Genesis 48 (UGV2)

1 کچھ دیر کے بعدیوسف کو اطلاع دی گئی کہ آپ کا باپ بیمار ہے۔ وہ اپنے دو بیٹوں منسّی اور افرائیم کو ساتھ لے کر یعقوب سے ملنے گیا۔ 2 یعقوب کو بتایا گیا، ”آپ کا بیٹا آ گیا ہے“ تو وہ اپنے آپ کو سنبھال کر اپنے بستر پر بیٹھ گیا۔ 3 اُس نے یوسف سے کہا، ”جب مَیں کنعانی شہر لُوز میں تھا تو اللہ قادرِ مطلق مجھ پر ظاہر ہوا۔ اُس نے مجھے برکت دے کر 4 کہا، ’مَیں تجھے پھلنے پھولنے دوں گا اور تیری اولاد بڑھا دوں گا بلکہ تجھ سے بہت سی قومیں نکلنے دوں گا۔ اور مَیں تیری اولاد کو یہ ملک ہمیشہ کے لئے دے دوں گا۔‘ 5 اب میری بات سن۔ مَیں چاہتا ہوں کہ تیرے بیٹے جو میرے آنے سے پہلے مصر میں پیدا ہوئے میرے بیٹے ہوں۔ افرائیم اور منسّی روبن اور شمعون کے برابر ہی میرے بیٹے ہوں۔ 6 اگر اِن کے بعد تیرے ہاں اَور بیٹے پیدا ہو جائیں تو وہ میرے بیٹے نہیں بلکہ تیرے ٹھہریں گے۔ جو میراث وہ پائیں گے وہ اُنہیں افرائیم اور منسّی کی میراث میں سے ملے گی۔ 7 مَیں یہ تیری ماں راخل کے سبب سے کر رہا ہوں جو مسوپتامیہ سے واپسی کے وقت کنعان میں اِفراتہ کے قریب مر گئی۔ مَیں نے اُسے وہیں راستے میں دفن کیا“ (آج اِفراتہ کو بیت لحم کہا جاتا ہے)۔ 8 پھر یعقوب نے یوسف کے بیٹوں پر نظر ڈال کر پوچھا، ”یہ کون ہیں؟“ 9 یوسف نے جواب دیا، ”یہ میرے بیٹے ہیں جو اللہ نے مجھے یہاں مصر میں دیئے۔“ یعقوب نے کہا، ”اُنہیں میرے قریب لے آ تاکہ مَیں اُنہیں برکت دوں۔“ 10 بوڑھا ہونے کے سبب سے یعقوب کی آنکھیں کمزور تھیں۔ وہ اچھی طرح دیکھ نہیں سکتا تھا۔ یوسف اپنے بیٹوں کو یعقوب کے پاس لے آیا تو اُس نے اُنہیں بوسہ دے کر گلے لگایا 11 اور یوسف سے کہا، ”مجھے توقع ہی نہیں تھی کہ مَیں کبھی تیرا چہرہ دیکھوں گا، اور اب اللہ نے مجھے تیرے بیٹوں کو دیکھنے کا موقع بھی دیا ہے۔“ 12 پھر یوسف اُنہیں یعقوب کی گود میں سے لے کر خود اُس کے سامنے منہ کے بل جھک گیا۔ 