Joshua 1 (UGV2)

1 رب کے خادم موسیٰ کی موت کے بعد رب موسیٰ کے مددگار یشوع بن نون سے ہم کلام ہوا۔ اُس نے کہا، 2 ”میرا خادم موسیٰ فوت ہو گیا ہے۔ اب اُٹھ، اِس پوری قوم کے ساتھ دریائے یردن کو پار کر کے اُس ملک میں داخل ہو جا جو مَیں اسرائیلیوں کو دینے کو ہوں۔ 3 جس زمین پر بھی تُو اپنا پاؤں رکھے گا اُسے مَیں موسیٰ کے ساتھ کئے گئے وعدے کے مطابق تجھے دوں گا۔ 4 تمہارے ملک کی سرحدیں یہ ہوں گی: جنوب میں نجب کا ریگستان، شمال میں لبنان، مشرق میں دریائے فرات اور مغرب میں بحیرۂ روم۔ حِتّی قوم کا پورا علاقہ اِس میں شامل ہو گا۔ 5 تیرے جیتے جی کوئی تیرا سامنا نہیں کر سکے گا۔ جس طرح مَیں موسیٰ کے ساتھ تھا، اُسی طرح تیرے ساتھ بھی ہوں گا۔ مَیں تجھے کبھی نہیں چھوڑوں گا، نہ تجھے ترک کروں گا۔ 6 مضبوط اور دلیر ہو، کیونکہ تُو ہی اِس قوم کو میراث میں وہ ملک دے گا جس کا مَیں نے اُن کے باپ دادا سے قَسم کھا کر وعدہ کیا تھا۔ 7 لیکن خبردار، مضبوط اور بہت دلیر ہو۔ احتیاط سے اُس پوری شریعت پر عمل کر جو میرے خادم موسیٰ نے تجھے دی ہے۔ اُس سے نہ دائیں اور نہ بائیں طرف ہٹنا۔ پھرجہاں کہیں بھی تُو جائے کامیاب ہو گا۔ 8 جو باتیں اِس شریعت کی کتاب میں لکھی ہیں وہ تیرے منہ سے نہ ہٹیں۔ دن رات اُن پر غور کرتا رہ تاکہ تُو احتیاط سے اِس کی ہر بات پر عمل کر سکے۔ پھر تُو ہر کام میں کامیاب اور خوش حال ہو گا۔ 9 مَیں پھر کہتا ہوں کہ مضبوط اور دلیر ہو۔ نہ گھبرا اور نہ حوصلہ ہار، کیونکہ جہاں بھی تُو جائے گا وہاں رب تیرا خدا تیرے ساتھ رہے گا۔“ 10 پھر یشوع قوم کے نگہبانوں سے مخاطب ہوا، 11 ”خیمہ گاہ میں ہر جگہ جا کر لوگوں کو اطلاع دیں کہ سفر کے لئے کھانے کا بندوبست کر لیں۔ کیونکہ تین دن کے بعد آپ دریائے یردن کو پار کر کے اُس ملک پر قبضہ کریں گے جو رب آپ کا خدا آپ کو ورثے میں دے رہا ہے۔“ 12 پھر یشوع روبن، جد اور منسّی کے آدھے قبیلے سے مخاطب ہوا، 13 ”یہ بات یاد رکھیں جو رب کے خادم موسیٰ نے آپ سے کہی تھی، ’رب تمہارا خدا تم کو دریائے یردن کے مشرقی کنارے پر کا یہ علاقہ دیتا ہے تاکہ تم یہاں امن و امان کے ساتھ رہ سکو۔‘ 14 اب جب ہم دریائے یردن کو پار کر رہے ہیں تو آپ کے بال بچے اور مویشی یہیں رہ سکتے ہیں۔ لیکن لازم ہے کہ آپ کے تمام جنگ کرنے کے قابل مرد مسلح ہو کر اپنے بھائیوں کے آگے آگے دریا کو پار کریں۔ آپ کو اُس وقت تک اپنے بھائیوں کی مدد کرنا ہے 15 جب تک رب اُنہیں وہ آرام نہ دے جو آپ کو حاصل ہے اور وہ اُس ملک پر قبضہ نہ کر لیں جو رب آپ کا خدا اُنہیں دے رہا ہے۔ اِس کے بعد ہی آپ کو اپنے اُس علاقے میں واپس جا کر آباد ہونے کی اجازت ہو گی جو رب کے خادم موسیٰ نے آپ کو دریائے یردن کے مشرقی کنارے پر دیا تھا۔“ 16 اُنہوں نے جواب میں یشوع سے کہا، ”جو بھی حکم آپ نے ہمیں دیا ہے وہ ہم مانیں گے اور جہاں بھی ہمیں بھیجیں گے وہاں جائیں گے۔ 17 جس طرح ہم موسیٰ کی ہر بات مانتے تھے اُسی طرح آپ کی بھی ہر بات مانیں گے۔ لیکن رب آپ کا خدا اُسی طرح آپ کے ساتھ ہو جس طرح وہ موسیٰ کے ساتھ تھا۔ 18 جو بھی آپ کے حکم کی خلاف ورزی کر کے آپ کی وہ تمام باتیں نہ مانے جو آپ فرمائیں گے اُسے سزائے موت دی جائے۔ لیکن مضبوط اور دلیر ہوں!“

