Exodus 3 (UGV2)

1 موسیٰ اپنے سُسر یترو کی بھیڑبکریوں کی نگہبانی کرتا تھا (مِدیان کا امام رعوایل یترو بھی کہلاتا تھا)۔ ایک دن موسیٰ ریوڑ کو ریگستان کی پرلی جانب لے گیا اور چلتے چلتے اللہ کے پہاڑ حورب یعنی سینا تک پہنچ گیا۔ 2 وہاں رب کا فرشتہ آگ کے شعلے میں اُس پر ظاہر ہوا۔ یہ شعلہ ایک جھاڑی میں بھڑک رہا تھا۔ موسیٰ نے دیکھا کہ جھاڑی جل رہی ہے لیکن بھسم نہیں ہو رہی۔ 3 موسیٰ نے سوچا، ”یہ تو عجیب بات ہے۔ کیا وجہ ہے کہ جلتی ہوئی جھاڑی بھسم نہیں ہو رہی؟ مَیں ذرا وہاں جا کر یہ حیرت انگیز منظر دیکھوں۔“ 4 جب رب نے دیکھا کہ موسیٰ جھاڑی کو دیکھنے آ رہا ہے تو اُس نے اُسے جھاڑی میں سے پکارا، ”موسیٰ، موسیٰ!“ موسیٰ نے کہا، ”جی، مَیں حاضر ہوں۔“ 5 رب نے کہا، ”اِس سے زیادہ قریب نہ آنا۔ اپنی جوتیاں اُتار، کیونکہ تُو مُقدّس زمین پر کھڑا ہے۔ 6 مَیں تیرے باپ کا خدا، ابراہیم کا خدا، اسحاق کا خدا اور یعقوب کا خدا ہوں۔“ یہ سن کر موسیٰ نے اپنا منہ ڈھانک لیا، کیونکہ وہ اللہ کو دیکھنے سے ڈرا۔ 7 رب نے کہا، ”مَیں نے مصر میں اپنی قوم کی بُری حالت دیکھی اور غلامی میں اُن کی چیخیں سنی ہیں، اور مَیں اُن کے دُکھوں کو خوب جانتا ہوں۔ 8 اب مَیں اُنہیں مصریوں کے قابو سے بچانے کے لئے اُتر آیا ہوں۔ مَیں اُنہیں مصر سے نکال کر ایک اچھے وسیع ملک میں لے جاؤں گا، ایک ایسے ملک میں جہاں دودھ اور شہد کی کثرت ہے، گو اِس وقت کنعانی، حِتّی، اموری، فرِزّی، حِوّی اور یبوسی اُس میں رہتے ہیں۔ 9 اسرائیلیوں کی چیخیں مجھ تک پہنچی ہیں۔ مَیں نے دیکھا ہے کہ مصری اُن پر کس طرح کا ظلم ڈھا رہے ہیں۔ 10 چنانچہ اب جا۔ مَیں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا ہوں، کیونکہ تجھے میری قوم اسرائیل کو مصر سے نکال کر لانا ہے۔“ 11 لیکن موسیٰ نے اللہ سے کہا، ”مَیں کون ہوں کہ فرعون کے پاس جا کر اسرائیلیوں کو مصر سے نکال لاؤں؟“ 12 اللہ نے کہا، ”مَیں تو تیرے ساتھ ہوں گا۔ اور اِس کا ثبوت کہ مَیں تجھے بھیج رہا ہوں یہ ہو گا کہ لوگوں کے مصر سے نکلنے کے بعد تم یہاں آ کر اِس پہاڑ پر میری عبادت کرو گے۔