2 Samuel 11 (UGV2)

1 بہار کا موسم آ گیا، وہ وقت جب بادشاہ جنگ کے لئے نکلتے ہیں۔ داؤد بادشاہ نے بھی اپنے فوجیوں کو لڑنے کے لئے بھیج دیا۔ یوآب کی راہنمائی میں اُس کے افسر اور پوری فوج عمونیوں سے لڑنے کے لئے روانہ ہوئے۔ وہ دشمن کو تباہ کر کے دار الحکومت ربّہ کا محاصرہ کرنے لگے۔ داؤد خود یروشلم میں رہا۔ 2 ایک دن وہ دوپہر کے وقت سو گیا۔ جب شام کے وقت جاگ اُٹھا تو محل کی چھت پرٹہلنے لگا۔ اچانک اُس کی نظر ایک عورت پر پڑی جو اپنے صحن میں نہا رہی تھی۔ عورت نہایت خوب صورت تھی۔ 3 داؤد نے کسی کو اُس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے بھیج دیا۔ واپس آ کر اُس نے اطلاع دی، ”عورت کا نام بت سبع ہے۔ وہ اِلی عام کی بیٹی اور اُوریاہ حِتّی کی بیوی ہے۔“ 4 تب داؤد نے قاصدوں کو بت سبع کے پاس بھیجا تاکہ اُسے محل میں لے آئیں۔ عورت آئی تو داؤد اُس سے ہم بستر ہوا۔ پھر بت سبع اپنے گھر واپس چلی گئی۔ (تھوڑی دیر پہلے اُس نے وہ رسم ادا کی تھی جس کا تقاضا شریعت ماہواری کے بعد کرتی ہے تاکہ عورت دوبارہ پاک صاف ہو جائے)۔ 5 کچھ دیر کے بعد اُسے معلوم ہوا کہ میرا پاؤں بھاری ہو گیا ہے۔ اُس نے داؤد کو اطلاع دی، ”میرا پاؤں بھاری ہو گیا ہے۔“ 6 یہ سنتے ہی داؤد نے یوآب کو پیغام بھیجا، ”اُوریاہ حِتّی کو میرے پاس بھیج دیں!“ یوآب نے اُسے بھیج دیا۔ 7 جب اُوریاہ دربار میں پہنچا تو داؤد نے اُس سے یوآب اور فوج کا حال معلوم کیا اور پوچھا کہ جنگ کس طرح چل رہی ہے؟ 8 پھر اُس نے اُوریاہ کو بتایا، ”اب اپنے گھر جائیں اور پاؤں دھو کر آرام کریں۔“ اُوریاہ ابھی محل سے دُور نہیں گیا تھا کہ ایک ملازم نے اُس کے پیچھے بھاگ کر اُسے بادشاہ کی طرف سے تحفہ دیا۔ 9 لیکن اُوریاہ اپنے گھر نہ گیا بلکہ رات کے لئے بادشاہ کے محافظوں کے ساتھ ٹھہرا رہا جو محل کے دروازے کے پاس سوتے تھے۔ 10 داؤد کو اِس بات کا پتا چلا تو اُس نے اگلے دن اُسے دوبارہ بُلایا۔ اُس نے پوچھا، ”کیا بات ہے؟ آپ تو بڑی دُور سے آئے ہیں۔ آپ اپنے گھر کیوں نہ گئے؟“ 11 اُوریاہ نے جواب دیا، ”عہد کا صندوق اور اسرائیل اور یہوداہ کے فوجی جھونپڑیوں میں رہ رہے ہیں۔ یوآب اور بادشاہ کے افسر بھی کھلے میدان میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو کیا مناسب ہے کہ مَیں اپنے گھر جا کر آرام سے کھاؤں پیوں اور اپنی بیوی سے ہم بستر ہو جاؤں؟ ہرگز نہیں! آپ کی حیات کی قَسم، مَیں کبھی ایسا نہیں کروں گا۔“ 12 داؤد نے اُسے کہا، ”ایک اَور دن یہاں ٹھہریں۔ کل مَیں آپ کو واپس جانے دوں گا۔“ چنانچہ اُوریاہ ایک اَور دن یروشلم میں ٹھہرا رہا۔ 