1 Samuel 3 (UGV2)

1 چھوٹا سموایل عیلی کے زیرِ نگرانی رب کے حضور خدمت کرتا تھا۔ اُن دنوں میں رب کی طرف سے بہت کم پیغام یا رویائیں ملتی تھیں۔ 2 ایک رات عیلی جس کی آنکھیں اِتنی کمزور ہو گئی تھیں کہ دیکھنا تقریباً ناممکن تھا معمول کے مطابق سو گیا تھا۔ 3 سموایل بھی لیٹ گیا تھا۔ وہ رب کے مقدِس میں سو رہا تھا جہاں عہد کا صندوق پڑا تھا۔ شمع دان اب تک رب کے حضور جل رہا تھا 4 4‏-5 کہ اچانک رب نے آواز دی، ”سموایل!“ سموایل نے جواب دیا، ”جی، مَیں ابھی آتا ہوں۔“ وہ بھاگ کر عیلی کے پاس گیا اور کہا، ”جی جناب، مَیں حاضر ہوں۔ آپ نے مجھے بُلایا؟“ عیلی بولا، ”نہیں، مَیں نے تمہیں نہیں بُلایا۔ واپس جا کر دوبارہ لیٹ جاؤ۔“ چنانچہ سموایل دوبارہ لیٹ گیا۔ 6 لیکن رب نے ایک بار پھر آواز دی، ”سموایل!“ لڑکا دوبارہ اُٹھا اور عیلی کے پاس جا کر بولا، ”جی جناب، مَیں حاضر ہوں۔ آپ نے مجھے بُلایا؟“ عیلی نے جواب دیا، ”نہیں بیٹا، مَیں نے تمہیں نہیں بُلایا۔ دوبارہ سو جاؤ۔“ 7 اُس وقت سموایل رب کی آواز نہیں پہچان سکتا تھا، کیونکہ ابھی اُسے رب کا کوئی پیغام نہیں ملا تھا۔ 8 چنانچہ رب نے تیسری بار آواز دی، ”سموایل!“ ایک اَور مرتبہ سموایل اُٹھ کھڑا ہوا اور عیلی کے پاس جا کر بولا، ”جی جناب، مَیں حاضر ہوں۔ آپ نے مجھے بُلایا؟“ یہ سن کر عیلی نے جان لیا کہ رب سموایل سے ہم کلام ہو رہا ہے۔ 9 اِس لئے اُس نے لڑکے کو بتایا، ”اب دوبارہ لیٹ جاؤ، لیکن اگلی دفعہ جب آواز سنائی دے تو تمہیں کہنا ہے، ’اے رب، فرما۔ تیرا خادم سن رہا ہے‘۔“سموایل ایک بار پھر اپنے بستر پر لیٹ گیا۔ 10 رب آ کر وہاں کھڑا ہوا اور پہلے کی طرح پکارا، ”سموایل! سموایل!“ لڑکے نے جواب دیا، ”اے رب، فرما۔ تیرا خادم سن رہا ہے۔“ 11 پھر رب سموایل سے ہم کلام ہوا، ”دیکھ، مَیں اسرائیل میں اِتنا ہول ناک کام کروں گا کہ جسے بھی اِس کی خبر ملے گی اُس کے کان بجنے لگیں گے۔ 12 اُس وقت مَیں شروع سے لے کر آخر تک وہ تمام باتیں پوری کروں گا جو مَیں نے عیلی اور اُس کے گھرانے کے بارے میں کی ہیں۔ 13 مَیں عیلی کو آگاہ کر چکا ہوں کہ اُس کا گھرانا ہمیشہ تک میری عدالت کا نشانہ بنا رہے گا۔ کیونکہ گو اُسے صاف معلوم تھا کہ اُس کے بیٹے اپنی غلط حرکتوں سے میرا غضب اپنے آپ پر لائیں گے توبھی اُس نے اُنہیں کرنے دیا اور نہ روکا۔ 14 مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ عیلی کے گھرانے کا قصور نہ ذبح اور نہ غلہ کی کسی قربانی سے دُور کیا جا سکتا ہے بلکہ اِس کا کفارہ کبھی بھی نہیں دیا جا سکے گا!“ 15 اِس کے بعد سموایل صبح تک اپنے بستر پر لیٹا رہا۔ پھر وہ معمول کے مطابق اُٹھا اور رب کے گھر کے دروازے کھول دیئے۔ وہ عیلی کو اپنی رویا بتانے سے ڈرتا تھا، 16 لیکن عیلی نے اُسے بُلا کر کہا، ”سموایل، میرے بیٹے!“ سموایل نے جواب دیا، ”جی، مَیں حاضر ہوں۔“ 17 عیلی نے پوچھا، ”رب نے تمہیں کیا بتایا ہے؟ کوئی بھی بات مجھ سے مت چھپانا! اللہ تمہیں سخت سزا دے اگر تم ایک لفظ بھی مجھ سے پوشیدہ رکھو۔“ 18 پھر سموایل نے اُسے کھل کر سب کچھ بتا دیا اور ایک بات بھی نہ چھپائی۔ عیلی نے کہا، ”وہی رب ہے۔ جو کچھ اُس کی نظر میں ٹھیک ہے اُسے وہ کرے۔“ 19 سموایل جوان ہوتا گیا، اور رب اُس کے ساتھ تھا۔ اُس نے سموایل کی ہر بات پوری ہونے دی۔ 20 پورے اسرائیل نے دان سے لے کر بیرسبع تک جان لیا کہ رب نے اپنے نبی سموایل کی تصدیق کی ہے۔ 21 اگلے سالوں میں بھی رب سَیلا میں اپنے کلام سے سموایل پر ظاہر ہوتا رہا۔

