SBIBS2

2 Kings 6 in the SBICS

2 Kings 6 in the SBIDS

2 Kings 6 in the SBIGS

2 Kings 6 in the SBIHS

2 Kings 6 in the SBIIS

2 Kings 6 in the SBIIS2

2 Kings 6 in the SBIIS3

2 Kings 6 in the SBIKS

2 Kings 6 in the SBIKS2

2 Kings 6 in the SBIMS

2 Kings 6 in the SBIOS

2 Kings 6 in the SBIPS

2 Kings 6 in the SBISS

2 Kings 6 in the SBITS

2 Kings 6 in the SBITS2

2 Kings 6 in the SBITS3

2 Kings 6 in the SBITS4

2 Kings 6 in the SBIUS

2 Kings 6 in the SBIVS

2 Kings 6 in the SBT

2 Kings 6 in the SBT1E

2 Kings 6 in the SCHL

2 Kings 6 in the SNT

2 Kings 6 in the SUSU

2 Kings 6 in the SUSU2

2 Kings 6 in the SYNO

2 Kings 6 in the TBIAOTANT

2 Kings 6 in the TBT1E

2 Kings 6 in the TBT1E2

2 Kings 6 in the TFTIP

2 Kings 6 in the TFTU

2 Kings 6 in the TGNTATF3T

2 Kings 6 in the THAI

2 Kings 6 in the TNFD

2 Kings 6 in the TNT

2 Kings 6 in the TNTIK

2 Kings 6 in the TNTIL

2 Kings 6 in the TNTIN

2 Kings 6 in the TNTIP

2 Kings 6 in the TNTIZ

2 Kings 6 in the TOMA

2 Kings 6 in the TTENT

2 Kings 6 in the UBG

2 Kings 6 in the UGV

2 Kings 6 in the UGV3

2 Kings 6 in the VBL

2 Kings 6 in the VDCC

2 Kings 6 in the YALU

2 Kings 6 in the YAPE

2 Kings 6 in the YBVTP

2 Kings 6 in the ZBP