Judges 14 (UGV2)
1 ایک دن سمسون تِمنت میں فلستیوں کے پاس ٹھہرا ہوا تھا۔ وہاں اُس نے ایک فلستی عورت دیکھی جو اُسے پسند آئی۔ 2 اپنے گھر لوٹ کر اُس نے اپنے والدین کو بتایا، ”مجھے تِمنت کی ایک فلستی عورت پسند آئی ہے۔ اُس کے ساتھ میرا رشتہ باندھنے کی کوشش کریں۔“ 3 اُس کے والدین نے جواب دیا، ”کیا آپ کے رشتے داروں اور قوم میں کوئی قابلِ قبول عورت نہیں ہے؟ آپ کو نامختون اور بےدین فلستیوں کے پاس جا کر اُن میں سے کوئی عورت ڈھونڈنے کی کیا ضرورت تھی؟“ لیکن سمسون بضد رہا، ”اُسی کے ساتھ میری شادی کرائیں! وہی مجھے ٹھیک لگتی ہے۔“ 4 اُس کے ماں باپ کو معلوم نہیں تھا کہ یہ سب کچھ رب کی طرف سے ہے جو فلستیوں سے لڑنے کا موقع تلاش کر رہا تھا۔ کیونکہ اُس وقت فلستی اسرائیل پر حکومت کر رہے تھے۔ 5 چنانچہ سمسون اپنے ماں باپ سمیت تِمنت کے لئے روانہ ہوا۔ جب وہ تِمنت کے انگور کے باغوں کے قریب پہنچے تو سمسون اپنے ماں باپ سے الگ ہو گیا۔ اچانک ایک جوان شیرببر دہاڑتا ہوا اُس پر ٹوٹ پڑا۔ 6 تب اللہ کا روح اِتنے زور سے سمسون پر نازل ہوا کہ اُس نے اپنے ہاتھوں سے شیر کو یوں پھاڑ ڈالا، جس طرح عام آدمی بکری کے چھوٹے بچے کو پھاڑ ڈالتا ہے۔ لیکن اُس نے اپنے والدین کو اِس کے بارے میں کچھ نہ بتایا۔ 7 آگے نکل کر وہ تِمنت پہنچ گیا۔ مذکورہ فلستی عورت سے بات ہوئی اور وہ اُسے ٹھیک لگی۔ 8 کچھ دیر کے بعد وہ شادی کرنے کے لئے دوبارہ تِمنت گئے۔ شہر پہنچنے سے پہلے سمسون راستے سے ہٹ کر شیرببر کی لاش کو دیکھنے گیا۔ وہاں کیا دیکھتا ہے کہ شہد کی مکھیوں نے شیر کے پنجر میں اپنا چھتا بنا لیا ہے۔ 9 سمسون نے اُس میں ہاتھ ڈال کر شہد کو نکال لیا اور اُسے کھاتے ہوئے چلا۔ جب وہ اپنے ماں باپ کے پاس پہنچا تو اُس نے اُنہیں بھی کچھ دیا، مگر یہ نہ بتایا کہ کہاں سے مل گیا ہے۔ 10 تِمنت پہنچ کر سمسون کا باپ دُلھن کے خاندان سے ملا جبکہ سمسون نے دُولھے کی حیثیت سے ایسی ضیافت کی جس طرح اُس زمانے میں دستور تھا۔ 11 جب دُلھن کے گھر والوں کو پتا چلا کہ سمسون تِمنت پہنچ گیا ہے تو اُنہوں نے اُس کے پاس 30 جوان آدمی بھیج دیئے کہ اُس کے ساتھ خوشی منائیں۔ 12 سمسون نے اُن سے کہا، ”مَیں آپ سے پہیلی پوچھتا ہوں۔ اگر آپ ضیافت کے سات دنوں کے دوران اِس کا حل بتا سکیں تو مَیں آپ کو کتان کے 30 قیمتی کُرتے اور 30 شاندار سوٹ دے دوں گا۔ 13 لیکن اگر آپ مجھے اِس کا صحیح مطلب نہ بتا سکیں تو آپ کو مجھے 30 قیمتی کُرتے اور 30 شاندار سوٹ دینے پڑیں گے۔“ اُنہوں نے جواب دیا، ”اپنی پہیلی سنائیں۔“ 14 سمسون نے کہا، ”کھانے والے میں سے کھانا نکلا اور زورآور میں سے مٹھاس۔“تین دن گزر گئے۔ جوان پہیلی کا مطلب نہ بتا سکے۔ 15 چوتھے دن اُنہوں نے دُلھن کے پاس جا کر اُسے دھمکی دی، ”اپنے شوہر کو ہمیں پہیلی کا مطلب بتانے پر اُکساؤ، ورنہ ہم تمہیں تمہارے خاندان سمیت جلا دیں گے۔ کیا تم لوگوں نے ہمیں صرف اِس لئے دعوت دی کہ ہمیں لُوٹ لو؟“ 16 دُلھن سمسون کے پاس گئی اور آنسو بہا بہا کر کہنے لگی، ”تُو مجھے پیار نہیں کرتا! حقیقت میں تُو مجھ سے نفرت کرتا ہے۔ تُو نے میری قوم کے لوگوں سے پہیلی پوچھی ہے لیکن مجھے اِس کا مطلب نہیں بتایا۔“ سمسون نے جواب دیا، ”مَیں نے اپنے ماں باپ کو بھی اِس کا مطلب نہیں بتایا تو تجھے کیوں بتاؤں؟“ 17 ضیافت کے پورے ہفتے کے دوران دُلھن اُس کے سامنے روتی رہی۔ساتویں دن سمسون دُلھن کی التجاؤں سے اِتنا تنگ آ گیا کہ اُس نے اُسے پہیلی کا حل بتا دیا۔ تب دُلھن نے پُھرتی سے سب کچھ فلستیوں کو سنا دیا۔ 18 سورج کے غروب ہونے سے پہلے پہلے شہر کے مردوں نے سمسون کو پہیلی کا مطلب بتایا، ”کیا کوئی چیز شہد سے زیادہ میٹھی اور شیرببر سے زیادہ زورآور ہوتی ہے؟“ سمسون نے یہ سن کر کہا، ”آپ نے میری جوان گائے لے کر ہل چلایا ہے، ورنہ آپ کبھی بھی پہیلی کا حل نہ نکال سکتے۔“ 19 پھر رب کا روح اُس پر نازل ہوا۔ اُس نے اسقلون شہر میں جا کر 30 فلستیوں کو مار ڈالا اور اُن کے لباس لے کر اُن آدمیوں کو دے دیئے جنہوں نے اُسے پہیلی کا مطلب بتا دیا تھا۔اِس کے بعد وہ بڑے غصے میں اپنے ماں باپ کے گھر چلا گیا۔ 20 لیکن اُس کی بیوی کی شادی سمسون کے شہ بالے سے کرائی گئی جو 30 جوان فلستیوں میں سے ایک تھا۔
In Other Versions
Judges 14 in the ANGEFD
Judges 14 in the ANTPNG2D
Judges 14 in the AS21
Judges 14 in the BAGH
Judges 14 in the BBPNG
Judges 14 in the BBT1E
Judges 14 in the BDS
Judges 14 in the BEV
Judges 14 in the BHAD
Judges 14 in the BIB
Judges 14 in the BLPT
Judges 14 in the BNT
Judges 14 in the BNTABOOT
Judges 14 in the BNTLV
Judges 14 in the BOATCB
Judges 14 in the BOATCB2
Judges 14 in the BOBCV
Judges 14 in the BOCNT
Judges 14 in the BOECS
Judges 14 in the BOGWICC
Judges 14 in the BOHCB
Judges 14 in the BOHCV
Judges 14 in the BOHLNT
Judges 14 in the BOHNTLTAL
Judges 14 in the BOICB
Judges 14 in the BOILNTAP
Judges 14 in the BOITCV
Judges 14 in the BOKCV
Judges 14 in the BOKCV2
Judges 14 in the BOKHWOG
Judges 14 in the BOKSSV
Judges 14 in the BOLCB
Judges 14 in the BOLCB2
Judges 14 in the BOMCV
Judges 14 in the BONAV
Judges 14 in the BONCB
Judges 14 in the BONLT
Judges 14 in the BONUT2
Judges 14 in the BOPLNT
Judges 14 in the BOSCB
Judges 14 in the BOSNC
Judges 14 in the BOTLNT
Judges 14 in the BOVCB
Judges 14 in the BOYCB
Judges 14 in the BPBB
Judges 14 in the BPH
Judges 14 in the BSB
Judges 14 in the CCB
Judges 14 in the CUV
Judges 14 in the CUVS
Judges 14 in the DBT
Judges 14 in the DGDNT
Judges 14 in the DHNT
Judges 14 in the DNT
Judges 14 in the ELBE
