Proverbs 17 (UGV2)

1 جس گھر میں روٹی کا باسی ٹکڑا سکون کے ساتھ کھایا جائے وہ اُس گھر سے کہیں بہتر ہے جس میں لڑائی جھگڑا ہے، خواہ اُس میں کتنی شاندار ضیافت کیوں نہ ہو رہی ہو۔ 2 سمجھ دار ملازم مالک کے اُس بیٹے پر قابو پائے گا جو شرم کا باعث ہے، اور جب بھائیوں میں موروثی ملکیت تقسیم کی جائے تو اُسے بھی حصہ ملے گا۔ 3 سونا چاندی کٹھالی میں پگھلا کر پاک صاف کی جاتی ہے، لیکن رب ہی دل کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ 4 بدکار شریر ہونٹوں پر دھیان اور دھوکے باز تباہ کن زبان پر توجہ دیتا ہے۔ 5 جو غریب کا مذاق اُڑائے وہ اُس کے خالق کی تحقیر کرتا ہے، جو دوسرے کی مصیبت دیکھ کر خوش ہو جائے وہ سزا سے نہیں بچے گا۔ 6 پوتے بوڑھوں کا تاج اور والدین اپنے بچوں کے زیور ہیں۔ 7 احمق کے لئے بڑی بڑی باتیں کرنا موزوں نہیں، لیکن شریف ہونٹوں پر فریب کہیں زیادہ غیرمناسب ہے۔ 8 رشوت دینے والے کی نظر میں رشوت جادو کی مانند ہے۔ جس دروازے پر بھی کھٹکھٹائے وہ کھل جاتا ہے۔ 9 جو دوسرے کی غلطی کو درگزر کرے وہ محبت کو فروغ دیتا ہے، لیکن جو ماضی کی غلطیاں دہراتا رہے وہ قریبی دوستوں میں نفاق پیدا کرتا ہے۔ 10 اگر سمجھ دار کو ڈانٹا جائے تو وہ خوب سیکھ لیتا ہے، لیکن اگر احمق کو سَو بار مارا جائے توبھی وہ اِتنا نہیں سیکھتا۔ 11 شریر سرکشی پر تُلا رہتا ہے، لیکن اُس کے خلاف ظالم قاصد بھیجا جائے گا۔ 12 جو احمق اپنی حماقت میں اُلجھا ہوا ہو اُس سے دریغ کر، کیونکہ اُس سے ملنے سے بہتر یہ ہے کہ تیرا اُس ریچھنی سے واسطہ پڑے جس کے بچے اُس سے چھین لئے گئے ہوں۔ 13 جو بھلائی کے عوض بُرائی کرے اُس کے گھر سے بُرائی کبھی دُور نہیں ہو گی۔ 14 لڑائی جھگڑا چھیڑنا بند میں رخنہ ڈالنے کے برابر ہے۔ اِس سے پہلے کہ مقدمہ بازی شروع ہو اُس سے باز آ۔ 15 جو بےدین کو بےقصور اور راست باز کو مجرم ٹھہرائے اُس سے رب گھن کھاتا ہے۔ 16 احمق کے ہاتھ میں پیسوں کا کیا فائدہ ہے؟ کیا وہ حکمت خرید سکتا ہے جبکہ اُس میں عقل نہیں؟ ہرگز نہیں! 17 پڑوسی وہ ہے جو ہر وقت محبت رکھتا ہے، بھائی وہ ہے جو مصیبت میں سہارا دینے کے لئے پیدا ہوا ہے۔ 18 جو ہاتھ ملا کر اپنے پڑوسی کا ضامن ہونے کا وعدہ کرے وہ ناسمجھ ہے۔ 19 جو لڑائی جھگڑے سے محبت رکھے وہ گناہ سے محبت رکھتا ہے، جو اپنا دروازہ حد سے زیادہ بڑا بنائے وہ تباہی کو داخل ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ 20 جس کا دل ٹیڑھا ہے وہ خوش حالی نہیں پائے گا، اور جس کی زبان چالاک ہے وہ مصیبت میں اُلجھ جائے گا۔ 21 جس کے ہاں احمق بیٹا پیدا ہو جائے اُسے دُکھ پہنچتا ہے، اور عقل سے خالی بیٹا باپ کے لئے خوشی کا باعث نہیں ہوتا۔ 22 خوش باش دل پورے جسم کو شفا دیتا ہے، لیکن شکستہ روح ہڈیوں کو خشک کر دیتی ہے۔ 23 بےدین چپکے سے رشوت لے کر انصاف کی راہوں کو بگاڑ دیتا ہے۔ 24 سمجھ دار اپنی نظر کے سامنے حکمت رکھتا ہے، لیکن احمق کی نظریں دنیا کی انتہا تک آوارہ پھرتی ہیں۔ 25 احمق بیٹا باپ کے لئے رنج کا باعث اور ماں کے لئے تلخی کا سبب ہے۔ 26 بےقصور پر جرمانہ لگانا غلط ہے، اور شریف کو اُس کی دیانت داری کے سبب سے کوڑے لگانا بُرا ہے۔ 27 جو اپنی زبان کو قابو میں رکھے وہ علم و عرفان کا مالک ہے، جو ٹھنڈے دل سے بات کرے وہ سمجھ دار ہے۔ 28 اگر احمق خاموش رہے تو وہ بھی دانش مند لگتا ہے۔ جب تک وہ بات نہ کرے لوگ اُسے سمجھ دار قرار دیتے ہیں۔

