Genesis 22 (UGV2)

1 کچھ عرصے کے بعد اللہ نے ابراہیم کو آزمایا۔ اُس نے اُس سے کہا، ”ابراہیم!“ اُس نے جواب دیا، ”جی، مَیں حاضر ہوں۔“ 2 اللہ نے کہا، ”اپنے اکلوتے بیٹے اسحاق کو جسے تُو پیار کرتا ہے ساتھ لے کر موریاہ کے علاقے میں چلا جا۔ وہاں مَیں تجھے ایک پہاڑ دکھاؤں گا۔ اُس پر اپنے بیٹے کو قربان کر دے۔ اُسے ذبح کر کے قربان گاہ پر جلا دینا۔“ 3 صبح سویرے ابراہیم اُٹھا اور اپنے گدھے پر زِین کسا۔ اُس نے اپنے ساتھ دو نوکروں اور اپنے بیٹے اسحاق کو لیا۔ پھر وہ قربانی کو جلانے کے لئے لکڑی کاٹ کر اُس جگہ کی طرف روانہ ہوا جو اللہ نے اُسے بتائی تھی۔ 4 سفر کرتے کرتے تیسرے دن قربانی کی جگہ ابراہیم کو دُور سے نظر آئی۔ 5 اُس نے نوکروں سے کہا، ”یہاں گدھے کے پاس ٹھہرو۔ مَیں لڑکے کے ساتھ وہاں جا کر پرستش کروں گا۔ پھر ہم تمہارے پاس واپس آ جائیں گے۔“ 6 ابراہیم نے قربانی کو جلانے کے لئے لکڑیاں اسحاق کے کندھوں پر رکھ دیں اور خود چھری اور آگ جلانے کے لئے انگاروں کا برتن اُٹھایا۔ دونوں چل دیئے۔ 7 اسحاق بولا، ”ابو!“ ابراہیم نے کہا، ”جی بیٹا۔“ ”ابو، آگ اور لکڑیاں تو ہمارے پاس ہیں، لیکن قربانی کے لئے بھیڑ یا بکری کہاں ہے؟“ 8 ابراہیم نے جواب دیا، ”اللہ خود قربانی کے لئے جانور مہیا کرے گا، بیٹا۔“ وہ آگے بڑھ گئے۔ 9 چلتے چلتے وہ اُس مقام پر پہنچے جو اللہ نے اُس پر ظاہر کیا تھا۔ ابراہیم نے وہاں قربان گاہ بنائی اور اُس پر لکڑیاں ترتیب سے رکھ دیں۔ پھر اُس نے اسحاق کو باندھ کر لکڑیوں پر رکھ دیا 10 اور چھری پکڑ لی تاکہ اپنے بیٹے کو ذبح کرے۔ 11 عین اُسی وقت رب کے فرشتے نے آسمان پر سے اُسے آواز دی، ”ابراہیم، ابراہیم!“ ابراہیم نے کہا، ”جی، مَیں حاضر ہوں۔“ 12 فرشتے نے کہا، ”اپنے بیٹے پر ہاتھ نہ چلا، نہ اُس کے ساتھ کچھ کر۔ اب مَیں نے جان لیا ہے کہ تُو اللہ کا خوف رکھتا ہے، کیونکہ تُو اپنے اکلوتے بیٹے کو بھی مجھے دینے کے لئے تیار ہے۔“ 13 اچانک ابراہیم کو ایک مینڈھا نظر آیا جس کے سینگ گنجان جھاڑیوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ابراہیم نے اُسے ذبح کر کے اپنے بیٹے کی جگہ قربانی کے طور پر جلا دیا۔ 14 اُس نے اُس مقام کا نام ”رب مہیا کرتا ہے“ رکھا۔ اِس لئے آج تک کہا جاتا ہے، ”رب کے پہاڑ پر مہیا کیا جاتا ہے۔“ 15 رب کے فرشتے نے ایک بار پھر آسمان پر سے پکار کر اُس سے بات کی۔ 16 ”رب کا فرمان ہے، میری ذات کی قَسم، چونکہ تُو نے یہ کیا اور اپنے اکلوتے بیٹے کو مجھے پیش کرنے کے لئے تیار تھا 17 اِس لئے مَیں تجھے برکت دوں گا اور تیری اولاد کو آسمان کے ستاروں اور ساحل کی ریت کی طرح بےشمار ہونے دوں گا۔ تیری اولاد اپنے دشمنوں کے شہروں کے دروازوں پر قبضہ کرے گی۔ 18 چونکہ تُو نے میری سنی اِس لئے تیری اولاد سے دنیا کی تمام قومیں برکت پائیں گی۔“ 19 اِس کے بعد ابراہیم اپنے نوکروں کے پاس واپس آیا، اور وہ مل کر بیرسبع لوٹے۔ وہاں ابراہیم آباد رہا۔ 20 اِن واقعات کے بعد ابراہیم کو اطلاع ملی، ”آپ کے بھائی نحور کی بیوی مِلکاہ کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہوئے ہیں۔ 21 اُس کے پہلوٹھے عُوض کے بعد بوز، قموایل (اَرام کا باپ)، 22 کسد، حزو، فِلداس، اِدلاف اور بتوایل پیدا ہوئے ہیں۔“ 23 مِلکاہ اور نحور کے ہاں یہ آٹھ بیٹے پیدا ہوئے۔ (بتوایل رِبقہ کا باپ تھا)۔ 24 نحور کی حرم کا نام رُومہ تھا۔ اُس کے ہاں بھی بیٹے پیدا ہوئے جن کے نام طِبخ، جاحم، تخص اور معکہ ہیں۔

