1 Kings 19 (UGV2)

1 اخی اب نے ایزبل کو سب کچھ سنایا جو الیاس نے کہا تھا، یہ بھی کہ اُس نے بعل کے نبیوں کو کس طرح تلوار سے مار دیا تھا۔ 2 تب ایزبل نے قاصد کو الیاس کے پاس بھیج کر اُسے اطلاع دی، ”دیوتا مجھے سخت سزا دیں اگر مَیں کل اِس وقت تک آپ کو اُن نبیوں کی سی سزا نہ دوں۔“ 3 الیاس سخت ڈر گیا اور اپنی جان بچانے کے لئے بھاگ گیا۔ چلتے چلتے وہ یہوداہ کے شہر بیرسبع تک پہنچ گیا۔ وہاں وہ اپنے نوکر کو چھوڑ کر 4 آگے ریگستان میں جا نکلا۔ ایک دن کے سفر کے بعد وہ سینک کی جھاڑی کے پاس پہنچ گیا اور اُس کے سائے میں بیٹھ کر دعا کرنے لگا، ”اے رب، مجھے مرنے دے۔ بس اب کافی ہے۔ میری جان لے لے، کیونکہ مَیں اپنے باپ دادا سے بہتر نہیں ہوں۔“ 5 پھر وہ جھاڑی کے سائے میں لیٹ کر سو گیا۔اچانک ایک فرشتے نے اُسے چھو کر کہا، ”اُٹھ، کھانا کھا لے!“ 6 جب اُس نے اپنی آنکھیں کھولیں تو دیکھا کہ سرہانے کے قریب کوئلوں پر بنائی گئی روٹی اور پانی کی صراحی پڑی ہے۔ اُس نے روٹی کھائی، پانی پیا اور دوبارہ سو گیا۔ 7 لیکن رب کا فرشتہ ایک بار پھر آیا اور اُسے ہاتھ لگا کر کہا، ”اُٹھ، کھانا کھا لے، ورنہ آگے کا لمبا سفر تیرے بس کی بات نہیں ہو گی۔“ 8 تب الیاس نے اُٹھ کر دوبارہ کھانا کھایا اور پانی پیا۔ اِس خوراک نے اُسے اِتنی تقویت دی کہ وہ چالیس دن اور چالیس رات سفر کرتے کرتے اللہ کے پہاڑ حورب یعنی سینا تک پہنچ گیا۔ 9 وہاں وہ رات گزارنے کے لئے ایک غار میں چلا گیا۔غار میں رب اُس سے ہم کلام ہوا۔ اُس نے پوچھا، ”الیاس، تُو یہاں کیا کر رہا ہے؟“ 10 الیاس نے جواب دیا، ”مَیں نے رب، آسمانی لشکروں کے خدا کی خدمت کرنے کی سرتوڑ کوشش کی ہے، کیونکہ اسرائیلیوں نے تیرے عہد کو ترک کر دیا ہے۔ اُنہوں نے تیری قربان گاہوں کو گرا کر تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کر دیا ہے۔ مَیں اکیلا ہی بچا ہوں، اور وہ مجھے بھی مار ڈالنے کے درپَے ہیں۔“ 11 جواب میں رب نے فرمایا، ”غار سے نکل کر پہاڑ پر رب کے سامنے کھڑا ہو جا!“ پھر رب وہاں سے گزرا۔ اُس کے آگے آگے بڑی اور زبردست آندھی آئی جس نے پہاڑوں کو چیر کر چٹانوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ لیکن رب آندھی میں نہیں تھا۔ 12 اِس کے بعد زلزلہ آیا، لیکن رب زلزلے میں نہیں تھا۔ 