1 Samuel 7 (UGV2)

1 یہ سن کر قِریَت یعریم کے مرد آئے اور رب کا صندوق اپنے شہر میں لے گئے۔ وہاں اُنہوں نے اُسے ابی نداب کے گھر میں رکھ دیا جو پہاڑی پر تھا۔ ابی نداب کے بیٹے اِلی عزر کو مخصوص کیا گیا تاکہ وہ عہد کے صندوق کی پہرا داری کرے۔ 2 عہد کا صندوق 20 سال کے طویل عرصے تک قِریَت یعریم میں پڑا رہا۔ اِس دوران تمام اسرائیل ماتم کرتا رہا، کیونکہ لگتا تھا کہ رب نے اُنہیں ترک کر دیا ہے۔ 3 پھر سموایل نے تمام اسرائیلیوں سے کہا، ”اگر آپ واقعی رب کے پاس واپس آنا چاہتے ہیں تو اجنبی معبودوں اور عستارات دیوی کے بُت دُور کر دیں۔ پورے دل کے ساتھ رب کے تابع ہو کر اُسی کی خدمت کریں۔ پھر ہی وہ آپ کو فلستیوں سے بچائے گا۔“ 4 اسرائیلیوں نے اُس کی بات مان لی۔ وہ بعل اور عستارات کے بُتوں کو پھینک کر صرف رب کی خدمت کرنے لگے۔ 5 تب سموایل نے اعلان کیا، ”پورے اسرائیل کو مِصفاہ میں جمع کریں تو مَیں وہاں رب سے دعا کر کے آپ کی سفارش کروں گا۔“ 6 چنانچہ وہ سب مِصفاہ میں جمع ہوئے۔ توبہ کا اظہار کر کے اُنہوں نے کنوئیں سے پانی نکال کر رب کے حضور اُنڈیل دیا۔ ساتھ ساتھ اُنہوں نے پورا دن روزہ رکھا اور اقرار کیا، ”ہم نے رب کا گناہ کیا ہے۔“ وہاں مِصفاہ میں سموایل نے اسرائیلیوں کے لئے کچہری لگائی۔ 7 فلستی حکمرانوں کو پتا چلا کہ اسرائیلی مِصفاہ میں جمع ہوئے ہیں تو وہ اُن سے لڑنے کے لئے آئے۔ یہ سن کر اسرائیلی سخت گھبرا گئے 8 اور سموایل سے منت کی، ”دعا کرتے رہیں! رب ہمارے خدا سے التماس کرنے سے نہ رُکیں تاکہ وہ ہمیں فلستیوں سے بچائے۔“ 9 تب سموایل نے بھیڑ کا دودھ پیتا بچہ چن کر رب کو بھسم ہونے والی قربانی کے طور پر پیش کیا۔ ساتھ ساتھ وہ رب سے التماس کرتا رہا۔اور رب نے اُس کی سنی۔ 10 سموایل ابھی قربانی پیش کر رہا تھا کہ فلستی وہاں پہنچ کر اسرائیلیوں پر حملہ کرنے کے لئے تیار ہوئے۔ لیکن اُس دن رب نے زور سے کڑکتی ہوئی آواز سے فلستیوں کو اِتنا دہشت زدہ کر دیا کہ وہ درہم برہم ہو گئے اور اسرائیلی آسانی سے اُنہیں شکست دے سکے۔ 11 اسرائیلیوں نے مِصفاہ سے نکل کر بیت کار کے نیچے تک دشمن کا تعاقب کیا۔ راستے میں بہت سے فلستی ہلاک ہوئے۔ 12 اِس فتح کی یاد میں سموایل نے مِصفاہ اور شین کے درمیان ایک بڑا پتھر نصب کر دیا۔ اُس نے پتھر کا نام ابن عزر یعنی ’مدد کا پتھر‘ رکھا۔ کیونکہ اُس نے کہا، ”یہاں تک رب نے ہماری مدد کی ہے۔“ 13 اِس طرح فلستیوں کو مغلوب کیا گیا، اور وہ دوبارہ اسرائیل کے علاقے میں نہ گھسے۔ جب تک سموایل جیتا رہا فلستیوں پر رب کا سخت دباؤ رہا۔ 14 اور عقرون سے لے کر جات تک جتنی اسرائیلی آبادیاں فلستیوں کے ہاتھ میں آ گئی تھیں وہ سب اُن کی زمینوں سمیت دوبارہ اسرائیل کے قبضے میں آ گئیں۔ اموریوں کے ساتھ بھی صلح ہو گئی۔ 15 سموایل اپنے جیتے جی اسرائیل کا قاضی اور راہنما رہا۔ 16 ہر سال وہ بیت ایل، جِلجال اور مِصفاہ کا دورہ کرتا، کیونکہ اِن تین جگہوں پر وہ اسرائیلیوں کے لئے کچہری لگایا کرتا تھا۔ 17 اِس کے بعد وہ دوبارہ رامہ اپنے گھر واپس آ جاتا جہاں مستقل کچہری تھی۔ وہاں اُس نے رب کے لئے قربان گاہ بھی بنائی تھی۔

