Joshua 19 (UGV2)

1 جب قرعہ ڈالا گیا تو شمعون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو دوسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی زمین یہوداہ کے قبیلے کے علاقے کے درمیان تھی۔ 2 اُسے یہ شہر مل گئے: بیرسبع (سبع)، مولادہ، 3 حصار سوعال، بالاہ، عضم، 4 اِلتولد، بتول، حُرمہ، 5 صِقلاج، بیت مرکبوت، حصار سوسہ، 6 بیت لباؤت اور ساروحن۔ اِن شہروں کی تعداد 13 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ 7 اِن کے علاوہ یہ چار شہر بھی شمعون کے تھے: عین، رِمّون، عتر اور عسن۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ 8 اِن شہروں کے گرد و نواح کی تمام آبادیاں بعلات بیر یعنی نجب کے رامہ تک اُن کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ یہ تھی شمعون اور اُس کے کنبوں کی ملکیت۔ 9 یہ جگہیں اِس لئے یہوداہ کے قبیلے کے علاقے سے لی گئیں کہ یہوداہ کا علاقہ اُس کے لئے بہت زیادہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ شمعون کا علاقہ یہوداہ کے بیچ میں ہے۔ 10 10‏-12 جب قرعہ ڈالا گیا تو زبولون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو تیسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی جنوبی سرحد یُقنعام کی ندی سے شروع ہوئی اور پھر مشرق کی طرف دباست، مرعلہ اور سارید سے ہو کر کسلوت تبور کے علاقے تک پہنچی۔ اِس کے بعد وہ مُڑ کر مشرقی سرحد کے طور پر دابرت کے پاس آئی اور چڑھتی چڑھتی یفیع پہنچی۔ 13 وہاں سے وہ مزید مشرق کی طرف بڑھتی ہوئی جات حِفر، عیت قاضین اور رِمّون سے ہو کر نیعہ کے پاس آئی۔ 14 زبولون کی شمالی اور مغربی سرحد حناتون میں سے گزرتی گزرتی وادیٔ اِفتاح ایل پر ختم ہوئی۔ 15 بارہ شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت زبولون کی ملکیت میں آئے جن میں قطات، نہلال، سِمرون، اِدالہ اور بیت لحم شامل تھے۔ 16 زبولون کے قبیلے کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔ 17 جب قرعہ ڈالا گیا تو اِشکار کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چوتھا حصہ مل گیا۔ 18 اُس کا علاقہ یزرعیل سے لے کر شمال کی طرف پھیل گیا۔ یہ شہر اُس میں شامل تھے: کسولوت، شونیم، 19 حفاریم، شیون، اناخرت، 20 ربیت، قِسیون، اِبض، 21 ریمت، عین جنیم، عین حدّہ اور بیت فصیص۔ 22 شمال میں یہ سرحد تبور پہاڑ سے شروع ہوئی اور شخصومہ اور بیت شمس سے ہو کر دریائے یردن تک اُتر آئی۔ 16 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت اِشکار کی ملکیت میں آئے۔ 23 اُسے یہ پورا علاقہ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔ 24 جب قرعہ ڈالا گیا تو آشر کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو پانچواں حصہ مل گیا۔ 25 اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: خِلقت، حلی، بطن، اَکشاف، 26 المَلِک، عمعاد اور مِسال۔ اُس کی سرحد سمندر کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی کرمل کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں سے گزری اور اُترتی اُترتی سیحور لِبنات تک پہنچی۔ 