Leviticus 6 (UGV2)

1 رب نے موسیٰ سے کہا، 2 ”ہو سکتا ہے کسی نے گناہ کر کے بےایمانی کی ہے، مثلاً اُس نے اپنے پڑوسی کی کوئی چیز واپس نہیں کی جو اُس کے سپرد کی گئی تھی یا جو اُسے گروی کے طور پر ملی تھی، یا اُس نے اُس کی کوئی چیز چوری کی، یا اُس نے کسی سے کوئی چیز چھین لی، 3 یا اُس نے کسی کی گم شدہ چیز کے بارے میں جھوٹ بولا جب اُسے مل گئی، یا اُس نے قَسم کھا کر جھوٹ بولا ہے، یا اِس طرح کا کوئی اَور گناہ کیا ہے۔ 4 اگر وہ اِس طرح کا گناہ کر کے قصوروار ٹھہرے تو لازم ہے کہ وہ وہی چیز واپس کرے جو اُس نے چوری کی یا چھین لی یا جو اُس کے سپرد کی گئی یا جو گم شدہ ہو کر اُس کے پاس آ گئی ہے 5 یا جس کے بارے میں اُس نے قَسم کھا کر جھوٹ بولا ہے۔ وہ اُس کا اُتنا ہی واپس کر کے 20 فیصد زیادہ دے۔ اور وہ یہ سب کچھ اُس دن واپس کرے جب وہ اپنی قصور کی قربانی پیش کرتا ہے۔ 6 قصور کی قربانی کے طور پر وہ ایک بےعیب اور قیمت کے لحاظ سے مناسب مینڈھا امام کے پاس لے آئے اور رب کو پیش کرے۔ اُس کی قیمت مقدِس کی شرح کے مطابق مقرر کی جائے۔ 7 پھر امام رب کے سامنے اُس کا کفارہ دے گا تو اُسے معافی مل جائے گی۔“ 8 رب نے موسیٰ سے کہا، 9 ”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو بھسم ہونے والی قربانیوں کے بارے میں ذیل کی ہدایات دینا: بھسم ہونے والی قربانی پوری رات صبح تک قربان گاہ کی اُس جگہ پر رہے جہاں آگ جلتی ہے۔ آگ کو بجھنے نہ دینا۔ 10 صبح کو امام کتان کا لباس اور کتان کا پاجامہ پہن کر قربانی سے بچی ہوئی راکھ قربان گاہ کے پاس زمین پر ڈالے۔ 11 پھر وہ اپنے کپڑے بدل کر راکھ کو خیمہ گاہ کے باہر کسی پاک جگہ پر چھوڑ آئے۔ 12 قربان گاہ پر آگ جلتی رہے۔ وہ کبھی بھی نہ بجھے۔ ہر صبح امام لکڑیاں چن کر اُس پر بھسم ہونے والی قربانی ترتیب سے رکھے اور اُس پر سلامتی کی قربانی کی چربی جلا دے۔ 13 آگ ہمیشہ جلتی رہے۔ وہ کبھی نہ بجھنے پائے۔ 14 غلہ کی نذر کے بارے میں ہدایات یہ ہیں: ہارون کے بیٹے اُسے قربان گاہ کے سامنے رب کو پیش کریں۔ 15 پھر امام یادگار کا حصہ یعنی تیل سے ملایا گیا مٹھی بھر بہترین میدہ اور قربانی کا تمام لُبان لے کر قربان گاہ پر جلا دے۔ اِس کی خوشبو رب کو پسند ہے۔ 16 ہارون اور اُس کے بیٹے قربانی کا باقی حصہ کھا لیں۔ لیکن وہ اُسے مُقدّس جگہ پر یعنی ملاقات کے خیمے کی چاردیواری کے اندر کھائیں، اور اُس میں خمیر نہ ہو۔ 17 اُسے پکانے کے لئے اُس میں خمیر نہ ڈالا جائے۔ مَیں نے جلنے والی قربانیوں میں سے یہ حصہ اُن کے لئے مقرر کیا ہے۔ یہ گناہ کی قربانی اور قصور کی قربانی کی طرح نہایت مُقدّس ہے۔ 18 ہارون کی اولاد کے تمام مرد اُسے کھائیں۔ یہ اصول ابد تک قائم رہے۔ جو بھی اُسے چھوئے گا وہ مخصوص و مُقدّس ہو جائے گا۔“ 19 رب نے موسیٰ سے کہا، 20 ”جب ہارون اور اُس کے بیٹوں کو امام کی ذمہ داری اُٹھانے کے لئے مخصوص کر کے تیل سے مسح کیا جائے گا تو وہ ڈیڑھ کلو گرام بہترین میدہ پیش کریں۔ اُس کا آدھا حصہ صبح کو اور آدھا حصہ شام کے وقت پیش کیا جائے۔ وہ غلہ کی یہ نذر روزانہ پیش کریں۔ 21 اُسے تیل کے ساتھ ملا کر توے پر پکانا ہے۔ پھر اُسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے غلہ کی نذر کے طور پر پیش کرنا۔ اُس کی خوشبو رب کو پسند ہے۔ 22 یہ قربانی ہمیشہ ہارون کی نسل کا وہ آدمی پیش کرے جسے مسح کر کے امامِ اعظم کا عُہدہ دیا گیا ہے، اور وہ اُسے پورے طور پر رب کے لئے جلا دے۔ 23 امام کی غلہ کی نذر ہمیشہ پورے طور پر جلانا۔ اُسے نہ کھانا۔“ 24 رب نے موسیٰ سے کہا، 25 ”ہارون اور اُس کے بیٹوں کو گناہ کی قربانی کے بارے میں ذیل کی ہدایات دینا: گناہ کی قربانی کو رب کے سامنے وہیں ذبح کرنا ہے جہاں بھسم ہونے والی قربانی ذبح کی جاتی ہے۔ وہ نہایت مُقدّس ہے۔ 26 اُسے پیش کرنے والا امام اُسے مُقدّس جگہ پر یعنی ملاقات کے خیمے کی چاردیواری کے اندر کھائے۔ 27 جو بھی اِس قربانی کے گوشت کو چھو لیتا ہے وہ مخصوص و مُقدّس ہو جاتا ہے۔ اگر قربانی کے خون کے چھینٹے کسی لباس پر پڑ جائیں تو اُسے مُقدّس جگہ پر دھونا ہے۔ 28 اگر گوشت کو ہنڈیا میں پکایا گیا ہو تو اُس برتن کو بعد میں توڑ دینا ہے۔ اگر اُس کے لئے پیتل کا برتن استعمال کیا گیا ہو تو اُسے خوب مانجھ کر پانی سے صاف کرنا۔ 29 اماموں کے خاندانوں میں سے تمام مرد اُسے کھا سکتے ہیں۔ یہ کھانا نہایت مُقدّس ہے۔ 30 لیکن گناہ کی ہر وہ قربانی کھائی نہ جائے جس کا خون ملاقات کے خیمے میں اِس لئے لایا گیا ہے کہ مقدِس میں کسی کا کفارہ دیا جائے۔ اُسے جلانا ہے۔

