Hosea 4 (UGV2)

1 اے اسرائیلیو، رب کا کلام سنو! کیونکہ رب کا ملک کے باشندوں سے مقدمہ ہے۔ ”الزام یہ ہے کہ ملک میں نہ وفاداری، نہ مہربانی اور نہ اللہ کا عرفان ہے۔ 2 کوسنا، جھوٹ بولنا، چوری اور زنا کرنا عام ہو گیا ہے۔ روز بہ روز قتل و غارت کی نئی خبریں ملتی رہتی ہیں۔ 3 اِسی لئے ملک میں کال ہے اور اُس کے تمام باشندے پژمُردہ ہو گئے ہیں۔ جنگلی جانور، پرندے اور مچھلیاں بھی فنا ہو رہی ہیں۔ 4 لیکن بلاوجہ کسی پر الزام مت لگانا، نہ خواہ مخواہ کسی کی تنبیہ کرو! اے امامو، مَیں تم ہی پر الزام لگاتا ہوں۔ 5 اے امام، دن کے وقت تُو ٹھو کر کھا کر گرے گا، اور رات کے وقت نبی گر کر تیرے ساتھ پڑا رہے گا۔ مَیں تیری ماں کو بھی تباہ کروں گا۔ 6 افسوس، میری قوم اِس لئے تباہ ہو رہی ہے کہ وہ صحیح علم نہیں رکھتی۔ اور کیا عجب جب تم اماموں نے یہ علم رد کر دیا ہے۔ اب مَیں تمہیں بھی رد کرتا ہوں۔ آئندہ تم امام کی خدمت ادا نہیں کرو گے۔ چونکہ تم اپنے خدا کی شریعت بھول گئے ہو اِس لئے مَیں تمہاری اولاد کو بھی بھول جاؤں گا۔ 7 اماموں کی تعداد جتنی بڑھتی گئی اُتنا ہی وہ میرا گناہ کرتے گئے۔ اُنہوں نے اپنی عزت ایسی چیز کے عوض چھوڑ دی جو رُسوائی کا باعث ہے۔ 8 میری قوم کے گناہ اُن کی خوراک ہیں، اور وہ اِس لالچ میں رہتے ہیں کہ لوگوں کا قصور مزید بڑھ جائے۔ 9 چنانچہ اماموں اور قوم کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا۔ دونوں کو مَیں اُن کے چال چلن کی سزا دوں گا، دونوں کو اُن کی حرکتوں کا اجر دوں گا۔ 10 کھانا تو وہ کھائیں گے لیکن سیر نہیں ہوں گے۔ زنا بھی کرتے رہیں گے، لیکن بےفائدہ۔ اِس سے اُن کی تعداد نہیں بڑھے گی۔ کیونکہ اُنہوں نے رب کا خیال کرنا چھوڑ دیا ہے۔ 11 زنا کرنے اور نئی اور پرانی مَے پینے سے لوگوں کی عقل جاتی رہتی ہے۔ 12 میری قوم لکڑی سے دریافت کرتی ہے کہ کیا کرنا ہے، اور اُس کی لاٹھی اُسے ہدایت دیتی ہے۔ کیونکہ زناکاری کی روح نے اُنہیں بھٹکا دیا ہے، زنا کرتے کرتے وہ اپنے خدا سے کہیں دُور ہو گئے ہیں۔ 13 وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر اپنے جانوروں کو قربان کرتے ہیں اور پہاڑیوں پر چڑھ کر بلوط، سفیدہ یا کسی اَور درخت کے خوش گوار سائے میں بخور کی قربانیاں پیش کرتے ہیں۔ اِسی لئے تمہاری بیٹیاں عصمت فروش بن گئی ہیں، اور تمہاری بہوئیں زنا کرتی ہیں۔ 14 لیکن مَیں اُنہیں اُن کی عصمت فروشی اور زناکاری کی سزا کیوں دوں جبکہ تم مرد کسبیوں سے صحبت رکھتے اور دیوتاؤں کی خدمت میں عصمت فروشی کرنے والی عورتوں کے ساتھ قربانیاں چڑھاتے ہو؟ ایسی حرکتوں سے ناسمجھ قوم تباہ ہو رہی ہے۔ 15 اے اسرائیل، تُو عصمت فروش ہے، لیکن یہوداہ خبردار رہے کہ وہ اِس جرم میں ملوث نہ ہو جائے۔ اسرائیل کے شہروں جِلجال اور بیت آون کی قربان گاہوں کے پاس مت جانا۔ ایسی جگہوں پر رب کا نام لے کر اُس کی حیات کی قَسم کھانا منع ہے۔ 16 اسرائیل تو ضدی گائے کی طرح اَڑ گیا ہے۔ تو پھر رب اُنہیں کس طرح سبزہ زار میں بھیڑ کے بچوں کی طرح چَرا سکتا ہے؟ 17 اسرائیل تو بُتوں کا اتحادی ہے، اُسے چھوڑ دے! 18 یہ لوگ شراب کی محفل سے فارغ ہو کر زناکاری میں لگ جاتے ہیں۔ وہ ناجائز محبت کرتے کرتے کبھی نہیں تھکتے۔ لیکن اِس کا اجر اُن کی اپنی بےعزتی ہے۔ 19 آندھی اُنہیں اپنی لپیٹ میں لے کر اُڑا لے جائے گی، اور وہ اپنی قربانیوں کے باعث شرمندہ ہو جائیں گے۔

