Genesis 1 (UGV2)

1 ابتدا میں اللہ نے آسمان اور زمین کو بنایا۔ 2 ابھی تک زمین ویران اور خالی تھی۔ وہ گہرے پانی سے ڈھکی ہوئی تھی جس کے اوپر اندھیرا ہی اندھیرا تھا۔ اللہ کا روح پانی کے اوپر منڈلا رہا تھا۔ 3 پھر اللہ نے کہا، ”روشنی ہو جائے“ تو روشنی پیدا ہو گئی۔ 4 اللہ نے دیکھا کہ روشنی اچھی ہے، اور اُس نے روشنی کو تاریکی سے الگ کر دیا۔ 5 اللہ نے روشنی کو دن کا نام دیا اور تاریکی کو رات کا۔ شام ہوئی، پھر صبح۔ یوں پہلا دن گزر گیا۔ 6 اللہ نے کہا، ”پانی کے درمیان ایک ایسا گنبد پیدا ہو جائے جس سے نچلا پانی اوپر کے پانی سے الگ ہو جائے۔“ 7 ایسا ہی ہوا۔ اللہ نے ایک ایسا گنبد بنایا جس سے نچلا پانی اوپر کے پانی سے الگ ہو گیا۔ 8 اللہ نے گنبد کو آسمان کا نام دیا۔ شام ہوئی، پھر صبح۔ یوں دوسرا دن گزر گیا۔ 9 اللہ نے کہا، ”جو پانی آسمان کے نیچے ہے وہ ایک جگہ جمع ہو جائے تاکہ دوسری طرف خشک جگہ نظر آئے۔“ ایسا ہی ہوا۔ 10 اللہ نے خشک جگہ کو زمین کا نام دیا اور جمع شدہ پانی کو سمندر کا۔ اور اللہ نے دیکھا کہ یہ اچھا ہے۔ 11 پھر اُس نے کہا، ”زمین ہریاول پیدا کرے، ایسے پودے جو بیج رکھتے ہوں اور ایسے درخت جن کے پھل اپنی اپنی قسم کے بیج رکھتے ہوں۔“ ایسا ہی ہوا۔ 12 زمین نے ہریاول پیدا کی، ایسے پودے جو اپنی اپنی قسم کے بیج رکھتے اور ایسے درخت جن کے پھل اپنی اپنی قسم کے بیج رکھتے تھے۔ اللہ نے دیکھا کہ یہ اچھا ہے۔ 13 شام ہوئی، پھر صبح۔ یوں تیسرا دن گزر گیا۔ 14 اللہ نے کہا، ”آسمان پر روشنیاں پیدا ہو جائیں تاکہ دن اور رات میں امتیاز ہو اور اِسی طرح مختلف موسموں، دنوں اور سالوں میں بھی۔ 15 آسمان کی یہ روشنیاں دنیا کو روشن کریں۔“ ایسا ہی ہوا۔ 16 اللہ نے دو بڑی روشنیاں بنائیں، سورج جو بڑا تھا دن پر حکومت کرنے کو اور چاند جو چھوٹا تھا رات پر۔ اِن کے علاوہ اُس نے ستاروں کو بھی بنایا۔ 17 اُس نے اُنہیں آسمان پر رکھا تاکہ وہ دنیا کو روشن کریں، 18 دن اور رات پر حکومت کریں اور روشنی اور تاریکی میں امتیاز پیدا کریں۔ اللہ نے دیکھا کہ یہ اچھا ہے۔ 19 شام ہوئی، پھر صبح۔ یوں چوتھا دن گزر گیا۔ 20 اللہ نے کہا، ”پانی آبی جانداروں سے بھر جائے اور فضا میں پرندے اُڑتے پھریں۔“ 21 اللہ نے بڑے بڑے سمندری جانور بنائے، پانی کی تمام دیگر مخلوقات اور ہر قسم کے پَر رکھنے والے جاندار بھی بنائے۔ اللہ نے دیکھا کہ یہ اچھا ہے۔ 22 اُس نے اُنہیں برکت دی اور کہا، ”پھلو پھولو اور تعداد میں بڑھتے جاؤ۔ سمندر تم سے بھر جائے۔ اِسی طرح پرندے زمین پر تعداد میں بڑھ جائیں۔“ 23 شام ہوئی، پھر صبح۔ یوں پانچواں دن گزر گیا۔ 24 اللہ نے کہا، ”زمین ہر قسم کے جاندار پیدا کرے: مویشی، رینگنے والے اور جنگلی جانور۔“ ایسا ہی ہوا۔ 25 اللہ نے ہر قسم کے مویشی، رینگنے والے اور جنگلی جانور بنائے۔ اُس نے دیکھا کہ یہ اچھا ہے۔ 26 اللہ نے کہا، ”آؤ اب ہم انسان کو اپنی صورت پر بنائیں، وہ ہم سے مشابہت رکھے۔ وہ تمام جانوروں پر حکومت کرے، سمندر کی مچھلیوں پر، ہَوا کے پرندوں پر، مویشیوں پر، جنگلی جانوروں پر اور زمین پر کے تمام رینگنے والے جانداروں پر۔“ 27 یوں اللہ نے انسان کو اپنی صورت پر بنایا، اللہ کی صورت پر۔ اُس نے اُنہیں مرد اور عورت بنایا۔ 28 اللہ نے اُنہیں برکت دی اور کہا، ”پھلو پھولو اور تعداد میں بڑھتے جاؤ۔ دنیا تم سے بھر جائے اور تم اُس پر اختیار رکھو۔ سمندر کی مچھلیوں، ہَوا کے پرندوں اور زمین پر کے تمام رینگنے والے جانداروں پر حکومت کرو۔“ 29 اللہ نے اُن سے مزید کہا، ”تمام بیج دار پودے اور پھل دار درخت تمہارے ہی ہیں۔ مَیں اُنہیں تم کو کھانے کے لئے دیتا ہوں۔ 30 اِس طرح مَیں تمام جانوروں کو کھانے کے لئے ہریالی دیتا ہوں۔ جس میں بھی جان ہے وہ یہ کھا سکتا ہے، خواہ وہ زمین پر چلنے پھرنے والا جانور، ہَوا کا پرندہ یا زمین پر رینگنے والا کیوں نہ ہو۔“ ایسا ہی ہوا۔ 31 اللہ نے سب پر نظر کی تو دیکھا کہ وہ بہت اچھا بن گیا ہے۔ شام ہوئی، پھر صبح۔ چھٹا دن گزر گیا۔