In Other Versions

Proverbs 17 in the ANGEFD

Proverbs 17 in the ANTPNG2D

Proverbs 17 in the AS21

Proverbs 17 in the BAGH

Proverbs 17 in the BBPNG

Proverbs 17 in the BBT1E

Proverbs 17 in the BDS

Proverbs 17 in the BEV

Proverbs 17 in the BHAD

Proverbs 17 in the BIB

Proverbs 17 in the BLPT

Proverbs 17 in the BNT

Proverbs 17 in the BNTABOOT

Proverbs 17 in the BNTLV

Proverbs 17 in the BOATCB

Proverbs 17 in the BOATCB2

Proverbs 17 in the BOBCV

Proverbs 17 in the BOCNT

Proverbs 17 in the BOECS

Proverbs 17 in the BOGWICC

Proverbs 17 in the BOHCB

Proverbs 17 in the BOHCV

Proverbs 17 in the BOHLNT

Proverbs 17 in the BOHNTLTAL

Proverbs 17 in the BOICB

Proverbs 17 in the BOILNTAP

Proverbs 17 in the BOITCV

Proverbs 17 in the BOKCV

Proverbs 17 in the BOKCV2

Proverbs 17 in the BOKHWOG

Proverbs 17 in the BOKSSV

Proverbs 17 in the BOLCB

Proverbs 17 in the BOLCB2

Proverbs 17 in the BOMCV

Proverbs 17 in the BONAV

Proverbs 17 in the BONCB

Proverbs 17 in the BONLT

Proverbs 17 in the BONUT2

Proverbs 17 in the BOPLNT

Proverbs 17 in the BOSCB

Proverbs 17 in the BOSNC

Proverbs 17 in the BOTLNT

Proverbs 17 in the BOVCB

Proverbs 17 in the BOYCB

Proverbs 17 in the BPBB

Proverbs 17 in the BPH

Proverbs 17 in the BSB

Proverbs 17 in the CCB

Proverbs 17 in the CUV

Proverbs 17 in the CUVS

Proverbs 17 in the DBT

Proverbs 17 in the DGDNT

Proverbs 17 in the DHNT

Proverbs 17 in the DNT

Proverbs 17 in the ELBE

Proverbs 17 in the EMTV

Proverbs 17 in the ESV

Proverbs 17 in the FBV

Proverbs 17 in the FEB

Proverbs 17 in the GGMNT

Proverbs 17 in the GNT

Proverbs 17 in the HARY

Proverbs 17 in the HNT

Proverbs 17 in the IRVA

Proverbs 17 in the IRVB

Proverbs 17 in the IRVG

Proverbs 17 in the IRVH

Proverbs 17 in the IRVK

Proverbs 17 in the IRVM

Proverbs 17 in the IRVM2

Proverbs 17 in the IRVO

Proverbs 17 in the IRVP

Proverbs 17 in the IRVT

Proverbs 17 in the IRVT2

Proverbs 17 in the IRVU

Proverbs 17 in the ISVN

Proverbs 17 in the JSNT

Proverbs 17 in the KAPI

Proverbs 17 in the KBT1ETNIK

Proverbs 17 in the KBV

