Ezekiel 28 (UGV2)
1 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، 2 ”اے آدم زاد، صور کے حکمران کو بتا،’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ تُو مغرور ہو گیا ہے۔ تُو کہتا ہے کہ مَیں خدا ہوں، مَیں سمندر کے درمیان ہی اپنے تختِ الٰہی پر بیٹھا ہوں۔ لیکن تُو خدا نہیں بلکہ انسان ہے، گو تُو اپنے آپ کو خدا سا سمجھتا ہے۔ 3 بےشک تُو اپنے آپ کو دانیال سے کہیں زیادہ دانش مند سمجھ کر کہتا ہے کہ کوئی بھی بھید مجھ سے پوشیدہ نہیں رہتا۔ 4 اور یہ حقیقت بھی ہے کہ تُو نے اپنی حکمت اور سمجھ سے بہت دولت حاصل کی ہے، سونے اور چاندی سے اپنے خزانوں کو بھر دیا ہے۔ 5 بڑی دانش مندی سے تُو نے تجارت کے ذریعے اپنی دولت بڑھائی۔ لیکن جتنی تیری دولت بڑھتی گئی اُتنا ہی تیرا غرور بھی بڑھتا گیا۔ 6 چنانچہ رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ چونکہ تُو اپنے آپ کو خدا سا سمجھتا ہے 7 اِس لئے مَیں سب سے ظالم قوموں کو تیرے خلاف بھیجوں گا جو اپنی تلواروں کو تیری خوب صورتی اور حکمت کے خلاف کھینچ کر تیری شان و شوکت کی بےحرمتی کریں گی۔ 8 وہ تجھے پاتال میں اُتاریں گی۔ سمندر کے بیچ میں ہی تجھے مار ڈالا جائے گا۔ 9 کیا تُو اُس وقت اپنے قاتلوں سے کہے گا کہ مَیں خدا ہوں؟ ہرگز نہیں! اپنے قاتلوں کے ہاتھ میں ہوتے وقت تُو خدا نہیں بلکہ انسان ثابت ہو گا۔ 10 تُو اجنبیوں کے ہاتھوں نامختون کی سی وفات پائے گا۔ یہ میرا، رب قادرِ مطلق کا فرمان ہے‘۔“ 11 رب مزید مجھ سے ہم کلام ہوا، 12 ”اے آدم زاد، صور کے بادشاہ پر ماتمی گیت گا کر اُس سے کہہ،’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ تجھ پر کاملیت کا ٹھپا تھا۔ تُو حکمت سے بھرپور تھا، تیرا حُسن کمال کا تھا۔ 13 اللہ کے باغِ عدن میں رہ کر تُو ہر قسم کے جواہر سے سجا ہوا تھا۔ لعل، زبرجد، حجر القمر پکھراج، عقیقِ احمر اور یشب، سنگِ لاجورد، فیروزہ اور زمرد سب تجھے آراستہ کرتے تھے۔ سب کچھ سونے کے کام سے مزید خوب صورت بنایا گیا تھا۔ جس دن تجھے خلق کیا گیا اُسی دن یہ چیزیں تیرے لئے تیار ہوئیں۔ 14 مَیں نے تجھے اللہ کے مُقدّس پہاڑ پر کھڑا کیا تھا۔ وہاں تُو کروبی فرشتے کی حیثیت سے اپنے پَر پھیلائے پہرا داری کرتا تھا، وہاں تُو جلتے ہوئے پتھروں کے درمیان ہی گھومتا پھرتا رہا۔ 15 جس دن تجھے خلق کیا گیا تیرا چال چلن بےالزام تھا، لیکن اب تجھ میں ناانصافی پائی گئی ہے۔ 16 تجارت میں کامیابی کی وجہ سے تُو ظلم و تشدد سے بھر گیا اور گناہ کرنے لگا۔یہ دیکھ کر مَیں نے تجھے اللہ کے پہاڑ پر سے اُتار دیا۔ مَیں نے تجھے جو پہرا داری کرنے والا فرشتہ تھا تباہ کر کے جلتے ہوئے پتھروں کے درمیان سے نکال دیا۔ 17 تیری خوب صورتی تیرے لئے غرور کا باعث بن گئی، ہاں تیری شان و شوکت نے تجھے اِتنا پُھلا دیا کہ تیری حکمت جاتی رہی۔ اِسی لئے مَیں نے تجھے زمین پر پٹخ کر دیگر بادشاہوں کے سامنے تماشا بنا دیا۔ 18 اپنے بےشمار گناہوں اور بےانصاف تجارت سے تُو نے اپنے مُقدّس مقاموں کی بےحرمتی کی ہے۔ جواب میں مَیں نے ہونے دیا کہ آگ تیرے درمیان سے نکل کر تجھے بھسم کرے۔ مَیں نے تجھے تماشا دیکھنے والے تمام لوگوں کے سامنے ہی راکھ کر دیا۔ 