Genesis 17 (UGV2)

1 جب ابرام 99 سال کا تھا تو رب اُس پر ظاہر ہوا۔ اُس نے کہا، ”مَیں اللہ قادرِ مطلق ہوں۔ میرے حضور چلتا رہ اور بےالزام ہو۔ 2 مَیں تیرے ساتھ اپنا عہد باندھوں گا اور تیری اولاد کو بہت ہی زیادہ بڑھا دوں گا۔“ 3 ابرام منہ کے بل گر گیا، اور اللہ نے اُس سے کہا، 4 ”میرا تیرے ساتھ عہد ہے کہ تُو بہت قوموں کا باپ ہو گا۔ 5 اب سے تُو ابرام یعنی ’عظیم باپ‘ نہیں کہلائے گا بلکہ تیرا نام ابراہیم یعنی ’بہت قوموں کا باپ‘ ہو گا۔ کیونکہ مَیں نے تجھے بہت قوموں کا باپ بنا دیا ہے۔ 6 مَیں تجھے بہت ہی زیادہ اولاد بخش دوں گا، اِتنی کہ قومیں بنیں گی۔ تجھ سے بادشاہ بھی نکلیں گے۔ 7 مَیں اپنا عہد تیرے اور تیری اولاد کے ساتھ نسل در نسل قائم کروں گا، ایک ابدی عہد جس کے مطابق مَیں تیرا اور تیری اولاد کا خدا ہوں گا۔ 8 تُو اِس وقت ملکِ کنعان میں پردیسی ہے، لیکن مَیں اِس پورے ملک کو تجھے اور تیری اولاد کو دیتا ہوں۔ یہ ہمیشہ تک اُن کا ہی رہے گا، اور مَیں اُن کا خدا ہوں گا۔“ 9 اللہ نے ابراہیم سے یہ بھی کہا، ”تجھے اور تیری اولاد کو نسل در نسل میرے عہد کی شرائط پوری کرنی ہیں۔ 10 اِس کی ایک شرط یہ ہے کہ ہر ایک مرد کا ختنہ کیا جائے۔ 11 اپنا ختنہ کراؤ۔ یہ ہمارے آپس کے عہد کا ظاہری نشان ہو گا۔ 12 لازم ہے کہ تُو اور تیری اولاد نسل در نسل اپنے ہر ایک بیٹے کا آٹھویں دن ختنہ کروائیں۔ یہ اصول اُس پر بھی لاگو ہے جو تیرے گھر میں رہتا ہے لیکن تجھ سے رشتہ نہیں رکھتا، چاہے وہ گھر میں پیدا ہوا ہو یا کسی اجنبی سے خریدا گیا ہو۔ 13 گھر کے ہر ایک مرد کا ختنہ کرنا لازم ہے، خواہ وہ گھر میں پیدا ہوا ہو یا کسی اجنبی سے خریدا گیا ہو۔ یہ اِس بات کا نشان ہو گا کہ میرا تیرے ساتھ عہد ہمیشہ تک قائم رہے گا۔ 14 جس مرد کا ختنہ نہ کیا گیا اُسے اُس کی قوم میں سے مٹایا جائے گا، کیونکہ اُس نے میرے عہد کی شرائط پوری نہ کیں۔