1 Samuel 21 (UGV2)

1 داؤد نوب میں اخی مَلِک امام کے پاس گیا۔ اخی مَلِک کانپتے ہوئے اُس سے ملنے کے لئے آیا اور پوچھا، ”آپ اکیلے کیوں آئے ہیں؟ کوئی آپ کے ساتھ نہیں۔“ 2 داؤد نے جواب دیا، ”بادشاہ نے مجھے ایک خاص ذمہ داری دی ہے جس کا ذکر تک کرنا منع ہے۔ کسی کو بھی اِس کے بارے میں جاننا نہیں چاہئے۔ مَیں نے اپنے آدمیوں کو حکم دیا ہے کہ فلاں فلاں جگہ پر میرا انتظار کریں۔ 3 اب مجھے ذرا بتائیں کہ کھانے کے لئے کیا مل سکتا ہے؟ مجھے پانچ روٹیاں دے دیں، یا جو کچھ بھی آپ کے پاس ہے۔“ 4 امام نے جواب دیا، ”میرے پاس عام روٹی نہیں ہے۔ مَیں آپ کو صرف رب کے لئے مخصوص شدہ روٹی دے سکتا ہوں۔ شرط یہ ہے کہ آپ کے آدمی پچھلے دنوں میں عورتوں سے ہم بستر نہ ہوئے ہوں۔“ 5 داؤد نے اُسے تسلی دے کر کہا، ”فکر نہ کریں۔ پہلے کی طرح ہمیں اِس مہم کے دوران بھی عورتوں سے دُور رہنا پڑا ہے۔ میرے فوجی عام مہموں کے لئے بھی اپنے آپ کو پاک رکھتے ہیں، تو اِس دفعہ وہ کہیں زیادہ پاک صاف ہیں۔“ 6 پھر امام نے داؤد کو مخصوص شدہ روٹیاں دیں یعنی وہ روٹیاں جو ملاقات کے خیمے میں رب کے حضور رکھی جاتی تھیں اور اُسی دن تازہ روٹیوں سے تبدیل ہوئی تھیں۔ 7 اُس وقت ساؤل کے چرواہوں کا ادومی انچارج دوئیگ وہاں تھا۔ وہ کسی مجبوری کے باعث رب کے حضور ٹھہرا ہوا تھا۔ اُس کی موجودگی میں 8 داؤد نے اخی مَلِک سے پوچھا، ”کیا آپ کے پاس کوئی نیزہ یا تلوار ہے؟ مجھے بادشاہ کی مہم کے لئے اِتنی جلدی سے نکلنا پڑا کہ اپنی تلوار یا کوئی اَور ہتھیار ساتھ لانے کے لئے فرصت نہ ملی۔“ 9 اخی مَلِک نے جواب دیا، ”جی ہے۔ وادیٔ ایلہ میں آپ کے ہاتھوں مارے گئے فلستی مرد جالوت کی تلوار میرے پاس ہے۔ وہ ایک کپڑے میں لپٹی میرے بالاپوش کے پیچھے پڑی ہے۔ اگر آپ اُسے اپنے ساتھ لے جانا چاہیں تو لے جائیں۔ میرے پاس کوئی اَور ہتھیار نہیں ہے۔“ داؤد نے کہا، ”اِس قسم کی تلوار کہیں اَور نہیں ملتی۔ مجھے دے دیں۔“ 10 اُسی دن داؤد آگے نکلا تاکہ ساؤل سے بچ سکے۔ اسرائیل کو چھوڑ کر وہ فلستی شہر جات کے بادشاہ اَکیس کے پاس گیا۔ 11 لیکن اَکیس کے ملازموں نے بادشاہ کو آگاہ کیا، ”کیا یہ ملک کا بادشاہ داؤد نہیں ہے؟ اِسی کے بارے میں اسرائیلی ناچ کر گیت گاتے ہیں، ’ساؤل نے ہزار ہلاک کئے جبکہ داؤد نے دس ہزار‘۔“ 12 یہ سن کر داؤد گھبرا گیا اور جات کے بادشاہ اَکیس سے بہت ڈرنے لگا۔ 13 اچانک وہ پاگل آدمی کا روپ بھر کر اُن کے درمیان عجیب عجیب حرکتیں کرنے لگا۔ شہر کے دروازے کے پاس جا کر اُس نے اُس پر بےتُکے سے نشان لگائے اور اپنی داڑھی پر رال ٹپکنے دی۔ 14 یہ دیکھ کر اَکیس نے اپنے ملازموں کو جھڑکا، ”تم اِس آدمی کو میرے پاس کیوں لے آئے ہو؟ تم خود دیکھ سکتے ہو کہ یہ پاگل ہے۔ 15 کیا میرے پاس پاگلوں کی کمی ہے کہ تم اِس کو میرے سامنے لے آئے ہو تاکہ اِس طرح کی حرکتیں کرے؟ کیا مجھے ایسے مہمان کی ضرورت ہے؟“

