Genesis 9 (UGV2)

1 پھر اللہ نے نوح اور اُس کے بیٹوں کو برکت دے کر کہا، ”پھلو پھولو اور تعداد میں بڑھتے جاؤ۔ دنیا تم سے بھر جائے۔ 2 زمین پر پھرنے اور رینگنے والے جانور، پرندے اور مچھلیاں سب تم سے ڈریں گے۔ اُنہیں تمہارے اختیار میں کر دیا گیا ہے۔ 3 جس طرح مَیں نے تمہارے کھانے کے لئے پودوں کی پیداوار مقرر کی ہے اُسی طرح اب سے تمہیں ہر قسم کے جانور کھانے کی اجازت بھی ہے۔ 4 لیکن خبردار! ایسا گوشت نہ کھاناجس میں خون ہے، کیونکہ خون میں اُس کی جان ہے۔ 5 کسی کی جان لینا منع ہے۔ جو ایسا کرے گا اُسے اپنی جان دینی پڑے گی، خواہ وہ انسان ہو یا حیوان۔ مَیں خود اِس کا مطالبہ کروں گا۔ 6 جو بھی کسی کا خون بہائے اُس کا خون بھی بہایا جائے گا۔ کیونکہ اللہ نے انسان کو اپنی صورت پر بنایا ہے۔ 7 اب پھلو پھولو اور تعداد میں بڑھتے جاؤ۔ دنیا میں پھیل جاؤ۔“ 8 تب اللہ نے نوح اور اُس کے بیٹوں سے کہا، 9 ”اب مَیں تمہارے اور تمہاری اولاد کے ساتھ عہد قائم کرتا ہوں۔ 10 یہ عہد اُن تمام جانوروں کے ساتھ بھی ہو گا جو کشتی میں سے نکلے ہیں یعنی پرندوں، مویشیوں اور زمین پر کے تمام جانوروں کے ساتھ۔ 11 مَیں تمہارے ساتھ عہد باندھ کر وعدہ کرتا ہوں کہ اب سے ایسا کبھی نہیں ہو گا کہ زمین کی تمام زندگی سیلاب سے ختم کر دی جائے گی۔ اب سے ایسا سیلاب کبھی نہیں آئے گا جو پوری زمین کو تباہ کر دے۔ 12 اِس ابدی عہد کا نشان جو مَیں تمہارے اور تمام جانداروں کے ساتھ قائم کر رہا ہوں یہ ہے کہ 13 مَیں اپنی کمان بادلوں میں رکھتا ہوں۔ وہ میرے دنیا کے ساتھ عہد کا نشان ہو گا۔ 14 جب کبھی میرے کہنے پر آسمان پر بادل چھا جائیں گے اور قوسِ قزح اُن میں سے نظر آئے گی 15 تو مَیں یہ عہد یاد کروں گا جو تمہارے اور تمام جانداروں کے ساتھ کیا گیا ہے۔ اب کبھی بھی ایسا سیلاب نہیں آئے گا جو تمام زندگی کو ہلاک کر دے۔ 16 قوسِ قزح نظر آئے گی تو مَیں اُسے دیکھ کر اُس دائمی عہد کو یاد کروں گا جو میرے اور دنیا کی تمام جاندار مخلوقات کے درمیان ہے۔ 17 یہ اُس عہد کا نشان ہے جو مَیں نے دنیا کے تمام جانداروں کے ساتھ کیا ہے۔“ 18 نوح کے جو بیٹے اُس کے ساتھ کشتی سے نکلے سِم، حام اور یافت تھے۔ حام کنعان کا باپ تھا۔ 19 دنیا بھر کے تمام لوگ اِن تینوں کی اولاد ہیں۔ 20 نوح کسان تھا۔ شروع میں اُس نے انگور کا باغ لگایا۔ 21 انگور سے مَے بنا کر اُس نے اِتنی پی لی کہ وہ نشے میں دُھت اپنے ڈیرے میں ننگا پڑا رہا۔ 22 کنعان کے باپ حام نے اُسے یوں پڑا ہوا دیکھا تو باہر جا کر اپنے دونوں بھائیوں کو اُس کے بارے میں بتایا۔ 23 یہ سن کر سِم اور یافت نے اپنے کندھوں پر کپڑا رکھا۔ پھر وہ اُلٹے چلتے ہوئے ڈیرے میں داخل ہوئے اور کپڑا اپنے باپ پر ڈال دیا۔ اُن کے منہ دوسری طرف مُڑے رہے تاکہ باپ کی برہنگی نظر نہ آئے۔ 24 جب نوح ہوش میں آیا تو اُس کو پتا چلا کہ سب سے چھوٹے بیٹے نے کیا کِیا ہے۔ 25 اُس نے کہا، ”کنعان پر لعنت! وہ اپنے بھائیوں کا ذلیل ترین غلام ہو گا۔ 26 مبارک ہو رب جو سِم کا خدا ہے۔ کنعان سِم کا غلام ہو۔ 27 اللہ کرے کہ یافت کی حدود بڑھ جائیں۔ یافت سِم کے ڈیروں میں رہے اور کنعان اُس کا غلام ہو۔“ 28 سیلاب کے بعد نوح مزید 350 سال زندہ رہا۔ 29 وہ 950 سال کی عمر میں فوت ہوا۔

