Psalms 35 (UGV2)

1 داؤد کا زبور۔اے رب، اُن سے جھگڑ جو میرے ساتھ جھگڑتے ہیں، اُن سے لڑ جو میرے ساتھ لڑتے ہیں۔ 2 لمبی اور چھوٹی ڈھال پکڑ لے اور اُٹھ کر میری مدد کرنے آ۔ 3 نیزے اور برچھی کو نکال کر اُنہیں روک دے جو میرا تعاقب کر رہے ہیں! میری جان سے فرما، ”مَیں تیری نجات ہوں!“ 4 جو میری جان کے لئے کوشاں ہیں اُن کا منہ کالا ہو جائے، وہ رُسوا ہو جائیں۔ جو مجھے مصیبت میں ڈالنے کے منصوبے باندھ رہے ہیں وہ پیچھے ہٹ کر شرمندہ ہوں۔ 5 وہ ہَوا میں بھوسے کی طرح اُڑ جائیں جب رب کا فرشتہ اُنہیں بھگا دے۔ 6 اُن کا راستہ تاریک اور پھسلنا ہو جب رب کا فرشتہ اُن کے پیچھے پڑ جائے۔ 7 کیونکہ اُنہوں نے بےسبب اور چپکے سے میرے راستے میں جال بچھایا، بلاوجہ مجھے پکڑنے کا گڑھا کھودا ہے۔ 8 اِس لئے تباہی اچانک ہی اُن پر آ پڑے، پہلے اُنہیں پتا ہی نہ چلے۔ جو جال اُنہوں نے چپکے سے بچھایا اُس میں وہ خود اُلجھ جائیں، جس گڑھے کو اُنہوں نے کھودا اُس میں وہ خود گر کر تباہ ہو جائیں۔ 9 تب میری جان رب کی خوشی منائے گی اور اُس کی نجات کے باعث شادمان ہو گی۔ 10 میرے تمام اعضا کہہ اُٹھیں گے، ”اے رب، کون تیری مانند ہے؟ کوئی بھی نہیں! کیونکہ تُو ہی مصیبت زدہ کو زبردست آدمی سے چھٹکارا دیتا، تُو ہی ناچار اور غریب کو لُوٹنے والے کے ہاتھ سے بچا لیتا ہے۔“ 11 ظالم گواہ میرے خلاف اُٹھ کھڑے ہو رہے ہیں۔ وہ ایسی باتوں کے بارے میں میری پوچھ گچھ کر رہے ہیں جن سے مَیں واقف ہی نہیں۔ 12 وہ میری نیکی کے عوض مجھے نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اب میری جان تن تنہا ہے۔ 13 جب وہ بیمار ہوئے تو مَیں نے ٹاٹ اوڑھ کر اور روزہ رکھ کر اپنی جان کو دُکھ دیا۔ کاش میری دعا میری گود میں واپس آئے! 14 مَیں نے یوں ماتم کیا جیسے میرا کوئی دوست یا بھائی ہو۔ مَیں ماتمی لباس پہن کر یوں خاک میں جھک گیا جیسے اپنی ماں کا جنازہ ہو۔ 15 لیکن جب مَیں خود ٹھوکر کھانے لگا تو وہ خوش ہو کر میرے خلاف جمع ہوئے۔ وہ مجھ پر حملہ کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے، اور مجھے معلوم ہی نہیں تھا۔ وہ مجھے پھاڑتے رہے اور باز نہ آئے۔ 16 مسلسل کفر بک بک کر وہ میرا مذاق اُڑاتے، میرے خلاف دانت پیستے تھے۔ 17 اے رب، تُو کب تک خاموشی سے دیکھتا رہے گا؟ میری جان کو اُن کی تباہ کن حرکتوں سے بچا، میری زندگی کو جوان شیروں سے چھٹکارا دے۔ 18 تب مَیں بڑی جماعت میں تیری ستائش اور بڑے ہجوم میں تیری تعریف کروں گا۔ 19 اُنہیں مجھ پر بغلیں بجانے نہ دے جو بےسبب میرے دشمن ہیں۔ اُنہیں مجھ پر ناک بھوں چڑھانے نہ دے جو بلاوجہ مجھ سے کینہ رکھتے ہیں۔ 20 کیونکہ وہ خیر اور سلامتی کی باتیں نہیں کرتے بلکہ اُن کے خلاف فریب دہ منصوبے باندھتے ہیں جو امن اور سکون سے ملک میں رہتے ہیں۔ 21 وہ منہ پھاڑ کر کہتے ہیں، ”لو جی، ہم نے اپنی آنکھوں سے اُس کی حرکتیں دیکھی ہیں!“ 22 اے رب، تجھے سب کچھ نظر آیا ہے۔ خاموش نہ رہ! اے رب، مجھ سے دُور نہ ہو۔ 23 اے رب میرے خدا، جاگ اُٹھ! میرے دفاع میں اُٹھ کر اُن سے لڑ! 24 اے رب میرے خدا، اپنی راستی کے مطابق میرا انصاف کر۔ اُنہیں مجھ پر بغلیں بجانے نہ دے۔ 25 وہ دل میں نہ سوچیں، ”لو جی، ہمارا ارادہ پورا ہوا ہے!“ وہ نہ بولیں، ”ہم نے اُسے ہڑپ کر لیا ہے۔“ 26 جو میرا نقصان دیکھ کر خوش ہوئے اُن سب کا منہ کالا ہو جائے، وہ شرمندہ ہو جائیں۔ جو مجھے دبا کر اپنے آپ پر فخر کرتے ہیں وہ شرمندگی اور رُسوائی سے ملبّس ہو جائیں۔ 27 لیکن جو میرے انصاف کے آرزومند ہیں وہ خوش ہوں اور شادیانہ بجائیں۔ وہ کہیں، ”رب کی بڑی تعریف ہو، جو اپنے خادم کی خیریت چاہتا ہے۔“ 28 تب میری زبان تیری راستی بیان کرے گی، وہ سارا دن تیری تمجید کرتی رہے گی۔

