2 Samuel 23 (UGV2)

1 درجِ ذیل داؤد کے آخری الفاظ ہیں:”داؤد بن یسّی کا فرمان جسے اللہ نے سرفراز کیا، جسے یعقوب کے خدا نے مسح کر کے بادشاہ بنا دیا تھا، اور جس کی تعریف اسرائیل کے گیت کرتے ہیں، 2 رب کے روح نے میری معرفت بات کی، اُس کا فرمان میری زبان پر تھا۔ 3 اسرائیل کے خدا نے فرمایا، اسرائیل کی چٹان مجھ سے ہم کلام ہوئی، ’جو انصاف سے حکومت کرتا ہے، جو اللہ کا خوف مان کر حکمرانی کرتا ہے، 4 وہ صبح کی روشنی کی مانند ہے، اُس طلوعِ آفتاب کی مانند جب بادل چھائے نہیں ہوتے۔ جب اُس کی کرنیں بارش کے بعد زمین پر پڑتی ہیں تو پودے پھوٹ نکلتے ہیں۔‘ 5 یقیناً میرا گھرانا مضبوطی سے اللہ کے ساتھ ہے، کیونکہ اُس نے میرے ساتھ ابدی عہد باندھا ہے، ایسا عہد جس کا ہر پہلو منظم اور محفوظ ہے۔ وہ میری نجات تکمیل تک پہنچائے گا اور میری ہر آرزو پوری کرے گا۔ 6 لیکن بےدین خاردار جھاڑیوں کی مانند ہیں جو ہَوا کے جھونکوں سے اِدھر اُدھر بکھر گئی ہیں۔ کانٹوں کی وجہ سے کوئی بھی ہاتھ نہیں لگاتا۔ 7 لوگ اُنہیں لوہے کے اوزار یا نیزے کے دستے سے جمع کر کے وہیں کے وہیں جلا دیتے ہیں۔“ 8 درجِ ذیل داؤد کے سورماؤں کی فہرست ہے۔ جو تین افسر یوآب کے بھائی ابی شے کے عین بعد آتے تھے اُن میں یوشیب بشیبت تحکمونی پہلے نمبر پر آتا تھا۔ ایک بار اُس نے اپنے نیزے سے 800 آدمیوں کو مار دیا۔ 9 اِن تین افسروں میں سے دوسری جگہ پر اِلی عزر بن دودو بن اخوحی آتا تھا۔ ایک جنگ میں جب اُنہوں نے فلستیوں کو چیلنج دیا تھا اور اسرائیلی بعد میں پیچھے ہٹ گئے تو اِلی عزر داؤد کے ساتھ 10 فلستیوں کا مقابلہ کرتا رہا۔ اُس دن وہ فلستیوں کو مارتے مارتے اِتنا تھک گیاکہ آخرکار تلوار اُٹھا نہ سکا بلکہ ہاتھ تلوار کے ساتھ جم گیا۔ رب نے اُس کی معرفت بڑی فتح بخشی۔ باقی دستے صرف لاشوں کو لُوٹنے کے لئے لوٹ آئے۔ 11 اُس کے بعد تیسری جگہ پر سمّہ بن اجی ہراری آتا تھا۔ ایک مرتبہ فلستی لحی کے قریب مسور کے کھیت میں اسرائیل کے خلاف لڑ رہے تھے۔ اسرائیلی فوجی اُن کے سامنے بھاگنے لگے، 12 لیکن سمّہ کھیت کے درمیان تک بڑھ گیا اور وہاں لڑتے لڑتے فلستیوں کو شکست دی۔ رب نے اُس کی معرفت بڑی فتح بخشی۔ 13 13‏-14 ایک اَور جنگ کے دوران داؤد عدُلام کے غار کے پہاڑی قلعے میں تھا جبکہ فلستی فوج نے وادیٔ رفائیم میں اپنی لشکرگاہ لگائی تھی۔ اُن کے دستوں نے بیت لحم پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ فصل کا موسم تھا۔ داؤد کے تیس اعلیٰ افسروں میں سے تین اُس سے ملنے آئے۔ 15 داؤد کو شدید پیاس لگی، اور وہ کہنے لگا، ”کون میرے لئے بیت لحم کے دروازے پر کے حوض سے کچھ پانی لائے گا؟