Genesis 4 (UGV2)

1 آدم حوا سے ہم بستر ہوا تو اُن کا پہلا بیٹا قابیل پیدا ہوا۔ حوا نے کہا، ”رب کی مدد سے مَیں نے ایک مرد حاصل کیا ہے۔“ 2 بعد میں قابیل کا بھائی ہابیل پیدا ہوا۔ ہابیل بھیڑبکریوں کا چرواہا بن گیا جبکہ قابیل کھیتی باڑی کرنے لگا۔ 3 کچھ دیر کے بعد قابیل نے رب کو اپنی فصلوں میں سے کچھ پیش کیا۔ 4 ہابیل نے بھی نذرانہ پیش کیا، لیکن اُس نے اپنی بھیڑبکریوں کے کچھ پہلوٹھے اُن کی چربی سمیت چڑھائے۔ ہابیل کا نذرانہ رب کو پسند آیا، 5 مگر قابیل کا نذرانہ منظور نہ ہوا۔ یہ دیکھ کر قابیل بڑے غصے میں آ گیا، اور اُس کا منہ بگڑ گیا۔ 6 رب نے پوچھا، ”تُو غصے میں کیوں آ گیا ہے؟ تیرا منہ کیوں لٹکا ہوا ہے؟ 7 کیا اگر تُو اچھی نیت رکھتا ہے تو اپنی نظر اُٹھا کر میری طرف نہیں دیکھ سکے گا؟ لیکن اگر اچھی نیت نہیں رکھتا تو خبردار! گناہ دروازے پر دبکا بیٹھا ہے اور تجھے چاہتا ہے۔ لیکن تیرا فرض ہے کہ اُس پر غالب آئے۔“ 8 ایک دن قابیل نے اپنے بھائی سے کہا، ”آؤ، ہم باہر کھلے میدان میں چلیں۔“ اور جب وہ کھلے میدان میں تھے تو قابیل نے اپنے بھائی ہابیل پر حملہ کر کے اُسے مار ڈالا۔ 9 تب رب نے قابیل سے پوچھا، ”تیرا بھائی ہابیل کہاں ہے؟“ قابیل نے جواب دیا، ”مجھے کیا پتا! کیا اپنے بھائی کی دیکھ بھال کرنا میری ذمہ داری ہے؟“ 10 رب نے کہا، ”تُو نے کیا کِیا ہے؟ تیرے بھائی کا خون زمین میں سے پکار کر مجھ سے فریاد کر رہا ہے۔ 11 اِس لئے تجھ پر لعنت ہے اور زمین نے تجھے رد کیا ہے، کیونکہ زمین کو منہ کھول کر تیرے ہاتھ سے قتل کئے ہوئے بھائی کا خون پینا پڑا۔ 12 اب سے جب تُو کھیتی باڑی کرے گا تو زمین اپنی پیداوار دینے سے انکار کرے گی۔ تُو مفرور ہو کر مارا مارا پھرے گا۔“ 13 قابیل نے کہا، ”میری سزا نہایت سخت ہے۔ مَیں اِسے برداشت نہیں کر پاؤں گا۔ 14 آج تُو مجھے زمین کی سطح سے بھگا رہا ہے اور مجھے تیرے حضور سے بھی چھپ جانا ہے۔ مَیں مفرور کی حیثیت سے مارا مارا پھرتا رہوں گا، اِس لئے جس کو بھی پتا چلے گا کہ مَیں کہاں ہوں وہ مجھے قتل کر ڈالے گا۔“ 15 لیکن رب نے اُس سے کہا، ”ہرگز نہیں۔ جو قابیل کو قتل کرے اُس سے سات گُنا بدلہ لیا جائے گا۔“ پھر رب نے اُس پر ایک نشان لگایا تاکہ جو بھی قابیل کو دیکھے وہ اُسے قتل نہ کر دے۔ 16 اِس کے بعد قابیل رب کے حضور سے چلا گیا اور عدن کے مشرق کی طرف نود کے علاقے میں جا بسا۔ 17 قابیل کی بیوی حاملہ ہوئی۔ بیٹا پیدا ہوا جس کا نام حنوک رکھا گیا۔ قابیل نے ایک شہر تعمیر کیا اور اپنے بیٹے کی خوشی میں اُس کا نام حنوک رکھا۔ 18 حنوک کا بیٹا عیراد تھا، عیراد کا بیٹا محویائیل، محویائیل کا بیٹا متوسائیل اور متوسائیل کا بیٹا لمک تھا۔ 19 لمک کی دو بیویاں تھیں، عدہ اورضِلّہ۔ 20 عدہ کا بیٹا یابل تھا۔ اُس کی نسل کے لوگ خیموں میں رہتے اور مویشی پالتے تھے۔ 21 یابل کا بھائی یوبل تھا۔ اُس کی نسل کے لوگ سرود اور بانسری بجاتے تھے۔ 22 ضِلّہ کے بھی بیٹا پیدا ہوا جس کا نام تُوبل قابیل تھا۔ وہ لوہار تھا۔ اُس کی نسل کے لوگ پیتل اور لوہے کی چیزیں بناتے تھے۔ تُوبل قابیل کی بہن کا نام نعمہ تھا۔ 23 ایک دن لمک نے اپنی بیویوں سے کہا، ”عدہ اور ضِلّہ، میری بات سنو! لمک کی بیویو، میرے الفاظ پر غور کرو! 24 ایک آدمی نے مجھے زخمی کیا تو مَیں نے اُسے مار ڈالا۔ ایک لڑکے نے میرے چوٹ لگائی تو مَیں نے اُسے قتل کر دیا۔ جو قابیل کو قتل کرے اُس سے سات گُنا بدلہ لیا جائے گا، لیکن جو لمک کو قتل کرے اُس سے ستتر گُنا بدلہ لیا جائے گا۔“ 25 آدم اور حوا کا ایک اَور بیٹا پیدا ہوا۔ حوا نے اُس کا نام سیت رکھ کر کہا، ”اللہ نے مجھے ہابیل کی جگہ جسے قابیل نے قتل کیا ایک اَور بیٹا بخشا ہے۔“ 26 سیت کے ہاں بھی بیٹا پیدا ہوا۔ اُس نے اُس کا نام انوس رکھا۔اُن دنوں میں لوگ رب کا نام لے کر عبادت کرنے لگے۔

