John 15 (UGV2)
1 مَیں انگور کی حقیقی بیل ہوں اور میرا باپ مالی ہے۔ 2 وہ میری ہر شاخ کو جو پھل نہیں لاتی کاٹ کر پھینک دیتا ہے۔ لیکن جو شاخ پھل لاتی ہے اُس کی وہ کانٹ چھانٹ کرتا ہے تاکہ زیادہ پھل لائے۔ 3 اُس کلام کے ذریعے جو مَیں نے تم کو سنایا ہے تم تو پاک صاف ہو چکے ہو۔ 4 مجھ میں قائم رہو تو مَیں بھی تم میں قائم رہوں گا۔ جو شاخ بیل سے کٹ گئی ہے وہ پھل نہیں لا سکتی۔ بالکل اِسی طرح تم بھی اگر تم مجھ میں قائم نہیں رہتے پھل نہیں لا سکتے۔ 5 مَیں ہی انگور کی بیل ہوں، اور تم اُس کی شاخیں ہو۔ جو مجھ میں قائم رہتا ہے اور مَیں اُس میں وہ بہت سا پھل لاتا ہے، کیونکہ مجھ سے الگ ہو کر تم کچھ نہیں کر سکتے۔ 6 جو مجھ میں قائم نہیں رہتا اور نہ مَیں اُس میں اُسے بےفائدہ شاخ کی طرح باہر پھینک دیا جاتا ہے۔ ایسی شاخیں سوکھ جاتی ہیں اور لوگ اُن کا ڈھیر لگا کر اُنہیں آگ میں جھونک دیتے ہیں جہاں وہ جل جاتی ہیں۔ 7 اگر تم مجھ میں قائم رہو اور مَیں تم میں تو جو جی چاہے مانگو، وہ تم کو دیا جائے گا۔ 8 جب تم بہت سا پھل لاتے اور یوں میرے شاگرد ثابت ہوتے ہو تو اِس سے میرے باپ کو جلال ملتا ہے۔ 9 جس طرح باپ نے مجھ سے محبت رکھی ہے اُسی طرح مَیں نے تم سے بھی محبت رکھی ہے۔ اب میری محبت میں قائم رہو۔ 10 جب تم میرے احکام کے مطابق زندگی گزارتے ہو تو تم میری محبت میں قائم رہتے ہو۔ مَیں بھی اِسی طرح اپنے باپ کے احکام کے مطابق چلتا ہوں اور یوں اُس کی محبت میں قائم رہتا ہوں۔ 11 مَیں نے تم کو یہ اِس لئے بتایا ہے تاکہ میری خوشی تم میں ہو بلکہ تمہارا دل خوشی سے بھر کر چھلک اُٹھے۔ 12 میرا حکم یہ ہے کہ ایک دوسرے کو ویسے پیار کرو جیسے مَیں نے تم کو پیار کیا ہے۔ 13 اِس سے بڑی محبت ہے نہیں کہ کوئی اپنے دوستوں کے لئے اپنی جان دے دے۔ 14 تم میرے دوست ہو اگر تم وہ کچھ کرو جو مَیں تم کو بتاتا ہوں۔ 15 اب سے مَیں نہیں کہتا کہ تم غلام ہو، کیونکہ غلام نہیں جانتا کہ اُس کا مالک کیا کرتا ہے۔ اِس کے بجائے مَیں نے کہا ہے کہ تم دوست ہو، کیونکہ مَیں نے تم کو سب کچھ بتایا ہے جو مَیں نے اپنے باپ سے سنا ہے۔ 16 تم نے مجھے نہیں چنا بلکہ مَیں نے تم کو چن لیا ہے۔ مَیں نے تم کو مقرر کیا کہ جا کر پھل لاؤ، ایسا پھل جو قائم رہے۔ پھر باپ تم کو وہ کچھ دے گا جو تم میرے نام میں مانگو گے۔ 17 میرا حکم یہی ہے کہ ایک دوسرے سے محبت رکھو۔ 18 اگر دنیا تم سے دشمنی رکھے تو یہ بات ذہن میں رکھو کہ اُس نے تم سے پہلے مجھ سے دشمنی رکھی ہے۔ 19 اگر تم دنیا کے ہوتے تو دنیا تم کو اپنا سمجھ کر پیار کرتی۔ لیکن تم دنیا کے نہیں ہو۔ مَیں نے تم کو دنیا سے الگ کر کے چن لیا ہے۔ اِس لئے دنیا تم سے دشمنی رکھتی ہے۔ 20 وہ بات یاد کرو جو مَیں نے تم کو بتائی کہ غلام اپنے مالک سے بڑا نہیں ہوتا۔ اگر اُنہوں نے مجھے ستایا ہے تو تمہیں بھی ستائیں گے۔ اور اگر اُنہوں نے میرے کلام کے مطابق زندگی گزاری تو وہ تمہاری باتوں پر بھی عمل کریں گے۔ 21 لیکن تمہارے ساتھ جو کچھ بھی کریں گے، میرے نام کی وجہ سے کریں گے، کیونکہ وہ اُسے نہیں جانتے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ 22 اگر مَیں آیا نہ ہوتا اور اُن سے بات نہ کی ہوتی تو وہ قصوروار نہ ٹھہرتے۔ لیکن اب اُن کے گناہ کا کوئی بھی عذر باقی نہیں رہا۔ 23 جو مجھ سے دشمنی رکھتا ہے وہ میرے باپ سے بھی دشمنی رکھتا ہے۔ 24 اگر مَیں نے اُن کے درمیان ایسا کام نہ کیا ہوتا جو کسی اَور نے نہیں کیا تو وہ قصوروار نہ ٹھہرتے۔ لیکن اب اُنہوں نے سب کچھ دیکھا ہے اور پھر بھی مجھ سے اور میرے باپ سے دشمنی رکھی ہے۔ 25 اور ایسا ہونا بھی تھا تاکہ کلامِ مُقدّس کی یہ پیش گوئی پوری ہو جائے کہ ’اُنہوں نے بلاوجہ مجھ سے کینہ رکھا ہے۔‘ 26 جب وہ مددگار آئے گا جسے مَیں باپ کی طرف سے تمہارے پاس بھیجوں گا تو وہ میرے بارے میں گواہی دے گا۔ وہ سچائی کا روح ہے جو باپ میں سے نکلتا ہے۔ 27 تم کو بھی میرے بارے میں گواہی دینا ہے، کیونکہ تم ابتدا سے میرے ساتھ رہے ہو۔
In Other Versions