19 جتنی بھی قومیں تجھے جانتی تھیں اُن کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ تیرا ہول ناک انجام اچانک ہی آ گیا ہے۔ اب سے تُو کبھی نہیں اُٹھے گا‘۔“ 20 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، 21 ”اے آدم زاد، صیدا کی طرف رُخ کر کے اُس کے خلاف نبوّت کر! 22 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ اے صیدا، مَیں تجھ سے نپٹ لوں گا۔ تیرے درمیان ہی مَیں اپنا جلال دکھاؤں گا۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں، کیونکہ مَیں شہر کی عدالت کر کے اپنا مُقدّس کردار اُن پر ظاہر کروں گا۔ 23 مَیں اُس میں مہلک وبا پھیلا کر اُس کی گلیوں میں خون بہا دوں گا۔ اُسے چاروں طرف سے تلوار گھیر لے گی تو اُس میں پھنسے ہوئے لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔ 24 اِس وقت اسرائیل کے پڑوسی اُسے حقیر جانتے ہیں۔ اب تک وہ اُسے چبھنے والے خار اور زخمی کرنے والے کانٹے ہیں۔ لیکن آئندہ ایسا نہیں ہو گا۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں رب قادرِ مطلق ہوں۔ 25 کیونکہ رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ دیگر اقوام کے دیکھتے دیکھتے مَیں ظاہر کروں گا کہ مَیں مُقدّس ہوں۔ کیونکہ مَیں اسرائیلیوں کو اُن اقوام میں سے نکال کر جمع کروں گا جہاں مَیں نے اُنہیں منتشر کر دیا تھا۔ تب وہ اپنے وطن میں جا بسیں گے، اُس ملک میں جو مَیں نے اپنے خادم یعقوب کو دیا تھا۔ 26 وہ حفاظت سے اُس میں رہ کر گھر تعمیر کریں گے اور انگور کے باغ لگائیں گے۔ لیکن جو پڑوسی اُنہیں حقیر جانتے تھے اُن کی مَیں عدالت کروں گا۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں رب اُن کا خدا ہوں۔“
In Other Versions
Ezekiel 28 in the ANGEFD
Ezekiel 28 in the ANTPNG2D
Ezekiel 28 in the AS21
Ezekiel 28 in the BAGH
Ezekiel 28 in the BBPNG
Ezekiel 28 in the BBT1E
Ezekiel 28 in the BDS
Ezekiel 28 in the BEV
Ezekiel 28 in the BHAD
Ezekiel 28 in the BIB
Ezekiel 28 in the BLPT
Ezekiel 28 in the BNT
Ezekiel 28 in the BNTABOOT
Ezekiel 28 in the BNTLV
Ezekiel 28 in the BOATCB
Ezekiel 28 in the BOATCB2
Ezekiel 28 in the BOBCV
Ezekiel 28 in the BOCNT
Ezekiel 28 in the BOECS
Ezekiel 28 in the BOGWICC
Ezekiel 28 in the BOHCB
Ezekiel 28 in the BOHCV
Ezekiel 28 in the BOHLNT
Ezekiel 28 in the BOHNTLTAL
Ezekiel 28 in the BOICB
Ezekiel 28 in the BOILNTAP
Ezekiel 28 in the BOITCV
Ezekiel 28 in the BOKCV
Ezekiel 28 in the BOKCV2
Ezekiel 28 in the BOKHWOG
Ezekiel 28 in the BOKSSV
Ezekiel 28 in the BOLCB
Ezekiel 28 in the BOLCB2
Ezekiel 28 in the BOMCV
Ezekiel 28 in the BONAV
Ezekiel 28 in the BONCB
Ezekiel 28 in the BONLT
Ezekiel 28 in the BONUT2
Ezekiel 28 in the BOPLNT
Ezekiel 28 in the BOSCB
Ezekiel 28 in the BOSNC
Ezekiel 28 in the BOTLNT
Ezekiel 28 in the BOVCB
Ezekiel 28 in the BOYCB
Ezekiel 28 in the BPBB
Ezekiel 28 in the BPH
Ezekiel 28 in the BSB
Ezekiel 28 in the CCB