13 زلزلے کے بعد بھڑکتی ہوئی آگ وہاں سے گزری، لیکن رب آگ میں بھی نہیں تھا۔ پھر نرم ہَوا کی دھیمی دھیمی آواز سنائی دی۔ یہ آواز سن کر الیاس نے اپنے چہرے کو چادر سے ڈھانپ لیا اور نکل کر غار کے منہ پر کھڑا ہو گیا۔ ایک آواز اُس سے مخاطب ہوئی، ”الیاس، تُو یہاں کیا کر رہا ہے؟“ 14 الیاس نے جواب دیا، ”مَیں نے رب، آسمانی لشکروں کے خدا کی خدمت کرنے کی سرتوڑ کوشش کی ہے، کیونکہ اسرائیلیوں نے تیرے عہد کو ترک کر دیا ہے۔ اُنہوں نے تیری قربان گاہوں کو گرا کر تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کر دیا ہے۔ مَیں اکیلا ہی بچا ہوں، اور وہ مجھے بھی مار ڈالنے کے درپَے ہیں۔“ 15 رب نے جواب میں کہا، ”ریگستان میں اُس راستے سے ہو کر واپس جا جس نے تجھے یہاں پہنچایا ہے۔ پھر دمشق چلا جا۔ وہاں حزائیل کو تیل سے مسح کر کے شام کا بادشاہ قرار دے۔ 16 اِسی طرح یاہو بن نِمسی کو مسح کر کے اسرائیل کا بادشاہ قرار دے اور ابیل محولہ کے رہنے والے الیشع بن سافط کو مسح کر کے اپنا جانشین مقرر کر۔ 17 جو حزائیل کی تلوار سے بچ جائے گا اُسے یاہو مار دے گا، اور جو یاہو کی تلوار سے بچ جائے گا اُسے الیشع مار دے گا۔ 18 لیکن مَیں نے اپنے لئے اسرائیل میں 7,000 افراد کو بچا لیا ہے، اُن تمام لوگوں کو جو اب تک نہ بعل دیوتا کے سامنے جھکے، نہ اُس کے بُت کو بوسہ دیا ہے۔“ 19 الیاس وہاں سے چلا گیا۔ اسرائیل میں واپس آ کر اُسے الیشع بن سافط ملا جو بَیلوں کی بارہ جوڑیوں کی مدد سے ہل چلا رہا تھا۔ خود وہ بارھویں جوڑی کے ساتھ چل رہا تھا۔ الیاس نے اُس کے پاس آ کر اپنی چادر اُس کے کندھوں پر ڈال دی اور رُکے بغیر آگے نکل گیا۔ 20 الیشع فوراً اپنے بَیلوں کو چھوڑ کر الیاس کے پیچھے بھاگا۔ اُس نے کہا، ”پہلے مجھے اپنے ماں باپ کو بوسہ دے کر خیرباد کہنے دیجئے۔ پھر مَیں آپ کے پیچھے ہو لوں گا۔“ الیاس نے جواب دیا، ”چلیں، واپس جائیں۔ لیکن وہ کچھ یاد رہے جو مَیں نے آپ کے ساتھ کیا ہے۔“ 21 تب الیشع واپس چلا گیا۔ بَیلوں کی ایک جوڑی کو لے کر اُس نے دونوں کو ذبح کیا۔ ہل چلانے کا سامان اُس نے گوشت پکانے کے لئے جلا دیا۔ جب گوشت تیار تھا تو اُس نے اُسے لوگوں میں تقسیم کر کے اُنہیں کھلا دیا۔ اِس کے بعد الیشع الیاس کے پیچھے ہو کر اُس کی خدمت کرنے لگا۔