John 15 in the ANGEFD
John 15 in the ANTPNG2D
John 15 in the AS21
John 15 in the BAGH
John 15 in the BBPNG
John 15 in the BBT1E
John 15 in the BDS
John 15 in the BEV
John 15 in the BHAD
John 15 in the BIB
John 15 in the BLPT
John 15 in the BNT
John 15 in the BNTABOOT
John 15 in the BNTLV
John 15 in the BOATCB
John 15 in the BOATCB2
John 15 in the BOBCV
John 15 in the BOCNT
John 15 in the BOECS
John 15 in the BOGWICC
John 15 in the BOHCB
John 15 in the BOHCV
John 15 in the BOHLNT
John 15 in the BOHNTLTAL
John 15 in the BOICB
John 15 in the BOILNTAP
John 15 in the BOITCV
John 15 in the BOKCV
John 15 in the BOKCV2
John 15 in the BOKHWOG
John 15 in the BOKSSV
John 15 in the BOLCB
John 15 in the BOLCB2
John 15 in the BOMCV
John 15 in the BONAV
John 15 in the BONCB
John 15 in the BONLT
John 15 in the BONUT2
John 15 in the BOPLNT
John 15 in the BOSCB
John 15 in the BOSNC
John 15 in the BOTLNT
John 15 in the BOVCB
John 15 in the BOYCB
John 15 in the BPBB
John 15 in the BPH
John 15 in the BSB
John 15 in the CCB
John 15 in the CUV
John 15 in the CUVS
John 15 in the DBT
John 15 in the DGDNT
John 15 in the DHNT
John 15 in the DNT
John 15 in the ELBE
John 15 in the EMTV
John 15 in the ESV
John 15 in the FBV
John 15 in the FEB
John 15 in the GGMNT
John 15 in the GNT
John 15 in the HARY
John 15 in the HNT
John 15 in the IRVA
John 15 in the IRVB
John 15 in the IRVG
John 15 in the IRVH
John 15 in the IRVK
John 15 in the IRVM
John 15 in the IRVM2
John 15 in the IRVO
John 15 in the IRVP
John 15 in the IRVT
John 15 in the IRVT2
John 15 in the IRVU
John 15 in the ISVN
John 15 in the JSNT
John 15 in the KAPI
John 15 in the KBT1ETNIK
John 15 in the KBV
John 15 in the KJV
John 15 in the KNFD
John 15 in the LBA
John 15 in the LBLA
John 15 in the LNT
John 15 in the LSV
John 15 in the MAAL
John 15 in the MBV
John 15 in the MBV2
John 15 in the MHNT
John 15 in the MKNFD
John 15 in the MNG
John 15 in the MNT
John 15 in the MNT2
John 15 in the MRS1T
John 15 in the NAA
John 15 in the NASB
John 15 in the NBLA
John 15 in the NBS
John 15 in the NBVTP
John 15 in the NET2
John 15 in the NIV11
John 15 in the NNT
John 15 in the NNT2
John 15 in the NNT3
John 15 in the PDDPT
John 15 in the PFNT
John 15 in the RMNT
John 15 in the SBIAS
John 15 in the SBIBS
John 15 in the SBIBS2
John 15 in the SBICS
John 15 in the SBIDS
John 15 in the SBIGS
John 15 in the SBIHS
John 15 in the SBIIS
John 15 in the SBIIS2
John 15 in the SBIIS3
John 15 in the SBIKS
John 15 in the SBIKS2
John 15 in the SBIMS
John 15 in the SBIOS
John 15 in the SBIPS
John 15 in the SBISS
John 15 in the SBITS
John 15 in the SBITS2
John 15 in the SBITS3
John 15 in the SBITS4
John 15 in the SBIUS
John 15 in the SBIVS
John 15 in the SBT
John 15 in the SBT1E
John 15 in the SCHL
John 15 in the SNT
John 15 in the SUSU
John 15 in the SUSU2
John 15 in the SYNO
John 15 in the TBIAOTANT
John 15 in the TBT1E
John 15 in the TBT1E2
John 15 in the TFTIP
John 15 in the TFTU
John 15 in the TGNTATF3T
John 15 in the THAI
John 15 in the TNFD
John 15 in the TNT
John 15 in the TNTIK
John 15 in the TNTIL
John 15 in the TNTIN
John 15 in the TNTIP
John 15 in the TNTIZ
John 15 in the TOMA
John 15 in the TTENT
John 15 in the UBG
John 15 in the UGV
John 15 in the UGV3
John 15 in the VBL
John 15 in the VDCC
John 15 in the YALU
John 15 in the YAPE
John 15 in the YBVTP
John 15 in the ZBP