Genesis 3 (UGV2)
1 سانپ زمین پر چلنے پھرنے والے اُن تمام جانوروں سے زیادہ چالاک تھا جن کو رب خدا نے بنایا تھا۔ اُس نے عورت سے پوچھا، ”کیا اللہ نے واقعی کہا کہ باغ کے کسی بھی درخت کا پھل نہ کھانا؟“ 2 عورت نے جواب دیا، ”ہرگز نہیں۔ ہم باغ کا ہر پھل کھا سکتے ہیں، 3 صرف اُس درخت کے پھل سے گریز کرنا ہے جو باغ کے بیچ میں ہے۔ اللہ نے کہا کہ اُس کا پھل نہ کھاؤ بلکہ اُسے چھونا بھی نہیں، ورنہ تم یقیناً مر جاؤ گے۔“ 4 سانپ نے عورت سے کہا، ”تم ہرگز نہ مروگے، 5 بلکہ اللہ جانتا ہے کہ جب تم اُس کا پھل کھاؤ گے تو تمہاری آنکھیں کھل جائیں گی اور تم اللہ کی مانند ہو جاؤ گے، تم جو بھی اچھا اور بُرا ہے اُسے جان لو گے۔“ 6 عورت نے درخت پر غور کیا کہ کھانے کے لئے اچھا اور دیکھنے میں بھی دل کش ہے۔ سب سے دل فریب بات یہ کہ اُس سے سمجھ حاصل ہو سکتی ہے! یہ سوچ کر اُس نے اُس کا پھل لے کر اُسے کھایا۔ پھر اُس نے اپنے شوہر کو بھی دے دیا، کیونکہ وہ اُس کے ساتھ تھا۔ اُس نے بھی کھا لیا۔ 7 لیکن کھاتے ہی اُن کی آنکھیں کھل گئیں اور اُن کو معلوم ہوا کہ ہم ننگے ہیں۔ چنانچہ اُنہوں نے انجیر کے پتے سی کر لنگیاں بنا لیں۔ 8 شام کے وقت جب ٹھنڈی ہَوا چلنے لگی تو اُنہوں نے رب خدا کو باغ میں چلتے پھرتے سنا۔ وہ ڈر کے مارے درختوں کے پیچھے چھپ گئے۔ 9 رب خدا نے پکار کر کہا، ”آدم، تُو کہاں ہے؟“ 10 آدم نے جواب دیا، ”مَیں نے تجھے باغ میں چلتے ہوئے سنا تو ڈر گیا، کیونکہ مَیں ننگا ہوں۔ اِس لئے مَیں چھپ گیا۔“ 11 اُس نے پوچھا، ”کس نے تجھے بتایا کہ تُو ننگا ہے؟ کیا تُو نے اُس درخت کا پھل کھایا ہے جسے کھانے سے مَیں نے منع کیا تھا؟“ 12 آدم نے کہا، ”جو عورت تُو نے میرے ساتھ رہنے کے لئے دی ہے اُس نے مجھے پھل دیا۔ اِس لئے مَیں نے کھا لیا۔“ 13 اب رب خدا عورت سے مخاطب ہوا، ”تُو نے یہ کیوں کیا؟“ عورت نے جواب دیا، ”سانپ نے مجھے بہکایا تو مَیں نے کھایا۔“ 14 رب خدا نے سانپ سے کہا، ”چونکہ تُو نے یہ کیا، اِس لئے تُو تمام مویشیوں اور جنگلی جانوروں میں لعنتی ہے۔ تُو عمر بھر پیٹ کے بل رینگے گا اور خاک چاٹے گا۔ 15 مَیں تیرے اور عورت کے درمیان دشمنی پیدا کروں گا۔ اُس کی اولاد تیری اولاد کی دشمن ہو گی۔ وہ تیرے سر کو کچل ڈالے گی جبکہ تُو اُس کی ایڑی پر کاٹے گا۔“ 16 پھر رب خدا عورت سے مخاطب ہوا اور کہا، ”جب تُو اُمید سے ہو گی تو مَیں تیری تکلیف کو بہت بڑھاؤں گا۔ جب تیرے بچے ہوں گے تو تُو شدید درد کا شکار ہو گی۔ تُو اپنے شوہر کی تمنا کرے گی لیکن وہ تجھ پر حکومت کرے گا۔“ 17 آدم سے اُس نے کہا، ”تُو نے اپنی بیوی کی بات مانی اور اُس درخت کا پھل کھایا جسے کھانے سے مَیں نے منع کیا تھا۔ اِس لئے تیرے سبب سے زمین پر لعنت ہے۔ اُس سے خوراک حاصل کرنے کے لئے تجھے عمر بھر محنت مشقت کرنی پڑے گی۔ 