Genesis 24 (UGV2)

1 ابراہیم اب بہت بوڑھا ہو گیا تھا۔ رب نے اُسے ہر لحاظ سے برکت دی تھی۔ 2 ایک دن اُس نے اپنے گھر کے سب سے بزرگ نوکر سے جو اُس کی جائیداد کا پورا انتظام چلاتا تھا بات کی۔ ”قَسم کے لئے اپنا ہاتھ میری ران کے نیچے رکھو۔ 3 رب کی قَسم کھاؤ جو آسمان و زمین کا خدا ہے کہ تم اِن کنعانیوں میں سے جن کے درمیان مَیں رہتا ہوں میرے بیٹے کے لئے بیوی نہیں لاؤ گے 4 بلکہ میرے وطن میں میرے رشتے داروں کے پاس جاؤ گے اور اُن ہی میں سے میرے بیٹے کے لئے بیوی لاؤ گے۔“ 5 اُس کے نوکر نے کہا، ”شاید وہ عورت میرے ساتھ یہاں آنا نہ چاہے۔ کیا مَیں اِس صورت میں آپ کے بیٹے کو اُس وطن میں واپس لے جاؤں جس سے آپ نکلے ہیں؟“ 6 ابراہیم نے کہا، ”خبردار! اُسے ہرگز واپس نہ لے جانا۔ 7 رب جو آسمان کا خدا ہے اپنا فرشتہ تمہارے آگے بھیجے گا، اِس لئے تم وہاں میرے بیٹے کے لئے بیوی چننے میں ضرور کامیاب ہو گے۔ کیونکہ وہی مجھے میرے باپ کے گھر اور میرے وطن سے یہاں لے آیا ہے، اور اُسی نے قَسم کھا کر مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ مَیں کنعان کا یہ ملک تیری اولاد کو دوں گا۔ 8 اگر وہاں کی عورت یہاں آنا نہ چاہے تو پھر تم اپنی قَسم سے آزاد ہو گے۔ لیکن کسی صورت میں بھی میرے بیٹے کو وہاں واپس نہ لے جانا۔“ 9 ابراہیم کے نوکر نے اپنا ہاتھ اُس کی ران کے نیچے رکھ کر قَسم کھائی کہ مَیں سب کچھ ایسا ہی کروں گا۔ 10 پھر وہ اپنے آقا کے دس اونٹوں پر قیمتی تحفے لاد کر مسوپتامیہ کی طرف روانہ ہوا۔ چلتے چلتے وہ نحور کے شہر پہنچ گیا۔ 11 اُس نے اونٹوں کو شہر کے باہر کنوئیں کے پاس بٹھایا۔ شام کا وقت تھا جب عورتیں کنوئیں کے پاس آ کر پانی بھرتی تھیں۔ 12 پھر اُس نے دعا کی، ”اے رب میرے آقا ابراہیم کے خدا، مجھے آج کامیابی بخش اور میرے آقا ابراہیم پر مہربانی کر۔ 13 اب مَیں اِس چشمے پر کھڑا ہوں، اور شہر کی بیٹیاں پانی بھرنے کے لئے آ رہی ہیں۔ 14 مَیں اُن میں سے کسی سے کہوں گا، ’ذرا اپنا گھڑا نیچے کر کے مجھے پانی پلائیں۔‘ اگر وہ جواب دے، ’پی لیں، مَیں آپ کے اونٹوں کو بھی پانی پلا دیتی ہوں،‘ تو وہ وہی ہو گی جسے تُو نے اپنے خادم اسحاق کے لئے چن رکھا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو مَیں جان لوں گا کہ تُو نے میرے آقا پر مہربانی کی ہے۔“ 15 وہ ابھی دعا کر ہی رہا تھا کہ رِبقہ شہر سے نکل آئی۔ اُس کے کندھے پر گھڑا تھا۔ وہ بتوایل کی بیٹی تھی (بتوایل ابراہیم کے بھائی نحور کی بیوی مِلکاہ کا بیٹا تھا)۔ 