In Other Versions

1 Samuel 3 in the ANGEFD

1 Samuel 3 in the ANTPNG2D

1 Samuel 3 in the AS21

1 Samuel 3 in the BAGH

1 Samuel 3 in the BBPNG

1 Samuel 3 in the BBT1E

1 Samuel 3 in the BDS

1 Samuel 3 in the BEV

1 Samuel 3 in the BHAD

1 Samuel 3 in the BIB

1 Samuel 3 in the BLPT

1 Samuel 3 in the BNT

1 Samuel 3 in the BNTABOOT

1 Samuel 3 in the BNTLV

1 Samuel 3 in the BOATCB

1 Samuel 3 in the BOATCB2

1 Samuel 3 in the BOBCV

1 Samuel 3 in the BOCNT

1 Samuel 3 in the BOECS

1 Samuel 3 in the BOGWICC

1 Samuel 3 in the BOHCB

1 Samuel 3 in the BOHCV

1 Samuel 3 in the BOHLNT

1 Samuel 3 in the BOHNTLTAL

1 Samuel 3 in the BOICB

1 Samuel 3 in the BOILNTAP

1 Samuel 3 in the BOITCV

1 Samuel 3 in the BOKCV

1 Samuel 3 in the BOKCV2

1 Samuel 3 in the BOKHWOG

1 Samuel 3 in the BOKSSV

1 Samuel 3 in the BOLCB

1 Samuel 3 in the BOLCB2

1 Samuel 3 in the BOMCV

1 Samuel 3 in the BONAV

1 Samuel 3 in the BONCB

1 Samuel 3 in the BONLT

1 Samuel 3 in the BONUT2

1 Samuel 3 in the BOPLNT

1 Samuel 3 in the BOSCB

1 Samuel 3 in the BOSNC

1 Samuel 3 in the BOTLNT

1 Samuel 3 in the BOVCB

1 Samuel 3 in the BOYCB

1 Samuel 3 in the BPBB

1 Samuel 3 in the BPH

1 Samuel 3 in the BSB

1 Samuel 3 in the CCB

1 Samuel 3 in the CUV

1 Samuel 3 in the CUVS

1 Samuel 3 in the DBT

1 Samuel 3 in the DGDNT

1 Samuel 3 in the DHNT

1 Samuel 3 in the DNT

1 Samuel 3 in the ELBE

1 Samuel 3 in the EMTV

1 Samuel 3 in the ESV

1 Samuel 3 in the FBV

1 Samuel 3 in the FEB

1 Samuel 3 in the GGMNT

1 Samuel 3 in the GNT

1 Samuel 3 in the HARY

1 Samuel 3 in the HNT

1 Samuel 3 in the IRVA

1 Samuel 3 in the IRVB

1 Samuel 3 in the IRVG

1 Samuel 3 in the IRVH

1 Samuel 3 in the IRVK

1 Samuel 3 in the IRVM

1 Samuel 3 in the IRVM2

1 Samuel 3 in the IRVO

1 Samuel 3 in the IRVP

1 Samuel 3 in the IRVT

1 Samuel 3 in the IRVT2

1 Samuel 3 in the IRVU

1 Samuel 3 in the ISVN

1 Samuel 3 in the JSNT

1 Samuel 3 in the KAPI

1 Samuel 3 in the KBT1ETNIK

1 Samuel 3 in the KBV