In Other Versions

1 Samuel 21 in the ANGEFD

1 Samuel 21 in the ANTPNG2D

1 Samuel 21 in the AS21

1 Samuel 21 in the BAGH

1 Samuel 21 in the BBPNG

1 Samuel 21 in the BBT1E

1 Samuel 21 in the BDS

1 Samuel 21 in the BEV

1 Samuel 21 in the BHAD

1 Samuel 21 in the BIB

1 Samuel 21 in the BLPT

1 Samuel 21 in the BNT

1 Samuel 21 in the BNTABOOT

1 Samuel 21 in the BNTLV

1 Samuel 21 in the BOATCB

1 Samuel 21 in the BOATCB2

1 Samuel 21 in the BOBCV

1 Samuel 21 in the BOCNT

1 Samuel 21 in the BOECS

1 Samuel 21 in the BOGWICC

1 Samuel 21 in the BOHCB

1 Samuel 21 in the BOHCV

1 Samuel 21 in the BOHLNT

1 Samuel 21 in the BOHNTLTAL

1 Samuel 21 in the BOICB

1 Samuel 21 in the BOILNTAP

1 Samuel 21 in the BOITCV

1 Samuel 21 in the BOKCV

1 Samuel 21 in the BOKCV2

1 Samuel 21 in the BOKHWOG

1 Samuel 21 in the BOKSSV

1 Samuel 21 in the BOLCB

1 Samuel 21 in the BOLCB2

1 Samuel 21 in the BOMCV

1 Samuel 21 in the BONAV

1 Samuel 21 in the BONCB

1 Samuel 21 in the BONLT

1 Samuel 21 in the BONUT2

1 Samuel 21 in the BOPLNT

1 Samuel 21 in the BOSCB

1 Samuel 21 in the BOSNC

1 Samuel 21 in the BOTLNT

1 Samuel 21 in the BOVCB

1 Samuel 21 in the BOYCB

1 Samuel 21 in the BPBB

1 Samuel 21 in the BPH

1 Samuel 21 in the BSB

1 Samuel 21 in the CCB

1 Samuel 21 in the CUV

1 Samuel 21 in the CUVS

1 Samuel 21 in the DBT

1 Samuel 21 in the DGDNT

1 Samuel 21 in the DHNT

1 Samuel 21 in the DNT

1 Samuel 21 in the ELBE

1 Samuel 21 in the EMTV

1 Samuel 21 in the ESV

1 Samuel 21 in the FBV

1 Samuel 21 in the FEB

1 Samuel 21 in the GGMNT

1 Samuel 21 in the GNT

1 Samuel 21 in the HARY

1 Samuel 21 in the HNT

1 Samuel 21 in the IRVA

1 Samuel 21 in the IRVB

1 Samuel 21 in the IRVG

1 Samuel 21 in the IRVH

1 Samuel 21 in the IRVK

1 Samuel 21 in the IRVM

1 Samuel 21 in the IRVM2

1 Samuel 21 in the IRVO

1 Samuel 21 in the IRVP

1 Samuel 21 in the IRVT

1 Samuel 21 in the IRVT2

1 Samuel 21 in the IRVU

1 Samuel 21 in the ISVN

1 Samuel 21 in the JSNT

1 Samuel 21 in the KAPI

1 Samuel 21 in the KBT1ETNIK

1 Samuel 21 in the KBV

