Genesis 36 (UGV2)

1 یہ عیسَو کی اولاد کا نسب نامہ ہے (عیسَو کو ادوم بھی کہا جاتا ہے): 2 عیسَو نے تین کنعانی عورتوں سے شادی کی: حِتّی آدمی ایلون کی بیٹی عدہ سے، عنہ کی بیٹی اُہلی بامہ سے جو حِوّی آدمی صِبعون کی نواسی تھی 3 اور اسمٰعیل کی بیٹی باسمت سے جو نبایوت کی بہن تھی۔ 4 عدہ کا ایک بیٹا اِلی فز اور باسمت کا ایک بیٹا رعوایل پیدا ہوا۔ 5 اُہلی بامہ کے تین بیٹے پیدا ہوئے، یعوس، یعلام اور قورح۔ عیسَو کے یہ تمام بیٹے ملکِ کنعان میں پیدا ہوئے۔ 6 بعد میں عیسَو دوسرے ملک میں چلا گیا۔ اُس نے اپنی بیویوں، بیٹے بیٹیوں اور گھر کے رہنے والوں کو اپنے تمام مویشیوں اور ملکِ کنعان میں حاصل کئے ہوئے مال سمیت اپنے ساتھ لیا۔ 7 وہ اِس وجہ سے چلا گیا کہ دونوں بھائیوں کے پاس اِتنے ریوڑ تھے کہ چَرانے کی جگہ کم پڑ گئی۔ 8 چنانچہ عیسَو پہاڑی علاقے سعیر میں آباد ہوا۔ عیسَو کا دوسرا نام ادوم ہے۔ 9 یہ عیسَو یعنی سعیر کے پہاڑی علاقے میں آباد ادومیوں کا نسب نامہ ہے: 10 عیسَو کی بیوی عدہ کا ایک بیٹا اِلی فز تھا جبکہ اُس کی بیوی باسمت کا ایک بیٹا رعوایل تھا۔ 11 اِلی فز کے بیٹے تیمان، اومر، صفو، جعتام، قنز 12 اور عمالیق تھے۔ عمالیق اِلی فز کی حرم تِمنع کا بیٹا تھا۔ یہ سب عیسَو کی بیوی عدہ کی اولاد میں شامل تھے۔ 13 رعوایل کے بیٹے نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ تھے۔ یہ سب عیسَو کی بیوی باسمت کی اولاد میں شامل تھے۔ 14 عیسَو کی بیوی اُہلی بامہ جو عنہ کی بیٹی اور صِبعون کی نواسی تھی کے تین بیٹے یعوس، یعلام اور قورح تھے۔ 15 عیسَو سے مختلف قبیلوں کے سردار نکلے۔ اُس کے پہلوٹھے اِلی فز سے یہ قبائلی سردار نکلے: تیمان، اومر، صفو، قنز، 16 قورح، جعتام اور عمالیق۔ یہ سب عیسَو کی بیوی عدہ کی اولاد تھے۔ 17 عیسَو کے بیٹے رعوایل سے یہ قبائلی سردار نکلے: نحت، زارح، سمّہ اور مِزّہ۔ یہ سب عیسَو کی بیوی باسمت کی اولاد تھے۔ 18 عیسَو کی بیوی اُہلی بامہ یعنی عنہ کی بیٹی سے یہ قبائلی سردار نکلے: یعوس، یعلام اور قورح۔ 