In Other Versions

Genesis 9 in the ANGEFD

Genesis 9 in the ANTPNG2D

Genesis 9 in the AS21

Genesis 9 in the BAGH

Genesis 9 in the BBPNG

Genesis 9 in the BBT1E

Genesis 9 in the BDS

Genesis 9 in the BEV

Genesis 9 in the BHAD

Genesis 9 in the BIB

Genesis 9 in the BLPT

Genesis 9 in the BNT

Genesis 9 in the BNTABOOT

Genesis 9 in the BNTLV

Genesis 9 in the BOATCB

Genesis 9 in the BOATCB2

Genesis 9 in the BOBCV

Genesis 9 in the BOCNT

Genesis 9 in the BOECS

Genesis 9 in the BOGWICC

Genesis 9 in the BOHCB

Genesis 9 in the BOHCV

Genesis 9 in the BOHLNT

Genesis 9 in the BOHNTLTAL

Genesis 9 in the BOICB

Genesis 9 in the BOILNTAP

Genesis 9 in the BOITCV

Genesis 9 in the BOKCV

Genesis 9 in the BOKCV2

Genesis 9 in the BOKHWOG

Genesis 9 in the BOKSSV

Genesis 9 in the BOLCB

Genesis 9 in the BOLCB2

Genesis 9 in the BOMCV

Genesis 9 in the BONAV

Genesis 9 in the BONCB

Genesis 9 in the BONLT

Genesis 9 in the BONUT2

Genesis 9 in the BOPLNT

Genesis 9 in the BOSCB

Genesis 9 in the BOSNC

Genesis 9 in the BOTLNT

Genesis 9 in the BOVCB

Genesis 9 in the BOYCB

Genesis 9 in the BPBB

Genesis 9 in the BPH

Genesis 9 in the BSB

Genesis 9 in the CCB

Genesis 9 in the CUV

Genesis 9 in the CUVS

Genesis 9 in the DBT

Genesis 9 in the DGDNT

Genesis 9 in the DHNT

Genesis 9 in the DNT

Genesis 9 in the ELBE

Genesis 9 in the EMTV

Genesis 9 in the ESV

Genesis 9 in the FBV

Genesis 9 in the FEB

Genesis 9 in the GGMNT

Genesis 9 in the GNT

Genesis 9 in the HARY

Genesis 9 in the HNT

Genesis 9 in the IRVA

Genesis 9 in the IRVB

Genesis 9 in the IRVG

Genesis 9 in the IRVH

Genesis 9 in the IRVK

Genesis 9 in the IRVM

Genesis 9 in the IRVM2

Genesis 9 in the IRVO

Genesis 9 in the IRVP

Genesis 9 in the IRVT

Genesis 9 in the IRVT2

Genesis 9 in the IRVU

Genesis 9 in the ISVN

Genesis 9 in the JSNT

Genesis 9 in the KAPI

Genesis 9 in the KBT1ETNIK

Genesis 9 in the KBV

Genesis 9 in the KJV

Genesis 9 in the KNFD

Genesis 9 in the LBA

Genesis 9 in the LBLA

Genesis 9 in the LNT

Genesis 9 in the LSV

Genesis 9 in the MAAL

Genesis 9 in the MBV

Genesis 9 in the MBV2

Genesis 9 in the MHNT

Genesis 9 in the MKNFD

Genesis 9 in the MNG

Genesis 9 in the MNT

Genesis 9 in the MNT2

Genesis 9 in the MRS1T

Genesis 9 in the NAA

Genesis 9 in the NASB

Genesis 9 in the NBLA

Genesis 9 in the NBS

Genesis 9 in the NBVTP

Genesis 9 in the NET2

Genesis 9 in the NIV11

Genesis 9 in the NNT

Genesis 9 in the NNT2

Genesis 9 in the NNT3

Genesis 9 in the PDDPT

Genesis 9 in the PFNT

Genesis 9 in the RMNT

Genesis 9 in the SBIAS

Genesis 9 in the SBIBS

Genesis 9 in the SBIBS2

Genesis 9 in the SBICS

Genesis 9 in the SBIDS

Genesis 9 in the SBIGS

Genesis 9 in the SBIHS

Genesis 9 in the SBIIS

Genesis 9 in the SBIIS2

Genesis 9 in the SBIIS3

Genesis 9 in the SBIKS

Genesis 9 in the SBIKS2

Genesis 9 in the SBIMS

Genesis 9 in the SBIOS

Genesis 9 in the SBIPS

Genesis 9 in the SBISS

Genesis 9 in the SBITS

Genesis 9 in the SBITS2

Genesis 9 in the SBITS3

Genesis 9 in the SBITS4

Genesis 9 in the SBIUS

Genesis 9 in the SBIVS

Genesis 9 in the SBT

Genesis 9 in the SBT1E

Genesis 9 in the SCHL

Genesis 9 in the SNT

Genesis 9 in the SUSU

Genesis 9 in the SUSU2

Genesis 9 in the SYNO

Genesis 9 in the TBIAOTANT

Genesis 9 in the TBT1E

Genesis 9 in the TBT1E2

Genesis 9 in the TFTIP

Genesis 9 in the TFTU

Genesis 9 in the TGNTATF3T

Genesis 9 in the THAI

Genesis 9 in the TNFD

Genesis 9 in the TNT

Genesis 9 in the TNTIK

Genesis 9 in the TNTIL

Genesis 9 in the TNTIN

Genesis 9 in the TNTIP

Genesis 9 in the TNTIZ

Genesis 9 in the TOMA

Genesis 9 in the TTENT

Genesis 9 in the UBG

Genesis 9 in the UGV

Genesis 9 in the UGV3

Genesis 9 in the VBL

Genesis 9 in the VDCC

Genesis 9 in the YALU

Genesis 9 in the YAPE

Genesis 9 in the YBVTP

Genesis 9 in the ZBP