Ezekiel 24 (UGV2)
1 یہویاکین بادشاہ کی جلاوطنی کے نویں سال میں رب کا کلام مجھ پر نازل ہوا۔ دسویں مہینے کا دسواں دن تھا۔ پیغام یہ تھا، 2 ”اے آدم زاد، اِسی دن کی تاریخ لکھ لے، کیونکہ اِسی دن شاہِ بابل یروشلم کا محاصرہ کرنے لگا ہے۔ 3 پھر اِس سرکش قوم اسرائیل کو تمثیل پیش کر کے بتا،’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ آگ پر دیگ رکھ کر اُس میں پانی ڈال دے۔ 4 پھر اُسے بہترین گوشت سے بھر دے۔ ران اور شانے کے ٹکڑے، نیز بہترین ہڈیاں اُس میں ڈال دے۔ 5 صرف بہترین بھیڑوں کا گوشت استعمال کر۔ دھیان دے کہ دیگ کے نیچے آگ زور سے بھڑکتی رہے۔ گوشت کو ہڈیوں سمیت خوب پکنے دے۔ 6 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ یروشلم پر افسوس جس میں اِتنا خون بہایا گیا ہے! یہ شہر دیگ ہے جس میں زنگ لگا ہے، ایسا زنگ جو اُترتا نہیں۔ اب گوشت کے ٹکڑوں کو یکے بعد دیگرے دیگ سے نکال دے۔ اُنہیں کسی ترتیب سے مت نکالنا بلکہ قرعہ ڈالے بغیر نکال دے۔ 7 جو خون یروشلم نے بہایا وہ اب تک اُس میں موجود ہے۔ کیونکہ وہ مٹی پر نہ گرا جو اُسے جذب کر سکتی بلکہ ننگی چٹان پر۔ 8 مَیں نے خود یہ خون ننگی چٹان پر بہنے دیا تاکہ وہ چھپ نہ جائے بلکہ میرا غضب یروشلم پر نازل ہو جائے اور مَیں بدلہ لوں۔ 9 رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ یروشلم پر افسوس جس نے اِتنا خون بہایا ہے! مَیں بھی تیرے نیچے لکڑی کا بڑا ڈھیر لگاؤں گا۔ 10 آ، لکڑی کا بڑا ڈھیر کر کے آگ لگا دے۔ گوشت کو خوب پکا، پھر شوربہ نکال کر ہڈیوں کو بھسم ہونے دے۔ 11 اِس کے بعد خالی دیگ کو جلتے کوئلوں پر رکھ دے تاکہ پیتل گرم ہو کر تمتمانے لگے اور دیگ میں مَیل پگھل جائے، اُس کا زنگ اُتر جائے۔ 12 لیکن بےفائدہ! اِتنا زنگ لگا ہے کہ وہ آگ میں بھی نہیں اُترتا۔ 13 اے یروشلم، اپنی بےحیا حرکتوں سے تُو نے اپنے آپ کو ناپاک کر دیا ہے۔ اگرچہ مَیں خود تجھے پاک صاف کرنا چاہتا تھا توبھی تُو پاک صاف نہ ہوئی۔ اب تُو اُس وقت تک پاک نہیں ہو گی جب تک مَیں اپنا پورا غصہ تجھ پر اُتار نہ لوں۔ 14 میرے رب کا یہ فرمان پورا ہونے والا ہے، اور مَیں دھیان سے اُسے عمل میں لاؤں گا۔ نہ مَیں تجھ پر ترس کھاؤں گا، نہ رحم کروں گا۔ مَیں تیرے چال چلن اور اعمال کے مطابق تیری عدالت کروں گا۔‘ یہ رب قادرِ مطلق کا فرمان ہے۔“ 15 رب مجھ سے ہم کلام ہوا، 16 ”اے آدم زاد، مَیں تجھ سے اچانک تیری آنکھ کا تارا چھین لوں گا۔ لیکن لازم ہے کہ تُو نہ آہ و زاری کرے، نہ آنسو بہائے۔ 17 بےشک چپکے سے کراہتا رہ، لیکن اپنی عزیزہ کے لئے علانیہ ماتم نہ کر۔ نہ سر سے پگڑی اُتار اور نہ پاؤں سے جوتے۔ نہ داڑھی کو ڈھانپنا، نہ جنازے کا کھانا کھا۔“ 18 صبح کو مَیں نے قوم کو یہ پیغام سنایا، اور شام کو میری بیوی انتقال کر گئی۔ اگلی صبح مَیں نے وہ کچھ کیا جو رب نے مجھے کرنے کو کہا تھا۔ 19 یہ دیکھ کر لوگوں نے مجھ سے پوچھا، ”آپ کے رویے کا ہمارے ساتھ کیا تعلق ہے؟ ذرا ہمیں بتائیں۔