2 Thessalonians 3 (UGV2)
1 بھائیو، ایک آخری بات، ہمارے لئے دعا کریں کہ خداوند کا پیغام جلدی سے پھیل جائے اور عزت پائے، بالکل اُسی طرح جس طرح آپ کے درمیان ہوا۔ 2 اِس کے لئے بھی دعا کریں کہ اللہ ہمیں غلط اور شریر لوگوں سے بچائے رکھے، کیونکہ سب تو ایمان نہیں رکھتے۔ 3 لیکن خداوند وفادار ہے، اور وہی آپ کو مضبوط کر کے ابلیس سے محفوظ رکھے گا۔ 4 ہم خداوند میں آپ پر اعتماد رکھتے ہیں کہ آپ وہ کچھ کر رہے ہیں بلکہ کرتے رہیں گے جو ہم نے آپ کو کرنے کو کہا تھا۔ 5 خداوند آپ کے دلوں کو اللہ کی محبت اور مسیح کی ثابت قدمی کی طرف مائل کرتا رہے۔ 6 بھائیو، اپنے خداوند عیسیٰ مسیح کے نام میں ہم آپ کو حکم دیتے ہیں کہ ہر اُس بھائی سے کنارہ کریں جو بےقاعدہ چلتا اور جو ہم سے پائی ہوئی روایت کے مطابق زندگی نہیں گزارتا۔ 7 آپ خود جانتے ہیں کہ آپ کو کس طرح ہمارے نمونے پر چلنا چاہئے۔ جب ہم آپ کے پاس تھے تو ہماری زندگی میں بےترتیبی نہیں پائی جاتی تھی۔ 8 ہم نے کسی کا کھانا بھی پیسے دیئے بغیر نہ کھایا، بلکہ دن رات سخت محنت مشقت کرتے رہے تاکہ آپ میں سے کسی کے لئے بوجھ نہ بنیں۔ 9 بات یہ نہیں کہ ہمیں آپ سے معاوضہ ملنے کا حق نہیں تھا۔ نہیں، ہم نے ایسا کیا تاکہ ہم آپ کے لئے اچھا نمونہ بنیں اور آپ اِس نمونے پر چلیں۔ 10 جب ہم ابھی آپ کے پاس تھے تو ہم نے آپ کو حکم دیا، ”جو کام نہیں کرنا چاہتا وہ کھانا بھی نہ کھائے۔“ 11 اب ہمیں یہ خبر ملی ہے کہ آپ میں سے بعض بےقاعدہ زندگی گزارتے ہیں۔ وہ کام نہیں کرتے بلکہ دوسروں کے کاموں میں خواہ مخواہ دخل دیتے ہیں۔ 12 خداوند عیسیٰ مسیح کے نام میں ہم ایسے لوگوں کو حکم دیتے اور سمجھاتے ہیں کہ آرام سے کام کر کے اپنی روزی کمائیں۔ 13 بھائیو، آپ بھلائی کرنے سے کبھی ہمت نہ ہاریں۔ 14 اگر کوئی اِس خط میں درج ہماری ہدایت پر عمل نہ کرے تو اُس سے تعلق نہ رکھنا تاکہ اُسے شرم آئے۔ 15 لیکن اُسے دشمن مت سمجھنا بلکہ اُسے بھائی جان کر سمجھانا۔ 16 خداوند خود جو سلامتی کا سرچشمہ ہے آپ کو ہر وقت اور ہر طرح سے سلامتی بخشے۔ خداوند آپ سب کے ساتھ ہو۔ 17 مَیں، پولس اپنے ہاتھ سے یہ لکھ رہا ہوں۔ میری طرف سے سلام۔ مَیں اِسی طریقے سے اپنے ہر خط پر دست خط کرتا اور اِسی طرح لکھتا ہوں۔ 18 ہمارے خداوند عیسیٰ مسیح کا فضل آپ سب کے ساتھ رہے۔
In Other Versions
2 Thessalonians 3 in the ANGEFD
2 Thessalonians 3 in the ANTPNG2D
2 Thessalonians 3 in the BBPNG
2 Thessalonians 3 in the BBT1E
2 Thessalonians 3 in the BNTABOOT
2 Thessalonians 3 in the BNTLV
2 Thessalonians 3 in the BOATCB
2 Thessalonians 3 in the BOATCB2
2 Thessalonians 3 in the BOBCV
2 Thessalonians 3 in the BOCNT