“ 15 اللہ نے ابراہیم سے یہ بھی کہا، ”اپنی بیوی سارئی کا نام بھی بدل دینا۔ اب سے اُس کا نام سارئی نہیں بلکہ سارہ یعنی شہزادی ہو گا۔ 16 مَیں اُسے برکت بخشوں گا اور تجھے اُس کی معرفت بیٹا دوں گا۔ مَیں اُسے یہاں تک برکت دوں گا کہ اُس سے قومیں بلکہ قوموں کے بادشاہ نکلیں گے۔“ 17 ابراہیم منہ کے بل گر گیا۔ لیکن دل ہی دل میں وہ ہنس پڑا اور سوچا، ”یہ کس طرح ہو سکتا ہے؟ مَیں تو 100 سال کا ہوں۔ ایسے آدمی کے ہاں بچہ کس طرح پیدا ہو سکتا ہے؟ اور سارہ جیسی عمر رسیدہ عورت کے بچہ کس طرح پیدا ہو سکتا ہے؟ اُس کی عمر تو 90 سال ہے۔“ 18 اُس نے اللہ سے کہا، ”ہاں، اسمٰعیل ہی تیرے سامنے جیتا رہے۔“ 19 اللہ نے کہا، ”نہیں، تیری بیوی سارہ کے ہاں بیٹا پیدا ہو گا۔ تُو اُس کا نام اسحاق یعنی ’وہ ہنستا ہے‘ رکھنا۔ مَیں اُس کے اور اُس کی اولاد کے ساتھ ابدی عہد باندھوں گا۔ 20 مَیں اسمٰعیل کے سلسلے میں بھی تیری درخواست پوری کروں گا۔ مَیں اُسے بھی برکت دے کر پھلنے پھولنے دوں گا اور اُس کی اولاد بہت ہی زیادہ بڑھا دوں گا۔ وہ بارہ رئیسوں کا باپ ہو گا، اور مَیں اُس کی معرفت ایک بڑی قوم بناؤں گا۔ 21 لیکن میرا عہد اسحاق کے ساتھ ہو گا، جو عین ایک سال کے بعد سارہ کے ہاں پیدا ہو گا۔“ 22 اللہ کی ابراہیم کے ساتھ بات ختم ہوئی، اور وہ اُس کے پاس سے آسمان پر چلا گیا۔ 23 اُسی دن ابراہیم نے اللہ کا حکم پورا کیا۔ اُس نے گھر کے ہر ایک مرد کا ختنہ کروایا، اپنے بیٹے اسمٰعیل کا بھی اور اُن کا بھی جو اُس کے گھر میں رہتے لیکن اُس سے رشتہ نہیں رکھتے تھے، چاہے وہ اُس کے گھر میں پیدا ہوئے تھے یا خریدے گئے تھے۔ 24 ابراہیم 99 سال کا تھا جب اُس کا ختنہ ہوا، 25 جبکہ اُس کا بیٹا اسمٰعیل 13 سال کا تھا۔ 26 دونوں کا ختنہ اُسی دن ہوا۔ 27 ساتھ ساتھ گھرانے کے تمام باقی مردوں کا ختنہ بھی ہوا، بشمول اُن کے جن کا ابراہیم کے ساتھ رشتہ نہیں تھا، چاہے وہ گھر میں پیدا ہوئے یا کسی اجنبی سے خریدے گئے تھے۔