16 رِبقہ نہایت خوب صورت جوان لڑکی تھی، اور وہ کنواری بھی تھی۔ وہ چشمے تک اُتری، اپنا گھڑا بھرا اور پھر واپس اوپر آئی۔ 17 ابراہیم کا نوکر دوڑ کر اُس سے ملا۔ اُس نے کہا، ”ذرا مجھے اپنے گھڑے سے تھوڑا سا پانی پلائیں۔“ 18 رِبقہ نے کہا، ”جناب، پی لیں۔“ جلدی سے اُس نے اپنے گھڑے کو کندھے پر سے اُتار کر ہاتھ میں پکڑا تاکہ وہ پی سکے۔ 19 جب وہ پینے سے فارغ ہوا تو رِبقہ نے کہا، ”مَیں آپ کے اونٹوں کے لئے بھی پانی لے آتی ہوں۔ وہ بھی پورے طور پر اپنی پیاس بجھائیں۔“ 20 جلدی سے اُس نے اپنے گھڑے کا پانی حوض میں اُنڈیل دیا اور پھر بھاگ کر کنوئیں سے اِتنا پانی لاتی رہی کہ تمام اونٹوں کی پیاس بجھ گئی۔ 21 اِتنے میں ابراہیم کا آدمی خاموشی سے اُسے دیکھتا رہا، کیونکہ وہ جاننا چاہتا تھا کہ کیا رب مجھے سفر کی کامیابی بخشے گا یا نہیں۔ 22 اونٹ پانی پینے سے فارغ ہوئے تو اُس نے رِبقہ کو سونے کی ایک نتھ اور دو کنگن دیئے۔ نتھ کا وزن تقریباً 6 گرام تھا اور کنگنوں کا 120 گرام۔ 23 اُس نے پوچھا، ”آپ کس کی بیٹی ہیں؟ کیا اُس کے ہاں اِتنی جگہ ہے کہ ہم وہاں رات گزار سکیں؟“ 24 رِبقہ نے جواب دیا، ”میرا باپ بتوایل ہے۔ وہ نحور اور مِلکاہ کا بیٹا ہے۔ 25 ہمارے پاس بھوسا اور چارا ہے۔ رات گزارنے کے لئے بھی کافی جگہ ہے۔“ 26 یہ سن کر ابراہیم کے نوکر نے رب کو سجدہ کیا۔ 27 اُس نے کہا، ”میرے آقا ابراہیم کے خدا کی تمجید ہو جس کے کرم اور وفاداری نے میرے آقا کو نہیں چھوڑا۔ رب نے مجھے سیدھا میرے مالک کے رشتے داروں تک پہنچایا ہے۔“ 28 لڑکی بھاگ کر اپنی ماں کے گھر چلی گئی۔ وہاں اُس نے سب کچھ بتا دیا جو ہوا تھا۔ 29 29‏-30 جب رِبقہ کے بھائی لابن نے نتھ اور بہن کی کلائیوں میں کنگنوں کو دیکھا اور وہ سب کچھ سنا جو ابراہیم کے نوکر نے رِبقہ کو بتایا تھا تو وہ فوراً کنوئیں کی طرف دوڑا۔ابراہیم کا نوکر اب تک اونٹوں سمیت وہاں کھڑا تھا۔ 31 لابن نے کہا، ”رب کے مبارک بندے، میرے ساتھ آئیں۔ آپ یہاں شہر کے باہر کیوں کھڑے ہیں؟ مَیں نے اپنے گھر میں آپ کے لئے سب کچھ تیار کیا ہے۔ آپ کے اونٹوں کے لئے بھی کافی جگہ ہے۔“ 32 وہ نوکر کو لے کر گھر پہنچا۔ اونٹوں سے سامان اُتارا گیا، اور اُن کو بھوسا اور چارا دیا گیا۔ پانی بھی لایا گیا تاکہ ابراہیم کا نوکر اور اُس کے آدمی اپنے پاؤں دھوئیں۔ 33 لیکن جب کھانا آ گیا تو ابراہیم کے نوکر نے کہا، ”اِس سے پہلے کہ مَیں کھانا کھاؤں لازم ہے کہ اپنا معاملہ پیش کروں۔“ لابن نے کہا، ”بتائیں اپنی بات۔“ 34 اُس نے کہا، ”مَیں ابراہیم کا نوکر ہوں۔ 35 رب نے میرے آقا کو بہت برکت دی ہے۔ وہ بہت امیر بن گیا ہے۔ رب نے اُسے کثرت سے بھیڑبکریاں، گائےبَیل، سونا چاندی، غلام اور لونڈیاں، اونٹ اور گدھے دیئے ہیں۔ 36 جب میرے مالک کی بیوی بوڑھی ہو گئی تھی تو اُس کے بیٹا پیدا ہوا تھا۔ ابراہیم نے اُسے اپنی پوری ملکیت دے دی ہے۔ 37 لیکن میرے آقا نے مجھ سے کہا، ’قَسم کھاؤ کہ تم اِن کنعانیوں میں سے جن کے درمیان مَیں رہتا ہوں میرے بیٹے کے لئے بیوی نہیں لاؤ گے 38 بلکہ میرے باپ کے گھرانے اور میرے رشتے داروں کے پاس جا کر اُس کے لئے بیوی لاؤ گے۔‘ 39 مَیں نے اپنے مالک سے کہا، ’شاید وہ عورت میرے ساتھ آنا نہ چاہے۔‘ 40 اُس نے کہا، ’رب جس کے سامنے مَیں چلتا رہا ہوں اپنے فرشتے کو تمہارے ساتھ بھیجے گا اور تمہیں کامیابی بخشے گا۔ تمہیں ضرور میرے رشتے داروں اور میرے باپ کے گھرانے سے میرے بیٹے کے لئے بیوی ملے گی۔ 41 لیکن اگر تم میرے رشتے داروں کے پاس جاؤ اور وہ انکار کریں تو پھر تم اپنی قَسم سے آزاد ہو گے۔‘ 42 آج جب مَیں کنوئیں کے پاس آیا تو مَیں نے دعا کی، ’اے رب، میرے آقا کے خدا، اگر تیری مرضی ہو تو مجھے اِس مشن میں کامیابی بخش جس کے لئے مَیں یہاں آیا ہوں۔ 43 اب مَیں اِس کنوئیں کے پاس کھڑا ہوں۔ جب کوئی جوان عورت شہر سے نکل کر یہاں آئے تو مَیں اُس سے کہوں گا، ”ذرا مجھے اپنے گھڑے سے تھوڑا سا پانی پلائیں۔“ 44 اگر وہ کہے، ”پی لیں، مَیں آپ کے اونٹوں کے لئے بھی پانی لے آؤں گی“ تو اِس کا مطلب یہ ہو کہ تُو نے اُسے میرے آقا کے بیٹے کے لئے چن لیا ہے کہ اُس کی بیوی بن جائے۔‘ 45 مَیں ابھی دل میں یہ دعا کر رہا تھا کہ رِبقہ شہر سے نکل آئی۔ اُس کے کندھے پر گھڑا تھا۔ وہ چشمے تک اُتری اور اپنا گھڑا بھر لیا۔ مَیں نے اُس سے کہا، ’ذرا مجھے پانی پلائیں۔‘ 46 جواب میں اُس نے جلدی سے اپنے گھڑے کو کندھے پر سے اُتار کر کہا، ’پی لیں، مَیں آپ کے اونٹوں کو بھی پانی پلاتی ہوں۔‘ مَیں نے پانی پیا، اور اُس نے اونٹوں کو بھی پانی پلایا۔ 47 پھر مَیں نے اُس سے پوچھا، ’آپ کس کی بیٹی ہیں؟‘ اُس نے جواب دیا، ’میرا باپ بتوایل ہے۔ وہ نحور اور مِلکاہ کا بیٹا ہے۔‘ پھر مَیں نے اُس کی ناک میں نتھ اور اُس کی کلائیوں میں کنگن پہنا دیئے۔ 48 تب مَیں نے رب کو سجدہ کر کے اپنے آقا ابراہیم کے خدا کی تمجید کی جس نے مجھے سیدھا میرے مالک کی بھتیجی تک پہنچایا تاکہ وہ اسحاق کی بیوی بن جائے۔ 49 اب مجھے بتائیں، کیا آپ میرے آقا پر اپنی مہربانی اور وفاداری کا اظہار کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو رِبقہ کی اسحاق کے ساتھ شادی قبول کریں۔ اگر آپ متفق نہیں ہیں تو مجھے بتائیں تاکہ مَیں کوئی اَور قدم اُٹھا سکوں۔“ 50 لابن اور بتوایل نے جواب دیا، ”یہ بات رب کی طرف سے ہے، اِس لئے ہم کسی طرح بھی انکار نہیں کر سکتے۔ 51 رِبقہ آپ کے سامنے ہے۔ اُسے لے جائیں۔ وہ آپ کے مالک کے بیٹے کی بیوی بن جائے جس طرح رب نے فرمایا ہے۔“ 52 یہ سن کر ابراہیم کے نوکر نے رب کو سجدہ کیا۔ 53 پھر اُس نے سونے اور چاندی کے زیورات اور مہنگے ملبوسات اپنے سامان میں سے نکال کر رِبقہ کو دیئے۔ رِبقہ کے بھائی اور ماں کو بھی قیمتی تحفے ملے۔ 54 اِس کے بعد اُس نے اپنے ہم سفروں کے ساتھ شام کا کھانا کھایا۔ وہ رات کو وہیں ٹھہرے۔ اگلے دن جب اُٹھے تو نوکر نے کہا، ”اب ہمیں اجازت دیں تاکہ اپنے آقا کے پاس لوٹ جائیں۔“ 55 رِبقہ کے بھائی اور ماں نے کہا، ”رِبقہ کچھ دن اَور ہمارے ہاں ٹھہرے۔ پھر آپ جائیں۔“ 56 لیکن اُس نے اُن سے کہا، ”اب دیر نہ کریں، کیونکہ رب نے مجھے میرے مشن میں کامیابی بخشی ہے۔ مجھے اجازت دیں تاکہ اپنے مالک کے پاس واپس جاؤں۔“ 57 اُنہوں نے کہا، ”چلیں، ہم لڑکی کو بُلا کر اُسی سے پوچھ لیتے ہیں۔“ 58 اُنہوں نے رِبقہ کو بُلا کر اُس سے پوچھا، ”کیا تُو ابھی اِس آدمی کے ساتھ جانا چاہتی ہے؟“ اُس نے کہا، ”جی، مَیں جانا چاہتی ہوں۔“ 59 چنانچہ اُنہوں نے اپنی بہن رِبقہ، اُس کی دایہ، ابراہیم کے نوکر اور اُس کے ہم سفروں کو رُخصت کر دیا۔ 60 پہلے اُنہوں نے رِبقہ کو برکت دے کر کہا، ”ہماری بہن، اللہ کرے کہ تُو کروڑوں کی ماں بنے۔ تیری اولاد اپنے دشمنوں کے شہروں کے دروازوں پر قبضہ کرے۔“ 61 پھر رِبقہ اور اُس کی نوکرانیاں اُٹھ کر اونٹوں پر سوار ہوئیں اور ابراہیم کے نوکر کے پیچھے ہو لیں۔ چنانچہ نوکر اُنہیں ساتھ لے کر روانہ ہو گیا۔ 62 اُس وقت اسحاق ملک کے جنوبی حصے، دشتِ نجب میں رہتا تھا۔ وہ بیر لحی روئی سے آیا تھا۔ 63 ایک شام وہ نکل کر کھلے میدان میں اپنی سوچوں میں مگن ٹہل رہا تھا کہ اچانک اونٹ اُس کی طرف آتے ہوئے نظر آئے۔ 64 جب رِبقہ نے اپنی نظر اُٹھا کر اسحاق کو دیکھا تو اُس نے اونٹ سے اُتر کر 65 نوکر سے پوچھا، ”وہ آدمی کون ہے جو میدان میں ہم سے ملنے آ رہا ہے؟“ نوکر نے کہا، ”میرا مالک ہے۔“ یہ سن کر رِبقہ نے چادر لے کر اپنے چہرے کو ڈھانپ لیا۔ 66 نوکر نے اسحاق کو سب کچھ بتا دیا جو اُس نے کیا تھا۔ 67 پھر اسحاق رِبقہ کو اپنی ماں سارہ کے ڈیرے میں لے گیا۔ اُس نے اُس سے شادی کی، اور وہ اُس کی بیوی بن گئی۔ اسحاق کے دل میں اُس کے لئے بہت محبت پیدا ہوئی۔ یوں اُسے اپنی ماں کی موت کے بعد سکون ملا۔

