2 Samuel 6 (UGV2)

1 ایک بار پھر داؤد نے اسرائیل کے چنیدہ آدمیوں کو جمع کیا۔ 30,000 افراد تھے۔ 2 اُن کے ساتھ مل کر وہ یہوداہ کے بعلہ پہنچ گیا تاکہ اللہ کا صندوق اُٹھا کر یروشلم لے جائیں، وہی صندوق جس پر رب الافواج کے نام کا ٹھپا لگا ہے اور جہاں وہ صندوق کے اوپر کروبی فرشتوں کے درمیان تخت نشین ہے۔ 3 3‏-4 لوگوں نے اللہ کے صندوق کو پہاڑی پر واقع ابی نداب کے گھر سے نکال کر ایک نئی بَیل گاڑی پر رکھ دیا، اور ابی نداب کے دو بیٹے عُزّہ اور اخیو اُسے یروشلم کی طرف لے جانے لگے۔ اخیو گاڑی کے آگے آگے 5 اور داؤد باقی تمام لوگوں کے ساتھ پیچھے چل رہا تھا۔ سب رب کے حضور پورے زور سے خوشی منانے اور گیت گانے لگے۔ مختلف ساز بھی بجائے جا رہے تھے۔ فضا ستاروں، سرودوں، دفوں، خنجریوں اور جھانجھوں کی آوازوں سے گونج اُٹھی۔ 6 وہ گندم گاہنے کی ایک جگہ پر پہنچ گئے جس کے مالک کا نام نکون تھا۔ وہاں بَیل اچانک بےقابو ہو گئے۔ عُزّہ نے جلدی سے اللہ کا صندوق پکڑ لیا تاکہ وہ گر نہ جائے۔ 7 اُسی لمحے رب کا غضب اُس پر نازل ہوا، کیونکہ اُس نے اللہ کے صندوق کو چھونے کی جرأت کی تھی۔ وہیں اللہ کے صندوق کے پاس ہی عُزّہ گر کر ہلاک ہو گیا۔ 8 داؤد کو بڑا رنج ہوا کہ رب کا غضب عُزّہ پر یوں ٹوٹ پڑا ہے۔ اُس وقت سے اُس جگہ کا نام پرض عُزّہ یعنی ’عُزّہ پر ٹوٹ پڑنا‘ ہے۔ 9 اُس دن داؤد کو رب سے خوف آیا۔ اُس نے سوچا، ”رب کا صندوق کس طرح میرے پاس پہنچ سکے گا؟“ 10 چنانچہ اُس نے فیصلہ کیا کہ ہم رب کا صندوق یروشلم نہیں لے جائیں گے بلکہ اُسے عوبید ادوم جاتی کے گھر میں محفوظ رکھیں گے۔ 11 وہاں وہ تین ماہ تک پڑا رہا۔اِن تین مہینوں کے دوران رب نے عوبید ادوم اور اُس کے پورے گھرانے کو برکت دی۔ 12 ایک دن داؤد کو اطلاع دی گئی، ”جب سے اللہ کا صندوق عوبید ادوم کے گھر میں ہے اُس وقت سے رب نے اُس کے گھرانے اور اُس کی پوری ملکیت کو برکت دی ہے۔“ یہ سن کر داؤد عوبید ادوم کے گھر گیا اور خوشی مناتے ہوئے اللہ کے صندوق کو داؤد کے شہر لے آیا۔ 13 چھ قدموں کے بعد داؤد نے رب کا صندوق اُٹھانے والوں کو روک کر ایک سانڈ اور ایک موٹا تازہ بچھڑا قربان کیا۔ 14 جب جلوس آگے نکلا تو داؤد پورے زور کے ساتھ رب کے حضور ناچنے لگا۔ وہ کتان کا بالاپوش پہنے ہوئے تھا۔ 15 خوشی کے نعرے لگا لگا کر اور نرسنگے پھونک پھونک کر داؤد اور تمام اسرائیلی رب کا صندوق یروشلم لے آئے۔ 16 رب کا صندوق داؤد کے شہر میں داخل ہوا تو داؤد کی بیوی میکل بنت ساؤل کھڑکی میں سے جلوس کو دیکھ رہی تھی۔ جب بادشاہ رب کے حضور کودتا اور ناچتا ہوا نظر آیا تو میکل نے دل میں اُسے حقیر جانا۔ 17 رب کا صندوق اُس تنبو کے درمیان میں رکھا گیا جو داؤد نے اُس کے لئے لگوایا تھا۔ پھر داؤد نے رب کے حضور بھسم ہونے والی اور سلامتی کی قربانیاں پیش کیں۔ 18 اِس کے بعد اُس نے قوم کو رب الافواج کے نام سے برکت دے کر 19 ہر اسرائیلی مرد اور عورت کو ایک روٹی، کھجور کی ایک ٹکی اور کشمش کی ایک ٹکی دے دی۔ پھر تمام لوگ اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ 20 داؤد بھی اپنے گھر لوٹا تاکہ اپنے خاندان کو برکت دے کر سلام کرے۔ وہ ابھی محل کے اندر نہیں پہنچا تھا کہ میکل نکل کر اُس سے ملنے آئی۔ اُس نے طنزاً کہا، ”واہ جی واہ۔ آج اسرائیل کا بادشاہ کتنی شان کے ساتھ لوگوں کو نظر آیا ہے! اپنے لوگوں کی لونڈیوں کے سامنے ہی اُس نے اپنے کپڑے اُتار دیئے، بالکل اُسی طرح جس طرح گنوار کرتے ہیں۔“ 21 داؤد نے جواب دیا، ”مَیں رب ہی کے حضور ناچ رہا تھا، جس نے آپ کے باپ اور اُس کے خاندان کو ترک کر کے مجھے چن لیا اور اسرائیل کا بادشاہ بنا دیا ہے۔ اُسی کی تعظیم میں مَیں آئندہ بھی ناچوں گا۔ 22 ہاں، مَیں اِس سے بھی زیادہ ذلیل ہونے کے لئے تیار ہوں۔ جہاں تک لونڈیوں کا تعلق ہے، وہ ضرور میری عزت کریں گی۔“ 23 جیتے جی میکل بےاولاد رہی۔