“ 13 لیکن موسیٰ نے اعتراض کیا، ”اگر مَیں اسرائیلیوں کے پاس جا کر اُنہیں بتاؤں کہ تمہارے باپ دادا کے خدا نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے تو وہ پوچھیں گے، ’اُس کا نام کیا ہے؟‘ پھر مَیں اُن کو کیا جواب دوں؟“ 14 اللہ نے کہا، ”مَیں جو ہوں سو مَیں ہوں۔ اُن سے کہنا، ’مَیں ہوں نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔ 15 رب جو تمہارے باپ دادا کا خدا، ابراہیم کا خدا، اسحاق کا خدا اور یعقوب کا خدا ہے اُسی نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔‘ یہ ابد تک میرا نام رہے گا۔ لوگ یہی نام لے کر مجھے نسل در نسل یاد کریں گے۔ 16 اب جا اور اسرائیل کے بزرگوں کو جمع کر کے اُن کو بتا دے کہ رب تمہارے باپ دادا ابراہیم، اسحاق اور یعقوب کا خدا مجھ پر ظاہر ہوا ہے۔ وہ فرماتا ہے، ’مَیں نے خوب دیکھ لیا ہے کہ مصر میں تمہارے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔ 17 اِس لئے مَیں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمہیں مصر کی مصیبت سے نکال کر کنعانیوں، حِتّیوں، اموریوں، فرِزّیوں، حِوّیوں اور یبوسیوں کے ملک میں لے جاؤں، ایسے ملک میں جہاں دودھ اور شہد کی کثرت ہے۔‘ 18 بزرگ تیری سنیں گے۔ پھر اُن کے ساتھ مصر کے بادشاہ کے پاس جا کر اُس سے کہنا، ’رب عبرانیوں کا خدا ہم پر ظاہر ہوا ہے۔ اِس لئے ہمیں اجازت دیں کہ ہم تین دن کا سفر کر کے ریگستان میں رب اپنے خدا کے لئے قربانیاں چڑھائیں۔‘ 19 لیکن مجھے معلوم ہے کہ مصر کا بادشاہ صرف اِس صورت میں تمہیں جانے دے گا کہ کوئی زبردستی تمہیں لے جائے۔ 20 اِس لئے مَیں اپنی قدرت ظاہر کر کے اپنے معجزوں کی معرفت مصریوں کو ماروں گا۔ پھر وہ تمہیں جانے دے گا۔ 21 اُس وقت مَیں مصریوں کے دلوں کو تمہارے لئے نرم کر دوں گا۔ تمہیں خالی ہاتھ نہیں جانا پڑے گا۔ 22 تمام عبرانی عورتیں اپنی مصری پڑوسنوں اور اپنے گھر میں رہنے والی مصری عورتوں سے چاندی اور سونے کے زیورات اور نفیس کپڑے مانگ کر اپنے بچوں کو پہنائیں گی۔ یوں مصریوں کو لُوٹ لیا جائے گا۔“