In Other Versions

1 Samuel 7 in the ANGEFD

1 Samuel 7 in the ANTPNG2D

1 Samuel 7 in the AS21

1 Samuel 7 in the BAGH

1 Samuel 7 in the BBPNG

1 Samuel 7 in the BBT1E

1 Samuel 7 in the BDS

1 Samuel 7 in the BEV

1 Samuel 7 in the BHAD

1 Samuel 7 in the BIB

1 Samuel 7 in the BLPT

1 Samuel 7 in the BNT

1 Samuel 7 in the BNTABOOT

1 Samuel 7 in the BNTLV

1 Samuel 7 in the BOATCB

1 Samuel 7 in the BOATCB2

1 Samuel 7 in the BOBCV

1 Samuel 7 in the BOCNT

1 Samuel 7 in the BOECS

1 Samuel 7 in the BOGWICC

1 Samuel 7 in the BOHCB

1 Samuel 7 in the BOHCV

1 Samuel 7 in the BOHLNT

1 Samuel 7 in the BOHNTLTAL

1 Samuel 7 in the BOICB

1 Samuel 7 in the BOILNTAP

1 Samuel 7 in the BOITCV

1 Samuel 7 in the BOKCV

1 Samuel 7 in the BOKCV2

1 Samuel 7 in the BOKHWOG

1 Samuel 7 in the BOKSSV

1 Samuel 7 in the BOLCB

1 Samuel 7 in the BOLCB2

1 Samuel 7 in the BOMCV

1 Samuel 7 in the BONAV

1 Samuel 7 in the BONCB

1 Samuel 7 in the BONLT

1 Samuel 7 in the BONUT2

1 Samuel 7 in the BOPLNT

1 Samuel 7 in the BOSCB

1 Samuel 7 in the BOSNC

1 Samuel 7 in the BOTLNT

1 Samuel 7 in the BOVCB

1 Samuel 7 in the BOYCB

1 Samuel 7 in the BPBB

1 Samuel 7 in the BPH

1 Samuel 7 in the BSB

1 Samuel 7 in the CCB

1 Samuel 7 in the CUV

1 Samuel 7 in the CUVS

1 Samuel 7 in the DBT

1 Samuel 7 in the DGDNT

1 Samuel 7 in the DHNT

1 Samuel 7 in the DNT

1 Samuel 7 in the ELBE

1 Samuel 7 in the EMTV

1 Samuel 7 in the ESV

1 Samuel 7 in the FBV

1 Samuel 7 in the FEB

1 Samuel 7 in the GGMNT

1 Samuel 7 in the GNT

1 Samuel 7 in the HARY

1 Samuel 7 in the HNT

1 Samuel 7 in the IRVA

1 Samuel 7 in the IRVB

1 Samuel 7 in the IRVG

1 Samuel 7 in the IRVH

1 Samuel 7 in the IRVK

1 Samuel 7 in the IRVM

1 Samuel 7 in the IRVM2

1 Samuel 7 in the IRVO

1 Samuel 7 in the IRVP

1 Samuel 7 in the IRVT

1 Samuel 7 in the IRVT2

1 Samuel 7 in the IRVU

1 Samuel 7 in the ISVN

1 Samuel 7 in the JSNT

1 Samuel 7 in the KAPI

1 Samuel 7 in the KBT1ETNIK

1 Samuel 7 in the KBV