In Other Versions

Genesis 4 in the ANGEFD

Genesis 4 in the ANTPNG2D

Genesis 4 in the AS21

Genesis 4 in the BAGH

Genesis 4 in the BBPNG

Genesis 4 in the BBT1E

Genesis 4 in the BDS

Genesis 4 in the BEV

Genesis 4 in the BHAD

Genesis 4 in the BIB

Genesis 4 in the BLPT

Genesis 4 in the BNT

Genesis 4 in the BNTABOOT

Genesis 4 in the BNTLV

Genesis 4 in the BOATCB

Genesis 4 in the BOATCB2

Genesis 4 in the BOBCV

Genesis 4 in the BOCNT

Genesis 4 in the BOECS

Genesis 4 in the BOGWICC

Genesis 4 in the BOHCB

Genesis 4 in the BOHCV

Genesis 4 in the BOHLNT

Genesis 4 in the BOHNTLTAL

Genesis 4 in the BOICB

Genesis 4 in the BOILNTAP

Genesis 4 in the BOITCV

Genesis 4 in the BOKCV

Genesis 4 in the BOKCV2

Genesis 4 in the BOKHWOG

Genesis 4 in the BOKSSV

Genesis 4 in the BOLCB

Genesis 4 in the BOLCB2

Genesis 4 in the BOMCV

Genesis 4 in the BONAV

Genesis 4 in the BONCB

Genesis 4 in the BONLT

Genesis 4 in the BONUT2

Genesis 4 in the BOPLNT

Genesis 4 in the BOSCB

Genesis 4 in the BOSNC

Genesis 4 in the BOTLNT

Genesis 4 in the BOVCB

Genesis 4 in the BOYCB

Genesis 4 in the BPBB

Genesis 4 in the BPH

Genesis 4 in the BSB

Genesis 4 in the CCB

Genesis 4 in the CUV

Genesis 4 in the CUVS

Genesis 4 in the DBT

Genesis 4 in the DGDNT

Genesis 4 in the DHNT

Genesis 4 in the DNT

Genesis 4 in the ELBE

Genesis 4 in the EMTV

Genesis 4 in the ESV

Genesis 4 in the FBV

Genesis 4 in the FEB

Genesis 4 in the GGMNT

Genesis 4 in the GNT

Genesis 4 in the HARY

Genesis 4 in the HNT

Genesis 4 in the IRVA

Genesis 4 in the IRVB

Genesis 4 in the IRVG

Genesis 4 in the IRVH

Genesis 4 in the IRVK

Genesis 4 in the IRVM

Genesis 4 in the IRVM2

Genesis 4 in the IRVO

Genesis 4 in the IRVP

Genesis 4 in the IRVT

Genesis 4 in the IRVT2

Genesis 4 in the IRVU

Genesis 4 in the ISVN

Genesis 4 in the JSNT

Genesis 4 in the KAPI

Genesis 4 in the KBT1ETNIK

Genesis 4 in the KBV

Genesis 4 in the KJV

Genesis 4 in the KNFD

Genesis 4 in the LBA

Genesis 4 in the LBLA

Genesis 4 in the LNT

Genesis 4 in the LSV

Genesis 4 in the MAAL

Genesis 4 in the MBV

Genesis 4 in the MBV2

Genesis 4 in the MHNT

Genesis 4 in the MKNFD

Genesis 4 in the MNG

Genesis 4 in the MNT

Genesis 4 in the MNT2

Genesis 4 in the MRS1T

Genesis 4 in the NAA

Genesis 4 in the NASB

Genesis 4 in the NBLA

Genesis 4 in the NBS

Genesis 4 in the NBVTP

Genesis 4 in the NET2

Genesis 4 in the NIV11

Genesis 4 in the NNT

Genesis 4 in the NNT2

Genesis 4 in the NNT3

Genesis 4 in the PDDPT

Genesis 4 in the PFNT

Genesis 4 in the RMNT

Genesis 4 in the SBIAS

Genesis 4 in the SBIBS

Genesis 4 in the SBIBS2

Genesis 4 in the SBICS

Genesis 4 in the SBIDS

Genesis 4 in the SBIGS

Genesis 4 in the SBIHS

Genesis 4 in the SBIIS

Genesis 4 in the SBIIS2

Genesis 4 in the SBIIS3

Genesis 4 in the SBIKS

Genesis 4 in the SBIKS2

Genesis 4 in the SBIMS

Genesis 4 in the SBIOS

Genesis 4 in the SBIPS

Genesis 4 in the SBISS

Genesis 4 in the SBITS

Genesis 4 in the SBITS2

Genesis 4 in the SBITS3

Genesis 4 in the SBITS4

Genesis 4 in the SBIUS

Genesis 4 in the SBIVS

Genesis 4 in the SBT

Genesis 4 in the SBT1E

Genesis 4 in the SCHL

Genesis 4 in the SNT

Genesis 4 in the SUSU

Genesis 4 in the SUSU2

Genesis 4 in the SYNO

Genesis 4 in the TBIAOTANT

Genesis 4 in the TBT1E

Genesis 4 in the TBT1E2

Genesis 4 in the TFTIP

Genesis 4 in the TFTU

Genesis 4 in the TGNTATF3T

Genesis 4 in the THAI

Genesis 4 in the TNFD

Genesis 4 in the TNT

Genesis 4 in the TNTIK

Genesis 4 in the TNTIL

Genesis 4 in the TNTIN

Genesis 4 in the TNTIP

Genesis 4 in the TNTIZ

Genesis 4 in the TOMA

Genesis 4 in the TTENT

Genesis 4 in the UBG

Genesis 4 in the UGV

Genesis 4 in the UGV3

Genesis 4 in the VBL

Genesis 4 in the VDCC

Genesis 4 in the YALU

Genesis 4 in the YAPE

Genesis 4 in the YBVTP

Genesis 4 in the ZBP