13 یوسف نے افرائیم کو یعقوب کے بائیں ہاتھ رکھا اور منسّی کو اُس کے دائیں ہاتھ۔ 14 لیکن یعقوب نے اپنا دہنا ہاتھ بائیں طرف بڑھا کر افرائیم کے سر پر رکھا اگرچہ وہ چھوٹا تھا۔ اِس طرح اُس نے اپنا بایاں ہاتھ دائیں طرف بڑھا کر منسّی کے سر پر رکھا جو بڑا تھا۔ 15 پھر اُس نے یوسف کو اُس کے بیٹوں کی معرفت برکت دی، ”اللہ جس کے حضور میرے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق چلتے رہے اور جو شروع سے آج تک میرا چرواہا رہا ہے اِنہیں برکت دے۔ 16 جس فرشتے نے عوضانہ دے کر مجھے ہر نقصان سے بچایا ہے وہ اِنہیں برکت دے۔ اللہ کرے کہ اِن میں میرا نام اور میرے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق کے نام جیتے رہیں۔ دنیا میں اِن کی اولاد کی تعداد بہت بڑھ جائے۔“ 17 جب یوسف نے دیکھا کہ باپ نے اپنا دہنا ہاتھ چھوٹے بیٹے افرائیم کے سر پر رکھا ہے تو یہ اُسے بُرا لگا، اِس لئے اُس نے باپ کا ہاتھ پکڑا تاکہ اُسے افرائیم کے سر پر سے اُٹھا کر منسّی کے سر پر رکھے۔ 18 اُس نے کہا، ”ابو، ایسے نہیں۔ دوسرا لڑکا بڑا ہے۔ اُسی پر اپنا دہنا ہاتھ رکھیں۔“ 19 لیکن باپ نے انکار کر کے کہا، ”مجھے پتا ہے بیٹا، مجھے پتا ہے۔ وہ بھی ایک بڑی قوم بنے گا۔ پھر بھی اُس کا چھوٹا بھائی اُس سے بڑا ہو گا اور اُس سے قوموں کی بڑی تعداد نکلے گی۔“ 20 اُس دن اُس نے دونوں بیٹوں کو برکت دے کر کہا، ”اسرائیلی تمہارا نام لے کر برکت دیا کریں گے۔ جب وہ برکت دیں گے تو کہیں گے، ’اللہ آپ کے ساتھ ویسا کرے جیسا اُس نے افرائیم اور منسّی کے ساتھ کیا ہے‘۔“ اِس طرح یعقوب نے افرائیم کو منسّی سے بڑا بنا دیا۔ 21 یوسف سے اُس نے کہا، ”مَیں تو مرنے والا ہوں، لیکن اللہ تمہارے ساتھ ہو گا اور تمہیں تمہارے باپ دادا کے ملک میں واپس لے جائے گا۔ 22 ایک بات میں مَیں تجھے تیرے بھائیوں پر ترجیح دیتا ہوں، مَیں تجھے کنعان میں وہ قطعہ دیتا ہوں جو مَیں نے اپنی تلوار اور کمان سے اموریوں سے چھینا تھا۔“

