Ezekiel 10 (UGV2)

1 مَیں نے اُس گنبد پر نظر ڈالی جو کروبی فرشتوں کے سروں کے اوپر پھیلی ہوئی تھی۔ اُس پر سنگِ لاجورد کا تخت سا نظر آیا۔ 2 رب نے کتان سے ملبّس مرد سے فرمایا، ”کروبی فرشتوں کے نیچے لگے پہیوں کے بیچ میں جا۔ وہاں سے دو مٹھی بھر کوئلے لے کر شہر پر بکھیر دے۔“ آدمی میرے دیکھتے دیکھتے فرشتوں کے بیچ میں چلا گیا۔ 3 اُس وقت کروبی فرشتے رب کے گھر کے جنوب میں کھڑے تھے، اور اندرونی صحن بادل سے بھرا ہوا تھا۔ 4 پھر رب کا جلال جو کروبی فرشتوں کے اوپر ٹھہرا ہوا تھا وہاں سے اُٹھ کر رب کے گھر کی دہلیز پر رُک گیا۔ پورا مکان بادل سے بھر گیا بلکہ صحن بھی رب کے جلال کی آب و تاب سے بھر گیا۔ 5 کروبی فرشتے اپنے پَروں کو اِتنے زور سے پھڑپھڑا رہے تھے کہ اُس کا شور بیرونی صحن تک سنائی دے رہا تھا۔ یوں لگ رہا تھا کہ قادرِ مطلق خدا بول رہا ہے۔ 6 جب رب نے کتان سے ملبّس آدمی کو حکم دیا کہ کروبی فرشتوں کے پہیوں کے بیچ میں سے جلتے ہوئے کوئلے لے تو وہ اُن کے درمیان چل کر ایک پہئے کے پاس کھڑا ہوا۔ 7 پھر کروبی فرشتوں میں سے ایک نے اپنا ہاتھ بڑھا کر بیچ میں جلنے والے کوئلوں میں سے کچھ لے لیا اور آدمی کے ہاتھوں میں ڈال دیا۔ کتان سے ملبّس یہ آدمی کوئلے لے کر چلا گیا۔ 8 مَیں نے دیکھا کہ کروبی فرشتوں کے پَروں کے نیچے کچھ ہے جو انسانی ہاتھ جیسا لگ رہا ہے۔ 9 ہر فرشتے کے پاس ایک پہیہ تھا۔ پکھراج سے بنے یہ چار پہئے 10 ایک جیسے تھے۔ ہر پہئے کے اندر ایک اَور پہیہ زاویۂ قائمہ میں گھوم رہا تھا، 11 اِس لئے یہ مُڑے بغیر ہر رُخ اختیار کر سکتے تھے۔ جس طرف ایک چل پڑتا اُس طرف باقی بھی مُڑے بغیر چلنے لگتے۔ 12 فرشتوں کے جسموں کی ہر جگہ پر آنکھیں ہی آنکھیں تھیں۔ آنکھیں نہ صرف سامنے نظر آئیں بلکہ اُن کی پیٹھ، ہاتھوں اور پَروں پر بھی بلکہ چاروں پہیوں پر بھی۔ 13 توبھی یہ پہئے ہی تھے، کیونکہ مَیں نے خود سنا کہ اُن کے لئے یہی نام استعمال ہوا۔ 14 ہر فرشتے کے چار چہرے تھے۔ پہلا چہرہ کروبی کا، دوسرا آدمی کا، تیسرا شیرببر کا اور چوتھا عقاب کا چہرہ تھا۔ 15 پھر کروبی فرشتے اُڑ گئے۔ وہی جاندار تھے جنہیں مَیں دریائے کبار کے کنارے دیکھ چکا تھا۔ 16 جب فرشتے حرکت میں آ جاتے تو پہئے بھی چلنے لگتے، اور جب فرشتے پھڑپھڑا کر اُڑنے لگتے تو پہئے بھی اُن کے ساتھ اُڑنے لگتے۔ 17 فرشتوں کے رُکنے پر پہئے رُک جاتے، اور اُن کے اُڑنے پر یہ بھی اُڑ جاتے، کیونکہ جانداروں کی روح اُن میں تھی۔ 18 پھر رب کا جلال اپنے گھر کی دہلیز سے ہٹ گیا اور دوبارہ کروبی فرشتوں کے اوپر آ کر ٹھہر گیا۔ 19 میرے دیکھتے دیکھتے فرشتے اپنے پَروں کو پھیلا کر چل پڑے۔ چلتے چلتے وہ رب کے گھر کے مشرقی دروازے کے پاس رُک گئے۔ خدائے اسرائیل کا جلال اُن کے اوپر ٹھہرا رہا۔ 20 وہی جاندار تھے جنہیں مَیں نے دریائے کبار کے کنارے خدائے اسرائیل کے نیچے دیکھا تھا۔ مَیں نے جان لیا کہ یہ کروبی فرشتے ہیں۔ 21 ہر ایک کے چار چہرے اور چار پَر تھے، اور پَروں کے نیچے کچھ نظر آیا جو انسانی ہاتھوں کی مانند تھا۔ 22 اُن کے چہروں کی شکل و صورت اُن چہروں کی مانند تھی جو مَیں نے دریائے کبار کے کنارے دیکھے تھے۔ چلتے وقت ہر جاندار سیدھا اپنے کسی ایک چہرے کا رُخ اختیار کرتا تھا۔