13 شام کے وقت داؤد نے اُسے کھانے کی دعوت دی۔ اُس نے اُسے اِتنی مَے پلائی کہ اُوریاہ نشے میں دُھت ہو گیا، لیکن اِس مرتبہ بھی وہ اپنے گھر نہ گیا بلکہ دوبارہ محل میں محافظوں کے ساتھ سو گیا۔ 14 اگلے دن صبح داؤد نے یوآب کو خط لکھ کر اُوریاہ کے ہاتھ بھیج دیا۔ 15 اُس میں لکھا تھا، ”اُوریاہ کو سب سے اگلی صف میں کھڑا کریں، جہاں لڑائی سب سے سخت ہوتی ہے۔ پھر اچانک پیچھے کی طرف ہٹ کر اُسے چھوڑ دیں تاکہ دشمن اُسے مار دے۔“ 16 یہ پڑھ کر یوآب نے اُوریاہ کو ایک ایسی جگہ پر کھڑا کیا جس کے بارے میں اُسے علم تھا کہ دشمن کے سب سے زبردست فوجی وہاں لڑتے ہیں۔ 17 جب عمونیوں نے شہر سے نکل کر اُن پر حملہ کیا تو کچھ اسرائیلی شہید ہوئے۔ اُوریاہ حِتّی بھی اُن میں شامل تھا۔ 18 یوآب نے لڑائی کی پوری رپورٹ بھیج دی۔ 19 داؤد کو یہ پیغام پہنچانے والے کو اُس نے بتایا، ”جب آپ بادشاہ کو تفصیل سے لڑائی کا سارا سلسلہ سنائیں گے 20 تو ہو سکتا ہے وہ غصے ہو کر کہے، ’آپ شہر کے اِتنے قریب کیوں گئے؟ کیا آپ کو معلوم نہ تھا کہ دشمن فصیل سے تیر چلائیں گے؟ 21 کیا آپ کو یاد نہیں کہ قدیم زمانے میں جدعون کے بیٹے ابی مَلِک کے ساتھ کیا ہوا؟ تیبض شہر میں ایک عورت ہی نے اُسے مار ڈالا۔ اور وجہ یہ تھی کہ وہ قلعے کے اِتنے قریب آ گیا تھا کہ عورت دیوار پر سے چکّی کا اوپر کا پاٹ اُس پر پھینک سکی۔ شہر کی فصیل کے اِس قدر قریب لڑنے کی کیا ضرورت تھی؟‘ اگر بادشاہ آپ پر ایسے الزامات لگائیں تو جواب میں بس اِتنا ہی کہہ دینا، ’اُوریاہ حِتّی بھی مارا گیا ہے‘۔“ 22 قاصد روانہ ہوا۔ جب یروشلم پہنچا تو اُس نے داؤد کو یوآب کا پورا پیغام سنا دیا، 23 ”دشمن ہم سے زیادہ طاقت ور تھے۔ وہ شہر سے نکل کر کھلے میدان میں ہم پر ٹوٹ پڑے۔ لیکن ہم نے اُن کا سامنا یوں کیا کہ وہ پیچھے ہٹ گئے، بلکہ ہم نے اُن کا تعاقب شہر کے دروازے تک کیا۔ 24 لیکن افسوس کہ پھر کچھ تیرانداز ہم پر فصیل پر سے تیر برسانے لگے۔ آپ کے کچھ خادم کھیت آئے اور اُوریاہ حِتّی بھی اُن میں شامل ہے۔“ 25 داؤد نے جواب دیا، ”یوآب کو بتا دینا کہ یہ معاملہ آپ کو ہمت ہارنے نہ دے۔ جنگ تو ایسی ہی ہوتی ہے۔ کبھی کوئی یہاں تلوار کا لقمہ ہو جاتا ہے، کبھی وہاں۔ پورے عزم کے ساتھ شہر سے جنگ جاری رکھ کر اُسے تباہ کر دیں۔ یہ کہہ کر یوآب کی حوصلہ افزائی کریں۔“ 26 جب بت سبع کو اطلاع ملی کہ اُوریاہ نہیں رہا تو اُس نے اُس کا ماتم کیا۔ 27 ماتم کا وقت پورا ہوا تو داؤد نے اُسے اپنے گھر بُلا کر اُس سے شادی کر لی۔ پھر اُس کے بیٹا پیدا ہوا۔لیکن داؤد کی یہ حرکت رب کو نہایت بُری لگی۔