“ 20 مَیں نے جواب دیا، ”رب نے مجھے 21 آپ اسرائیلیوں کو یہ پیغام سنانے کو کہا، ’رب قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ میرا گھر تمہارے نزدیک پناہ گاہ ہے جس پر تم فخر کرتے ہو۔ لیکن یہ مقدِس جو تمہاری آنکھ کا تارا اور جان کا پیارا ہے تباہ ہونے والا ہے۔ مَیں اُس کی بےحرمتی کرنے کو ہوں۔ اور تمہارے جتنے بیٹے بیٹیاں یروشلم میں پیچھے رہ گئے تھے وہ سب تلوار کی زد میں آ کر مر جائیں گے۔ 22 تب تم وہ کچھ کرو گے جو حزقی ایل اِس وقت کر رہا ہے۔ نہ تم اپنی داڑھیوں کو ڈھانپو گے، نہ جنازے کا کھانا کھاؤ گے۔ 23 نہ تم سر سے پگڑی، نہ پاؤں سے جوتے اُتارو گے۔ تمہارے ہاں نہ ماتم کا شور، نہ رونے کی آواز سنائی دے گی بلکہ تم اپنے گناہوں کے سبب سے ضائع ہوتے جاؤ گے۔ تم چپکے سے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کراہتے رہو گے۔ 24 حزقی ایل تمہارے لئے نشان ہے۔ جو کچھ وہ اِس وقت کر رہا ہے وہ تم بھی کرو گے۔ تب تم جان لو گے کہ مَیں رب قادرِ مطلق ہوں‘۔“ 25 رب مزید مجھ سے ہم کلام ہوا، ”اے آدم زاد، یہ گھر اسرائیلیوں کے نزدیک پناہ گاہ ہے جس کے بارے میں وہ خاص خوشی محسوس کرتے ہیں، جس پر وہ فخر کرتے ہیں۔ لیکن مَیں یہ مقدِس جو اُن کی آنکھ کا تارا اور جان کا پیارا ہے اُن سے چھین لوں گا اور ساتھ ساتھ اُن کے بیٹے بیٹیوں کو بھی۔ جس دن یہ پیش آئے گا 26 اُس دن ایک آدمی بچ کر تجھے اِس کی خبر پہنچائے گا۔ 27 اُسی وقت تُو دوبارہ بول سکے گا۔ تُو گونگا نہیں رہے گا بلکہ اُس سے باتیں کرنے لگے گا۔ یوں تُو اسرائیلیوں کے لئے نشان ہو گا۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔“
In Other Versions
Ezekiel 24 in the ANGEFD
Ezekiel 24 in the ANTPNG2D
Ezekiel 24 in the AS21
Ezekiel 24 in the BAGH
Ezekiel 24 in the BBPNG
Ezekiel 24 in the BBT1E
Ezekiel 24 in the BDS
Ezekiel 24 in the BEV
Ezekiel 24 in the BHAD
Ezekiel 24 in the BIB
Ezekiel 24 in the BLPT
Ezekiel 24 in the BNT
Ezekiel 24 in the BNTABOOT
Ezekiel 24 in the BNTLV
Ezekiel 24 in the BOATCB
Ezekiel 24 in the BOATCB2
Ezekiel 24 in the BOBCV
Ezekiel 24 in the BOCNT
Ezekiel 24 in the BOECS
Ezekiel 24 in the BOGWICC
Ezekiel 24 in the BOHCB
Ezekiel 24 in the BOHCV
Ezekiel 24 in the BOHLNT
Ezekiel 24 in the BOHNTLTAL
Ezekiel 24 in the BOICB
Ezekiel 24 in the BOILNTAP
Ezekiel 24 in the BOITCV
Ezekiel 24 in the BOKCV
Ezekiel 24 in the BOKCV2
Ezekiel 24 in the BOKHWOG
Ezekiel 24 in the BOKSSV
Ezekiel 24 in the BOLCB
Ezekiel 24 in the BOLCB2
Ezekiel 24 in the BOMCV
Ezekiel 24 in the BONAV
Ezekiel 24 in the BONCB
Ezekiel 24 in the BONLT
Ezekiel 24 in the BONUT2
Ezekiel 24 in the BOPLNT
Ezekiel 24 in the BOSCB
Ezekiel 24 in the BOSNC
Ezekiel 24 in the BOTLNT
Ezekiel 24 in the BOVCB
Ezekiel 24 in the BOYCB
Ezekiel 24 in the BPBB
Ezekiel 24 in the BPH
Ezekiel 24 in the BSB
Ezekiel 24 in the CCB
Ezekiel 24 in the CUV
Ezekiel 24 in the CUVS
Ezekiel 24 in the DBT
Ezekiel 24 in the DGDNT
