Ezekiel 41 (UGV2)
1 اِس کے بعد میرا راہنما مجھے رب کے گھر کے پہلے کمرے یعنی ’مُقدّس کمرا‘ میں لے گیا۔ اُس نے دروازے کے ستون نما بازو ناپے تو معلوم ہوا کہ ساڑھے دس دس فٹ موٹے ہیں۔ 2 دروازے کی چوڑائی ساڑھے 17 فٹ تھی، اور دائیں بائیں کی دیواریں پونے نو نو فٹ لمبی تھیں۔ کمرے کی پوری لمبائی 70 فٹ اور چوڑائی 35 فٹ تھی۔ 3 پھر وہ آگے بڑھ کر سب سے اندرونی کمرے میں داخل ہوا۔ اُس نے دروازے کے ستون نما بازوؤں کی پیمائش کی تو معلوم ہوا کہ ساڑھے تین تین فٹ موٹے ہیں۔ دروازے کی چوڑائی ساڑھے 10 فٹ تھی، اور دائیں بائیں کی دیواریں سوا بارہ بارہ فٹ لمبی تھیں۔ 4 اندرونی کمرے کی لمبائی اور چوڑائی پینتیس پینتیس فٹ تھی۔ وہ بولا، ”یہ مُقدّس ترین کمرا ہے۔“ 5 پھر اُس نے رب کے گھر کی بیرونی دیوار ناپی۔ اُس کی موٹائی ساڑھے 10 فٹ تھی۔ دیوار کے ساتھ ساتھ کمرے تعمیر کئے گئے تھے۔ ہر کمرے کی چوڑائی 7 فٹ تھی۔ 6 کمروں کی تین منزلیں تھیں، کُل 30 کمرے تھے۔ رب کے گھر کی بیرونی دیوار دوسری منزل پر پہلی منزل کی نسبت کم موٹی اور تیسری منزل پر دوسری منزل کی نسبت کم موٹی تھی۔ نتیجتاً ہر منزل کا وزن اُس کی بیرونی دیوار پر تھا اور ضرورت نہیں تھی کہ اِس دیوار میں شہتیر لگائیں۔ 7 چنانچہ دوسری منزل پہلی کی نسبت چوڑی اور تیسری دوسری کی نسبت چوڑی تھی۔ ایک سیڑھی نچلی منزل سے دوسری اور تیسری منزل تک پہنچاتی تھی۔ 8 8-11 اِن کمروں کی بیرونی دیوار پونے 9 فٹ موٹی تھی۔ جو کمرے رب کے گھر کی شمالی دیوار میں تھے اُن میں داخل ہونے کا ایک دروازہ تھا، اور اِسی طرح جنوبی کمروں میں داخل ہونے کا ایک دروازہ تھا۔ مَیں نے دیکھا کہ رب کا گھر ایک چبوترے پر تعمیر ہوا ہے۔ اِس کا جتنا حصہ اُس کے ارد گرد نظر آتا تھا وہ پونے 9 فٹ چوڑا اور ساڑھے 10 فٹ اونچا تھا۔ رب کے گھر کی بیرونی دیوار سے ملحق کمرے اِس پر بنائے گئے تھے۔ اِس چبوترے اور اماموں سے مستعمل مکانوں کے درمیان کھلی جگہ تھی جس کا فاصلہ 35 فٹ تھا۔ یہ کھلی جگہ رب کے گھر کے چاروں طرف نظر آتی تھی۔ 12 اِس کھلی جگہ کے مغرب میں ایک عمارت تھی جو ساڑھے ایک سَو 57 فٹ لمبی اور ساڑھے ایک سَو 22 فٹ چوڑی تھی۔ اُس کی دیواریں چاروں طرف پونے نو نو فٹ موٹی تھیں۔ 13 پھر میرے راہنما نے باہر سے رب کے گھر کی پیمائش کی۔ اُس کی لمبائی 175 فٹ تھی۔ رب کے گھر کی پچھلی دیوار سے مغربی عمارت تک کا فاصلہ بھی 175 فٹ تھا۔ 14 پھر اُس نے رب کے گھر کے سامنے والی یعنی مشرقی دیوار شمال اور جنوب میں کھلی جگہ سمیت کی پیمائش کی۔ معلوم ہوا کہ اُس کا فاصلہ بھی 175 فٹ ہے۔ 15 اُس نے مغرب میں اُس عمارت کی لمبائی ناپی جو رب کے گھر کے پیچھے تھی۔ معلوم ہوا کہ یہ بھی دونوں پہلوؤں کی گزرگاہوں سمیت 175 فٹ لمبی ہے۔رب کے گھر کے برآمدے، مُقدّس کمرے اور مُقدّس ترین کمرے کی دیواروں پر 16 فرش سے لے کر کھڑکیوں تک لکڑی کے تختے لگائے گئے تھے۔ اِن کھڑکیوں کو بند کیا جا سکتا تھا۔ 