Ezekiel 8 (UGV2)

1 جلاوطنی کے چھٹے سال کے چھٹے مہینے کے پانچویں دن مَیں اپنے گھر میں بیٹھا تھا۔ یہوداہ کے بزرگ پاس ہی بیٹھے تھے۔ تب رب قادرِ مطلق کا ہاتھ مجھ پر آ ٹھہرا۔ 2 رویا میں مَیں نے کسی کو دیکھا جس کی شکل و صورت انسان کی مانند تھی۔ لیکن کمر سے لے کر پاؤں تک وہ آگ کی مانند بھڑک رہا تھا جبکہ کمر سے لے کر سر تک چمک دار دھات کی طرح تمتما رہا تھا۔ 3 اُس نے کچھ آگے بڑھا دیا جو ہاتھ سا لگ رہا تھا اور میرے بالوں کو پکڑ لیا۔ پھر روح نے مجھے اُٹھایا اور زمین اور آسمان کے درمیان چلتے چلتے یروشلم تک پہنچایا۔ ابھی تک مَیں اللہ کی رویا دیکھ رہا تھا۔ مَیں رب کے گھر کے اندرونی صحن کے اُس دروازے کے پاس پہنچ گیا جس کا رُخ شمال کی طرف ہے۔ دروازے کے قریب ایک بُت پڑا تھا جو رب کو مشتعل کر کے غیرت دلاتا ہے۔ 4 وہاں اسرائیل کے خدا کا جلال مجھ پر اُسی طرح ظاہر ہوا جس طرح پہلے میدان کی رویا میں مجھ پر ظاہر ہوا تھا۔ 5 وہ مجھ سے ہم کلام ہوا، ”اے آدم زاد، شمال کی طرف نظر اُٹھا۔“ مَیں نے اپنی نظر شمال کی طرف اُٹھائی تو دروازے کے باہر قربان گاہ دیکھی۔ ساتھ ساتھ دروازے کے قریب ہی وہ بُت کھڑا تھا جو رب کو غیرت دلاتا ہے۔ 6 پھر رب بولا، ”اے آدم زاد، کیا تجھے وہ کچھ نظر آتا ہے جو اسرائیلی قوم یہاں کرتی ہے؟ یہ لوگ یہاں بڑی مکروہ حرکتیں کر رہے ہیں تاکہ مَیں اپنے مقدِس سے دُور ہو جاؤں۔ لیکن تُو اِن سے بھی زیادہ مکروہ چیزیں دیکھے گا۔“ 7 وہ مجھے رب کے گھر کے بیرونی صحن کے دروازے کے پاس لے گیا تو مَیں نے دیوار میں سوراخ دیکھا۔ 8 اللہ نے فرمایا، ”آدم زاد، اِس سوراخ کو بڑا بنا۔“ مَیں نے ایسا کیا تو دیوار کے پیچھے دروازہ نظر آیا۔ 9 تب اُس نے فرمایا، ”اندر جا کر وہ شریر اور گھنونی حرکتیں دیکھ جو لوگ یہاں کر رہے ہیں۔“ 10 مَیں دروازے میں داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ دیواروں پر چاروں طرف بُت پرستی کی تصویریں کندہ ہوئی ہیں۔ ہر قسم کے رینگنے والے اور دیگر مکروہ جانور بلکہ اسرائیلی قوم کے تمام بُت اُن پر نظر آئے۔ 11 اسرائیلی قوم کے 70 بزرگ بخوردان پکڑے اُن کے سامنے کھڑے تھے۔ بخوردانوں میں سے بخور کا خوشبودار دھواں اُٹھ رہا تھا۔ یازنیاہ بن سافن بھی بزرگوں میں شامل تھا۔ 12 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، ”اے آدم زاد، کیا تُو نے دیکھا کہ اسرائیلی قوم کے بزرگ اندھیرے میں کیا کچھ کر رہے ہیں؟ ہر ایک نے اپنے گھر میں اپنے بُتوں کے لئے کمرا مخصوص کر رکھا ہے۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں، ’ہم رب کو نظر نہیں آتے، اُس نے ہمارے ملک کو ترک کر دیا ہے۔‘ 13 لیکن آ، مَیں تجھے اِس سے بھی زیادہ قابلِ گھن حرکتیں دکھاتا ہوں۔“ 14 وہ مجھے رب کے گھر کے اندرونی صحن کے شمالی دروازے کے پاس لے گیا۔ وہاں عورتیں بیٹھی تھیں جو رو رو کر تموز دیوتا کا ماتم کر رہی تھیں۔ 15 رب نے سوال کیا، ”آدم زاد، کیا تجھے یہ نظر آتا ہے؟ لیکن آ، مَیں تجھے اِس سے بھی زیادہ قابلِ گھن حرکتیں دکھاتا ہوں۔“ 16 وہ مجھے رب کے گھر کے اندرونی صحن میں لے گیا۔ رب کے گھر کے دروازے پر یعنی سامنے والے برآمدے اور قربان گاہ کے درمیان ہی 25 آدمی کھڑے تھے۔ اُن کا رُخ رب کے گھر کی طرف نہیں بلکہ مشرق کی طرف تھا، اور وہ سورج کو سجدہ کر رہے تھے۔ 17 رب نے فرمایا، ”اے آدم زاد، کیا تجھے یہ نظر آتا ہے؟ اور یہ مکروہ حرکتیں بھی یہوداہ کے باشندوں کے لئے کافی نہیں ہیں بلکہ وہ پورے ملک کو ظلم و تشدد سے بھر کر مجھے مشتعل کرنے کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ دیکھ، اب وہ اپنی ناکوں کے سامنے انگور کی بیل لہرا کر بُت پرستی کی ایک اَور رسم ادا کر رہے ہیں! 18 چنانچہ مَیں اپنا غضب اُن پر نازل کروں گا۔ نہ مَیں اُن پر ترس کھاؤں گا، نہ رحم کروں گا۔ خواہ وہ مدد کے لئے کتنے زور سے کیوں نہ چیخیں مَیں اُن کی نہیں سنوں گا۔“