In Other Versions

Joshua 1 in the ANGEFD

Joshua 1 in the ANTPNG2D

Joshua 1 in the AS21

Joshua 1 in the BAGH

Joshua 1 in the BBPNG

Joshua 1 in the BBT1E

Joshua 1 in the BDS

Joshua 1 in the BEV

Joshua 1 in the BHAD

Joshua 1 in the BIB

Joshua 1 in the BLPT

Joshua 1 in the BNT

Joshua 1 in the BNTABOOT

Joshua 1 in the BNTLV

Joshua 1 in the BOATCB

Joshua 1 in the BOATCB2

Joshua 1 in the BOBCV

Joshua 1 in the BOCNT

Joshua 1 in the BOECS

Joshua 1 in the BOGWICC

Joshua 1 in the BOHCB

Joshua 1 in the BOHCV

Joshua 1 in the BOHLNT

Joshua 1 in the BOHNTLTAL

Joshua 1 in the BOICB

Joshua 1 in the BOILNTAP

Joshua 1 in the BOITCV

Joshua 1 in the BOKCV

Joshua 1 in the BOKCV2

Joshua 1 in the BOKHWOG

Joshua 1 in the BOKSSV

Joshua 1 in the BOLCB

Joshua 1 in the BOLCB2

Joshua 1 in the BOMCV

Joshua 1 in the BONAV

Joshua 1 in the BONCB

Joshua 1 in the BONLT

Joshua 1 in the BONUT2

Joshua 1 in the BOPLNT

Joshua 1 in the BOSCB

Joshua 1 in the BOSNC

Joshua 1 in the BOTLNT

Joshua 1 in the BOVCB

Joshua 1 in the BOYCB

Joshua 1 in the BPBB

Joshua 1 in the BPH

Joshua 1 in the BSB

Joshua 1 in the CCB

Joshua 1 in the CUV

Joshua 1 in the CUVS

Joshua 1 in the DBT

Joshua 1 in the DGDNT

Joshua 1 in the DHNT

Joshua 1 in the DNT

Joshua 1 in the ELBE

Joshua 1 in the EMTV

Joshua 1 in the ESV

Joshua 1 in the FBV

Joshua 1 in the FEB

Joshua 1 in the GGMNT

Joshua 1 in the GNT

Joshua 1 in the HARY

Joshua 1 in the HNT

Joshua 1 in the IRVA

Joshua 1 in the IRVB

Joshua 1 in the IRVG

Joshua 1 in the IRVH

Joshua 1 in the IRVK

Joshua 1 in the IRVM

Joshua 1 in the IRVM2

Joshua 1 in the IRVO

Joshua 1 in the IRVP

Joshua 1 in the IRVT

Joshua 1 in the IRVT2

Joshua 1 in the IRVU

Joshua 1 in the ISVN

Joshua 1 in the JSNT

Joshua 1 in the KAPI

Joshua 1 in the KBT1ETNIK

Joshua 1 in the KBV

Joshua 1 in the KJV

Joshua 1 in the KNFD

Joshua 1 in the LBA

Joshua 1 in the LBLA

Joshua 1 in the LNT

Joshua 1 in the LSV

Joshua 1 in the MAAL

Joshua 1 in the MBV

Joshua 1 in the MBV2

Joshua 1 in the MHNT

Joshua 1 in the MKNFD

Joshua 1 in the MNG

Joshua 1 in the MNT

Joshua 1 in the MNT2

Joshua 1 in the MRS1T

Joshua 1 in the NAA

Joshua 1 in the NASB

Joshua 1 in the NBLA

Joshua 1 in the NBS

Joshua 1 in the NBVTP

Joshua 1 in the NET2

Joshua 1 in the NIV11

Joshua 1 in the NNT

Joshua 1 in the NNT2

Joshua 1 in the NNT3

Joshua 1 in the PDDPT

Joshua 1 in the PFNT

Joshua 1 in the RMNT

Joshua 1 in the SBIAS

Joshua 1 in the SBIBS

Joshua 1 in the SBIBS2

Joshua 1 in the SBICS

Joshua 1 in the SBIDS

Joshua 1 in the SBIGS

Joshua 1 in the SBIHS

Joshua 1 in the SBIIS

Joshua 1 in the SBIIS2

Joshua 1 in the SBIIS3

Joshua 1 in the SBIKS

Joshua 1 in the SBIKS2

Joshua 1 in the SBIMS

Joshua 1 in the SBIOS

Joshua 1 in the SBIPS

Joshua 1 in the SBISS

Joshua 1 in the SBITS

Joshua 1 in the SBITS2

Joshua 1 in the SBITS3

Joshua 1 in the SBITS4

Joshua 1 in the SBIUS

Joshua 1 in the SBIVS

Joshua 1 in the SBT

Joshua 1 in the SBT1E

Joshua 1 in the SCHL

Joshua 1 in the SNT

Joshua 1 in the SUSU

Joshua 1 in the SUSU2

Joshua 1 in the SYNO

Joshua 1 in the TBIAOTANT

Joshua 1 in the TBT1E

Joshua 1 in the TBT1E2

Joshua 1 in the TFTIP

Joshua 1 in the TFTU

Joshua 1 in the TGNTATF3T

Joshua 1 in the THAI

Joshua 1 in the TNFD

Joshua 1 in the TNT

Joshua 1 in the TNTIK

Joshua 1 in the TNTIL

Joshua 1 in the TNTIN

Joshua 1 in the TNTIP

Joshua 1 in the TNTIZ

Joshua 1 in the TOMA

Joshua 1 in the TTENT

Joshua 1 in the UBG

Joshua 1 in the UGV

Joshua 1 in the UGV3

Joshua 1 in the VBL

Joshua 1 in the VDCC

Joshua 1 in the YALU

Joshua 1 in the YAPE

Joshua 1 in the YBVTP

Joshua 1 in the ZBP