1 Samuel 3 in the KJV

1 Samuel 3 in the KNFD

1 Samuel 3 in the LBA

1 Samuel 3 in the LBLA

1 Samuel 3 in the LNT

1 Samuel 3 in the LSV

1 Samuel 3 in the MAAL

1 Samuel 3 in the MBV

1 Samuel 3 in the MBV2

1 Samuel 3 in the MHNT

1 Samuel 3 in the MKNFD

1 Samuel 3 in the MNG

1 Samuel 3 in the MNT

1 Samuel 3 in the MNT2

1 Samuel 3 in the MRS1T

1 Samuel 3 in the NAA

1 Samuel 3 in the NASB

1 Samuel 3 in the NBLA

1 Samuel 3 in the NBS

1 Samuel 3 in the NBVTP

1 Samuel 3 in the NET2

1 Samuel 3 in the NIV11

1 Samuel 3 in the NNT

1 Samuel 3 in the NNT2

1 Samuel 3 in the NNT3

1 Samuel 3 in the PDDPT

1 Samuel 3 in the PFNT

1 Samuel 3 in the RMNT

1 Samuel 3 in the SBIAS

1 Samuel 3 in the SBIBS

1 Samuel 3 in the SBIBS2

1 Samuel 3 in the SBICS

1 Samuel 3 in the SBIDS

1 Samuel 3 in the SBIGS

1 Samuel 3 in the SBIHS

1 Samuel 3 in the SBIIS

1 Samuel 3 in the SBIIS2

1 Samuel 3 in the SBIIS3

1 Samuel 3 in the SBIKS

1 Samuel 3 in the SBIKS2

1 Samuel 3 in the SBIMS

1 Samuel 3 in the SBIOS

1 Samuel 3 in the SBIPS

1 Samuel 3 in the SBISS

1 Samuel 3 in the SBITS

1 Samuel 3 in the SBITS2

1 Samuel 3 in the SBITS3

1 Samuel 3 in the SBITS4

1 Samuel 3 in the SBIUS

1 Samuel 3 in the SBIVS

1 Samuel 3 in the SBT

1 Samuel 3 in the SBT1E

1 Samuel 3 in the SCHL

1 Samuel 3 in the SNT

1 Samuel 3 in the SUSU

1 Samuel 3 in the SUSU2

1 Samuel 3 in the SYNO

1 Samuel 3 in the TBIAOTANT

1 Samuel 3 in the TBT1E

1 Samuel 3 in the TBT1E2

1 Samuel 3 in the TFTIP

1 Samuel 3 in the TFTU

1 Samuel 3 in the TGNTATF3T

1 Samuel 3 in the THAI

1 Samuel 3 in the TNFD

1 Samuel 3 in the TNT

1 Samuel 3 in the TNTIK

1 Samuel 3 in the TNTIL

1 Samuel 3 in the TNTIN

1 Samuel 3 in the TNTIP

1 Samuel 3 in the TNTIZ

1 Samuel 3 in the TOMA

1 Samuel 3 in the TTENT

1 Samuel 3 in the UBG

1 Samuel 3 in the UGV

1 Samuel 3 in the UGV3

1 Samuel 3 in the VBL

1 Samuel 3 in the VDCC

1 Samuel 3 in the YALU

1 Samuel 3 in the YAPE

1 Samuel 3 in the YBVTP

1 Samuel 3 in the ZBP