In Other Versions

Ezekiel 8 in the ANGEFD

Ezekiel 8 in the ANTPNG2D

Ezekiel 8 in the AS21

Ezekiel 8 in the BAGH

Ezekiel 8 in the BBPNG

Ezekiel 8 in the BBT1E

Ezekiel 8 in the BDS

Ezekiel 8 in the BEV

Ezekiel 8 in the BHAD

Ezekiel 8 in the BIB

Ezekiel 8 in the BLPT

Ezekiel 8 in the BNT

Ezekiel 8 in the BNTABOOT

Ezekiel 8 in the BNTLV

Ezekiel 8 in the BOATCB

Ezekiel 8 in the BOATCB2

Ezekiel 8 in the BOBCV

Ezekiel 8 in the BOCNT

Ezekiel 8 in the BOECS

Ezekiel 8 in the BOGWICC

Ezekiel 8 in the BOHCB

Ezekiel 8 in the BOHCV

Ezekiel 8 in the BOHLNT

Ezekiel 8 in the BOHNTLTAL

Ezekiel 8 in the BOICB

Ezekiel 8 in the BOILNTAP

Ezekiel 8 in the BOITCV

Ezekiel 8 in the BOKCV

Ezekiel 8 in the BOKCV2

Ezekiel 8 in the BOKHWOG

Ezekiel 8 in the BOKSSV

Ezekiel 8 in the BOLCB

Ezekiel 8 in the BOLCB2

Ezekiel 8 in the BOMCV

Ezekiel 8 in the BONAV

Ezekiel 8 in the BONCB

Ezekiel 8 in the BONLT

Ezekiel 8 in the BONUT2

Ezekiel 8 in the BOPLNT

Ezekiel 8 in the BOSCB

Ezekiel 8 in the BOSNC

Ezekiel 8 in the BOTLNT

Ezekiel 8 in the BOVCB

Ezekiel 8 in the BOYCB

Ezekiel 8 in the BPBB

Ezekiel 8 in the BPH

Ezekiel 8 in the BSB

Ezekiel 8 in the CCB

Ezekiel 8 in the CUV

Ezekiel 8 in the CUVS

Ezekiel 8 in the DBT

Ezekiel 8 in the DGDNT

Ezekiel 8 in the DHNT

Ezekiel 8 in the DNT

Ezekiel 8 in the ELBE

Ezekiel 8 in the EMTV

Ezekiel 8 in the ESV

Ezekiel 8 in the FBV

Ezekiel 8 in the FEB

Ezekiel 8 in the GGMNT

Ezekiel 8 in the GNT

Ezekiel 8 in the HARY

Ezekiel 8 in the HNT

Ezekiel 8 in the IRVA

Ezekiel 8 in the IRVB

Ezekiel 8 in the IRVG

Ezekiel 8 in the IRVH

Ezekiel 8 in the IRVK

Ezekiel 8 in the IRVM

Ezekiel 8 in the IRVM2

Ezekiel 8 in the IRVO

Ezekiel 8 in the IRVP

Ezekiel 8 in the IRVT

Ezekiel 8 in the IRVT2

Ezekiel 8 in the IRVU

Ezekiel 8 in the ISVN

Ezekiel 8 in the JSNT

Ezekiel 8 in the KAPI

Ezekiel 8 in the KBT1ETNIK

Ezekiel 8 in the KBV