2 Thessalonians 3 in the BOECS
2 Thessalonians 3 in the BOGWICC
2 Thessalonians 3 in the BOHCB
2 Thessalonians 3 in the BOHCV
2 Thessalonians 3 in the BOHLNT
2 Thessalonians 3 in the BOHNTLTAL
2 Thessalonians 3 in the BOICB
2 Thessalonians 3 in the BOILNTAP
2 Thessalonians 3 in the BOITCV
2 Thessalonians 3 in the BOKCV
2 Thessalonians 3 in the BOKCV2
2 Thessalonians 3 in the BOKHWOG
2 Thessalonians 3 in the BOKSSV
2 Thessalonians 3 in the BOLCB
2 Thessalonians 3 in the BOLCB2
2 Thessalonians 3 in the BOMCV
2 Thessalonians 3 in the BONAV
2 Thessalonians 3 in the BONCB
2 Thessalonians 3 in the BONLT
2 Thessalonians 3 in the BONUT2
2 Thessalonians 3 in the BOPLNT
2 Thessalonians 3 in the BOSCB
2 Thessalonians 3 in the BOSNC
2 Thessalonians 3 in the BOTLNT
2 Thessalonians 3 in the BOVCB
2 Thessalonians 3 in the BOYCB
2 Thessalonians 3 in the DGDNT
2 Thessalonians 3 in the GGMNT
2 Thessalonians 3 in the IRVM2
2 Thessalonians 3 in the IRVT2
2 Thessalonians 3 in the KBT1ETNIK
2 Thessalonians 3 in the MKNFD
2 Thessalonians 3 in the MRS1T
2 Thessalonians 3 in the NBVTP
2 Thessalonians 3 in the NIV11
2 Thessalonians 3 in the PDDPT
2 Thessalonians 3 in the SBIAS
2 Thessalonians 3 in the SBIBS
2 Thessalonians 3 in the SBIBS2
2 Thessalonians 3 in the SBICS
2 Thessalonians 3 in the SBIDS
2 Thessalonians 3 in the SBIGS
2 Thessalonians 3 in the SBIHS
2 Thessalonians 3 in the SBIIS
2 Thessalonians 3 in the SBIIS2
2 Thessalonians 3 in the SBIIS3
2 Thessalonians 3 in the SBIKS
2 Thessalonians 3 in the SBIKS2
2 Thessalonians 3 in the SBIMS
2 Thessalonians 3 in the SBIOS
2 Thessalonians 3 in the SBIPS
2 Thessalonians 3 in the SBISS
2 Thessalonians 3 in the SBITS
2 Thessalonians 3 in the SBITS2
2 Thessalonians 3 in the SBITS3
2 Thessalonians 3 in the SBITS4
2 Thessalonians 3 in the SBIUS
2 Thessalonians 3 in the SBIVS
2 Thessalonians 3 in the SBT1E
2 Thessalonians 3 in the SUSU2
2 Thessalonians 3 in the TBIAOTANT
2 Thessalonians 3 in the TBT1E
2 Thessalonians 3 in the TBT1E2
2 Thessalonians 3 in the TFTIP
2 Thessalonians 3 in the TGNTATF3T
2 Thessalonians 3 in the TNTIK
2 Thessalonians 3 in the TNTIL
2 Thessalonians 3 in the TNTIN
2 Thessalonians 3 in the TNTIP
2 Thessalonians 3 in the TNTIZ
2 Thessalonians 3 in the TTENT