In Other Versions

1 Kings 19 in the ANGEFD

1 Kings 19 in the ANTPNG2D

1 Kings 19 in the AS21

1 Kings 19 in the BAGH

1 Kings 19 in the BBPNG

1 Kings 19 in the BBT1E

1 Kings 19 in the BDS

1 Kings 19 in the BEV

1 Kings 19 in the BHAD

1 Kings 19 in the BIB

1 Kings 19 in the BLPT

1 Kings 19 in the BNT

1 Kings 19 in the BNTABOOT

1 Kings 19 in the BNTLV

1 Kings 19 in the BOATCB

1 Kings 19 in the BOATCB2

1 Kings 19 in the BOBCV

1 Kings 19 in the BOCNT

1 Kings 19 in the BOECS

1 Kings 19 in the BOGWICC

1 Kings 19 in the BOHCB

1 Kings 19 in the BOHCV

1 Kings 19 in the BOHLNT

1 Kings 19 in the BOHNTLTAL

1 Kings 19 in the BOICB

1 Kings 19 in the BOILNTAP

1 Kings 19 in the BOITCV

1 Kings 19 in the BOKCV

1 Kings 19 in the BOKCV2

1 Kings 19 in the BOKHWOG

1 Kings 19 in the BOKSSV

1 Kings 19 in the BOLCB

1 Kings 19 in the BOLCB2

1 Kings 19 in the BOMCV

1 Kings 19 in the BONAV

1 Kings 19 in the BONCB

1 Kings 19 in the BONLT

1 Kings 19 in the BONUT2

1 Kings 19 in the BOPLNT

1 Kings 19 in the BOSCB

1 Kings 19 in the BOSNC

1 Kings 19 in the BOTLNT

1 Kings 19 in the BOVCB

1 Kings 19 in the BOYCB

1 Kings 19 in the BPBB

1 Kings 19 in the BPH

1 Kings 19 in the BSB

1 Kings 19 in the CCB

1 Kings 19 in the CUV

1 Kings 19 in the CUVS

1 Kings 19 in the DBT

1 Kings 19 in the DGDNT

1 Kings 19 in the DHNT

1 Kings 19 in the DNT

1 Kings 19 in the ELBE

1 Kings 19 in the EMTV

1 Kings 19 in the ESV

1 Kings 19 in the FBV

1 Kings 19 in the FEB

1 Kings 19 in the GGMNT

1 Kings 19 in the GNT

1 Kings 19 in the HARY

1 Kings 19 in the HNT

1 Kings 19 in the IRVA

1 Kings 19 in the IRVB

1 Kings 19 in the IRVG

1 Kings 19 in the IRVH

1 Kings 19 in the IRVK

1 Kings 19 in the IRVM

1 Kings 19 in the IRVM2

1 Kings 19 in the IRVO

1 Kings 19 in the IRVP

1 Kings 19 in the IRVT

1 Kings 19 in the IRVT2

1 Kings 19 in the IRVU

1 Kings 19 in the ISVN

1 Kings 19 in the JSNT

1 Kings 19 in the KAPI

1 Kings 19 in the KBT1ETNIK

1 Kings 19 in the KBV

1 Kings 19 in the KJV

1 Kings 19 in the KNFD

1 Kings 19 in the LBA

1 Kings 19 in the LBLA

1 Kings 19 in the LNT

1 Kings 19 in the LSV

1 Kings 19 in the MAAL

1 Kings 19 in the MBV

1 Kings 19 in the MBV2

1 Kings 19 in the MHNT

1 Kings 19 in the MKNFD

1 Kings 19 in the MNG

1 Kings 19 in the MNT

1 Kings 19 in the MNT2

1 Kings 19 in the MRS1T

1 Kings 19 in the NAA

1 Kings 19 in the NASB

1 Kings 19 in the NBLA

1 Kings 19 in the NBS

1 Kings 19 in the NBVTP

1 Kings 19 in the NET2

1 Kings 19 in the NIV11

1 Kings 19 in the NNT

1 Kings 19 in the NNT2

1 Kings 19 in the NNT3

1 Kings 19 in the PDDPT

1 Kings 19 in the PFNT

1 Kings 19 in the RMNT

1 Kings 19 in the SBIAS

1 Kings 19 in the SBIBS

1 Kings 19 in the SBIBS2

1 Kings 19 in the SBICS

1 Kings 19 in the SBIDS

1 Kings 19 in the SBIGS

1 Kings 19 in the SBIHS

1 Kings 19 in the SBIIS

1 Kings 19 in the SBIIS2

1 Kings 19 in the SBIIS3

1 Kings 19 in the SBIKS

1 Kings 19 in the SBIKS2

1 Kings 19 in the SBIMS

1 Kings 19 in the SBIOS

1 Kings 19 in the SBIPS

1 Kings 19 in the SBISS

1 Kings 19 in the SBITS

1 Kings 19 in the SBITS2

1 Kings 19 in the SBITS3

1 Kings 19 in the SBITS4

1 Kings 19 in the SBIUS

1 Kings 19 in the SBIVS

1 Kings 19 in the SBT

1 Kings 19 in the SBT1E

1 Kings 19 in the SCHL

1 Kings 19 in the SNT

1 Kings 19 in the SUSU

1 Kings 19 in the SUSU2

1 Kings 19 in the SYNO

1 Kings 19 in the TBIAOTANT

1 Kings 19 in the TBT1E

1 Kings 19 in the TBT1E2

1 Kings 19 in the TFTIP

1 Kings 19 in the TFTU

1 Kings 19 in the TGNTATF3T

1 Kings 19 in the THAI

1 Kings 19 in the TNFD

1 Kings 19 in the TNT

1 Kings 19 in the TNTIK

1 Kings 19 in the TNTIL

1 Kings 19 in the TNTIN

1 Kings 19 in the TNTIP

1 Kings 19 in the TNTIZ

1 Kings 19 in the TOMA

1 Kings 19 in the TTENT

1 Kings 19 in the UBG

1 Kings 19 in the UGV

1 Kings 19 in the UGV3

1 Kings 19 in the VBL

1 Kings 19 in the VDCC

1 Kings 19 in the YALU

1 Kings 19 in the YAPE

1 Kings 19 in the YBVTP

1 Kings 19 in the ZBP