In Other Versions

Genesis 24 in the ANGEFD

Genesis 24 in the ANTPNG2D

Genesis 24 in the AS21

Genesis 24 in the BAGH

Genesis 24 in the BBPNG

Genesis 24 in the BBT1E

Genesis 24 in the BDS

Genesis 24 in the BEV

Genesis 24 in the BHAD

Genesis 24 in the BIB

Genesis 24 in the BLPT

Genesis 24 in the BNT

Genesis 24 in the BNTABOOT

Genesis 24 in the BNTLV

Genesis 24 in the BOATCB

Genesis 24 in the BOATCB2

Genesis 24 in the BOBCV

Genesis 24 in the BOCNT

Genesis 24 in the BOECS

Genesis 24 in the BOGWICC

Genesis 24 in the BOHCB

Genesis 24 in the BOHCV

Genesis 24 in the BOHLNT

Genesis 24 in the BOHNTLTAL

Genesis 24 in the BOICB

Genesis 24 in the BOILNTAP

Genesis 24 in the BOITCV

Genesis 24 in the BOKCV

Genesis 24 in the BOKCV2

Genesis 24 in the BOKHWOG

Genesis 24 in the BOKSSV

Genesis 24 in the BOLCB

Genesis 24 in the BOLCB2

Genesis 24 in the BOMCV

Genesis 24 in the BONAV

Genesis 24 in the BONCB

Genesis 24 in the BONLT

Genesis 24 in the BONUT2

Genesis 24 in the BOPLNT

Genesis 24 in the BOSCB

Genesis 24 in the BOSNC

Genesis 24 in the BOTLNT

Genesis 24 in the BOVCB

Genesis 24 in the BOYCB

Genesis 24 in the BPBB

Genesis 24 in the BPH

Genesis 24 in the BSB

Genesis 24 in the CCB

Genesis 24 in the CUV

Genesis 24 in the CUVS

Genesis 24 in the DBT

Genesis 24 in the DGDNT

Genesis 24 in the DHNT

Genesis 24 in the DNT

Genesis 24 in the ELBE

Genesis 24 in the EMTV

Genesis 24 in the ESV

Genesis 24 in the FBV

Genesis 24 in the FEB

Genesis 24 in the GGMNT

Genesis 24 in the GNT

Genesis 24 in the HARY

Genesis 24 in the HNT

Genesis 24 in the IRVA

Genesis 24 in the IRVB

Genesis 24 in the IRVG

Genesis 24 in the IRVH

Genesis 24 in the IRVK

Genesis 24 in the IRVM

Genesis 24 in the IRVM2

Genesis 24 in the IRVO

Genesis 24 in the IRVP

Genesis 24 in the IRVT

Genesis 24 in the IRVT2

Genesis 24 in the IRVU

Genesis 24 in the ISVN

Genesis 24 in the JSNT

Genesis 24 in the KAPI

Genesis 24 in the KBT1ETNIK

Genesis 24 in the KBV

Genesis 24 in the KJV

Genesis 24 in the KNFD

Genesis 24 in the LBA

Genesis 24 in the LBLA

Genesis 24 in the LNT

Genesis 24 in the LSV

Genesis 24 in the MAAL

Genesis 24 in the MBV

Genesis 24 in the MBV2

Genesis 24 in the MHNT

Genesis 24 in the MKNFD

Genesis 24 in the MNG

Genesis 24 in the MNT

Genesis 24 in the MNT2

Genesis 24 in the MRS1T

Genesis 24 in the NAA

Genesis 24 in the NASB

Genesis 24 in the NBLA

Genesis 24 in the NBS

Genesis 24 in the NBVTP

Genesis 24 in the NET2

Genesis 24 in the NIV11

Genesis 24 in the NNT

Genesis 24 in the NNT2

Genesis 24 in the NNT3

Genesis 24 in the PDDPT

Genesis 24 in the PFNT

Genesis 24 in the RMNT

Genesis 24 in the SBIAS

Genesis 24 in the SBIBS

Genesis 24 in the SBIBS2

Genesis 24 in the SBICS

Genesis 24 in the SBIDS

Genesis 24 in the SBIGS

Genesis 24 in the SBIHS

Genesis 24 in the SBIIS

Genesis 24 in the SBIIS2

Genesis 24 in the SBIIS3

Genesis 24 in the SBIKS

Genesis 24 in the SBIKS2

Genesis 24 in the SBIMS

Genesis 24 in the SBIOS

Genesis 24 in the SBIPS

Genesis 24 in the SBISS

Genesis 24 in the SBITS

Genesis 24 in the SBITS2

Genesis 24 in the SBITS3

Genesis 24 in the SBITS4

Genesis 24 in the SBIUS

Genesis 24 in the SBIVS

Genesis 24 in the SBT

Genesis 24 in the SBT1E

Genesis 24 in the SCHL

Genesis 24 in the SNT

Genesis 24 in the SUSU

Genesis 24 in the SUSU2

Genesis 24 in the SYNO

Genesis 24 in the TBIAOTANT

Genesis 24 in the TBT1E

Genesis 24 in the TBT1E2

Genesis 24 in the TFTIP

Genesis 24 in the TFTU

Genesis 24 in the TGNTATF3T

Genesis 24 in the THAI

Genesis 24 in the TNFD

Genesis 24 in the TNT

Genesis 24 in the TNTIK

Genesis 24 in the TNTIL

Genesis 24 in the TNTIN

Genesis 24 in the TNTIP

Genesis 24 in the TNTIZ

Genesis 24 in the TOMA

Genesis 24 in the TTENT

Genesis 24 in the UBG

Genesis 24 in the UGV

Genesis 24 in the UGV3

Genesis 24 in the VBL

Genesis 24 in the VDCC

Genesis 24 in the YALU

Genesis 24 in the YAPE

Genesis 24 in the YBVTP

Genesis 24 in the ZBP