Ezekiel 28 in the CUV
Ezekiel 28 in the CUVS
Ezekiel 28 in the DBT
Ezekiel 28 in the DGDNT
Ezekiel 28 in the DHNT
Ezekiel 28 in the DNT
Ezekiel 28 in the ELBE
Ezekiel 28 in the EMTV
Ezekiel 28 in the ESV
Ezekiel 28 in the FBV
Ezekiel 28 in the FEB
Ezekiel 28 in the GGMNT
Ezekiel 28 in the GNT
Ezekiel 28 in the HARY
Ezekiel 28 in the HNT
Ezekiel 28 in the IRVA
Ezekiel 28 in the IRVB
Ezekiel 28 in the IRVG
Ezekiel 28 in the IRVH
Ezekiel 28 in the IRVK
Ezekiel 28 in the IRVM
Ezekiel 28 in the IRVM2
Ezekiel 28 in the IRVO
Ezekiel 28 in the IRVP
Ezekiel 28 in the IRVT
Ezekiel 28 in the IRVT2
Ezekiel 28 in the IRVU
Ezekiel 28 in the ISVN
Ezekiel 28 in the JSNT
Ezekiel 28 in the KAPI
Ezekiel 28 in the KBT1ETNIK
Ezekiel 28 in the KBV
Ezekiel 28 in the KJV
Ezekiel 28 in the KNFD
Ezekiel 28 in the LBA
Ezekiel 28 in the LBLA
Ezekiel 28 in the LNT
Ezekiel 28 in the LSV
Ezekiel 28 in the MAAL
Ezekiel 28 in the MBV
Ezekiel 28 in the MBV2
Ezekiel 28 in the MHNT
Ezekiel 28 in the MKNFD
Ezekiel 28 in the MNG
Ezekiel 28 in the MNT
Ezekiel 28 in the MNT2
Ezekiel 28 in the MRS1T
Ezekiel 28 in the NAA
Ezekiel 28 in the NASB
Ezekiel 28 in the NBLA
Ezekiel 28 in the NBS
Ezekiel 28 in the NBVTP
Ezekiel 28 in the NET2
Ezekiel 28 in the NIV11
Ezekiel 28 in the NNT
Ezekiel 28 in the NNT2
Ezekiel 28 in the NNT3
Ezekiel 28 in the PDDPT
Ezekiel 28 in the PFNT
Ezekiel 28 in the RMNT
Ezekiel 28 in the SBIAS
Ezekiel 28 in the SBIBS
Ezekiel 28 in the SBIBS2
Ezekiel 28 in the SBICS
Ezekiel 28 in the SBIDS
Ezekiel 28 in the SBIGS
Ezekiel 28 in the SBIHS
Ezekiel 28 in the SBIIS
Ezekiel 28 in the SBIIS2
Ezekiel 28 in the SBIIS3
Ezekiel 28 in the SBIKS
Ezekiel 28 in the SBIKS2
Ezekiel 28 in the SBIMS
Ezekiel 28 in the SBIOS
Ezekiel 28 in the SBIPS
Ezekiel 28 in the SBISS
Ezekiel 28 in the SBITS
Ezekiel 28 in the SBITS2
Ezekiel 28 in the SBITS3
Ezekiel 28 in the SBITS4
Ezekiel 28 in the SBIUS
Ezekiel 28 in the SBIVS
Ezekiel 28 in the SBT
Ezekiel 28 in the SBT1E
Ezekiel 28 in the SCHL
Ezekiel 28 in the SNT
Ezekiel 28 in the SUSU
Ezekiel 28 in the SUSU2
Ezekiel 28 in the SYNO
Ezekiel 28 in the TBIAOTANT
Ezekiel 28 in the TBT1E
Ezekiel 28 in the TBT1E2
Ezekiel 28 in the TFTIP
Ezekiel 28 in the TFTU
Ezekiel 28 in the TGNTATF3T
Ezekiel 28 in the THAI
Ezekiel 28 in the TNFD
Ezekiel 28 in the TNT
Ezekiel 28 in the TNTIK
Ezekiel 28 in the TNTIL
Ezekiel 28 in the TNTIN
Ezekiel 28 in the TNTIP
Ezekiel 28 in the TNTIZ
Ezekiel 28 in the TOMA
Ezekiel 28 in the TTENT
Ezekiel 28 in the UBG
Ezekiel 28 in the UGV
Ezekiel 28 in the UGV3
Ezekiel 28 in the VBL
Ezekiel 28 in the VDCC
Ezekiel 28 in the YALU
Ezekiel 28 in the YAPE
Ezekiel 28 in the YBVTP
Ezekiel 28 in the ZBP