In Other Versions

Genesis 17 in the ANGEFD

Genesis 17 in the ANTPNG2D

Genesis 17 in the AS21

Genesis 17 in the BAGH

Genesis 17 in the BBPNG

Genesis 17 in the BBT1E

Genesis 17 in the BDS

Genesis 17 in the BEV

Genesis 17 in the BHAD

Genesis 17 in the BIB

Genesis 17 in the BLPT

Genesis 17 in the BNT

Genesis 17 in the BNTABOOT

Genesis 17 in the BNTLV

Genesis 17 in the BOATCB

Genesis 17 in the BOATCB2

Genesis 17 in the BOBCV

Genesis 17 in the BOCNT

Genesis 17 in the BOECS

Genesis 17 in the BOGWICC

Genesis 17 in the BOHCB

Genesis 17 in the BOHCV

Genesis 17 in the BOHLNT

Genesis 17 in the BOHNTLTAL

Genesis 17 in the BOICB

Genesis 17 in the BOILNTAP

Genesis 17 in the BOITCV

Genesis 17 in the BOKCV

Genesis 17 in the BOKCV2

Genesis 17 in the BOKHWOG

Genesis 17 in the BOKSSV

Genesis 17 in the BOLCB

Genesis 17 in the BOLCB2

Genesis 17 in the BOMCV

Genesis 17 in the BONAV

Genesis 17 in the BONCB

Genesis 17 in the BONLT

Genesis 17 in the BONUT2

Genesis 17 in the BOPLNT

Genesis 17 in the BOSCB

Genesis 17 in the BOSNC

Genesis 17 in the BOTLNT

Genesis 17 in the BOVCB

Genesis 17 in the BOYCB

Genesis 17 in the BPBB

Genesis 17 in the BPH

Genesis 17 in the BSB

Genesis 17 in the CCB

Genesis 17 in the CUV

Genesis 17 in the CUVS

Genesis 17 in the DBT

Genesis 17 in the DGDNT

Genesis 17 in the DHNT

Genesis 17 in the DNT

Genesis 17 in the ELBE

Genesis 17 in the EMTV

Genesis 17 in the ESV

Genesis 17 in the FBV

Genesis 17 in the FEB

Genesis 17 in the GGMNT

Genesis 17 in the GNT

Genesis 17 in the HARY

Genesis 17 in the HNT

Genesis 17 in the IRVA

Genesis 17 in the IRVB

Genesis 17 in the IRVG

Genesis 17 in the IRVH

Genesis 17 in the IRVK

Genesis 17 in the IRVM

Genesis 17 in the IRVM2

Genesis 17 in the IRVO

Genesis 17 in the IRVP

Genesis 17 in the IRVT

Genesis 17 in the IRVT2

Genesis 17 in the IRVU

Genesis 17 in the ISVN

Genesis 17 in the JSNT

Genesis 17 in the KAPI

Genesis 17 in the KBT1ETNIK

Genesis 17 in the KBV

Genesis 17 in the KJV

Genesis 17 in the KNFD

Genesis 17 in the LBA

Genesis 17 in the LBLA

Genesis 17 in the LNT

Genesis 17 in the LSV

Genesis 17 in the MAAL

Genesis 17 in the MBV

Genesis 17 in the MBV2

Genesis 17 in the MHNT

Genesis 17 in the MKNFD

Genesis 17 in the MNG

Genesis 17 in the MNT

Genesis 17 in the MNT2

Genesis 17 in the MRS1T

Genesis 17 in the NAA

Genesis 17 in the NASB

Genesis 17 in the NBLA

Genesis 17 in the NBS

Genesis 17 in the NBVTP

Genesis 17 in the NET2

Genesis 17 in the NIV11

Genesis 17 in the NNT

Genesis 17 in the NNT2

Genesis 17 in the NNT3

Genesis 17 in the PDDPT

Genesis 17 in the PFNT

Genesis 17 in the RMNT

Genesis 17 in the SBIAS

Genesis 17 in the SBIBS

Genesis 17 in the SBIBS2

Genesis 17 in the SBICS

Genesis 17 in the SBIDS

Genesis 17 in the SBIGS

Genesis 17 in the SBIHS

Genesis 17 in the SBIIS

Genesis 17 in the SBIIS2

Genesis 17 in the SBIIS3

Genesis 17 in the SBIKS

Genesis 17 in the SBIKS2

Genesis 17 in the SBIMS

Genesis 17 in the SBIOS

Genesis 17 in the SBIPS

Genesis 17 in the SBISS

Genesis 17 in the SBITS

Genesis 17 in the SBITS2

Genesis 17 in the SBITS3

Genesis 17 in the SBITS4

Genesis 17 in the SBIUS

Genesis 17 in the SBIVS

Genesis 17 in the SBT

Genesis 17 in the SBT1E

Genesis 17 in the SCHL

Genesis 17 in the SNT

Genesis 17 in the SUSU

Genesis 17 in the SUSU2

Genesis 17 in the SYNO

Genesis 17 in the TBIAOTANT

Genesis 17 in the TBT1E

Genesis 17 in the TBT1E2

Genesis 17 in the TFTIP

Genesis 17 in the TFTU

Genesis 17 in the TGNTATF3T

Genesis 17 in the THAI

Genesis 17 in the TNFD

Genesis 17 in the TNT

Genesis 17 in the TNTIK

Genesis 17 in the TNTIL

Genesis 17 in the TNTIN

Genesis 17 in the TNTIP

Genesis 17 in the TNTIZ

Genesis 17 in the TOMA

Genesis 17 in the TTENT

Genesis 17 in the UBG

Genesis 17 in the UGV

Genesis 17 in the UGV3

Genesis 17 in the VBL

Genesis 17 in the VDCC

Genesis 17 in the YALU

Genesis 17 in the YAPE

Genesis 17 in the YBVTP

Genesis 17 in the ZBP