Genesis 45 (UGV2)

1 یہ سن کر یوسف اپنے آپ پر قابو نہ رکھ سکا۔ اُس نے اونچی آواز سے حکم دیا کہ تمام ملازم کمرے سے نکل جائیں۔ کوئی اَور شخص کمرے میں نہیں تھا جب یوسف نے اپنے بھائیوں کو بتایا کہ وہ کون ہے۔ 2 وہ اِتنے زور سے رو پڑا کہ مصریوں نے اُس کی آواز سنی اور فرعون کے گھرانے کو پتا چل گیا۔ 3 یوسف نے اپنے بھائیوں سے کہا، ”مَیں یوسف ہوں۔ کیا میرا باپ اب تک زندہ ہے؟“لیکن اُس کے بھائی یہ سن کر اِتنے گھبرا گئے کہ وہ جواب نہ دے سکے۔ 4 پھر یوسف نے کہا، ”میرے قریب آؤ۔“ وہ قریب آئے تو اُس نے کہا، ”مَیں تمہارا بھائی یوسف ہوں جسے تم نے بیچ کر مصر بھجوایا۔ 5 اب میری بات سنو۔ نہ گھبراؤ اور نہ اپنے آپ کو الزام دو کہ ہم نے یوسف کو بیچ دیا۔ اصل میں اللہ نے خود مجھے تمہارے آگے یہاں بھیج دیا تاکہ ہم سب بچے رہیں۔ 6 یہ کال کا دوسرا سال ہے۔ پانچ اَور سال کے دوران نہ ہل چلے گا، نہ فصل کٹے گی۔ 7 اللہ نے مجھے تمہارے آگے بھیجا تاکہ دنیا میں تمہارا ایک بچا کھچا حصہ محفوظ رہے اور تمہاری جان ایک بڑی مخلصی کی معرفت چھوٹ جائے۔ 8 چنانچہ تم نے مجھے یہاں نہیں بھیجا بلکہ اللہ نے۔ اُس نے مجھے فرعون کا باپ، اُس کے پورے گھرانے کا مالک اور مصر کا حاکم بنا دیا ہے۔ 9 اب جلدی سے میرے باپ کے پاس واپس جا کر اُن سے کہو، ’آپ کا بیٹا یوسف آپ کو اطلاع دیتا ہے کہ اللہ نے مجھے مصر کا مالک بنا دیا ہے۔ میرے پاس آ جائیں، دیر نہ کریں۔ 10 آپ جشن کے علاقے میں رہ سکتے ہیں۔ وہاں آپ میرے قریب ہوں گے، آپ، آپ کی آل اولاد، گائےبَیل، بھیڑبکریاں اور جو کچھ بھی آپ کا ہے۔ 11 وہاں مَیں آپ کی ضروریات پوری کروں گا، کیونکہ کال کو ابھی پانچ سال اَور لگیں گے۔ ورنہ آپ، آپ کے گھر والے اور جو بھی آپ کے ہیں بدحال ہو جائیں گے۔‘ 12 تم خود اور میرا بھائی بن یمین دیکھ سکتے ہو کہ مَیں یوسف ہی ہوں جو تمہارے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ 13 میرے باپ کو مصر میں میرے اثر و رسوخ کے بارے میں اطلاع دو۔ اُنہیں سب کچھ بتاؤ جو تم نے دیکھا ہے۔ پھر جلد ہی میرے باپ کو یہاں لے آؤ۔“ 14 یہ کہہ کر وہ اپنے بھائی بن یمین کو گلے لگا کر رو پڑا۔ بن یمین بھی اُس کے گلے لگ کر رونے لگا۔ 15 پھر یوسف نے روتے ہوئے اپنے ہر ایک بھائی کو بوسہ دیا۔ اِس کے بعد اُس کے بھائی اُس کے ساتھ باتیں کرنے لگے۔ 16 جب یہ خبر بادشاہ کے محل تک پہنچی کہ یوسف کے بھائی آئے ہیں تو فرعون اور اُس کے تمام افسران خوش ہوئے۔ 17 اُس نے یوسف سے کہا، ”اپنے بھائیوں کو بتا کہ اپنے جانوروں پر غلہ لاد کر ملکِ کنعان واپس چلے جاؤ۔ 18 وہاں اپنے باپ اور خاندانوں کو لے کر میرے پاس آ جاؤ۔ مَیں تم کو مصر کی سب سے اچھی زمین دے دوں گا، اور تم اِس ملک کی بہترین پیداوار کھا سکو گے۔ 19 اُنہیں یہ ہدایت بھی دے کہ اپنے بال بچوں کے لئے مصر سے گاڑیاں لے جاؤ اور اپنے باپ کو بھی بٹھا کر یہاں لے آؤ۔ 20 اپنے مال کی زیادہ فکر نہ کرو، کیونکہ تمہیں ملکِ مصر کا بہترین مال ملے گا۔“ 21 یوسف کے بھائیوں نے ایسا ہی کیا۔ یوسف نے اُنہیں بادشاہ کے حکم کے مطابق گاڑیاں اور سفر کے لئے خوراک دی۔ 22 اُس نے ہر ایک بھائی کو کپڑوں کا ایک جوڑا بھی دیا۔ لیکن بن یمین کو اُس نے چاندی کے 300 سِکے اور پانچ جوڑے دیئے۔ 23 اُس نے اپنے باپ کو دس گدھے بھجوا دیئے جو مصر کے بہترین مال سے لدے ہوئے تھے اور دس گدھیاں جو اناج، روٹی اور باپ کے سفر کے لئے کھانے سے لدی ہوئی تھیں۔ 24 یوں اُس نے اپنے بھائیوں کو رُخصت کر کے کہا، ”راستے میں جھگڑا نہ کرنا۔“ 25 وہ مصر سے روانہ ہو کر ملکِ کنعان میں اپنے باپ کے پاس پہنچے۔ 26 اُنہوں نے اُس سے کہا، ”یوسف زندہ ہے! وہ پورے مصر کا حاکم ہے۔“ لیکن یعقوب ہکا بکا رہ گیا، کیونکہ اُسے یقین نہ آیا۔ 27 تاہم اُنہوں نے اُسے سب کچھ بتایا جو یوسف نے اُن سے کہا تھا، اور اُس نے خود وہ گاڑیاں دیکھیں جو یوسف نے اُسے مصر لے جانے کے لئے بھجوا دی تھیں۔ پھر یعقوب کی جان میں جان آ گئی، 28 اور اُس نے کہا، ”میرا بیٹا یوسف زندہ ہے! یہی کافی ہے۔ مرنے سے پہلے مَیں جا کر اُس سے ملوں گا۔“