17 رب کے گھر کی اندرونی دیواروں پر دروازوں کے اوپر تک تصویریں کندہ کی گئی تھیں۔ 18 کھجور کے درختوں اور کروبی فرشتوں کی تصویریں باری باری نظر آتی تھیں۔ ہر فرشتے کے دو چہرے تھے۔ 19 انسان کا چہرہ ایک طرف کے درخت کی طرف دیکھتا تھا جبکہ شیرببر کا چہرہ دوسری طرف کے درخت کی طرف دیکھتا تھا۔ یہ درخت اور کروبی پوری دیوار پر باری باری منقّش کئے گئے تھے، 20 فرش سے لے کر دروازوں کے اوپر تک۔ 21 مُقدّس کمرے میں داخل ہونے والے دروازے کے دونوں بازو مربع تھے۔مُقدّس ترین کمرے کے دروازے کے سامنے 22 لکڑی کی قربان گاہ نظر آئی۔ اُس کی اونچائی سوا 5 فٹ اور چوڑائی ساڑھے تین فٹ تھی۔ اُس کے کونے، پایہ اور چاروں پہلو لکڑی سے بنے تھے۔ اُس نے مجھ سے کہا، ”یہ وہی میز ہے جو رب کے حضور رہتی ہے۔“ 23 مُقدّس کمرے میں داخل ہونے کا ایک دروازہ تھا اور مُقدّس ترین کمرے کا ایک۔ 24 ہر دروازے کے دو کواڑ تھے، وہ درمیان میں سے کھلتے تھے۔ 25 دیواروں کی طرح مُقدّس کمرے کے دروازے پر بھی کھجور کے درخت اور کروبی فرشتے کندہ کئے گئے تھے۔ اور برآمدے کے باہر والے دروازے کے اوپر لکڑی کی چھوٹی سی چھت بنائی گئی تھی۔ 26 برآمدے کے دونوں طرف کھڑکیاں تھیں، اور دیواروں پر کھجور کے درخت کندہ کئے گئے تھے۔
In Other Versions
Ezekiel 41 in the ANGEFD
Ezekiel 41 in the ANTPNG2D
Ezekiel 41 in the AS21
Ezekiel 41 in the BAGH
Ezekiel 41 in the BBPNG
Ezekiel 41 in the BBT1E
Ezekiel 41 in the BDS
Ezekiel 41 in the BEV
Ezekiel 41 in the BHAD
Ezekiel 41 in the BIB
Ezekiel 41 in the BLPT
Ezekiel 41 in the BNT
Ezekiel 41 in the BNTABOOT
Ezekiel 41 in the BNTLV
Ezekiel 41 in the BOATCB
Ezekiel 41 in the BOATCB2
Ezekiel 41 in the BOBCV
Ezekiel 41 in the BOCNT
Ezekiel 41 in the BOECS
Ezekiel 41 in the BOGWICC
Ezekiel 41 in the BOHCB
Ezekiel 41 in the BOHCV
Ezekiel 41 in the BOHLNT
Ezekiel 41 in the BOHNTLTAL
Ezekiel 41 in the BOICB
Ezekiel 41 in the BOILNTAP
Ezekiel 41 in the BOITCV
Ezekiel 41 in the BOKCV
Ezekiel 41 in the BOKCV2
Ezekiel 41 in the BOKHWOG
Ezekiel 41 in the BOKSSV
Ezekiel 41 in the BOLCB
Ezekiel 41 in the BOLCB2
Ezekiel 41 in the BOMCV
Ezekiel 41 in the BONAV
Ezekiel 41 in the BONCB
Ezekiel 41 in the BONLT
Ezekiel 41 in the BONUT2
Ezekiel 41 in the BOPLNT
Ezekiel 41 in the BOSCB
Ezekiel 41 in the BOSNC
Ezekiel 41 in the BOTLNT
Ezekiel 41 in the BOVCB
Ezekiel 41 in the BOYCB
Ezekiel 41 in the BPBB
Ezekiel 41 in the BPH
Ezekiel 41 in the BSB
Ezekiel 41 in the CCB
Ezekiel 41 in the CUV
Ezekiel 41 in the CUVS
Ezekiel 41 in the DBT
Ezekiel 41 in the DGDNT
Ezekiel 41 in the DHNT
Ezekiel 41 in the DNT
Ezekiel 41 in the ELBE
Ezekiel 41 in the EMTV
Ezekiel 41 in the ESV