In Other Versions

Genesis 1 in the ANGEFD

Genesis 1 in the ANTPNG2D

Genesis 1 in the AS21

Genesis 1 in the BAGH

Genesis 1 in the BBPNG

Genesis 1 in the BBT1E

Genesis 1 in the BDS

Genesis 1 in the BEV

Genesis 1 in the BHAD

Genesis 1 in the BIB

Genesis 1 in the BLPT

Genesis 1 in the BNT

Genesis 1 in the BNTABOOT

Genesis 1 in the BNTLV

Genesis 1 in the BOATCB

Genesis 1 in the BOATCB2

Genesis 1 in the BOBCV

Genesis 1 in the BOCNT

Genesis 1 in the BOECS

Genesis 1 in the BOGWICC

Genesis 1 in the BOHCB

Genesis 1 in the BOHCV

Genesis 1 in the BOHLNT

Genesis 1 in the BOHNTLTAL

Genesis 1 in the BOICB

Genesis 1 in the BOILNTAP

Genesis 1 in the BOITCV

Genesis 1 in the BOKCV

Genesis 1 in the BOKCV2

Genesis 1 in the BOKHWOG

Genesis 1 in the BOKSSV

Genesis 1 in the BOLCB

Genesis 1 in the BOLCB2

Genesis 1 in the BOMCV

Genesis 1 in the BONAV

Genesis 1 in the BONCB

Genesis 1 in the BONLT

Genesis 1 in the BONUT2

Genesis 1 in the BOPLNT

Genesis 1 in the BOSCB

Genesis 1 in the BOSNC

Genesis 1 in the BOTLNT

Genesis 1 in the BOVCB

Genesis 1 in the BOYCB

Genesis 1 in the BPBB

Genesis 1 in the BPH

Genesis 1 in the BSB

Genesis 1 in the CCB

Genesis 1 in the CUV

Genesis 1 in the CUVS

Genesis 1 in the DBT

Genesis 1 in the DGDNT

Genesis 1 in the DHNT

Genesis 1 in the DNT

Genesis 1 in the ELBE

Genesis 1 in the EMTV

Genesis 1 in the ESV

Genesis 1 in the FBV

Genesis 1 in the FEB

Genesis 1 in the GGMNT

Genesis 1 in the GNT

Genesis 1 in the HARY

Genesis 1 in the HNT

Genesis 1 in the IRVA

Genesis 1 in the IRVB

Genesis 1 in the IRVG

Genesis 1 in the IRVH

Genesis 1 in the IRVK

Genesis 1 in the IRVM

Genesis 1 in the IRVM2

Genesis 1 in the IRVO

Genesis 1 in the IRVP

Genesis 1 in the IRVT

Genesis 1 in the IRVT2

Genesis 1 in the IRVU

Genesis 1 in the ISVN

Genesis 1 in the JSNT

Genesis 1 in the KAPI

Genesis 1 in the KBT1ETNIK

Genesis 1 in the KBV

Genesis 1 in the KJV

Genesis 1 in the KNFD

Genesis 1 in the LBA

Genesis 1 in the LBLA

Genesis 1 in the LNT

Genesis 1 in the LSV

Genesis 1 in the MAAL

Genesis 1 in the MBV

Genesis 1 in the MBV2

Genesis 1 in the MHNT

Genesis 1 in the MKNFD

Genesis 1 in the MNG

Genesis 1 in the MNT

Genesis 1 in the MNT2

Genesis 1 in the MRS1T

Genesis 1 in the NAA

Genesis 1 in the NASB

Genesis 1 in the NBLA

Genesis 1 in the NBS

Genesis 1 in the NBVTP

Genesis 1 in the NET2

Genesis 1 in the NIV11

Genesis 1 in the NNT

Genesis 1 in the NNT2

Genesis 1 in the NNT3

Genesis 1 in the PDDPT

Genesis 1 in the PFNT

Genesis 1 in the RMNT

Genesis 1 in the SBIAS

Genesis 1 in the SBIBS

Genesis 1 in the SBIBS2

Genesis 1 in the SBICS

Genesis 1 in the SBIDS

Genesis 1 in the SBIGS

Genesis 1 in the SBIHS

Genesis 1 in the SBIIS

Genesis 1 in the SBIIS2

Genesis 1 in the SBIIS3

Genesis 1 in the SBIKS

Genesis 1 in the SBIKS2

Genesis 1 in the SBIMS

Genesis 1 in the SBIOS

Genesis 1 in the SBIPS

Genesis 1 in the SBISS

Genesis 1 in the SBITS

Genesis 1 in the SBITS2

Genesis 1 in the SBITS3

Genesis 1 in the SBITS4

Genesis 1 in the SBIUS

Genesis 1 in the SBIVS

Genesis 1 in the SBT

Genesis 1 in the SBT1E

Genesis 1 in the SCHL

Genesis 1 in the SNT

Genesis 1 in the SUSU

Genesis 1 in the SUSU2

Genesis 1 in the SYNO

Genesis 1 in the TBIAOTANT

Genesis 1 in the TBT1E

Genesis 1 in the TBT1E2

Genesis 1 in the TFTIP

Genesis 1 in the TFTU

Genesis 1 in the TGNTATF3T

Genesis 1 in the THAI

Genesis 1 in the TNFD

Genesis 1 in the TNT

Genesis 1 in the TNTIK

Genesis 1 in the TNTIL

Genesis 1 in the TNTIN

Genesis 1 in the TNTIP

Genesis 1 in the TNTIZ

Genesis 1 in the TOMA

Genesis 1 in the TTENT

Genesis 1 in the UBG

Genesis 1 in the UGV

Genesis 1 in the UGV3

Genesis 1 in the VBL

Genesis 1 in the VDCC

Genesis 1 in the YALU

Genesis 1 in the YAPE

Genesis 1 in the YBVTP

Genesis 1 in the ZBP