In Other Versions

2 Samuel 6 in the ANGEFD

2 Samuel 6 in the ANTPNG2D

2 Samuel 6 in the AS21

2 Samuel 6 in the BAGH

2 Samuel 6 in the BBPNG

2 Samuel 6 in the BBT1E

2 Samuel 6 in the BDS

2 Samuel 6 in the BEV

2 Samuel 6 in the BHAD

2 Samuel 6 in the BIB

2 Samuel 6 in the BLPT

2 Samuel 6 in the BNT

2 Samuel 6 in the BNTABOOT

2 Samuel 6 in the BNTLV

2 Samuel 6 in the BOATCB

2 Samuel 6 in the BOATCB2

2 Samuel 6 in the BOBCV

2 Samuel 6 in the BOCNT

2 Samuel 6 in the BOECS

2 Samuel 6 in the BOGWICC

2 Samuel 6 in the BOHCB

2 Samuel 6 in the BOHCV

2 Samuel 6 in the BOHLNT

2 Samuel 6 in the BOHNTLTAL

2 Samuel 6 in the BOICB

2 Samuel 6 in the BOILNTAP

2 Samuel 6 in the BOITCV

2 Samuel 6 in the BOKCV

2 Samuel 6 in the BOKCV2

2 Samuel 6 in the BOKHWOG

2 Samuel 6 in the BOKSSV

2 Samuel 6 in the BOLCB

2 Samuel 6 in the BOLCB2

2 Samuel 6 in the BOMCV

2 Samuel 6 in the BONAV

2 Samuel 6 in the BONCB

2 Samuel 6 in the BONLT

2 Samuel 6 in the BONUT2

2 Samuel 6 in the BOPLNT

2 Samuel 6 in the BOSCB

2 Samuel 6 in the BOSNC

2 Samuel 6 in the BOTLNT

2 Samuel 6 in the BOVCB

2 Samuel 6 in the BOYCB

2 Samuel 6 in the BPBB

2 Samuel 6 in the BPH

2 Samuel 6 in the BSB

2 Samuel 6 in the CCB

2 Samuel 6 in the CUV

2 Samuel 6 in the CUVS

2 Samuel 6 in the DBT

2 Samuel 6 in the DGDNT

2 Samuel 6 in the DHNT

2 Samuel 6 in the DNT

2 Samuel 6 in the ELBE

2 Samuel 6 in the EMTV

2 Samuel 6 in the ESV

2 Samuel 6 in the FBV

2 Samuel 6 in the FEB

2 Samuel 6 in the GGMNT

2 Samuel 6 in the GNT

2 Samuel 6 in the HARY

2 Samuel 6 in the HNT

2 Samuel 6 in the IRVA

2 Samuel 6 in the IRVB

2 Samuel 6 in the IRVG

2 Samuel 6 in the IRVH

2 Samuel 6 in the IRVK

2 Samuel 6 in the IRVM

2 Samuel 6 in the IRVM2

2 Samuel 6 in the IRVO

2 Samuel 6 in the IRVP

2 Samuel 6 in the IRVT

2 Samuel 6 in the IRVT2

2 Samuel 6 in the IRVU

2 Samuel 6 in the ISVN

2 Samuel 6 in the JSNT

2 Samuel 6 in the KAPI

2 Samuel 6 in the KBT1ETNIK

2 Samuel 6 in the KBV