27 وہاں وہ مشرق میں بیت دجون کی طرف مُڑ کر زبولون کے علاقے تک پہنچی اور اُس کی مغربی سرحد کے ساتھ چلتی چلتی شمال میں وادیٔ اِفتاح ایل تک پہنچی۔ آگے بڑھتی ہوئی وہ بیت عِمق اور نعی ایل سے ہو کر شمال کی طرف مُڑی جہاں کابول تھا۔ 28 پھر وہ عِبرون، رحوب، حمون اور قاناہ سے ہو کر بڑے شہر صیدا تک پہنچی۔ 29 اِس کے بعد آشر کی سرحد رامہ کی طرف مُڑ کر فصیل دار شہر صور کے پاس آئی۔ وہاں وہ حوسہ کی طرف مُڑی اور چلتی چلتی اکزیب کے قریب سمندر پر ختم ہوئی۔ 30 22 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت آشر کی ملکیت میں آئے۔ اِن میں عُمہ، افیق اور رحوب شامل تھے۔ 31 آشر کو اُس کے کنبوں کے مطابق یہی کچھ ملا۔ 32 جب قرعہ ڈالا گیا تو نفتالی کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چھٹا حصہ مل گیا۔ 33 33‏-34 جنوب میں اُس کی سرحد دریائے یردن پر لقوم سے شروع ہوئی اور مغرب کی طرف چلتی چلتی یبنئیل، ادامی نقب، ایلون ضعننیم اور حلف سے ہو کر ازنوت تبور تک پہنچی۔ وہاں سے وہ مغربی سرحد کی حیثیت سے حقوق کے پاس آئی۔ نفتالی کی جنوبی سرحد زبولون کی شمالی سرحد اور مغرب میں آشر کی مشرقی سرحد تھی۔ دریائے یردن اور یہوداہ اُس کی مشرقی سرحد تھی۔ 35 ذیل کے فصیل دار شہر نفتالی کی ملکیت میں آئے: صدّیم، صیر، حمّت، رقّت، کِنّرت، 36 ادامہ، رامہ، حصور، 37 قادس، اِدرعی، عین حصور، 38 اِرون، مِجدل ایل، حُریم، بیت عنات اور بیت شمس۔ ایسے 19 شہر تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ 39 نفتالی کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق ملا۔ 40 جب قرعہ ڈالا گیا تو دان کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو ساتواں حصہ ملا۔ 41 اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: صُرعہ، اِستال، عیرشمس، 42 شعلبّین، ایالون، اِتلاہ، 43 ایلون، تِمنت، عقرون، 44 اِلتقِہ، جِبّتون، بعلات، 45 یہود، بنی برق، جات رِمّون، 46 مے یرقون اور رقون اُس علاقے سمیت جو یافا کے مقابل ہے۔ 47 افسوس، دان کا قبیلہ اپنے اِس علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہوا، اِس لئے اُس کے مردوں نے لشم شہر پر حملہ کر کے اُس پر فتح پائی اور اُس کے باشندوں کو تلوار سے مار ڈالا۔ پھر وہ خود وہاں آباد ہوئے۔ اُس وقت لشم شہر کا نام دان میں تبدیل ہوا۔ (دان اُن کے قبیلے کا باپ تھا۔) 48 لیکن یشوع کے زمانے میں دان کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق مذکورہ تمام شہر اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں مل گئیں۔ 49 پورے ملک کو تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلیوں نے یشوع بن نون کو بھی اپنے درمیان کچھ موروثی زمین دے دی۔ 50 رب کے حکم پر اُنہوں نے اُسے افرائیم کا شہر تِمنت سِرح دے دیا۔ یشوع نے خود اِس کی درخواست کی تھی۔ وہاں جا کر اُس نے شہر کو از سرِ نو تعمیر کیا اور اُس میں آباد ہوا۔ 51 غرض یہ وہ تمام زمینیں ہیں جو اِلی عزر امام، یشوع بن نون اور قبیلوں کے آبائی گھرانوں کے سربراہوں نے سَیلا میں ملاقات کے خیمے کے دروازے پر قرعہ ڈال کر تقسیم کی تھیں۔ یوں تقسیم کرنے کا یہ کام مکمل ہوا۔

