Matthew 4 (UGV2)

1 پھر روح القدس عیسیٰ کو ریگستان میں لے گیا تاکہ اُسے ابلیس سے آزمایا جائے۔ 2 چالیس دن اور چالیس رات روزہ رکھنے کے بعد اُسے آخرکار بھوک لگی۔ 3 پھر آزمانے والا اُس کے پاس آ کر کہنے لگا، ”اگر تُو اللہ کا فرزند ہے تو اِن پتھروں کو حکم دے کہ روٹی بن جائیں۔“ 4 لیکن عیسیٰ نے انکار کر کے کہا، ”ہرگز نہیں، کیونکہ کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے کہ انسان کی زندگی صرف روٹی پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ہر اُس بات پر جو رب کے منہ سے نکلتی ہے۔“ 5 اِس پر ابلیس نے اُسے مُقدّس شہر یروشلم لے جا کر بیت المُقدّس کی سب سے اونچی جگہ پر کھڑا کیا اور کہا، 6 ”اگر تُو اللہ کا فرزند ہے تو یہاں سے چھلانگ لگا دے۔ کیونکہ کلامِ مُقدّس میں لکھا ہے، ’وہ تیری خاطر اپنے فرشتوں کو حکم دے گا، اور وہ تجھے اپنے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گے تاکہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھیس نہ لگے‘۔“ 7 لیکن عیسیٰ نے جواب دیا، ”کلامِ مُقدّس یہ بھی فرماتا ہے، ’رب اپنے خدا کو نہ آزمانا‘۔“ 8 پھر ابلیس نے اُسے ایک نہایت اونچے پہاڑ پر لے جا کر اُسے دنیا کے تمام ممالک اور اُن کی شان و شوکت دکھائی۔ 9 وہ بولا، ”یہ سب کچھ مَیں تجھے دے دوں گا، شرط یہ ہے کہ تُو گر کر مجھے سجدہ کرے۔“ 10 لیکن عیسیٰ نے تیسری بار انکار کیا اور کہا، ”ابلیس، دفع ہو جا! کیونکہ کلامِ مُقدّس میں یوں لکھا ہے، ’رب اپنے خدا کو سجدہ کر اور صرف اُسی کی عبادت کر‘۔“ 11 اِس پر ابلیس اُسے چھوڑ کر چلا گیا اور فرشتے آ کر اُس کی خدمت کرنے لگے۔ 12 جب عیسیٰ کو خبر ملی کہ یحییٰ کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے تو وہ وہاں سے چلا گیا اور گلیل میں آیا۔ 13 ناصرت کو چھوڑ کر وہ جھیل کے کنارے پر واقع شہر کفرنحوم میں رہنے لگا، یعنی زبولون اور نفتالی کے علاقے میں۔ 14 یوں یسعیاہ نبی کی پیش گوئی پوری ہوئی، 15 ”زبولون کا علاقہ، نفتالی کا علاقہ،جھیل کے ساتھ کا راستہ، دریائے یردن کے پار،غیریہودیوں کا گلیل: 16 اندھیرے میں بیٹھی قوم نے ایک تیز روشنی دیکھی،موت کے سائے میں ڈوبے ہوئے ملک کے باشندوں پر روشنی چمکی۔“ 17 اُس وقت سے عیسیٰ اِس پیغام کی منادی کرنے لگا، ”توبہ کرو، کیونکہ آسمان کی بادشاہی قریب آ گئی ہے۔“ 18 ایک دن جب عیسیٰ گلیل کی جھیل کے کنارے کنارے چل رہا تھا تو اُس نے دو بھائیوں کو دیکھا — شمعون جو پطرس بھی کہلاتا تھا اور اندریاس کو۔ وہ پانی میں جال ڈال رہے تھے، کیونکہ وہ ماہی گیر تھے۔ 19 اُس نے کہا، ”آؤ، میرے پیچھے ہو لو، مَیں تم کو آدم گیر بناؤں گا۔“ 20 یہ سنتے ہی وہ اپنے جالوں کو چھوڑ کر اُس کے پیچھے ہو لئے۔ 21 آگے جا کر عیسیٰ نے دو اَور بھائیوں کو دیکھا، یعقوب بن زبدی اور اُس کے بھائی یوحنا کو۔ وہ کشتی میں بیٹھے اپنے باپ زبدی کے ساتھ اپنے جالوں کی مرمت کر رہے تھے۔ عیسیٰ نے اُنہیں بُلایا 22 تو وہ فوراً کشتی اور اپنے باپ کو چھوڑ کر اُس کے پیچھے ہو لئے۔ 23 اور عیسیٰ گلیل کے پورے علاقے میں پھرتا رہا۔ جہاں بھی وہ جاتا وہ یہودی عبادت خانوں میں تعلیم دیتا، بادشاہی کی خوش خبری سناتا اور ہر قسم کی بیماری اور علالت سے شفا دیتا تھا۔ 24 اُس کی خبر ملکِ شام کے کونے کونے تک پہنچ گئی، اور لوگ اپنے تمام مریضوں کو اُس کے پاس لانے لگے۔ قسم قسم کی بیماریوں تلے دبے لوگ، ایسے جو شدید درد کا شکار تھے، بدروحوں کی گرفت میں مبتلا، مرگی والے اور فالج زدہ، غرض جو بھی آیا عیسیٰ نے اُسے شفا بخشی۔ 25 گلیل، دکپلس، یروشلم، یہودیہ اور دریائے یردن کے پار کے علاقے سے بڑے بڑے ہجوم اُس کے پیچھے چلتے رہے۔