In Other Versions

Genesis 48 in the ANGEFD

Genesis 48 in the ANTPNG2D

Genesis 48 in the AS21

Genesis 48 in the BAGH

Genesis 48 in the BBPNG

Genesis 48 in the BBT1E

Genesis 48 in the BDS

Genesis 48 in the BEV

Genesis 48 in the BHAD

Genesis 48 in the BIB

Genesis 48 in the BLPT

Genesis 48 in the BNT

Genesis 48 in the BNTABOOT

Genesis 48 in the BNTLV

Genesis 48 in the BOATCB

Genesis 48 in the BOATCB2

Genesis 48 in the BOBCV

Genesis 48 in the BOCNT

Genesis 48 in the BOECS

Genesis 48 in the BOGWICC

Genesis 48 in the BOHCB

Genesis 48 in the BOHCV

Genesis 48 in the BOHLNT

Genesis 48 in the BOHNTLTAL

Genesis 48 in the BOICB

Genesis 48 in the BOILNTAP

Genesis 48 in the BOITCV

Genesis 48 in the BOKCV

Genesis 48 in the BOKCV2

Genesis 48 in the BOKHWOG

Genesis 48 in the BOKSSV

Genesis 48 in the BOLCB

Genesis 48 in the BOLCB2

Genesis 48 in the BOMCV

Genesis 48 in the BONAV

Genesis 48 in the BONCB

Genesis 48 in the BONLT

Genesis 48 in the BONUT2

Genesis 48 in the BOPLNT

Genesis 48 in the BOSCB

Genesis 48 in the BOSNC

Genesis 48 in the BOTLNT

Genesis 48 in the BOVCB

Genesis 48 in the BOYCB

Genesis 48 in the BPBB

Genesis 48 in the BPH

Genesis 48 in the BSB

Genesis 48 in the CCB

Genesis 48 in the CUV

Genesis 48 in the CUVS

Genesis 48 in the DBT

Genesis 48 in the DGDNT

Genesis 48 in the DHNT

Genesis 48 in the DNT

Genesis 48 in the ELBE

Genesis 48 in the EMTV

Genesis 48 in the ESV

Genesis 48 in the FBV

Genesis 48 in the FEB

Genesis 48 in the GGMNT

Genesis 48 in the GNT

Genesis 48 in the HARY

Genesis 48 in the HNT

Genesis 48 in the IRVA

Genesis 48 in the IRVB

Genesis 48 in the IRVG

Genesis 48 in the IRVH

Genesis 48 in the IRVK

Genesis 48 in the IRVM

Genesis 48 in the IRVM2

Genesis 48 in the IRVO

Genesis 48 in the IRVP

Genesis 48 in the IRVT

Genesis 48 in the IRVT2

Genesis 48 in the IRVU

Genesis 48 in the ISVN

Genesis 48 in the JSNT

Genesis 48 in the KAPI

Genesis 48 in the KBT1ETNIK

Genesis 48 in the KBV

Genesis 48 in the KJV

Genesis 48 in the KNFD

Genesis 48 in the LBA

Genesis 48 in the LBLA

Genesis 48 in the LNT

Genesis 48 in the LSV

Genesis 48 in the MAAL

Genesis 48 in the MBV

Genesis 48 in the MBV2

Genesis 48 in the MHNT

Genesis 48 in the MKNFD

Genesis 48 in the MNG

Genesis 48 in the MNT

Genesis 48 in the MNT2

Genesis 48 in the MRS1T

Genesis 48 in the NAA

Genesis 48 in the NASB

Genesis 48 in the NBLA

Genesis 48 in the NBS

Genesis 48 in the NBVTP

Genesis 48 in the NET2

Genesis 48 in the NIV11

Genesis 48 in the NNT

Genesis 48 in the NNT2

Genesis 48 in the NNT3

Genesis 48 in the PDDPT

Genesis 48 in the PFNT

Genesis 48 in the RMNT

Genesis 48 in the SBIAS

Genesis 48 in the SBIBS

Genesis 48 in the SBIBS2

Genesis 48 in the SBICS

Genesis 48 in the SBIDS

Genesis 48 in the SBIGS

Genesis 48 in the SBIHS

Genesis 48 in the SBIIS

Genesis 48 in the SBIIS2

Genesis 48 in the SBIIS3

Genesis 48 in the SBIKS

Genesis 48 in the SBIKS2

Genesis 48 in the SBIMS

Genesis 48 in the SBIOS

Genesis 48 in the SBIPS

Genesis 48 in the SBISS

Genesis 48 in the SBITS

Genesis 48 in the SBITS2

Genesis 48 in the SBITS3

Genesis 48 in the SBITS4

Genesis 48 in the SBIUS

Genesis 48 in the SBIVS

Genesis 48 in the SBT

Genesis 48 in the SBT1E

Genesis 48 in the SCHL

Genesis 48 in the SNT

Genesis 48 in the SUSU

Genesis 48 in the SUSU2

Genesis 48 in the SYNO

Genesis 48 in the TBIAOTANT

Genesis 48 in the TBT1E

Genesis 48 in the TBT1E2

Genesis 48 in the TFTIP

Genesis 48 in the TFTU

Genesis 48 in the TGNTATF3T

Genesis 48 in the THAI

Genesis 48 in the TNFD

Genesis 48 in the TNT

Genesis 48 in the TNTIK

Genesis 48 in the TNTIL

Genesis 48 in the TNTIN

Genesis 48 in the TNTIP

Genesis 48 in the TNTIZ

Genesis 48 in the TOMA

Genesis 48 in the TTENT

Genesis 48 in the UBG

Genesis 48 in the UGV

Genesis 48 in the UGV3

Genesis 48 in the VBL

Genesis 48 in the VDCC

Genesis 48 in the YALU

Genesis 48 in the YAPE

Genesis 48 in the YBVTP

Genesis 48 in the ZBP