“ 16 یہ سن کر تینوں افسر فلستیوں کی لشکرگاہ پر حملہ کر کے اُس میں گھس گئے اور لڑتے لڑتے بیت لحم کے حوض تک پہنچ گئے۔ اُس سے کچھ پانی بھر کر وہ اُسے داؤد کے پاس لے آئے۔ لیکن اُس نے پینے سے انکار کر دیا بلکہ اُسے قربانی کے طور پر اُنڈیل کر رب کو پیش کیا 17 اور بولا، ”رب نہ کرے کہ مَیں یہ پانی پیوں۔ اگر ایسا کرتا تو اُن آدمیوں کا خون پیتا جو اپنی جان پر کھیل کر پانی لائے ہیں۔“ اِس لئے وہ اُسے پینا نہیں چاہتا تھا۔ یہ اِن تین سورماؤں کے زبردست کاموں کی ایک مثال ہے۔ 18 18‏-19 یوآب بن ضرویاہ کا بھائی ابی شے مذکورہ تین سورماؤں پر مقرر تھا۔ ایک دفعہ اُس نے اپنے نیزے سے 300 آدمیوں کو مار ڈالا۔ تینوں کی نسبت اُس کی دُگنی عزت کی جاتی تھی، لیکن وہ خود اُن میں گنا نہیں جاتا تھا۔ 20 بِنایاہ بن یہویدع بھی زبردست فوجی تھا۔ وہ قبضئیل کا رہنے والا تھا، اور اُس نے بہت دفعہ اپنی مردانگی دکھائی۔ موآب کے دو بڑے سورما اُس کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ ایک بار جب بہت برف پڑ گئی تو اُس نے ایک حوض میں اُتر کر ایک شیرببر کو مار ڈالا جو اُس میں گر گیا تھا۔ 21 ایک اَور موقع پر اُس کا واسطہ ایک دیو قامت مصری سے پڑا۔ مصری کے ہاتھ میں نیزہ تھا جبکہ اُس کے پاس صرف لاٹھی تھی۔ لیکن بِنایاہ نے اُس پر حملہ کر کے اُس کے ہاتھ سے نیزہ چھین لیا اور اُسے اُس کے اپنے ہتھیار سے مار ڈالا۔ 22 ایسی بہادری دکھانے کی بنا پر بِنایاہ بن یہویدع مذکورہ تین آدمیوں کے برابر مشہور ہوا۔ 23 تیس افسروں کے دیگر مردوں کی نسبت اُس کی زیادہ عزت کی جاتی تھی، لیکن وہ مذکورہ تین آدمیوں میں گنا نہیں جاتا تھا۔ داؤد نے اُسے اپنے محافظوں پر مقرر کیا۔ 24 ذیل کے آدمی بادشاہ کے 30 سورماؤں میں شامل تھے۔یوآب کا بھائی عساہیل، بیت لحم کا اِلحنان بن دودو، 25 سمّہ حرودی، اِلیقہ حرودی، 26 خلِص فلطی، تقوع کا عیرا بن عقیس، 27 عنتوت کا ابی عزر، مبونی حوساتی، 28 ضلمون اخوحی، مَہری نطوفاتی، 29 حلِب بن بعنہ نطوفاتی، بن یمینی شہر جِبعہ کا اِتّی بن ریبی، 30 بِنایاہ فِرعاتونی، نحلے جعس کا ہِدّی، 31 ابی علبون عرباتی، عزماوت برحومی، 32 32‏-33 اِلیَحبا سعلبونی، بنی یسین، یونتن بن سمّہ ہراری، اخی آم بن سرار ہراری، 34 اِلی فلط بن احسبی معکاتی، اِلی عام بن اخی تُفل جلونی، 35 حصرو کرملی، فعری اربی، 36 ضوباہ کا اِجال بن ناتن، بانی جادی، 37 صِلق عمونی، یوآب بن ضرویاہ کا سلاح بردار نحری بیروتی، 38 عیرا اِتری، جریب اِتری 39 اور اُوریاہ حِتّی۔ آدمیوں کی کُل تعداد 37 تھی۔