1 Samuel 21 in the KJV

1 Samuel 21 in the KNFD

1 Samuel 21 in the LBA

1 Samuel 21 in the LBLA

1 Samuel 21 in the LNT

1 Samuel 21 in the LSV

1 Samuel 21 in the MAAL

1 Samuel 21 in the MBV

1 Samuel 21 in the MBV2

1 Samuel 21 in the MHNT

1 Samuel 21 in the MKNFD

1 Samuel 21 in the MNG

1 Samuel 21 in the MNT

1 Samuel 21 in the MNT2

1 Samuel 21 in the MRS1T

1 Samuel 21 in the NAA

1 Samuel 21 in the NASB

1 Samuel 21 in the NBLA

1 Samuel 21 in the NBS

1 Samuel 21 in the NBVTP

1 Samuel 21 in the NET2

1 Samuel 21 in the NIV11

1 Samuel 21 in the NNT

1 Samuel 21 in the NNT2

1 Samuel 21 in the NNT3

1 Samuel 21 in the PDDPT

1 Samuel 21 in the PFNT

1 Samuel 21 in the RMNT

1 Samuel 21 in the SBIAS

1 Samuel 21 in the SBIBS

1 Samuel 21 in the SBIBS2

1 Samuel 21 in the SBICS

1 Samuel 21 in the SBIDS

1 Samuel 21 in the SBIGS

1 Samuel 21 in the SBIHS

1 Samuel 21 in the SBIIS

1 Samuel 21 in the SBIIS2

1 Samuel 21 in the SBIIS3

1 Samuel 21 in the SBIKS

1 Samuel 21 in the SBIKS2

1 Samuel 21 in the SBIMS

1 Samuel 21 in the SBIOS

1 Samuel 21 in the SBIPS

1 Samuel 21 in the SBISS

1 Samuel 21 in the SBITS

1 Samuel 21 in the SBITS2

1 Samuel 21 in the SBITS3

1 Samuel 21 in the SBITS4

1 Samuel 21 in the SBIUS

1 Samuel 21 in the SBIVS

1 Samuel 21 in the SBT

1 Samuel 21 in the SBT1E

1 Samuel 21 in the SCHL

1 Samuel 21 in the SNT

1 Samuel 21 in the SUSU

1 Samuel 21 in the SUSU2

1 Samuel 21 in the SYNO

1 Samuel 21 in the TBIAOTANT

1 Samuel 21 in the TBT1E

1 Samuel 21 in the TBT1E2

1 Samuel 21 in the TFTIP

1 Samuel 21 in the TFTU

1 Samuel 21 in the TGNTATF3T

1 Samuel 21 in the THAI

1 Samuel 21 in the TNFD

1 Samuel 21 in the TNT

1 Samuel 21 in the TNTIK

1 Samuel 21 in the TNTIL

1 Samuel 21 in the TNTIN

1 Samuel 21 in the TNTIP

1 Samuel 21 in the TNTIZ

1 Samuel 21 in the TOMA

1 Samuel 21 in the TTENT

1 Samuel 21 in the UBG

1 Samuel 21 in the UGV

1 Samuel 21 in the UGV3

1 Samuel 21 in the VBL

1 Samuel 21 in the VDCC

1 Samuel 21 in the YALU

1 Samuel 21 in the YAPE

1 Samuel 21 in the YBVTP

1 Samuel 21 in the ZBP