Ezekiel 8 in the KJV

Ezekiel 8 in the KNFD

Ezekiel 8 in the LBA

Ezekiel 8 in the LBLA

Ezekiel 8 in the LNT

Ezekiel 8 in the LSV

Ezekiel 8 in the MAAL

Ezekiel 8 in the MBV

Ezekiel 8 in the MBV2

Ezekiel 8 in the MHNT

Ezekiel 8 in the MKNFD

Ezekiel 8 in the MNG

Ezekiel 8 in the MNT

Ezekiel 8 in the MNT2

Ezekiel 8 in the MRS1T

Ezekiel 8 in the NAA

Ezekiel 8 in the NASB

Ezekiel 8 in the NBLA

Ezekiel 8 in the NBS

Ezekiel 8 in the NBVTP

Ezekiel 8 in the NET2

Ezekiel 8 in the NIV11

Ezekiel 8 in the NNT

Ezekiel 8 in the NNT2

Ezekiel 8 in the NNT3

Ezekiel 8 in the PDDPT

Ezekiel 8 in the PFNT

Ezekiel 8 in the RMNT

Ezekiel 8 in the SBIAS

Ezekiel 8 in the SBIBS

Ezekiel 8 in the SBIBS2

Ezekiel 8 in the SBICS

Ezekiel 8 in the SBIDS

Ezekiel 8 in the SBIGS

Ezekiel 8 in the SBIHS

Ezekiel 8 in the SBIIS

Ezekiel 8 in the SBIIS2

Ezekiel 8 in the SBIIS3

Ezekiel 8 in the SBIKS

Ezekiel 8 in the SBIKS2

Ezekiel 8 in the SBIMS

Ezekiel 8 in the SBIOS

Ezekiel 8 in the SBIPS

Ezekiel 8 in the SBISS

Ezekiel 8 in the SBITS

Ezekiel 8 in the SBITS2

Ezekiel 8 in the SBITS3

Ezekiel 8 in the SBITS4

Ezekiel 8 in the SBIUS

Ezekiel 8 in the SBIVS

Ezekiel 8 in the SBT

Ezekiel 8 in the SBT1E

Ezekiel 8 in the SCHL

Ezekiel 8 in the SNT

Ezekiel 8 in the SUSU

Ezekiel 8 in the SUSU2

Ezekiel 8 in the SYNO

Ezekiel 8 in the TBIAOTANT

Ezekiel 8 in the TBT1E

Ezekiel 8 in the TBT1E2

Ezekiel 8 in the TFTIP

Ezekiel 8 in the TFTU

Ezekiel 8 in the TGNTATF3T

Ezekiel 8 in the THAI

Ezekiel 8 in the TNFD

Ezekiel 8 in the TNT

Ezekiel 8 in the TNTIK

Ezekiel 8 in the TNTIL

Ezekiel 8 in the TNTIN

Ezekiel 8 in the TNTIP

Ezekiel 8 in the TNTIZ

Ezekiel 8 in the TOMA

Ezekiel 8 in the TTENT

Ezekiel 8 in the UBG

Ezekiel 8 in the UGV

Ezekiel 8 in the UGV3

Ezekiel 8 in the VBL

Ezekiel 8 in the VDCC

Ezekiel 8 in the YALU

Ezekiel 8 in the YAPE

Ezekiel 8 in the YBVTP

Ezekiel 8 in the ZBP