19 یہ تمام سردار عیسَو کی اولاد ہیں۔ 20 ملکِ ادوم کے کچھ باشندے حوری آدمی سعیر کی اولاد تھے۔ اُن کے نام لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، 21 دیسون، ایصر اور دیسان تھے۔ سعیر کے یہ بیٹے ملکِ ادوم میں حوری قبیلوں کے سردار تھے۔ 22 لوطان حوری اور ہیمام کا باپ تھا۔ (تِمنع لوطان کی بہن تھی۔) 23 سوبل کے بیٹے علوان، مانحت، عیبال، سفو اور اونام تھے۔ 24 صِبعون کے بیٹے ایّاہ اور عنہ تھے۔ اِسی عنہ کو گرم چشمے ملے جب وہ بیابان میں اپنے باپ کے گدھے چَرا رہا تھا۔ 25 عنہ کا ایک بیٹا دیسون اور ایک بیٹی اُہلی بامہ تھی۔ 26 دیسون کے چار بیٹے حمدان، اِشبان، یِتران اور کِران تھے۔ 27 ایصر کے تین بیٹے بِلہان، زعوان اور عقان تھے۔ 28 دیسان کے دو بیٹے عُوض اور اران تھے۔ 29 29‏-30 یہی یعنی لوطان، سوبل، صِبعون، عنہ، دیسون، ایصر اور دیسان سعیر کے ملک میں حوری قبائل کے سردار تھے۔ 31 اِس سے پہلے کہ اسرائیلیوں کا کوئی بادشاہ تھا ذیل کے بادشاہ یکے بعد دیگرے ملکِ ادوم میں حکومت کرتے تھے: 32 بالع بن بعور جو دنہابا شہر کا تھا ملکِ ادوم کا پہلا بادشاہ تھا۔ 33 اُس کی موت پر یوباب بن زارح جو بُصرہ شہر کا تھا۔ 34 اُس کی موت پر حُشام جو تیمانیوں کے ملک کا تھا۔ 35 اُس کی موت پر ہدد بن بِدد جس نے ملکِ موآب میں مِدیانیوں کو شکست دی۔ وہ عویت کا تھا۔ 36 اُس کی موت پر سملہ جو مسرِقہ کا تھا۔ 37 اُس کی موت پر ساؤل جو دریائے فرات پر رحوبوت شہر کا تھا۔ 38 اُس کی موت پر بعل حنان بن عکبور۔ 39 اُس کی موت پر ہدد جو فاعُو شہر کا تھا (بیوی کا نام مہیطب ایل بنت مطرِد بنت میزاہاب تھا)۔ 40 40‏-43 عیسَو سے ادومی قبیلوں کے یہ سردار نکلے: تِمنع، علوَہ، یتیت، اُہلی بامہ، ایلہ، فینون، قنز، تیمان، مِبصار، مجدی ایل اور عِرام۔ ادوم کے سرداروں کی یہ فہرست اُن کی موروثی زمین کی آبادیوں اور قبیلوں کے مطابق ہی بیان کی گئی ہے۔ عیسَو اُن کا باپ ہے۔

