1 Thessalonians 3 (UGV2)
1 آخرکار ہم یہ حالت مزید برداشت نہ کر سکے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ اکیلے ہی اتھینے میں رہ کر 2 تیمُتھیُس کو بھیج دیں گے جو ہمارا بھائی اور مسیح کی خوش خبری پھیلانے میں ہمارے ساتھ اللہ کی خدمت کرتا ہے۔ ہم نے اُسے بھیج دیا تاکہ وہ آپ کو مضبوط کرے اور ایمان میں آپ کی حوصلہ افزائی کرے 3 تاکہ کوئی اِن مصیبتوں سے بےچین نہ ہو جائے۔ کیونکہ آپ خود جانتے ہیں کہ اِن کا سامنا کرنا ہمارے لئے اللہ کی مرضی ہے۔ 4 بلکہ جب ہم آپ کے پاس تھے تو ہم نے اِس کی پیش گوئی کی کہ ہمیں مصیبت برداشت کرنی پڑے گی۔ اور ایسا ہی ہوا جیسا کہ آپ خوب جانتے ہیں۔ 5 یہی وجہ تھی کہ مَیں نے تیمُتھیُس کو بھیج دیا۔ مَیں یہ حالات برداشت نہ کر سکا، اِس لئے مَیں نے اُسے آپ کے ایمان کو معلوم کرنے کے لئے بھیج دیا۔ ایسا نہ ہو کہ آزمانے والے نے آپ کو یوں آزمائش میں ڈال دیا ہو کہ ہماری آپ پر محنت ضائع جائے۔ 6 لیکن اب تیمُتھیُس لوٹ آیا ہے، اور وہ آپ کے ایمان اور محبت کے بارے میں اچھی خبر لے کر آیا ہے۔ اُس نے ہمیں بتایا کہ آپ ہمیں بہت یاد کرتے ہیں اور ہم سے اُتنا ہی ملنے کے آرزومند ہیں جتنا کہ ہم آپ سے۔ 7 بھائیو، آپ اور آپ کے ایمان کے بارے میں یہ سن کر ہماری حوصلہ افزائی ہوئی، حالانکہ ہم خود طرح طرح کے دباؤ اور مصیبتوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 8 اب ہماری جان میں جان آ گئی ہے، کیونکہ آپ مضبوطی سے خداوند میں قائم ہیں۔ 9 ہم آپ کی وجہ سے اللہ کے کتنے شکرگزار ہیں! یہ خوشی ناقابلِ بیان ہے جو ہم آپ کی وجہ سے اللہ کے حضور محسوس کرتے ہیں۔ 10 دن رات ہم بڑی سنجیدگی سے دعا کرتے رہتے ہیں کہ آپ سے دوبارہ مل کر وہ کمیاں پوری کریں جو آپ کے ایمان میں اب تک رہ گئی ہیں۔ 11 اب ہمارا خدا اور باپ خود اور ہمارا خداوند عیسیٰ راستہ کھولے تاکہ ہم آپ تک پہنچ سکیں۔ 12 خداوند کرے کہ آپ کی ایک دوسرے اور دیگر تمام لوگوں سے محبت اِتنی بڑھ جائے کہ وہ یوں دل سے چھلک اُٹھے جس طرح آپ کے لئے ہماری محبت بھی چھلک رہی ہے۔ 13 کیونکہ اِس طرح اللہ آپ کے دلوں کو مضبوط کرے گا اور آپ اُس وقت ہمارے خدا اور باپ کے حضور بےالزام اور مُقدّس ثابت ہوں گے جب ہمارا خداوند عیسیٰ اپنے تمام مُقدّسین کے ساتھ آئے گا۔ آمین۔
In Other Versions
1 Thessalonians 3 in the ANGEFD
1 Thessalonians 3 in the ANTPNG2D
1 Thessalonians 3 in the BBPNG
1 Thessalonians 3 in the BBT1E
1 Thessalonians 3 in the BNTABOOT
1 Thessalonians 3 in the BNTLV
1 Thessalonians 3 in the BOATCB
1 Thessalonians 3 in the BOATCB2
1 Thessalonians 3 in the BOBCV
1 Thessalonians 3 in the BOCNT
1 Thessalonians 3 in the BOECS
1 Thessalonians 3 in the BOGWICC
1 Thessalonians 3 in the BOHCB
1 Thessalonians 3 in the BOHCV
1 Thessalonians 3 in the BOHLNT
1 Thessalonians 3 in the BOHNTLTAL
1 Thessalonians 3 in the BOICB
1 Thessalonians 3 in the BOILNTAP
1 Thessalonians 3 in the BOITCV
1 Thessalonians 3 in the BOKCV
1 Thessalonians 3 in the BOKCV2
1 Thessalonians 3 in the BOKHWOG
1 Thessalonians 3 in the BOKSSV
1 Thessalonians 3 in the BOLCB
1 Thessalonians 3 in the BOLCB2
1 Thessalonians 3 in the BOMCV
1 Thessalonians 3 in the BONAV
1 Thessalonians 3 in the BONCB
1 Thessalonians 3 in the BONLT
1 Thessalonians 3 in the BONUT2
1 Thessalonians 3 in the BOPLNT
1 Thessalonians 3 in the BOSCB
1 Thessalonians 3 in the BOSNC
1 Thessalonians 3 in the BOTLNT
1 Thessalonians 3 in the BOVCB
1 Thessalonians 3 in the BOYCB
1 Thessalonians 3 in the DGDNT
1 Thessalonians 3 in the GGMNT
1 Thessalonians 3 in the IRVM2
1 Thessalonians 3 in the IRVT2
1 Thessalonians 3 in the KBT1ETNIK
1 Thessalonians 3 in the MKNFD
1 Thessalonians 3 in the MRS1T
1 Thessalonians 3 in the NBVTP
1 Thessalonians 3 in the NIV11
1 Thessalonians 3 in the PDDPT
1 Thessalonians 3 in the SBIAS
1 Thessalonians 3 in the SBIBS
1 Thessalonians 3 in the SBIBS2
1 Thessalonians 3 in the SBICS
1 Thessalonians 3 in the SBIDS
1 Thessalonians 3 in the SBIGS
1 Thessalonians 3 in the SBIHS
1 Thessalonians 3 in the SBIIS
1 Thessalonians 3 in the SBIIS2
1 Thessalonians 3 in the SBIIS3
1 Thessalonians 3 in the SBIKS
1 Thessalonians 3 in the SBIKS2
1 Thessalonians 3 in the SBIMS
1 Thessalonians 3 in the SBIOS
1 Thessalonians 3 in the SBIPS
1 Thessalonians 3 in the SBISS
1 Thessalonians 3 in the SBITS
1 Thessalonians 3 in the SBITS2
1 Thessalonians 3 in the SBITS3
1 Thessalonians 3 in the SBITS4
1 Thessalonians 3 in the SBIUS
1 Thessalonians 3 in the SBIVS
1 Thessalonians 3 in the SBT1E
1 Thessalonians 3 in the SUSU2
1 Thessalonians 3 in the TBIAOTANT
1 Thessalonians 3 in the TBT1E
1 Thessalonians 3 in the TBT1E2
1 Thessalonians 3 in the TFTIP
1 Thessalonians 3 in the TGNTATF3T
1 Thessalonians 3 in the TNTIK
1 Thessalonians 3 in the TNTIL
1 Thessalonians 3 in the TNTIN
1 Thessalonians 3 in the TNTIP
1 Thessalonians 3 in the TNTIZ
1 Thessalonians 3 in the TTENT