In Other Versions

Genesis 22 in the ANGEFD

Genesis 22 in the ANTPNG2D

Genesis 22 in the AS21

Genesis 22 in the BAGH

Genesis 22 in the BBPNG

Genesis 22 in the BBT1E

Genesis 22 in the BDS

Genesis 22 in the BEV

Genesis 22 in the BHAD

Genesis 22 in the BIB

Genesis 22 in the BLPT

Genesis 22 in the BNT

Genesis 22 in the BNTABOOT

Genesis 22 in the BNTLV

Genesis 22 in the BOATCB

Genesis 22 in the BOATCB2

Genesis 22 in the BOBCV

Genesis 22 in the BOCNT

Genesis 22 in the BOECS

Genesis 22 in the BOGWICC

Genesis 22 in the BOHCB

Genesis 22 in the BOHCV

Genesis 22 in the BOHLNT

Genesis 22 in the BOHNTLTAL

Genesis 22 in the BOICB

Genesis 22 in the BOILNTAP

Genesis 22 in the BOITCV

Genesis 22 in the BOKCV

Genesis 22 in the BOKCV2

Genesis 22 in the BOKHWOG

Genesis 22 in the BOKSSV

Genesis 22 in the BOLCB

Genesis 22 in the BOLCB2

Genesis 22 in the BOMCV

Genesis 22 in the BONAV

Genesis 22 in the BONCB

Genesis 22 in the BONLT

Genesis 22 in the BONUT2

Genesis 22 in the BOPLNT

Genesis 22 in the BOSCB

Genesis 22 in the BOSNC

Genesis 22 in the BOTLNT

Genesis 22 in the BOVCB

Genesis 22 in the BOYCB

Genesis 22 in the BPBB

Genesis 22 in the BPH

Genesis 22 in the BSB

Genesis 22 in the CCB

Genesis 22 in the CUV

Genesis 22 in the CUVS

Genesis 22 in the DBT

Genesis 22 in the DGDNT

Genesis 22 in the DHNT

Genesis 22 in the DNT

Genesis 22 in the ELBE

Genesis 22 in the EMTV

Genesis 22 in the ESV

Genesis 22 in the FBV

Genesis 22 in the FEB

Genesis 22 in the GGMNT

Genesis 22 in the GNT

Genesis 22 in the HARY

Genesis 22 in the HNT

Genesis 22 in the IRVA

Genesis 22 in the IRVB

Genesis 22 in the IRVG

Genesis 22 in the IRVH

Genesis 22 in the IRVK

Genesis 22 in the IRVM

Genesis 22 in the IRVM2

Genesis 22 in the IRVO

Genesis 22 in the IRVP

Genesis 22 in the IRVT

Genesis 22 in the IRVT2

Genesis 22 in the IRVU

Genesis 22 in the ISVN

Genesis 22 in the JSNT

Genesis 22 in the KAPI

Genesis 22 in the KBT1ETNIK

Genesis 22 in the KBV

Genesis 22 in the KJV

Genesis 22 in the KNFD

Genesis 22 in the LBA

Genesis 22 in the LBLA

Genesis 22 in the LNT

Genesis 22 in the LSV

Genesis 22 in the MAAL

Genesis 22 in the MBV

Genesis 22 in the MBV2

Genesis 22 in the MHNT

Genesis 22 in the MKNFD

Genesis 22 in the MNG

Genesis 22 in the MNT

Genesis 22 in the MNT2

Genesis 22 in the MRS1T

Genesis 22 in the NAA

Genesis 22 in the NASB

Genesis 22 in the NBLA

Genesis 22 in the NBS

Genesis 22 in the NBVTP

Genesis 22 in the NET2

Genesis 22 in the NIV11

Genesis 22 in the NNT

Genesis 22 in the NNT2

Genesis 22 in the NNT3

Genesis 22 in the PDDPT

Genesis 22 in the PFNT

Genesis 22 in the RMNT

Genesis 22 in the SBIAS

Genesis 22 in the SBIBS

Genesis 22 in the SBIBS2

Genesis 22 in the SBICS

Genesis 22 in the SBIDS

Genesis 22 in the SBIGS

Genesis 22 in the SBIHS

Genesis 22 in the SBIIS

Genesis 22 in the SBIIS2

Genesis 22 in the SBIIS3

Genesis 22 in the SBIKS

Genesis 22 in the SBIKS2

Genesis 22 in the SBIMS

Genesis 22 in the SBIOS

Genesis 22 in the SBIPS

Genesis 22 in the SBISS

Genesis 22 in the SBITS

Genesis 22 in the SBITS2

Genesis 22 in the SBITS3

Genesis 22 in the SBITS4

Genesis 22 in the SBIUS

Genesis 22 in the SBIVS

Genesis 22 in the SBT

Genesis 22 in the SBT1E

Genesis 22 in the SCHL

Genesis 22 in the SNT

Genesis 22 in the SUSU

Genesis 22 in the SUSU2

Genesis 22 in the SYNO

Genesis 22 in the TBIAOTANT

Genesis 22 in the TBT1E

Genesis 22 in the TBT1E2

Genesis 22 in the TFTIP

Genesis 22 in the TFTU

Genesis 22 in the TGNTATF3T

Genesis 22 in the THAI

Genesis 22 in the TNFD

Genesis 22 in the TNT

Genesis 22 in the TNTIK

Genesis 22 in the TNTIL

Genesis 22 in the TNTIN

Genesis 22 in the TNTIP

Genesis 22 in the TNTIZ

Genesis 22 in the TOMA

Genesis 22 in the TTENT

Genesis 22 in the UBG

Genesis 22 in the UGV

Genesis 22 in the UGV3

Genesis 22 in the VBL

Genesis 22 in the VDCC

Genesis 22 in the YALU

Genesis 22 in the YAPE

Genesis 22 in the YBVTP

Genesis 22 in the ZBP