In Other Versions

Matthew 4 in the ANGEFD

Matthew 4 in the ANTPNG2D

Matthew 4 in the AS21

Matthew 4 in the BAGH

Matthew 4 in the BBPNG

Matthew 4 in the BBT1E

Matthew 4 in the BDS

Matthew 4 in the BEV

Matthew 4 in the BHAD

Matthew 4 in the BIB

Matthew 4 in the BLPT

Matthew 4 in the BNT

Matthew 4 in the BNTABOOT

Matthew 4 in the BNTLV

Matthew 4 in the BOATCB

Matthew 4 in the BOATCB2

Matthew 4 in the BOBCV

Matthew 4 in the BOCNT

Matthew 4 in the BOECS

Matthew 4 in the BOGWICC

Matthew 4 in the BOHCB

Matthew 4 in the BOHCV

Matthew 4 in the BOHLNT

Matthew 4 in the BOHNTLTAL

Matthew 4 in the BOICB

Matthew 4 in the BOILNTAP

Matthew 4 in the BOITCV

Matthew 4 in the BOKCV

Matthew 4 in the BOKCV2

Matthew 4 in the BOKHWOG

Matthew 4 in the BOKSSV

Matthew 4 in the BOLCB

Matthew 4 in the BOLCB2

Matthew 4 in the BOMCV

Matthew 4 in the BONAV

Matthew 4 in the BONCB

Matthew 4 in the BONLT

Matthew 4 in the BONUT2

Matthew 4 in the BOPLNT

Matthew 4 in the BOSCB

Matthew 4 in the BOSNC

Matthew 4 in the BOTLNT

Matthew 4 in the BOVCB

Matthew 4 in the BOYCB

Matthew 4 in the BPBB

Matthew 4 in the BPH

Matthew 4 in the BSB

Matthew 4 in the CCB

Matthew 4 in the CUV

Matthew 4 in the CUVS

Matthew 4 in the DBT

Matthew 4 in the DGDNT

Matthew 4 in the DHNT

Matthew 4 in the DNT

Matthew 4 in the ELBE

Matthew 4 in the EMTV

Matthew 4 in the ESV

Matthew 4 in the FBV

Matthew 4 in the FEB

Matthew 4 in the GGMNT

Matthew 4 in the GNT

Matthew 4 in the HARY

Matthew 4 in the HNT

Matthew 4 in the IRVA

Matthew 4 in the IRVB

Matthew 4 in the IRVG

Matthew 4 in the IRVH

Matthew 4 in the IRVK

Matthew 4 in the IRVM

Matthew 4 in the IRVM2

Matthew 4 in the IRVO

Matthew 4 in the IRVP

Matthew 4 in the IRVT

Matthew 4 in the IRVT2

Matthew 4 in the IRVU

Matthew 4 in the ISVN

Matthew 4 in the JSNT

Matthew 4 in the KAPI

Matthew 4 in the KBT1ETNIK

Matthew 4 in the KBV

Matthew 4 in the KJV

Matthew 4 in the KNFD

Matthew 4 in the LBA

Matthew 4 in the LBLA

Matthew 4 in the LNT

Matthew 4 in the LSV

Matthew 4 in the MAAL

Matthew 4 in the MBV

Matthew 4 in the MBV2

Matthew 4 in the MHNT

Matthew 4 in the MKNFD

Matthew 4 in the MNG

Matthew 4 in the MNT

Matthew 4 in the MNT2

Matthew 4 in the MRS1T

Matthew 4 in the NAA

Matthew 4 in the NASB

Matthew 4 in the NBLA

Matthew 4 in the NBS

Matthew 4 in the NBVTP

Matthew 4 in the NET2

Matthew 4 in the NIV11

Matthew 4 in the NNT

Matthew 4 in the NNT2

Matthew 4 in the NNT3

Matthew 4 in the PDDPT

Matthew 4 in the PFNT

Matthew 4 in the RMNT

Matthew 4 in the SBIAS

Matthew 4 in the SBIBS

Matthew 4 in the SBIBS2

Matthew 4 in the SBICS

Matthew 4 in the SBIDS

Matthew 4 in the SBIGS

Matthew 4 in the SBIHS

Matthew 4 in the SBIIS

Matthew 4 in the SBIIS2

Matthew 4 in the SBIIS3

Matthew 4 in the SBIKS

Matthew 4 in the SBIKS2

Matthew 4 in the SBIMS

Matthew 4 in the SBIOS

Matthew 4 in the SBIPS

Matthew 4 in the SBISS

Matthew 4 in the SBITS

Matthew 4 in the SBITS2

Matthew 4 in the SBITS3

Matthew 4 in the SBITS4

Matthew 4 in the SBIUS

Matthew 4 in the SBIVS

Matthew 4 in the SBT

Matthew 4 in the SBT1E

Matthew 4 in the SCHL

Matthew 4 in the SNT

Matthew 4 in the SUSU

Matthew 4 in the SUSU2

Matthew 4 in the SYNO

Matthew 4 in the TBIAOTANT

Matthew 4 in the TBT1E

Matthew 4 in the TBT1E2

Matthew 4 in the TFTIP

Matthew 4 in the TFTU

Matthew 4 in the TGNTATF3T

Matthew 4 in the THAI

Matthew 4 in the TNFD

Matthew 4 in the TNT

Matthew 4 in the TNTIK

Matthew 4 in the TNTIL

Matthew 4 in the TNTIN

Matthew 4 in the TNTIP

Matthew 4 in the TNTIZ

Matthew 4 in the TOMA

Matthew 4 in the TTENT

Matthew 4 in the UBG

Matthew 4 in the UGV

Matthew 4 in the UGV3

Matthew 4 in the VBL

Matthew 4 in the VDCC

Matthew 4 in the YALU

Matthew 4 in the YAPE

Matthew 4 in the YBVTP

Matthew 4 in the ZBP