Ezekiel 24 in the DHNT
Ezekiel 24 in the DNT
Ezekiel 24 in the ELBE
Ezekiel 24 in the EMTV
Ezekiel 24 in the ESV
Ezekiel 24 in the FBV
Ezekiel 24 in the FEB
Ezekiel 24 in the GGMNT
Ezekiel 24 in the GNT
Ezekiel 24 in the HARY
Ezekiel 24 in the HNT
Ezekiel 24 in the IRVA
Ezekiel 24 in the IRVB
Ezekiel 24 in the IRVG
Ezekiel 24 in the IRVH
Ezekiel 24 in the IRVK
Ezekiel 24 in the IRVM
Ezekiel 24 in the IRVM2
Ezekiel 24 in the IRVO
Ezekiel 24 in the IRVP
Ezekiel 24 in the IRVT
Ezekiel 24 in the IRVT2
Ezekiel 24 in the IRVU
Ezekiel 24 in the ISVN
Ezekiel 24 in the JSNT
Ezekiel 24 in the KAPI
Ezekiel 24 in the KBT1ETNIK
Ezekiel 24 in the KBV
Ezekiel 24 in the KJV
Ezekiel 24 in the KNFD
Ezekiel 24 in the LBA
Ezekiel 24 in the LBLA
Ezekiel 24 in the LNT
Ezekiel 24 in the LSV
Ezekiel 24 in the MAAL
Ezekiel 24 in the MBV
Ezekiel 24 in the MBV2
Ezekiel 24 in the MHNT
Ezekiel 24 in the MKNFD
Ezekiel 24 in the MNG
Ezekiel 24 in the MNT
Ezekiel 24 in the MNT2
Ezekiel 24 in the MRS1T
Ezekiel 24 in the NAA
Ezekiel 24 in the NASB
Ezekiel 24 in the NBLA
Ezekiel 24 in the NBS
Ezekiel 24 in the NBVTP
Ezekiel 24 in the NET2
Ezekiel 24 in the NIV11
Ezekiel 24 in the NNT
Ezekiel 24 in the NNT2
Ezekiel 24 in the NNT3
Ezekiel 24 in the PDDPT
Ezekiel 24 in the PFNT
Ezekiel 24 in the RMNT
Ezekiel 24 in the SBIAS
Ezekiel 24 in the SBIBS
Ezekiel 24 in the SBIBS2
Ezekiel 24 in the SBICS
Ezekiel 24 in the SBIDS
Ezekiel 24 in the SBIGS
Ezekiel 24 in the SBIHS
Ezekiel 24 in the SBIIS
Ezekiel 24 in the SBIIS2
Ezekiel 24 in the SBIIS3
Ezekiel 24 in the SBIKS
Ezekiel 24 in the SBIKS2
Ezekiel 24 in the SBIMS
Ezekiel 24 in the SBIOS
Ezekiel 24 in the SBIPS
Ezekiel 24 in the SBISS
Ezekiel 24 in the SBITS
Ezekiel 24 in the SBITS2
Ezekiel 24 in the SBITS3
Ezekiel 24 in the SBITS4
Ezekiel 24 in the SBIUS
Ezekiel 24 in the SBIVS
Ezekiel 24 in the SBT
Ezekiel 24 in the SBT1E
Ezekiel 24 in the SCHL
Ezekiel 24 in the SNT
Ezekiel 24 in the SUSU
Ezekiel 24 in the SUSU2
Ezekiel 24 in the SYNO
Ezekiel 24 in the TBIAOTANT
Ezekiel 24 in the TBT1E
Ezekiel 24 in the TBT1E2
Ezekiel 24 in the TFTIP
Ezekiel 24 in the TFTU
Ezekiel 24 in the TGNTATF3T
Ezekiel 24 in the THAI
Ezekiel 24 in the TNFD
Ezekiel 24 in the TNT
Ezekiel 24 in the TNTIK
Ezekiel 24 in the TNTIL
Ezekiel 24 in the TNTIN
Ezekiel 24 in the TNTIP
Ezekiel 24 in the TNTIZ
Ezekiel 24 in the TOMA
Ezekiel 24 in the TTENT
Ezekiel 24 in the UBG
Ezekiel 24 in the UGV
Ezekiel 24 in the UGV3
Ezekiel 24 in the VBL
Ezekiel 24 in the VDCC
Ezekiel 24 in the YALU
Ezekiel 24 in the YAPE
Ezekiel 24 in the YBVTP
Ezekiel 24 in the ZBP