In Other Versions

Psalms 35 in the ANGEFD

Psalms 35 in the ANTPNG2D

Psalms 35 in the AS21

Psalms 35 in the BAGH

Psalms 35 in the BBPNG

Psalms 35 in the BBT1E

Psalms 35 in the BDS

Psalms 35 in the BEV

Psalms 35 in the BHAD

Psalms 35 in the BIB

Psalms 35 in the BLPT

Psalms 35 in the BNT

Psalms 35 in the BNTABOOT

Psalms 35 in the BNTLV

Psalms 35 in the BOATCB

Psalms 35 in the BOATCB2

Psalms 35 in the BOBCV

Psalms 35 in the BOCNT

Psalms 35 in the BOECS

Psalms 35 in the BOGWICC

Psalms 35 in the BOHCB

Psalms 35 in the BOHCV

Psalms 35 in the BOHLNT

Psalms 35 in the BOHNTLTAL

Psalms 35 in the BOICB

Psalms 35 in the BOILNTAP

Psalms 35 in the BOITCV

Psalms 35 in the BOKCV

Psalms 35 in the BOKCV2

Psalms 35 in the BOKHWOG

Psalms 35 in the BOKSSV

Psalms 35 in the BOLCB

Psalms 35 in the BOLCB2

Psalms 35 in the BOMCV

Psalms 35 in the BONAV

Psalms 35 in the BONCB

Psalms 35 in the BONLT

Psalms 35 in the BONUT2

Psalms 35 in the BOPLNT

Psalms 35 in the BOSCB

Psalms 35 in the BOSNC

Psalms 35 in the BOTLNT

Psalms 35 in the BOVCB

Psalms 35 in the BOYCB

Psalms 35 in the BPBB

Psalms 35 in the BPH

Psalms 35 in the BSB

Psalms 35 in the CCB

Psalms 35 in the CUV

Psalms 35 in the CUVS

Psalms 35 in the DBT

Psalms 35 in the DGDNT

Psalms 35 in the DHNT

Psalms 35 in the DNT

Psalms 35 in the ELBE

Psalms 35 in the EMTV

Psalms 35 in the ESV

Psalms 35 in the FBV

Psalms 35 in the FEB

Psalms 35 in the GGMNT

Psalms 35 in the GNT

Psalms 35 in the HARY

Psalms 35 in the HNT

Psalms 35 in the IRVA

Psalms 35 in the IRVB

Psalms 35 in the IRVG

Psalms 35 in the IRVH

Psalms 35 in the IRVK

Psalms 35 in the IRVM

Psalms 35 in the IRVM2

Psalms 35 in the IRVO

Psalms 35 in the IRVP

Psalms 35 in the IRVT

Psalms 35 in the IRVT2

Psalms 35 in the IRVU

Psalms 35 in the ISVN

Psalms 35 in the JSNT

Psalms 35 in the KAPI

Psalms 35 in the KBT1ETNIK

Psalms 35 in the KBV

Psalms 35 in the KJV

Psalms 35 in the KNFD

Psalms 35 in the LBA

Psalms 35 in the LBLA

Psalms 35 in the LNT

Psalms 35 in the LSV

Psalms 35 in the MAAL

Psalms 35 in the MBV

Psalms 35 in the MBV2

Psalms 35 in the MHNT

Psalms 35 in the MKNFD

Psalms 35 in the MNG

Psalms 35 in the MNT

Psalms 35 in the MNT2

Psalms 35 in the MRS1T

Psalms 35 in the NAA

Psalms 35 in the NASB

Psalms 35 in the NBLA

Psalms 35 in the NBS

Psalms 35 in the NBVTP

Psalms 35 in the NET2

Psalms 35 in the NIV11

Psalms 35 in the NNT

Psalms 35 in the NNT2

Psalms 35 in the NNT3

Psalms 35 in the PDDPT

Psalms 35 in the PFNT

Psalms 35 in the RMNT

Psalms 35 in the SBIAS

Psalms 35 in the SBIBS

Psalms 35 in the SBIBS2

Psalms 35 in the SBICS

Psalms 35 in the SBIDS

Psalms 35 in the SBIGS

Psalms 35 in the SBIHS

Psalms 35 in the SBIIS

Psalms 35 in the SBIIS2

Psalms 35 in the SBIIS3

Psalms 35 in the SBIKS

Psalms 35 in the SBIKS2

Psalms 35 in the SBIMS

Psalms 35 in the SBIOS

Psalms 35 in the SBIPS

Psalms 35 in the SBISS

Psalms 35 in the SBITS

Psalms 35 in the SBITS2

Psalms 35 in the SBITS3

Psalms 35 in the SBITS4

Psalms 35 in the SBIUS

Psalms 35 in the SBIVS

Psalms 35 in the SBT

Psalms 35 in the SBT1E

Psalms 35 in the SCHL

Psalms 35 in the SNT

Psalms 35 in the SUSU

Psalms 35 in the SUSU2

Psalms 35 in the SYNO

Psalms 35 in the TBIAOTANT

Psalms 35 in the TBT1E

Psalms 35 in the TBT1E2

Psalms 35 in the TFTIP

Psalms 35 in the TFTU

Psalms 35 in the TGNTATF3T

Psalms 35 in the THAI

Psalms 35 in the TNFD

Psalms 35 in the TNT

Psalms 35 in the TNTIK

Psalms 35 in the TNTIL

Psalms 35 in the TNTIN

Psalms 35 in the TNTIP

Psalms 35 in the TNTIZ

Psalms 35 in the TOMA

Psalms 35 in the TTENT

Psalms 35 in the UBG

Psalms 35 in the UGV

Psalms 35 in the UGV3

Psalms 35 in the VBL

Psalms 35 in the VDCC

Psalms 35 in the YALU

Psalms 35 in the YAPE

Psalms 35 in the YBVTP

Psalms 35 in the ZBP