In Other Versions

Ezekiel 10 in the ANGEFD

Ezekiel 10 in the ANTPNG2D

Ezekiel 10 in the AS21

Ezekiel 10 in the BAGH

Ezekiel 10 in the BBPNG

Ezekiel 10 in the BBT1E

Ezekiel 10 in the BDS

Ezekiel 10 in the BEV

Ezekiel 10 in the BHAD

Ezekiel 10 in the BIB

Ezekiel 10 in the BLPT

Ezekiel 10 in the BNT

Ezekiel 10 in the BNTABOOT

Ezekiel 10 in the BNTLV

Ezekiel 10 in the BOATCB

Ezekiel 10 in the BOATCB2

Ezekiel 10 in the BOBCV

Ezekiel 10 in the BOCNT

Ezekiel 10 in the BOECS

Ezekiel 10 in the BOGWICC

Ezekiel 10 in the BOHCB

Ezekiel 10 in the BOHCV

Ezekiel 10 in the BOHLNT

Ezekiel 10 in the BOHNTLTAL

Ezekiel 10 in the BOICB

Ezekiel 10 in the BOILNTAP

Ezekiel 10 in the BOITCV

Ezekiel 10 in the BOKCV

Ezekiel 10 in the BOKCV2

Ezekiel 10 in the BOKHWOG

Ezekiel 10 in the BOKSSV

Ezekiel 10 in the BOLCB

Ezekiel 10 in the BOLCB2

Ezekiel 10 in the BOMCV

Ezekiel 10 in the BONAV

Ezekiel 10 in the BONCB

Ezekiel 10 in the BONLT

Ezekiel 10 in the BONUT2

Ezekiel 10 in the BOPLNT

Ezekiel 10 in the BOSCB

Ezekiel 10 in the BOSNC

Ezekiel 10 in the BOTLNT

Ezekiel 10 in the BOVCB

Ezekiel 10 in the BOYCB

Ezekiel 10 in the BPBB

Ezekiel 10 in the BPH

Ezekiel 10 in the BSB

Ezekiel 10 in the CCB

Ezekiel 10 in the CUV

Ezekiel 10 in the CUVS

Ezekiel 10 in the DBT

Ezekiel 10 in the DGDNT

Ezekiel 10 in the DHNT

Ezekiel 10 in the DNT

Ezekiel 10 in the ELBE

Ezekiel 10 in the EMTV

Ezekiel 10 in the ESV

Ezekiel 10 in the FBV

Ezekiel 10 in the FEB

Ezekiel 10 in the GGMNT

Ezekiel 10 in the GNT

Ezekiel 10 in the HARY

Ezekiel 10 in the HNT

Ezekiel 10 in the IRVA

Ezekiel 10 in the IRVB

Ezekiel 10 in the IRVG

Ezekiel 10 in the IRVH

Ezekiel 10 in the IRVK

Ezekiel 10 in the IRVM

Ezekiel 10 in the IRVM2

Ezekiel 10 in the IRVO

Ezekiel 10 in the IRVP

Ezekiel 10 in the IRVT

Ezekiel 10 in the IRVT2

Ezekiel 10 in the IRVU

Ezekiel 10 in the ISVN

Ezekiel 10 in the JSNT

Ezekiel 10 in the KAPI

Ezekiel 10 in the KBT1ETNIK

Ezekiel 10 in the KBV