In Other Versions

Hosea 4 in the ANGEFD

Hosea 4 in the ANTPNG2D

Hosea 4 in the AS21

Hosea 4 in the BAGH

Hosea 4 in the BBPNG

Hosea 4 in the BBT1E

Hosea 4 in the BDS

Hosea 4 in the BEV

Hosea 4 in the BHAD

Hosea 4 in the BIB

Hosea 4 in the BLPT

Hosea 4 in the BNT

Hosea 4 in the BNTABOOT

Hosea 4 in the BNTLV

Hosea 4 in the BOATCB

Hosea 4 in the BOATCB2

Hosea 4 in the BOBCV

Hosea 4 in the BOCNT

Hosea 4 in the BOECS

Hosea 4 in the BOGWICC

Hosea 4 in the BOHCB

Hosea 4 in the BOHCV

Hosea 4 in the BOHLNT

Hosea 4 in the BOHNTLTAL

Hosea 4 in the BOICB

Hosea 4 in the BOILNTAP

Hosea 4 in the BOITCV

Hosea 4 in the BOKCV

Hosea 4 in the BOKCV2

Hosea 4 in the BOKHWOG

Hosea 4 in the BOKSSV

Hosea 4 in the BOLCB

Hosea 4 in the BOLCB2

Hosea 4 in the BOMCV

Hosea 4 in the BONAV

Hosea 4 in the BONCB

Hosea 4 in the BONLT

Hosea 4 in the BONUT2

Hosea 4 in the BOPLNT

Hosea 4 in the BOSCB

Hosea 4 in the BOSNC

Hosea 4 in the BOTLNT

Hosea 4 in the BOVCB

Hosea 4 in the BOYCB

Hosea 4 in the BPBB

Hosea 4 in the BPH

Hosea 4 in the BSB

Hosea 4 in the CCB

Hosea 4 in the CUV

Hosea 4 in the CUVS

Hosea 4 in the DBT

Hosea 4 in the DGDNT

Hosea 4 in the DHNT

Hosea 4 in the DNT

Hosea 4 in the ELBE

Hosea 4 in the EMTV

Hosea 4 in the ESV

Hosea 4 in the FBV

Hosea 4 in the FEB

Hosea 4 in the GGMNT

Hosea 4 in the GNT

Hosea 4 in the HARY

Hosea 4 in the HNT

Hosea 4 in the IRVA

Hosea 4 in the IRVB

Hosea 4 in the IRVG

Hosea 4 in the IRVH

Hosea 4 in the IRVK

Hosea 4 in the IRVM

Hosea 4 in the IRVM2

Hosea 4 in the IRVO

Hosea 4 in the IRVP

Hosea 4 in the IRVT

Hosea 4 in the IRVT2

Hosea 4 in the IRVU

Hosea 4 in the ISVN

Hosea 4 in the JSNT

Hosea 4 in the KAPI

Hosea 4 in the KBT1ETNIK

Hosea 4 in the KBV

Hosea 4 in the KJV

Hosea 4 in the KNFD

Hosea 4 in the LBA

Hosea 4 in the LBLA

Hosea 4 in the LNT

Hosea 4 in the LSV

Hosea 4 in the MAAL

Hosea 4 in the MBV

Hosea 4 in the MBV2

Hosea 4 in the MHNT

Hosea 4 in the MKNFD

Hosea 4 in the MNG

Hosea 4 in the MNT

Hosea 4 in the MNT2

Hosea 4 in the MRS1T

Hosea 4 in the NAA

Hosea 4 in the NASB

Hosea 4 in the NBLA

Hosea 4 in the NBS

Hosea 4 in the NBVTP

Hosea 4 in the NET2

Hosea 4 in the NIV11

Hosea 4 in the NNT

Hosea 4 in the NNT2

Hosea 4 in the NNT3

Hosea 4 in the PDDPT

Hosea 4 in the PFNT

Hosea 4 in the RMNT

Hosea 4 in the SBIAS

Hosea 4 in the SBIBS

Hosea 4 in the SBIBS2

Hosea 4 in the SBICS

Hosea 4 in the SBIDS

Hosea 4 in the SBIGS

Hosea 4 in the SBIHS

Hosea 4 in the SBIIS

Hosea 4 in the SBIIS2

Hosea 4 in the SBIIS3

Hosea 4 in the SBIKS

Hosea 4 in the SBIKS2

Hosea 4 in the SBIMS

Hosea 4 in the SBIOS

Hosea 4 in the SBIPS

Hosea 4 in the SBISS

Hosea 4 in the SBITS

Hosea 4 in the SBITS2

Hosea 4 in the SBITS3

Hosea 4 in the SBITS4

Hosea 4 in the SBIUS

Hosea 4 in the SBIVS

Hosea 4 in the SBT

Hosea 4 in the SBT1E

Hosea 4 in the SCHL

Hosea 4 in the SNT

Hosea 4 in the SUSU

Hosea 4 in the SUSU2

Hosea 4 in the SYNO

Hosea 4 in the TBIAOTANT

Hosea 4 in the TBT1E

Hosea 4 in the TBT1E2

Hosea 4 in the TFTIP

Hosea 4 in the TFTU

Hosea 4 in the TGNTATF3T

Hosea 4 in the THAI

Hosea 4 in the TNFD

Hosea 4 in the TNT

Hosea 4 in the TNTIK

Hosea 4 in the TNTIL

Hosea 4 in the TNTIN

Hosea 4 in the TNTIP

Hosea 4 in the TNTIZ

Hosea 4 in the TOMA

Hosea 4 in the TTENT

Hosea 4 in the UBG

Hosea 4 in the UGV

Hosea 4 in the UGV3

Hosea 4 in the VBL

Hosea 4 in the VDCC

Hosea 4 in the YALU

Hosea 4 in the YAPE

Hosea 4 in the YBVTP

Hosea 4 in the ZBP