In Other Versions

Genesis 45 in the ANGEFD

Genesis 45 in the ANTPNG2D

Genesis 45 in the AS21

Genesis 45 in the BAGH

Genesis 45 in the BBPNG

Genesis 45 in the BBT1E

Genesis 45 in the BDS

Genesis 45 in the BEV

Genesis 45 in the BHAD

Genesis 45 in the BIB

Genesis 45 in the BLPT

Genesis 45 in the BNT

Genesis 45 in the BNTABOOT

Genesis 45 in the BNTLV

Genesis 45 in the BOATCB

Genesis 45 in the BOATCB2

Genesis 45 in the BOBCV

Genesis 45 in the BOCNT

Genesis 45 in the BOECS

Genesis 45 in the BOGWICC

Genesis 45 in the BOHCB

Genesis 45 in the BOHCV

Genesis 45 in the BOHLNT

Genesis 45 in the BOHNTLTAL

Genesis 45 in the BOICB

Genesis 45 in the BOILNTAP

Genesis 45 in the BOITCV

Genesis 45 in the BOKCV

Genesis 45 in the BOKCV2

Genesis 45 in the BOKHWOG

Genesis 45 in the BOKSSV

Genesis 45 in the BOLCB

Genesis 45 in the BOLCB2

Genesis 45 in the BOMCV

Genesis 45 in the BONAV

Genesis 45 in the BONCB

Genesis 45 in the BONLT

Genesis 45 in the BONUT2

Genesis 45 in the BOPLNT

Genesis 45 in the BOSCB

Genesis 45 in the BOSNC

Genesis 45 in the BOTLNT

Genesis 45 in the BOVCB

Genesis 45 in the BOYCB

Genesis 45 in the BPBB

Genesis 45 in the BPH

Genesis 45 in the BSB

Genesis 45 in the CCB

Genesis 45 in the CUV

Genesis 45 in the CUVS

Genesis 45 in the DBT

Genesis 45 in the DGDNT

Genesis 45 in the DHNT

Genesis 45 in the DNT

Genesis 45 in the ELBE

Genesis 45 in the EMTV

Genesis 45 in the ESV

Genesis 45 in the FBV

Genesis 45 in the FEB

Genesis 45 in the GGMNT

Genesis 45 in the GNT

Genesis 45 in the HARY

Genesis 45 in the HNT

Genesis 45 in the IRVA

Genesis 45 in the IRVB

Genesis 45 in the IRVG

Genesis 45 in the IRVH

Genesis 45 in the IRVK

Genesis 45 in the IRVM

Genesis 45 in the IRVM2

Genesis 45 in the IRVO

Genesis 45 in the IRVP

Genesis 45 in the IRVT

Genesis 45 in the IRVT2

Genesis 45 in the IRVU

Genesis 45 in the ISVN

Genesis 45 in the JSNT

Genesis 45 in the KAPI

Genesis 45 in the KBT1ETNIK

Genesis 45 in the KBV

Genesis 45 in the KJV

Genesis 45 in the KNFD

Genesis 45 in the LBA

Genesis 45 in the LBLA

Genesis 45 in the LNT

Genesis 45 in the LSV

Genesis 45 in the MAAL

Genesis 45 in the MBV

Genesis 45 in the MBV2

Genesis 45 in the MHNT

Genesis 45 in the MKNFD

Genesis 45 in the MNG

Genesis 45 in the MNT

Genesis 45 in the MNT2

Genesis 45 in the MRS1T

Genesis 45 in the NAA

Genesis 45 in the NASB

Genesis 45 in the NBLA

Genesis 45 in the NBS

Genesis 45 in the NBVTP

Genesis 45 in the NET2

Genesis 45 in the NIV11

Genesis 45 in the NNT

Genesis 45 in the NNT2

Genesis 45 in the NNT3

Genesis 45 in the PDDPT

Genesis 45 in the PFNT

Genesis 45 in the RMNT

Genesis 45 in the SBIAS

Genesis 45 in the SBIBS

Genesis 45 in the SBIBS2

Genesis 45 in the SBICS

Genesis 45 in the SBIDS

Genesis 45 in the SBIGS

Genesis 45 in the SBIHS

Genesis 45 in the SBIIS

Genesis 45 in the SBIIS2

Genesis 45 in the SBIIS3

Genesis 45 in the SBIKS

Genesis 45 in the SBIKS2

Genesis 45 in the SBIMS

Genesis 45 in the SBIOS

Genesis 45 in the SBIPS

Genesis 45 in the SBISS

Genesis 45 in the SBITS

Genesis 45 in the SBITS2

Genesis 45 in the SBITS3

Genesis 45 in the SBITS4

Genesis 45 in the SBIUS

Genesis 45 in the SBIVS

Genesis 45 in the SBT

Genesis 45 in the SBT1E

Genesis 45 in the SCHL

Genesis 45 in the SNT

Genesis 45 in the SUSU

Genesis 45 in the SUSU2

Genesis 45 in the SYNO

Genesis 45 in the TBIAOTANT

Genesis 45 in the TBT1E

Genesis 45 in the TBT1E2

Genesis 45 in the TFTIP

Genesis 45 in the TFTU

Genesis 45 in the TGNTATF3T

Genesis 45 in the THAI

Genesis 45 in the TNFD

Genesis 45 in the TNT

Genesis 45 in the TNTIK

Genesis 45 in the TNTIL

Genesis 45 in the TNTIN

Genesis 45 in the TNTIP

Genesis 45 in the TNTIZ

Genesis 45 in the TOMA

Genesis 45 in the TTENT

Genesis 45 in the UBG

Genesis 45 in the UGV

Genesis 45 in the UGV3

Genesis 45 in the VBL

Genesis 45 in the VDCC

Genesis 45 in the YALU

Genesis 45 in the YAPE

Genesis 45 in the YBVTP

Genesis 45 in the ZBP