Ezekiel 41 in the FBV
Ezekiel 41 in the FEB
Ezekiel 41 in the GGMNT
Ezekiel 41 in the GNT
Ezekiel 41 in the HARY
Ezekiel 41 in the HNT
Ezekiel 41 in the IRVA
Ezekiel 41 in the IRVB
Ezekiel 41 in the IRVG
Ezekiel 41 in the IRVH
Ezekiel 41 in the IRVK
Ezekiel 41 in the IRVM
Ezekiel 41 in the IRVM2
Ezekiel 41 in the IRVO
Ezekiel 41 in the IRVP
Ezekiel 41 in the IRVT
Ezekiel 41 in the IRVT2
Ezekiel 41 in the IRVU
Ezekiel 41 in the ISVN
Ezekiel 41 in the JSNT
Ezekiel 41 in the KAPI
Ezekiel 41 in the KBT1ETNIK
Ezekiel 41 in the KBV
Ezekiel 41 in the KJV
Ezekiel 41 in the KNFD
Ezekiel 41 in the LBA
Ezekiel 41 in the LBLA
Ezekiel 41 in the LNT
Ezekiel 41 in the LSV
Ezekiel 41 in the MAAL
Ezekiel 41 in the MBV
Ezekiel 41 in the MBV2
Ezekiel 41 in the MHNT
Ezekiel 41 in the MKNFD
Ezekiel 41 in the MNG
Ezekiel 41 in the MNT
Ezekiel 41 in the MNT2
Ezekiel 41 in the MRS1T
Ezekiel 41 in the NAA
Ezekiel 41 in the NASB
Ezekiel 41 in the NBLA
Ezekiel 41 in the NBS
Ezekiel 41 in the NBVTP
Ezekiel 41 in the NET2
Ezekiel 41 in the NIV11
Ezekiel 41 in the NNT
Ezekiel 41 in the NNT2
Ezekiel 41 in the NNT3
Ezekiel 41 in the PDDPT
Ezekiel 41 in the PFNT
Ezekiel 41 in the RMNT
Ezekiel 41 in the SBIAS
Ezekiel 41 in the SBIBS
Ezekiel 41 in the SBIBS2
Ezekiel 41 in the SBICS
Ezekiel 41 in the SBIDS
Ezekiel 41 in the SBIGS
Ezekiel 41 in the SBIHS
Ezekiel 41 in the SBIIS
Ezekiel 41 in the SBIIS2
Ezekiel 41 in the SBIIS3
Ezekiel 41 in the SBIKS
Ezekiel 41 in the SBIKS2
Ezekiel 41 in the SBIMS
Ezekiel 41 in the SBIOS
Ezekiel 41 in the SBIPS
Ezekiel 41 in the SBISS
Ezekiel 41 in the SBITS
Ezekiel 41 in the SBITS2
Ezekiel 41 in the SBITS3
Ezekiel 41 in the SBITS4
Ezekiel 41 in the SBIUS
Ezekiel 41 in the SBIVS
Ezekiel 41 in the SBT
Ezekiel 41 in the SBT1E
Ezekiel 41 in the SCHL
Ezekiel 41 in the SNT
Ezekiel 41 in the SUSU
Ezekiel 41 in the SUSU2
Ezekiel 41 in the SYNO
Ezekiel 41 in the TBIAOTANT
Ezekiel 41 in the TBT1E
Ezekiel 41 in the TBT1E2
Ezekiel 41 in the TFTIP
Ezekiel 41 in the TFTU
Ezekiel 41 in the TGNTATF3T
Ezekiel 41 in the THAI
Ezekiel 41 in the TNFD
Ezekiel 41 in the TNT
Ezekiel 41 in the TNTIK
Ezekiel 41 in the TNTIL
Ezekiel 41 in the TNTIN
Ezekiel 41 in the TNTIP
Ezekiel 41 in the TNTIZ
Ezekiel 41 in the TOMA
Ezekiel 41 in the TTENT
Ezekiel 41 in the UBG
Ezekiel 41 in the UGV
Ezekiel 41 in the UGV3
Ezekiel 41 in the VBL
Ezekiel 41 in the VDCC
Ezekiel 41 in the YALU
Ezekiel 41 in the YAPE
Ezekiel 41 in the YBVTP
Ezekiel 41 in the ZBP