Proverbs 17 in the KJV

Proverbs 17 in the KNFD

Proverbs 17 in the LBA

Proverbs 17 in the LBLA

Proverbs 17 in the LNT

Proverbs 17 in the LSV

Proverbs 17 in the MAAL

Proverbs 17 in the MBV

Proverbs 17 in the MBV2

Proverbs 17 in the MHNT

Proverbs 17 in the MKNFD

Proverbs 17 in the MNG

Proverbs 17 in the MNT

Proverbs 17 in the MNT2

Proverbs 17 in the MRS1T

Proverbs 17 in the NAA

Proverbs 17 in the NASB

Proverbs 17 in the NBLA

Proverbs 17 in the NBS

Proverbs 17 in the NBVTP

Proverbs 17 in the NET2

Proverbs 17 in the NIV11

Proverbs 17 in the NNT

Proverbs 17 in the NNT2

Proverbs 17 in the NNT3

Proverbs 17 in the PDDPT

Proverbs 17 in the PFNT

Proverbs 17 in the RMNT

Proverbs 17 in the SBIAS

Proverbs 17 in the SBIBS

Proverbs 17 in the SBIBS2

Proverbs 17 in the SBICS

Proverbs 17 in the SBIDS

Proverbs 17 in the SBIGS

Proverbs 17 in the SBIHS

Proverbs 17 in the SBIIS

Proverbs 17 in the SBIIS2

Proverbs 17 in the SBIIS3

Proverbs 17 in the SBIKS

Proverbs 17 in the SBIKS2

Proverbs 17 in the SBIMS

Proverbs 17 in the SBIOS

Proverbs 17 in the SBIPS

Proverbs 17 in the SBISS

Proverbs 17 in the SBITS

Proverbs 17 in the SBITS2

Proverbs 17 in the SBITS3

Proverbs 17 in the SBITS4

Proverbs 17 in the SBIUS

Proverbs 17 in the SBIVS

Proverbs 17 in the SBT

Proverbs 17 in the SBT1E

Proverbs 17 in the SCHL

Proverbs 17 in the SNT

Proverbs 17 in the SUSU

Proverbs 17 in the SUSU2

Proverbs 17 in the SYNO

Proverbs 17 in the TBIAOTANT

Proverbs 17 in the TBT1E

Proverbs 17 in the TBT1E2

Proverbs 17 in the TFTIP

Proverbs 17 in the TFTU

Proverbs 17 in the TGNTATF3T

Proverbs 17 in the THAI

Proverbs 17 in the TNFD

Proverbs 17 in the TNT

Proverbs 17 in the TNTIK

Proverbs 17 in the TNTIL

Proverbs 17 in the TNTIN

Proverbs 17 in the TNTIP

Proverbs 17 in the TNTIZ

Proverbs 17 in the TOMA

Proverbs 17 in the TTENT

Proverbs 17 in the UBG

Proverbs 17 in the UGV

Proverbs 17 in the UGV3

Proverbs 17 in the VBL

Proverbs 17 in the VDCC

Proverbs 17 in the YALU

Proverbs 17 in the YAPE

Proverbs 17 in the YBVTP

Proverbs 17 in the ZBP