In Other Versions

Joshua 19 in the ANGEFD

Joshua 19 in the ANTPNG2D

Joshua 19 in the AS21

Joshua 19 in the BAGH

Joshua 19 in the BBPNG

Joshua 19 in the BBT1E

Joshua 19 in the BDS

Joshua 19 in the BEV

Joshua 19 in the BHAD

Joshua 19 in the BIB

Joshua 19 in the BLPT

Joshua 19 in the BNT

Joshua 19 in the BNTABOOT

Joshua 19 in the BNTLV

Joshua 19 in the BOATCB

Joshua 19 in the BOATCB2

Joshua 19 in the BOBCV

Joshua 19 in the BOCNT

Joshua 19 in the BOECS

Joshua 19 in the BOGWICC

Joshua 19 in the BOHCB

Joshua 19 in the BOHCV

Joshua 19 in the BOHLNT

Joshua 19 in the BOHNTLTAL

Joshua 19 in the BOICB

Joshua 19 in the BOILNTAP

Joshua 19 in the BOITCV

Joshua 19 in the BOKCV

Joshua 19 in the BOKCV2

Joshua 19 in the BOKHWOG

Joshua 19 in the BOKSSV

Joshua 19 in the BOLCB

Joshua 19 in the BOLCB2

Joshua 19 in the BOMCV

Joshua 19 in the BONAV

Joshua 19 in the BONCB

Joshua 19 in the BONLT

Joshua 19 in the BONUT2

Joshua 19 in the BOPLNT

Joshua 19 in the BOSCB

Joshua 19 in the BOSNC

Joshua 19 in the BOTLNT

Joshua 19 in the BOVCB

Joshua 19 in the BOYCB

Joshua 19 in the BPBB

Joshua 19 in the BPH

Joshua 19 in the BSB

Joshua 19 in the CCB

Joshua 19 in the CUV

Joshua 19 in the CUVS

Joshua 19 in the DBT

Joshua 19 in the DGDNT

Joshua 19 in the DHNT

Joshua 19 in the DNT

Joshua 19 in the ELBE

Joshua 19 in the EMTV

Joshua 19 in the ESV

Joshua 19 in the FBV

Joshua 19 in the FEB

Joshua 19 in the GGMNT

Joshua 19 in the GNT

Joshua 19 in the HARY

Joshua 19 in the HNT

Joshua 19 in the IRVA

Joshua 19 in the IRVB

Joshua 19 in the IRVG

Joshua 19 in the IRVH

Joshua 19 in the IRVK

Joshua 19 in the IRVM

Joshua 19 in the IRVM2

Joshua 19 in the IRVO

Joshua 19 in the IRVP

Joshua 19 in the IRVT

Joshua 19 in the IRVT2

Joshua 19 in the IRVU

Joshua 19 in the ISVN

Joshua 19 in the JSNT

Joshua 19 in the KAPI

Joshua 19 in the KBT1ETNIK

Joshua 19 in the KBV

Joshua 19 in the KJV

Joshua 19 in the KNFD

Joshua 19 in the LBA

Joshua 19 in the LBLA

Joshua 19 in the LNT

Joshua 19 in the LSV

Joshua 19 in the MAAL

Joshua 19 in the MBV

Joshua 19 in the MBV2

Joshua 19 in the MHNT

Joshua 19 in the MKNFD

Joshua 19 in the MNG

Joshua 19 in the MNT

Joshua 19 in the MNT2

Joshua 19 in the MRS1T

Joshua 19 in the NAA

Joshua 19 in the NASB

Joshua 19 in the NBLA

Joshua 19 in the NBS

Joshua 19 in the NBVTP

Joshua 19 in the NET2

Joshua 19 in the NIV11

Joshua 19 in the NNT

Joshua 19 in the NNT2

Joshua 19 in the NNT3

Joshua 19 in the PDDPT

Joshua 19 in the PFNT

Joshua 19 in the RMNT

Joshua 19 in the SBIAS

Joshua 19 in the SBIBS

Joshua 19 in the SBIBS2

Joshua 19 in the SBICS

Joshua 19 in the SBIDS

Joshua 19 in the SBIGS

Joshua 19 in the SBIHS

Joshua 19 in the SBIIS

Joshua 19 in the SBIIS2

Joshua 19 in the SBIIS3

Joshua 19 in the SBIKS

Joshua 19 in the SBIKS2

Joshua 19 in the SBIMS

Joshua 19 in the SBIOS

Joshua 19 in the SBIPS

Joshua 19 in the SBISS

Joshua 19 in the SBITS

Joshua 19 in the SBITS2

Joshua 19 in the SBITS3

Joshua 19 in the SBITS4

Joshua 19 in the SBIUS

Joshua 19 in the SBIVS

Joshua 19 in the SBT

Joshua 19 in the SBT1E

Joshua 19 in the SCHL

Joshua 19 in the SNT

Joshua 19 in the SUSU

Joshua 19 in the SUSU2

Joshua 19 in the SYNO

Joshua 19 in the TBIAOTANT

Joshua 19 in the TBT1E

Joshua 19 in the TBT1E2

Joshua 19 in the TFTIP

Joshua 19 in the TFTU

Joshua 19 in the TGNTATF3T

Joshua 19 in the THAI

Joshua 19 in the TNFD

Joshua 19 in the TNT

Joshua 19 in the TNTIK

Joshua 19 in the TNTIL

Joshua 19 in the TNTIN

Joshua 19 in the TNTIP

Joshua 19 in the TNTIZ

Joshua 19 in the TOMA

Joshua 19 in the TTENT

Joshua 19 in the UBG

Joshua 19 in the UGV

Joshua 19 in the UGV3

Joshua 19 in the VBL

Joshua 19 in the VDCC

Joshua 19 in the YALU

Joshua 19 in the YAPE

Joshua 19 in the YBVTP

Joshua 19 in the ZBP