1 Samuel 7 in the KJV

1 Samuel 7 in the KNFD

1 Samuel 7 in the LBA

1 Samuel 7 in the LBLA

1 Samuel 7 in the LNT

1 Samuel 7 in the LSV

1 Samuel 7 in the MAAL

1 Samuel 7 in the MBV

1 Samuel 7 in the MBV2

1 Samuel 7 in the MHNT

1 Samuel 7 in the MKNFD

1 Samuel 7 in the MNG

1 Samuel 7 in the MNT

1 Samuel 7 in the MNT2

1 Samuel 7 in the MRS1T

1 Samuel 7 in the NAA

1 Samuel 7 in the NASB

1 Samuel 7 in the NBLA

1 Samuel 7 in the NBS

1 Samuel 7 in the NBVTP

1 Samuel 7 in the NET2

1 Samuel 7 in the NIV11

1 Samuel 7 in the NNT

1 Samuel 7 in the NNT2

1 Samuel 7 in the NNT3

1 Samuel 7 in the PDDPT

1 Samuel 7 in the PFNT

1 Samuel 7 in the RMNT

1 Samuel 7 in the SBIAS

1 Samuel 7 in the SBIBS

1 Samuel 7 in the SBIBS2

1 Samuel 7 in the SBICS

1 Samuel 7 in the SBIDS

1 Samuel 7 in the SBIGS

1 Samuel 7 in the SBIHS

1 Samuel 7 in the SBIIS

1 Samuel 7 in the SBIIS2

1 Samuel 7 in the SBIIS3

1 Samuel 7 in the SBIKS

1 Samuel 7 in the SBIKS2

1 Samuel 7 in the SBIMS

1 Samuel 7 in the SBIOS

1 Samuel 7 in the SBIPS

1 Samuel 7 in the SBISS

1 Samuel 7 in the SBITS

1 Samuel 7 in the SBITS2

1 Samuel 7 in the SBITS3

1 Samuel 7 in the SBITS4

1 Samuel 7 in the SBIUS

1 Samuel 7 in the SBIVS

1 Samuel 7 in the SBT

1 Samuel 7 in the SBT1E

1 Samuel 7 in the SCHL

1 Samuel 7 in the SNT

1 Samuel 7 in the SUSU

1 Samuel 7 in the SUSU2

1 Samuel 7 in the SYNO

1 Samuel 7 in the TBIAOTANT

1 Samuel 7 in the TBT1E

1 Samuel 7 in the TBT1E2

1 Samuel 7 in the TFTIP

1 Samuel 7 in the TFTU

1 Samuel 7 in the TGNTATF3T

1 Samuel 7 in the THAI

1 Samuel 7 in the TNFD

1 Samuel 7 in the TNT

1 Samuel 7 in the TNTIK

1 Samuel 7 in the TNTIL

1 Samuel 7 in the TNTIN

1 Samuel 7 in the TNTIP

1 Samuel 7 in the TNTIZ

1 Samuel 7 in the TOMA

1 Samuel 7 in the TTENT

1 Samuel 7 in the UBG

1 Samuel 7 in the UGV

1 Samuel 7 in the UGV3

1 Samuel 7 in the VBL

1 Samuel 7 in the VDCC

1 Samuel 7 in the YALU

1 Samuel 7 in the YAPE

1 Samuel 7 in the YBVTP

1 Samuel 7 in the ZBP