In Other Versions

Leviticus 6 in the ANGEFD

Leviticus 6 in the ANTPNG2D

Leviticus 6 in the AS21

Leviticus 6 in the BAGH

Leviticus 6 in the BBPNG

Leviticus 6 in the BBT1E

Leviticus 6 in the BDS

Leviticus 6 in the BEV

Leviticus 6 in the BHAD

Leviticus 6 in the BIB

Leviticus 6 in the BLPT

Leviticus 6 in the BNT

Leviticus 6 in the BNTABOOT

Leviticus 6 in the BNTLV

Leviticus 6 in the BOATCB

Leviticus 6 in the BOATCB2

Leviticus 6 in the BOBCV

Leviticus 6 in the BOCNT

Leviticus 6 in the BOECS

Leviticus 6 in the BOGWICC

Leviticus 6 in the BOHCB

Leviticus 6 in the BOHCV

Leviticus 6 in the BOHLNT

Leviticus 6 in the BOHNTLTAL

Leviticus 6 in the BOICB

Leviticus 6 in the BOILNTAP

Leviticus 6 in the BOITCV

Leviticus 6 in the BOKCV

Leviticus 6 in the BOKCV2

Leviticus 6 in the BOKHWOG

Leviticus 6 in the BOKSSV

Leviticus 6 in the BOLCB

Leviticus 6 in the BOLCB2

Leviticus 6 in the BOMCV

Leviticus 6 in the BONAV

Leviticus 6 in the BONCB

Leviticus 6 in the BONLT

Leviticus 6 in the BONUT2

Leviticus 6 in the BOPLNT

Leviticus 6 in the BOSCB

Leviticus 6 in the BOSNC

Leviticus 6 in the BOTLNT

Leviticus 6 in the BOVCB

Leviticus 6 in the BOYCB

Leviticus 6 in the BPBB

Leviticus 6 in the BPH

Leviticus 6 in the BSB

Leviticus 6 in the CCB

Leviticus 6 in the CUV

Leviticus 6 in the CUVS

Leviticus 6 in the DBT

Leviticus 6 in the DGDNT

Leviticus 6 in the DHNT

Leviticus 6 in the DNT

Leviticus 6 in the ELBE

Leviticus 6 in the EMTV

Leviticus 6 in the ESV

Leviticus 6 in the FBV

Leviticus 6 in the FEB

Leviticus 6 in the GGMNT

Leviticus 6 in the GNT

Leviticus 6 in the HARY

Leviticus 6 in the HNT

Leviticus 6 in the IRVA

Leviticus 6 in the IRVB

Leviticus 6 in the IRVG

Leviticus 6 in the IRVH

Leviticus 6 in the IRVK

Leviticus 6 in the IRVM

Leviticus 6 in the IRVM2

Leviticus 6 in the IRVO

Leviticus 6 in the IRVP

Leviticus 6 in the IRVT

Leviticus 6 in the IRVT2

Leviticus 6 in the IRVU

Leviticus 6 in the ISVN

Leviticus 6 in the JSNT

Leviticus 6 in the KAPI

Leviticus 6 in the KBT1ETNIK

Leviticus 6 in the KBV

Leviticus 6 in the KJV

Leviticus 6 in the KNFD

Leviticus 6 in the LBA

Leviticus 6 in the LBLA

Leviticus 6 in the LNT

Leviticus 6 in the LSV

Leviticus 6 in the MAAL

Leviticus 6 in the MBV

Leviticus 6 in the MBV2

Leviticus 6 in the MHNT

Leviticus 6 in the MKNFD

Leviticus 6 in the MNG

Leviticus 6 in the MNT

Leviticus 6 in the MNT2

Leviticus 6 in the MRS1T

Leviticus 6 in the NAA

Leviticus 6 in the NASB

Leviticus 6 in the NBLA

Leviticus 6 in the NBS

Leviticus 6 in the NBVTP

Leviticus 6 in the NET2

Leviticus 6 in the NIV11

Leviticus 6 in the NNT

Leviticus 6 in the NNT2

Leviticus 6 in the NNT3

Leviticus 6 in the PDDPT

Leviticus 6 in the PFNT

Leviticus 6 in the RMNT

Leviticus 6 in the SBIAS

Leviticus 6 in the SBIBS

Leviticus 6 in the SBIBS2

Leviticus 6 in the SBICS

Leviticus 6 in the SBIDS

Leviticus 6 in the SBIGS

Leviticus 6 in the SBIHS

Leviticus 6 in the SBIIS

Leviticus 6 in the SBIIS2

Leviticus 6 in the SBIIS3

Leviticus 6 in the SBIKS

Leviticus 6 in the SBIKS2

Leviticus 6 in the SBIMS

Leviticus 6 in the SBIOS

Leviticus 6 in the SBIPS

Leviticus 6 in the SBISS

Leviticus 6 in the SBITS

Leviticus 6 in the SBITS2

Leviticus 6 in the SBITS3

Leviticus 6 in the SBITS4

Leviticus 6 in the SBIUS

Leviticus 6 in the SBIVS

Leviticus 6 in the SBT

Leviticus 6 in the SBT1E

Leviticus 6 in the SCHL

Leviticus 6 in the SNT

Leviticus 6 in the SUSU

Leviticus 6 in the SUSU2

Leviticus 6 in the SYNO

Leviticus 6 in the TBIAOTANT

Leviticus 6 in the TBT1E

Leviticus 6 in the TBT1E2

Leviticus 6 in the TFTIP

Leviticus 6 in the TFTU

Leviticus 6 in the TGNTATF3T

Leviticus 6 in the THAI

Leviticus 6 in the TNFD

Leviticus 6 in the TNT

Leviticus 6 in the TNTIK

Leviticus 6 in the TNTIL

Leviticus 6 in the TNTIN

Leviticus 6 in the TNTIP

Leviticus 6 in the TNTIZ

Leviticus 6 in the TOMA

Leviticus 6 in the TTENT

Leviticus 6 in the UBG

Leviticus 6 in the UGV

Leviticus 6 in the UGV3

Leviticus 6 in the VBL

Leviticus 6 in the VDCC

Leviticus 6 in the YALU

Leviticus 6 in the YAPE

Leviticus 6 in the YBVTP

Leviticus 6 in the ZBP