In Other Versions

Genesis 36 in the ANGEFD

Genesis 36 in the ANTPNG2D

Genesis 36 in the AS21

Genesis 36 in the BAGH

Genesis 36 in the BBPNG

Genesis 36 in the BBT1E

Genesis 36 in the BDS

Genesis 36 in the BEV

Genesis 36 in the BHAD

Genesis 36 in the BIB

Genesis 36 in the BLPT

Genesis 36 in the BNT

Genesis 36 in the BNTABOOT

Genesis 36 in the BNTLV

Genesis 36 in the BOATCB

Genesis 36 in the BOATCB2

Genesis 36 in the BOBCV

Genesis 36 in the BOCNT

Genesis 36 in the BOECS

Genesis 36 in the BOGWICC

Genesis 36 in the BOHCB

Genesis 36 in the BOHCV

Genesis 36 in the BOHLNT

Genesis 36 in the BOHNTLTAL

Genesis 36 in the BOICB

Genesis 36 in the BOILNTAP

Genesis 36 in the BOITCV

Genesis 36 in the BOKCV

Genesis 36 in the BOKCV2

Genesis 36 in the BOKHWOG

Genesis 36 in the BOKSSV

Genesis 36 in the BOLCB

Genesis 36 in the BOLCB2

Genesis 36 in the BOMCV

Genesis 36 in the BONAV

Genesis 36 in the BONCB

Genesis 36 in the BONLT

Genesis 36 in the BONUT2

Genesis 36 in the BOPLNT

Genesis 36 in the BOSCB

Genesis 36 in the BOSNC

Genesis 36 in the BOTLNT

Genesis 36 in the BOVCB

Genesis 36 in the BOYCB

Genesis 36 in the BPBB

Genesis 36 in the BPH

Genesis 36 in the BSB

Genesis 36 in the CCB

Genesis 36 in the CUV

Genesis 36 in the CUVS

Genesis 36 in the DBT

Genesis 36 in the DGDNT

Genesis 36 in the DHNT

Genesis 36 in the DNT

Genesis 36 in the ELBE

Genesis 36 in the EMTV

Genesis 36 in the ESV

Genesis 36 in the FBV

Genesis 36 in the FEB

Genesis 36 in the GGMNT

Genesis 36 in the GNT

Genesis 36 in the HARY

Genesis 36 in the HNT

Genesis 36 in the IRVA

Genesis 36 in the IRVB

Genesis 36 in the IRVG

Genesis 36 in the IRVH

Genesis 36 in the IRVK

Genesis 36 in the IRVM

Genesis 36 in the IRVM2

Genesis 36 in the IRVO

Genesis 36 in the IRVP

Genesis 36 in the IRVT

Genesis 36 in the IRVT2

Genesis 36 in the IRVU

Genesis 36 in the ISVN

Genesis 36 in the JSNT

Genesis 36 in the KAPI

Genesis 36 in the KBT1ETNIK

Genesis 36 in the KBV

Genesis 36 in the KJV

Genesis 36 in the KNFD

Genesis 36 in the LBA

Genesis 36 in the LBLA

Genesis 36 in the LNT

Genesis 36 in the LSV

Genesis 36 in the MAAL

Genesis 36 in the MBV

Genesis 36 in the MBV2

Genesis 36 in the MHNT

Genesis 36 in the MKNFD

Genesis 36 in the MNG

Genesis 36 in the MNT

Genesis 36 in the MNT2

Genesis 36 in the MRS1T

Genesis 36 in the NAA

Genesis 36 in the NASB

Genesis 36 in the NBLA

Genesis 36 in the NBS

Genesis 36 in the NBVTP

Genesis 36 in the NET2

Genesis 36 in the NIV11

Genesis 36 in the NNT

Genesis 36 in the NNT2

Genesis 36 in the NNT3

Genesis 36 in the PDDPT

Genesis 36 in the PFNT

Genesis 36 in the RMNT

Genesis 36 in the SBIAS

Genesis 36 in the SBIBS

Genesis 36 in the SBIBS2

Genesis 36 in the SBICS

Genesis 36 in the SBIDS

Genesis 36 in the SBIGS

Genesis 36 in the SBIHS

Genesis 36 in the SBIIS

Genesis 36 in the SBIIS2

Genesis 36 in the SBIIS3

Genesis 36 in the SBIKS

Genesis 36 in the SBIKS2

Genesis 36 in the SBIMS

Genesis 36 in the SBIOS

Genesis 36 in the SBIPS

Genesis 36 in the SBISS

Genesis 36 in the SBITS

Genesis 36 in the SBITS2

Genesis 36 in the SBITS3

Genesis 36 in the SBITS4

Genesis 36 in the SBIUS

Genesis 36 in the SBIVS

Genesis 36 in the SBT

Genesis 36 in the SBT1E

Genesis 36 in the SCHL

Genesis 36 in the SNT

Genesis 36 in the SUSU

Genesis 36 in the SUSU2

Genesis 36 in the SYNO

Genesis 36 in the TBIAOTANT

Genesis 36 in the TBT1E

Genesis 36 in the TBT1E2

Genesis 36 in the TFTIP

Genesis 36 in the TFTU

Genesis 36 in the TGNTATF3T

Genesis 36 in the THAI

Genesis 36 in the TNFD

Genesis 36 in the TNT

Genesis 36 in the TNTIK

Genesis 36 in the TNTIL

Genesis 36 in the TNTIN

Genesis 36 in the TNTIP

Genesis 36 in the TNTIZ

Genesis 36 in the TOMA

Genesis 36 in the TTENT

Genesis 36 in the UBG

Genesis 36 in the UGV

Genesis 36 in the UGV3

Genesis 36 in the VBL

Genesis 36 in the VDCC

Genesis 36 in the YALU

Genesis 36 in the YAPE

Genesis 36 in the YBVTP

Genesis 36 in the ZBP