Judges 14 in the EMTV
Judges 14 in the ESV
Judges 14 in the FBV
Judges 14 in the FEB
Judges 14 in the GGMNT
Judges 14 in the GNT
Judges 14 in the HARY
Judges 14 in the HNT
Judges 14 in the IRVA
Judges 14 in the IRVB
Judges 14 in the IRVG
Judges 14 in the IRVH
Judges 14 in the IRVK
Judges 14 in the IRVM
Judges 14 in the IRVM2
Judges 14 in the IRVO
Judges 14 in the IRVP
Judges 14 in the IRVT
Judges 14 in the IRVT2
Judges 14 in the IRVU
Judges 14 in the ISVN
Judges 14 in the JSNT
Judges 14 in the KAPI
Judges 14 in the KBT1ETNIK
Judges 14 in the KBV
Judges 14 in the KJV
Judges 14 in the KNFD
Judges 14 in the LBA
Judges 14 in the LBLA
Judges 14 in the LNT
Judges 14 in the LSV
Judges 14 in the MAAL
Judges 14 in the MBV
Judges 14 in the MBV2
Judges 14 in the MHNT
Judges 14 in the MKNFD
Judges 14 in the MNG
Judges 14 in the MNT
Judges 14 in the MNT2
Judges 14 in the MRS1T
Judges 14 in the NAA
Judges 14 in the NASB
Judges 14 in the NBLA
Judges 14 in the NBS
Judges 14 in the NBVTP
Judges 14 in the NET2
Judges 14 in the NIV11
Judges 14 in the NNT
Judges 14 in the NNT2
Judges 14 in the NNT3
Judges 14 in the PDDPT
Judges 14 in the PFNT
Judges 14 in the RMNT
Judges 14 in the SBIAS
Judges 14 in the SBIBS
Judges 14 in the SBIBS2
Judges 14 in the SBICS
Judges 14 in the SBIDS
Judges 14 in the SBIGS
Judges 14 in the SBIHS
Judges 14 in the SBIIS
Judges 14 in the SBIIS2
Judges 14 in the SBIIS3
Judges 14 in the SBIKS
Judges 14 in the SBIKS2
Judges 14 in the SBIMS
Judges 14 in the SBIOS
Judges 14 in the SBIPS
Judges 14 in the SBISS
Judges 14 in the SBITS
Judges 14 in the SBITS2
Judges 14 in the SBITS3
Judges 14 in the SBITS4
Judges 14 in the SBIUS
Judges 14 in the SBIVS
Judges 14 in the SBT
Judges 14 in the SBT1E
Judges 14 in the SCHL
Judges 14 in the SNT
Judges 14 in the SUSU
Judges 14 in the SUSU2
Judges 14 in the SYNO
Judges 14 in the TBIAOTANT
Judges 14 in the TBT1E
Judges 14 in the TBT1E2
Judges 14 in the TFTIP
Judges 14 in the TFTU
Judges 14 in the TGNTATF3T
Judges 14 in the THAI
Judges 14 in the TNFD
Judges 14 in the TNT
Judges 14 in the TNTIK
Judges 14 in the TNTIL
Judges 14 in the TNTIN
Judges 14 in the TNTIP
Judges 14 in the TNTIZ
Judges 14 in the TOMA
Judges 14 in the TTENT
Judges 14 in the UBG
Judges 14 in the UGV
Judges 14 in the UGV3
Judges 14 in the VBL
Judges 14 in the VDCC
Judges 14 in the YALU
Judges 14 in the YAPE
Judges 14 in the YBVTP
Judges 14 in the ZBP