18 تیرے لئے وہ خاردار پودے اور اونٹ کٹارے پیدا کرے گی، حالانکہ تُو اُس سے اپنی خوراک بھی حاصل کرے گا۔ 19 پسینہ بہا بہا کر تجھے روٹی کمانے کے لئے بھاگ دوڑ کرنی پڑے گی۔ اور یہ سلسلہ موت تک جاری رہے گا۔ تُو محنت کرتے کرتے دوبارہ زمین میں لوٹ جائے گا، کیونکہ تُو اُسی سے لیا گیا ہے۔ تُو خاک ہے اور دوبارہ خاک میں مل جائے گا۔“ 20 آدم نے اپنی بیوی کا نام حوا یعنی زندگی رکھا، کیونکہ بعد میں وہ تمام زندوں کی ماں بن گئی۔ 21 رب خدا نے آدم اور اُس کی بیوی کے لئے کھالوں سے لباس بنا کر اُنہیں پہنایا۔ 22 اُس نے کہا، ”انسان ہماری مانند ہو گیا ہے، وہ اچھے اور بُرے کا علم رکھتا ہے۔ اب ایسا نہ ہو کہ وہ ہاتھ بڑھا کر زندگی بخشنے والے درخت کے پھل سے لے اور اُس سے کھا کر ہمیشہ تک زندہ رہے۔“ 23 اِس لئے رب خدا نے اُسے باغِ عدن سے نکال کر اُس زمین کی کھیتی باڑی کرنے کی ذمہ داری دی جس میں سے اُسے لیا گیا تھا۔ 24 انسان کو خارج کرنے کے بعد اُس نے باغِ عدن کے مشرق میں کروبی فرشتے کھڑے کئے اور ساتھ ساتھ ایک آتشی تلوار رکھی جو اِدھر اُدھر گھومتی تھی تاکہ اُس راستے کی حفاظت کرے جو زندگی بخشنے والے درخت تک پہنچاتا تھا۔
In Other Versions
Genesis 3 in the ANGEFD
Genesis 3 in the ANTPNG2D
Genesis 3 in the AS21
Genesis 3 in the BAGH
Genesis 3 in the BBPNG
Genesis 3 in the BBT1E
Genesis 3 in the BDS
Genesis 3 in the BEV
Genesis 3 in the BHAD
Genesis 3 in the BIB
Genesis 3 in the BLPT
Genesis 3 in the BNT
Genesis 3 in the BNTABOOT
Genesis 3 in the BNTLV
Genesis 3 in the BOATCB
Genesis 3 in the BOATCB2
Genesis 3 in the BOBCV
Genesis 3 in the BOCNT
Genesis 3 in the BOECS
Genesis 3 in the BOGWICC
Genesis 3 in the BOHCB
Genesis 3 in the BOHCV
Genesis 3 in the BOHLNT
Genesis 3 in the BOHNTLTAL
Genesis 3 in the BOICB
Genesis 3 in the BOILNTAP
Genesis 3 in the BOITCV
Genesis 3 in the BOKCV
Genesis 3 in the BOKCV2
Genesis 3 in the BOKHWOG
Genesis 3 in the BOKSSV
Genesis 3 in the BOLCB
Genesis 3 in the BOLCB2
Genesis 3 in the BOMCV
Genesis 3 in the BONAV
Genesis 3 in the BONCB
Genesis 3 in the BONLT
Genesis 3 in the BONUT2
Genesis 3 in the BOPLNT
Genesis 3 in the BOSCB
Genesis 3 in the BOSNC
Genesis 3 in the BOTLNT
Genesis 3 in the BOVCB
Genesis 3 in the BOYCB
Genesis 3 in the BPBB
Genesis 3 in the BPH
Genesis 3 in the BSB
Genesis 3 in the CCB
Genesis 3 in the CUV
Genesis 3 in the CUVS
Genesis 3 in the DBT
Genesis 3 in the DGDNT
Genesis 3 in the DHNT
Genesis 3 in the DNT
Genesis 3 in the ELBE
Genesis 3 in the EMTV
Genesis 3 in the ESV
Genesis 3 in the FBV