In Other Versions

Exodus 3 in the ANGEFD

Exodus 3 in the ANTPNG2D

Exodus 3 in the AS21

Exodus 3 in the BAGH

Exodus 3 in the BBPNG

Exodus 3 in the BBT1E

Exodus 3 in the BDS

Exodus 3 in the BEV

Exodus 3 in the BHAD

Exodus 3 in the BIB

Exodus 3 in the BLPT

Exodus 3 in the BNT

Exodus 3 in the BNTABOOT

Exodus 3 in the BNTLV

Exodus 3 in the BOATCB

Exodus 3 in the BOATCB2

Exodus 3 in the BOBCV

Exodus 3 in the BOCNT

Exodus 3 in the BOECS

Exodus 3 in the BOGWICC

Exodus 3 in the BOHCB

Exodus 3 in the BOHCV

Exodus 3 in the BOHLNT

Exodus 3 in the BOHNTLTAL

Exodus 3 in the BOICB

Exodus 3 in the BOILNTAP

Exodus 3 in the BOITCV

Exodus 3 in the BOKCV

Exodus 3 in the BOKCV2

Exodus 3 in the BOKHWOG

Exodus 3 in the BOKSSV

Exodus 3 in the BOLCB

Exodus 3 in the BOLCB2

Exodus 3 in the BOMCV

Exodus 3 in the BONAV

Exodus 3 in the BONCB

Exodus 3 in the BONLT

Exodus 3 in the BONUT2

Exodus 3 in the BOPLNT

Exodus 3 in the BOSCB

Exodus 3 in the BOSNC

Exodus 3 in the BOTLNT

Exodus 3 in the BOVCB

Exodus 3 in the BOYCB

Exodus 3 in the BPBB

Exodus 3 in the BPH

Exodus 3 in the BSB

Exodus 3 in the CCB

Exodus 3 in the CUV

Exodus 3 in the CUVS

Exodus 3 in the DBT

Exodus 3 in the DGDNT

Exodus 3 in the DHNT

Exodus 3 in the DNT

Exodus 3 in the ELBE

Exodus 3 in the EMTV

Exodus 3 in the ESV

Exodus 3 in the FBV

Exodus 3 in the FEB

Exodus 3 in the GGMNT

Exodus 3 in the GNT

Exodus 3 in the HARY

Exodus 3 in the HNT

Exodus 3 in the IRVA

Exodus 3 in the IRVB

Exodus 3 in the IRVG

Exodus 3 in the IRVH

Exodus 3 in the IRVK

Exodus 3 in the IRVM

Exodus 3 in the IRVM2

Exodus 3 in the IRVO

Exodus 3 in the IRVP

Exodus 3 in the IRVT

Exodus 3 in the IRVT2

Exodus 3 in the IRVU

Exodus 3 in the ISVN

Exodus 3 in the JSNT

Exodus 3 in the KAPI

Exodus 3 in the KBT1ETNIK

Exodus 3 in the KBV

Exodus 3 in the KJV

Exodus 3 in the KNFD

Exodus 3 in the LBA

Exodus 3 in the LBLA

Exodus 3 in the LNT

Exodus 3 in the LSV

Exodus 3 in the MAAL

Exodus 3 in the MBV

Exodus 3 in the MBV2

Exodus 3 in the MHNT

Exodus 3 in the MKNFD

Exodus 3 in the MNG

Exodus 3 in the MNT

Exodus 3 in the MNT2

Exodus 3 in the MRS1T

Exodus 3 in the NAA

Exodus 3 in the NASB

Exodus 3 in the NBLA

Exodus 3 in the NBS

Exodus 3 in the NBVTP

Exodus 3 in the NET2

Exodus 3 in the NIV11

Exodus 3 in the NNT

Exodus 3 in the NNT2

Exodus 3 in the NNT3

Exodus 3 in the PDDPT

Exodus 3 in the PFNT

Exodus 3 in the RMNT

Exodus 3 in the SBIAS

Exodus 3 in the SBIBS

Exodus 3 in the SBIBS2

Exodus 3 in the SBICS

Exodus 3 in the SBIDS

Exodus 3 in the SBIGS

Exodus 3 in the SBIHS

Exodus 3 in the SBIIS

Exodus 3 in the SBIIS2

Exodus 3 in the SBIIS3

Exodus 3 in the SBIKS

Exodus 3 in the SBIKS2

Exodus 3 in the SBIMS

Exodus 3 in the SBIOS

Exodus 3 in the SBIPS

Exodus 3 in the SBISS

Exodus 3 in the SBITS

Exodus 3 in the SBITS2

Exodus 3 in the SBITS3

Exodus 3 in the SBITS4

Exodus 3 in the SBIUS

Exodus 3 in the SBIVS

Exodus 3 in the SBT

Exodus 3 in the SBT1E

Exodus 3 in the SCHL

Exodus 3 in the SNT

Exodus 3 in the SUSU

Exodus 3 in the SUSU2

Exodus 3 in the SYNO

Exodus 3 in the TBIAOTANT

Exodus 3 in the TBT1E

Exodus 3 in the TBT1E2

Exodus 3 in the TFTIP

Exodus 3 in the TFTU

Exodus 3 in the TGNTATF3T

Exodus 3 in the THAI

Exodus 3 in the TNFD

Exodus 3 in the TNT

Exodus 3 in the TNTIK

Exodus 3 in the TNTIL

Exodus 3 in the TNTIN

Exodus 3 in the TNTIP

Exodus 3 in the TNTIZ

Exodus 3 in the TOMA

Exodus 3 in the TTENT

Exodus 3 in the UBG

Exodus 3 in the UGV

Exodus 3 in the UGV3

Exodus 3 in the VBL

Exodus 3 in the VDCC

Exodus 3 in the YALU

Exodus 3 in the YAPE

Exodus 3 in the YBVTP

Exodus 3 in the ZBP