In Other Versions

2 Samuel 23 in the ANGEFD

2 Samuel 23 in the ANTPNG2D

2 Samuel 23 in the AS21

2 Samuel 23 in the BAGH

2 Samuel 23 in the BBPNG

2 Samuel 23 in the BBT1E

2 Samuel 23 in the BDS

2 Samuel 23 in the BEV

2 Samuel 23 in the BHAD

2 Samuel 23 in the BIB

2 Samuel 23 in the BLPT

2 Samuel 23 in the BNT

2 Samuel 23 in the BNTABOOT

2 Samuel 23 in the BNTLV

2 Samuel 23 in the BOATCB

2 Samuel 23 in the BOATCB2

2 Samuel 23 in the BOBCV

2 Samuel 23 in the BOCNT

2 Samuel 23 in the BOECS

2 Samuel 23 in the BOGWICC

2 Samuel 23 in the BOHCB

2 Samuel 23 in the BOHCV

2 Samuel 23 in the BOHLNT

2 Samuel 23 in the BOHNTLTAL

2 Samuel 23 in the BOICB

2 Samuel 23 in the BOILNTAP

2 Samuel 23 in the BOITCV

2 Samuel 23 in the BOKCV

2 Samuel 23 in the BOKCV2

2 Samuel 23 in the BOKHWOG

2 Samuel 23 in the BOKSSV

2 Samuel 23 in the BOLCB

2 Samuel 23 in the BOLCB2

2 Samuel 23 in the BOMCV

2 Samuel 23 in the BONAV

2 Samuel 23 in the BONCB

2 Samuel 23 in the BONLT

2 Samuel 23 in the BONUT2

2 Samuel 23 in the BOPLNT

2 Samuel 23 in the BOSCB

2 Samuel 23 in the BOSNC

2 Samuel 23 in the BOTLNT

2 Samuel 23 in the BOVCB

2 Samuel 23 in the BOYCB

2 Samuel 23 in the BPBB

2 Samuel 23 in the BPH

2 Samuel 23 in the BSB

2 Samuel 23 in the CCB

2 Samuel 23 in the CUV

2 Samuel 23 in the CUVS

2 Samuel 23 in the DBT

2 Samuel 23 in the DGDNT

2 Samuel 23 in the DHNT

2 Samuel 23 in the DNT

2 Samuel 23 in the ELBE

2 Samuel 23 in the EMTV

2 Samuel 23 in the ESV

2 Samuel 23 in the FBV

2 Samuel 23 in the FEB

2 Samuel 23 in the GGMNT

2 Samuel 23 in the GNT

2 Samuel 23 in the HARY

2 Samuel 23 in the HNT

2 Samuel 23 in the IRVA

2 Samuel 23 in the IRVB

2 Samuel 23 in the IRVG

2 Samuel 23 in the IRVH

2 Samuel 23 in the IRVK

2 Samuel 23 in the IRVM

2 Samuel 23 in the IRVM2

2 Samuel 23 in the IRVO

2 Samuel 23 in the IRVP

2 Samuel 23 in the IRVT

2 Samuel 23 in the IRVT2

2 Samuel 23 in the IRVU

2 Samuel 23 in the ISVN

2 Samuel 23 in the JSNT

2 Samuel 23 in the KAPI

2 Samuel 23 in the KBT1ETNIK

2 Samuel 23 in the KBV

2 Samuel 23 in the KJV

2 Samuel 23 in the KNFD

2 Samuel 23 in the LBA

2 Samuel 23 in the LBLA

2 Samuel 23 in the LNT

2 Samuel 23 in the LSV

2 Samuel 23 in the MAAL

2 Samuel 23 in the MBV

2 Samuel 23 in the MBV2

2 Samuel 23 in the MHNT

2 Samuel 23 in the MKNFD

2 Samuel 23 in the MNG

2 Samuel 23 in the MNT

2 Samuel 23 in the MNT2

2 Samuel 23 in the MRS1T

2 Samuel 23 in the NAA

2 Samuel 23 in the NASB

2 Samuel 23 in the NBLA

2 Samuel 23 in the NBS

2 Samuel 23 in the NBVTP

2 Samuel 23 in the NET2

2 Samuel 23 in the NIV11

2 Samuel 23 in the NNT

2 Samuel 23 in the NNT2

2 Samuel 23 in the NNT3

2 Samuel 23 in the PDDPT

2 Samuel 23 in the PFNT

2 Samuel 23 in the RMNT

2 Samuel 23 in the SBIAS

2 Samuel 23 in the SBIBS

2 Samuel 23 in the SBIBS2

2 Samuel 23 in the SBICS

2 Samuel 23 in the SBIDS

2 Samuel 23 in the SBIGS

2 Samuel 23 in the SBIHS

2 Samuel 23 in the SBIIS

2 Samuel 23 in the SBIIS2

2 Samuel 23 in the SBIIS3

2 Samuel 23 in the SBIKS

2 Samuel 23 in the SBIKS2

2 Samuel 23 in the SBIMS

2 Samuel 23 in the SBIOS

2 Samuel 23 in the SBIPS

2 Samuel 23 in the SBISS

2 Samuel 23 in the SBITS

2 Samuel 23 in the SBITS2

2 Samuel 23 in the SBITS3

2 Samuel 23 in the SBITS4

2 Samuel 23 in the SBIUS

2 Samuel 23 in the SBIVS

2 Samuel 23 in the SBT

2 Samuel 23 in the SBT1E

2 Samuel 23 in the SCHL

2 Samuel 23 in the SNT

2 Samuel 23 in the SUSU

2 Samuel 23 in the SUSU2

2 Samuel 23 in the SYNO

2 Samuel 23 in the TBIAOTANT

2 Samuel 23 in the TBT1E

2 Samuel 23 in the TBT1E2

2 Samuel 23 in the TFTIP

2 Samuel 23 in the TFTU

2 Samuel 23 in the TGNTATF3T

2 Samuel 23 in the THAI

2 Samuel 23 in the TNFD

2 Samuel 23 in the TNT

2 Samuel 23 in the TNTIK

2 Samuel 23 in the TNTIL

2 Samuel 23 in the TNTIN

2 Samuel 23 in the TNTIP

2 Samuel 23 in the TNTIZ

2 Samuel 23 in the TOMA

2 Samuel 23 in the TTENT

2 Samuel 23 in the UBG

2 Samuel 23 in the UGV

2 Samuel 23 in the UGV3

2 Samuel 23 in the VBL

2 Samuel 23 in the VDCC

2 Samuel 23 in the YALU

2 Samuel 23 in the YAPE

2 Samuel 23 in the YBVTP

2 Samuel 23 in the ZBP