2 Samuel 6 in the KJV

2 Samuel 6 in the KNFD

2 Samuel 6 in the LBA

2 Samuel 6 in the LBLA

2 Samuel 6 in the LNT

2 Samuel 6 in the LSV

2 Samuel 6 in the MAAL

2 Samuel 6 in the MBV

2 Samuel 6 in the MBV2

2 Samuel 6 in the MHNT

2 Samuel 6 in the MKNFD

2 Samuel 6 in the MNG

2 Samuel 6 in the MNT

2 Samuel 6 in the MNT2

2 Samuel 6 in the MRS1T

2 Samuel 6 in the NAA

2 Samuel 6 in the NASB

2 Samuel 6 in the NBLA

2 Samuel 6 in the NBS

2 Samuel 6 in the NBVTP

2 Samuel 6 in the NET2

2 Samuel 6 in the NIV11

2 Samuel 6 in the NNT

2 Samuel 6 in the NNT2

2 Samuel 6 in the NNT3

2 Samuel 6 in the PDDPT

2 Samuel 6 in the PFNT

2 Samuel 6 in the RMNT

2 Samuel 6 in the SBIAS

2 Samuel 6 in the SBIBS

2 Samuel 6 in the SBIBS2

2 Samuel 6 in the SBICS

2 Samuel 6 in the SBIDS

2 Samuel 6 in the SBIGS

2 Samuel 6 in the SBIHS

2 Samuel 6 in the SBIIS

2 Samuel 6 in the SBIIS2

2 Samuel 6 in the SBIIS3

2 Samuel 6 in the SBIKS

2 Samuel 6 in the SBIKS2

2 Samuel 6 in the SBIMS

2 Samuel 6 in the SBIOS

2 Samuel 6 in the SBIPS

2 Samuel 6 in the SBISS

2 Samuel 6 in the SBITS

2 Samuel 6 in the SBITS2

2 Samuel 6 in the SBITS3

2 Samuel 6 in the SBITS4

2 Samuel 6 in the SBIUS

2 Samuel 6 in the SBIVS

2 Samuel 6 in the SBT

2 Samuel 6 in the SBT1E

2 Samuel 6 in the SCHL

2 Samuel 6 in the SNT

2 Samuel 6 in the SUSU

2 Samuel 6 in the SUSU2

2 Samuel 6 in the SYNO

2 Samuel 6 in the TBIAOTANT

2 Samuel 6 in the TBT1E

2 Samuel 6 in the TBT1E2

2 Samuel 6 in the TFTIP

2 Samuel 6 in the TFTU

2 Samuel 6 in the TGNTATF3T

2 Samuel 6 in the THAI

2 Samuel 6 in the TNFD

2 Samuel 6 in the TNT

2 Samuel 6 in the TNTIK

2 Samuel 6 in the TNTIL

2 Samuel 6 in the TNTIN

2 Samuel 6 in the TNTIP

2 Samuel 6 in the TNTIZ

2 Samuel 6 in the TOMA

2 Samuel 6 in the TTENT

2 Samuel 6 in the UBG

2 Samuel 6 in the UGV

2 Samuel 6 in the UGV3

2 Samuel 6 in the VBL

2 Samuel 6 in the VDCC

2 Samuel 6 in the YALU

2 Samuel 6 in the YAPE

2 Samuel 6 in the YBVTP

2 Samuel 6 in the ZBP