In Other Versions

2 Samuel 11 in the ANGEFD

2 Samuel 11 in the ANTPNG2D

2 Samuel 11 in the AS21

2 Samuel 11 in the BAGH

2 Samuel 11 in the BBPNG

2 Samuel 11 in the BBT1E

2 Samuel 11 in the BDS

2 Samuel 11 in the BEV

2 Samuel 11 in the BHAD

2 Samuel 11 in the BIB

2 Samuel 11 in the BLPT

2 Samuel 11 in the BNT

2 Samuel 11 in the BNTABOOT

2 Samuel 11 in the BNTLV

2 Samuel 11 in the BOATCB

2 Samuel 11 in the BOATCB2

2 Samuel 11 in the BOBCV

2 Samuel 11 in the BOCNT

2 Samuel 11 in the BOECS

2 Samuel 11 in the BOGWICC

2 Samuel 11 in the BOHCB

2 Samuel 11 in the BOHCV

2 Samuel 11 in the BOHLNT

2 Samuel 11 in the BOHNTLTAL

2 Samuel 11 in the BOICB

2 Samuel 11 in the BOILNTAP

2 Samuel 11 in the BOITCV

2 Samuel 11 in the BOKCV

2 Samuel 11 in the BOKCV2

2 Samuel 11 in the BOKHWOG

2 Samuel 11 in the BOKSSV

2 Samuel 11 in the BOLCB

2 Samuel 11 in the BOLCB2

2 Samuel 11 in the BOMCV

2 Samuel 11 in the BONAV

2 Samuel 11 in the BONCB

2 Samuel 11 in the BONLT

2 Samuel 11 in the BONUT2

2 Samuel 11 in the BOPLNT

2 Samuel 11 in the BOSCB

2 Samuel 11 in the BOSNC

2 Samuel 11 in the BOTLNT

2 Samuel 11 in the BOVCB

2 Samuel 11 in the BOYCB

2 Samuel 11 in the BPBB

2 Samuel 11 in the BPH

2 Samuel 11 in the BSB

2 Samuel 11 in the CCB

2 Samuel 11 in the CUV

2 Samuel 11 in the CUVS

2 Samuel 11 in the DBT

2 Samuel 11 in the DGDNT

2 Samuel 11 in the DHNT

2 Samuel 11 in the DNT

2 Samuel 11 in the ELBE

2 Samuel 11 in the EMTV

2 Samuel 11 in the ESV

2 Samuel 11 in the FBV

2 Samuel 11 in the FEB

2 Samuel 11 in the GGMNT

2 Samuel 11 in the GNT

2 Samuel 11 in the HARY

2 Samuel 11 in the HNT

2 Samuel 11 in the IRVA

2 Samuel 11 in the IRVB

2 Samuel 11 in the IRVG

2 Samuel 11 in the IRVH

2 Samuel 11 in the IRVK

2 Samuel 11 in the IRVM

2 Samuel 11 in the IRVM2

2 Samuel 11 in the IRVO

2 Samuel 11 in the IRVP

2 Samuel 11 in the IRVT

2 Samuel 11 in the IRVT2

2 Samuel 11 in the IRVU

2 Samuel 11 in the ISVN

2 Samuel 11 in the JSNT

2 Samuel 11 in the KAPI

2 Samuel 11 in the KBT1ETNIK

2 Samuel 11 in the KBV

2 Samuel 11 in the KJV

2 Samuel 11 in the KNFD

2 Samuel 11 in the LBA

2 Samuel 11 in the LBLA

2 Samuel 11 in the LNT

2 Samuel 11 in the LSV

2 Samuel 11 in the MAAL

2 Samuel 11 in the MBV

2 Samuel 11 in the MBV2

2 Samuel 11 in the MHNT

2 Samuel 11 in the MKNFD

2 Samuel 11 in the MNG

2 Samuel 11 in the MNT

2 Samuel 11 in the MNT2

2 Samuel 11 in the MRS1T

2 Samuel 11 in the NAA

2 Samuel 11 in the NASB

2 Samuel 11 in the NBLA

2 Samuel 11 in the NBS

2 Samuel 11 in the NBVTP

2 Samuel 11 in the NET2

2 Samuel 11 in the NIV11

2 Samuel 11 in the NNT

2 Samuel 11 in the NNT2

2 Samuel 11 in the NNT3

2 Samuel 11 in the PDDPT

2 Samuel 11 in the PFNT

2 Samuel 11 in the RMNT

2 Samuel 11 in the SBIAS

2 Samuel 11 in the SBIBS

2 Samuel 11 in the SBIBS2

2 Samuel 11 in the SBICS

2 Samuel 11 in the SBIDS

2 Samuel 11 in the SBIGS

2 Samuel 11 in the SBIHS

2 Samuel 11 in the SBIIS

2 Samuel 11 in the SBIIS2

2 Samuel 11 in the SBIIS3

2 Samuel 11 in the SBIKS

2 Samuel 11 in the SBIKS2

2 Samuel 11 in the SBIMS

2 Samuel 11 in the SBIOS

2 Samuel 11 in the SBIPS

2 Samuel 11 in the SBISS

2 Samuel 11 in the SBITS

2 Samuel 11 in the SBITS2

2 Samuel 11 in the SBITS3

2 Samuel 11 in the SBITS4

2 Samuel 11 in the SBIUS

2 Samuel 11 in the SBIVS

2 Samuel 11 in the SBT

2 Samuel 11 in the SBT1E

2 Samuel 11 in the SCHL

2 Samuel 11 in the SNT

2 Samuel 11 in the SUSU

2 Samuel 11 in the SUSU2

2 Samuel 11 in the SYNO

2 Samuel 11 in the TBIAOTANT

2 Samuel 11 in the TBT1E

2 Samuel 11 in the TBT1E2

2 Samuel 11 in the TFTIP

2 Samuel 11 in the TFTU

2 Samuel 11 in the TGNTATF3T

2 Samuel 11 in the THAI

2 Samuel 11 in the TNFD

2 Samuel 11 in the TNT

2 Samuel 11 in the TNTIK

2 Samuel 11 in the TNTIL

2 Samuel 11 in the TNTIN

2 Samuel 11 in the TNTIP

2 Samuel 11 in the TNTIZ

2 Samuel 11 in the TOMA

2 Samuel 11 in the TTENT

2 Samuel 11 in the UBG

2 Samuel 11 in the UGV

2 Samuel 11 in the UGV3

2 Samuel 11 in the VBL

2 Samuel 11 in the VDCC

2 Samuel 11 in the YALU

2 Samuel 11 in the YAPE

2 Samuel 11 in the YBVTP

2 Samuel 11 in the ZBP