Ezekiel 10 in the KJV

Ezekiel 10 in the KNFD

Ezekiel 10 in the LBA

Ezekiel 10 in the LBLA

Ezekiel 10 in the LNT

Ezekiel 10 in the LSV

Ezekiel 10 in the MAAL

Ezekiel 10 in the MBV

Ezekiel 10 in the MBV2

Ezekiel 10 in the MHNT

Ezekiel 10 in the MKNFD

Ezekiel 10 in the MNG

Ezekiel 10 in the MNT

Ezekiel 10 in the MNT2

Ezekiel 10 in the MRS1T

Ezekiel 10 in the NAA

Ezekiel 10 in the NASB

Ezekiel 10 in the NBLA

Ezekiel 10 in the NBS

Ezekiel 10 in the NBVTP

Ezekiel 10 in the NET2

Ezekiel 10 in the NIV11

Ezekiel 10 in the NNT

Ezekiel 10 in the NNT2

Ezekiel 10 in the NNT3

Ezekiel 10 in the PDDPT

Ezekiel 10 in the PFNT

Ezekiel 10 in the RMNT

Ezekiel 10 in the SBIAS

Ezekiel 10 in the SBIBS

Ezekiel 10 in the SBIBS2

Ezekiel 10 in the SBICS

Ezekiel 10 in the SBIDS

Ezekiel 10 in the SBIGS

Ezekiel 10 in the SBIHS

Ezekiel 10 in the SBIIS

Ezekiel 10 in the SBIIS2

Ezekiel 10 in the SBIIS3

Ezekiel 10 in the SBIKS

Ezekiel 10 in the SBIKS2

Ezekiel 10 in the SBIMS

Ezekiel 10 in the SBIOS

Ezekiel 10 in the SBIPS

Ezekiel 10 in the SBISS

Ezekiel 10 in the SBITS

Ezekiel 10 in the SBITS2

Ezekiel 10 in the SBITS3

Ezekiel 10 in the SBITS4

Ezekiel 10 in the SBIUS

Ezekiel 10 in the SBIVS

Ezekiel 10 in the SBT

Ezekiel 10 in the SBT1E

Ezekiel 10 in the SCHL

Ezekiel 10 in the SNT

Ezekiel 10 in the SUSU

Ezekiel 10 in the SUSU2

Ezekiel 10 in the SYNO

Ezekiel 10 in the TBIAOTANT

Ezekiel 10 in the TBT1E

Ezekiel 10 in the TBT1E2

Ezekiel 10 in the TFTIP

Ezekiel 10 in the TFTU

Ezekiel 10 in the TGNTATF3T

Ezekiel 10 in the THAI

Ezekiel 10 in the TNFD

Ezekiel 10 in the TNT

Ezekiel 10 in the TNTIK

Ezekiel 10 in the TNTIL

Ezekiel 10 in the TNTIN

Ezekiel 10 in the TNTIP

Ezekiel 10 in the TNTIZ

Ezekiel 10 in the TOMA

Ezekiel 10 in the TTENT

Ezekiel 10 in the UBG

Ezekiel 10 in the UGV

Ezekiel 10 in the UGV3

Ezekiel 10 in the VBL

Ezekiel 10 in the VDCC

Ezekiel 10 in the YALU

Ezekiel 10 in the YAPE

Ezekiel 10 in the YBVTP

Ezekiel 10 in the ZBP