Genesis 3 in the FEB
Genesis 3 in the GGMNT
Genesis 3 in the GNT
Genesis 3 in the HARY
Genesis 3 in the HNT
Genesis 3 in the IRVA
Genesis 3 in the IRVB
Genesis 3 in the IRVG
Genesis 3 in the IRVH
Genesis 3 in the IRVK
Genesis 3 in the IRVM
Genesis 3 in the IRVM2
Genesis 3 in the IRVO
Genesis 3 in the IRVP
Genesis 3 in the IRVT
Genesis 3 in the IRVT2
Genesis 3 in the IRVU
Genesis 3 in the ISVN
Genesis 3 in the JSNT
Genesis 3 in the KAPI
Genesis 3 in the KBT1ETNIK
Genesis 3 in the KBV
Genesis 3 in the KJV
Genesis 3 in the KNFD
Genesis 3 in the LBA
Genesis 3 in the LBLA
Genesis 3 in the LNT
Genesis 3 in the LSV
Genesis 3 in the MAAL
Genesis 3 in the MBV
Genesis 3 in the MBV2
Genesis 3 in the MHNT
Genesis 3 in the MKNFD
Genesis 3 in the MNG
Genesis 3 in the MNT
Genesis 3 in the MNT2
Genesis 3 in the MRS1T
Genesis 3 in the NAA
Genesis 3 in the NASB
Genesis 3 in the NBLA
Genesis 3 in the NBS
Genesis 3 in the NBVTP
Genesis 3 in the NET2
Genesis 3 in the NIV11
Genesis 3 in the NNT
Genesis 3 in the NNT2
Genesis 3 in the NNT3
Genesis 3 in the PDDPT
Genesis 3 in the PFNT
Genesis 3 in the RMNT
Genesis 3 in the SBIAS
Genesis 3 in the SBIBS
Genesis 3 in the SBIBS2
Genesis 3 in the SBICS
Genesis 3 in the SBIDS
Genesis 3 in the SBIGS
Genesis 3 in the SBIHS
Genesis 3 in the SBIIS
Genesis 3 in the SBIIS2
Genesis 3 in the SBIIS3
Genesis 3 in the SBIKS
Genesis 3 in the SBIKS2
Genesis 3 in the SBIMS
Genesis 3 in the SBIOS
Genesis 3 in the SBIPS
Genesis 3 in the SBISS
Genesis 3 in the SBITS
Genesis 3 in the SBITS2
Genesis 3 in the SBITS3
Genesis 3 in the SBITS4
Genesis 3 in the SBIUS
Genesis 3 in the SBIVS
Genesis 3 in the SBT
Genesis 3 in the SBT1E
Genesis 3 in the SCHL
Genesis 3 in the SNT
Genesis 3 in the SUSU
Genesis 3 in the SUSU2
Genesis 3 in the SYNO
Genesis 3 in the TBIAOTANT
Genesis 3 in the TBT1E
Genesis 3 in the TBT1E2
Genesis 3 in the TFTIP
Genesis 3 in the TFTU
Genesis 3 in the TGNTATF3T
Genesis 3 in the THAI
Genesis 3 in the TNFD
Genesis 3 in the TNT
Genesis 3 in the TNTIK
Genesis 3 in the TNTIL
Genesis 3 in the TNTIN
Genesis 3 in the TNTIP
Genesis 3 in the TNTIZ
Genesis 3 in the TOMA
Genesis 3 in the TTENT
Genesis 3 in the UBG
Genesis 3 in the UGV
Genesis 3 in the UGV3
Genesis 3 in the VBL
Genesis 3 in the VDCC
Genesis 3 in the YALU
Genesis 3 in the YAPE
Genesis 3 in the YBVTP
Genesis 3 in the ZBP