Judges 2 (UGV2)
1 رب کا فرشتہ جِلجال سے چڑھ کر بوکیم پہنچا۔ وہاں اُس نے اسرائیلیوں سے کہا، ”مَیں تمہیں مصر سے نکال کر اُس ملک میں لایا جس کا وعدہ مَیں نے قَسم کھا کر تمہارے باپ دادا سے کیا تھا۔ اُس وقت مَیں نے کہا کہ مَیں تمہارے ساتھ اپنا عہد کبھی نہیں توڑوں گا۔ 2 اور مَیں نے حکم دیا، ’اِس ملک کی قوموں کے ساتھ عہد مت باندھنا بلکہ اُن کی قربان گاہوں کو گرا دینا۔‘ لیکن تم نے میری نہ سنی۔ یہ تم نے کیا کِیا؟ 3 اِس لئے اب مَیں تمہیں بتاتا ہوں کہ مَیں اُنہیں تمہارے آگے سے نہیں نکالوں گا۔ وہ تمہارے پہلوؤں میں کانٹے بنیں گے، اور اُن کے دیوتا تمہارے لئے پھندا بنے رہیں گے۔“ 4 رب کے فرشتے کی یہ بات سن کر اسرائیلی خوب روئے۔ 5 یہی وجہ ہے کہ اُس جگہ کا نام بوکیم یعنی رونے والے پڑ گیا۔ پھر اُنہوں نے وہاں رب کے حضور قربانیاں پیش کیں۔ 6 یشوع کے قوم کو رُخصت کرنے کے بعد ہر ایک قبیلہ اپنے علاقے پر قبضہ کرنے کے لئے روانہ ہوا تھا۔ 7 جب تک یشوع اور وہ بزرگ زندہ رہے جنہوں نے وہ عظیم کام دیکھے ہوئے تھے جو رب نے اسرائیلیوں کے لئے کئے تھے اُس وقت تک اسرائیلی رب کی وفاداری سے خدمت کرتے رہے۔ 8 پھر رب کا خادم یشوع بن نون انتقال کر گیا۔ اُس کی عمر 110 سال تھی۔ 9 اُسے تِمنت حرِس میں اُس کی اپنی موروثی زمین میں دفنایا گیا۔ (یہ شہر افرائیم کے پہاڑی علاقے میں جعس پہاڑ کے شمال میں ہے۔) 10 جب ہم عصر اسرائیلی سب مر کر اپنے باپ دادا سے جا ملے تو نئی نسل اُبھر آئی جو نہ تو رب کو جانتی، نہ اُن کاموں سے واقف تھی جو رب نے اسرائیل کے لئے کئے تھے۔ 11 اُس وقت وہ ایسی حرکتیں کرنے لگے جو رب کو بُری لگیں۔ اُنہوں نے بعل دیوتا کے بُتوں کی پوجا کر کے 12 رب اپنے باپ دادا کے خدا کو ترک کر دیا جو اُنہیں مصر سے نکال لایا تھا۔ وہ گرد و نواح کی قوموں کے دیگر معبودوں کے پیچھے لگ گئے اور اُن کی پوجا بھی کرنے لگے۔ اِس سے رب کا غضب اُن پر بھڑکا، 13 کیونکہ اُنہوں نے اُس کی خدمت چھوڑ کر بعل دیوتا اور عستارات دیوی کی پوجا کی۔ 14 رب یہ دیکھ کر اسرائیلیوں سے ناراض ہوا اور اُنہیں ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا جنہوں نے اُن کا مال لُوٹا۔ اُس نے اُنہیں ارد گرد کے دشمنوں کے ہاتھ بیچ ڈالا، اور وہ اُن کا مقابلہ کرنے کے قابل نہ رہے۔ 15 جب بھی اسرائیلی لڑنے کے لئے نکلے تو رب کا ہاتھ اُن کے خلاف تھا۔ نتیجتاً وہ ہارتے گئے جس طرح اُس نے قَسم کھا کر فرمایا تھا۔جب وہ اِس طرح بڑی مصیبت میں تھے 16 تو رب اُن کے درمیان قاضی برپا کرتا جو اُنہیں لُوٹنے والوں کے ہاتھ سے بچاتے۔ 17 لیکن وہ اُن کی نہ سنتے بلکہ زنا کر کے دیگر معبودوں کے پیچھے لگے اور اُن کی پوجا کرتے رہتے۔ گو اُن کے باپ دادا رب کے احکام کے تابع رہے تھے، لیکن وہ خود بڑی جلدی سے اُس راہ سے ہٹ جاتے جس پر اُن کے باپ دادا چلے تھے۔ 18 لیکن جب بھی وہ دشمن کے ظلم اور دباؤ تلے کراہنے لگتے تو رب کو اُن پر ترس آ جاتا، اور وہ کسی قاضی کو برپا کرتا اور اُس کی مدد کر کے اُنہیں بچاتا۔جتنے عرصے تک قاضی زندہ رہتا اُتنی دیر تک اسرائیلی دشمنوں کے ہاتھ سے محفوظ رہتے۔ 19 لیکن اُس کے مرنے پر وہ دوبارہ اپنی پرانی راہوں پر چلنے لگتے، بلکہ جب وہ مُڑ کر دیگر معبودوں کی پیروی اور پوجا کرنے لگتے تو اُن کی روِش باپ دادا کی روِش سے بھی بُری ہوتی۔ وہ اپنی شریر حرکتوں اور ہٹ دھرم راہوں سے باز آنے کے لئے تیار ہی نہ ہوتے۔ 20 اِس لئے اللہ کو اسرائیل پر بڑا غصہ آیا۔ اُس نے کہا، ”اِس قوم نے وہ عہد توڑ دیا ہے جو مَیں نے اِس کے باپ دادا سے باندھا تھا۔ یہ میری نہیں سنتی، 21 اِس لئے مَیں اُن قوموں کو نہیں نکالوں گا جو یشوع کی موت سے لے کر آج تک ملک میں رہ گئی ہیں۔ یہ قومیں اِس میں آباد رہیں گی، 22 اور مَیں اُن سے اسرائیلیوں کو آزما کر دیکھوں گا کہ آیا وہ اپنے باپ دادا کی طرح رب کی راہ پر چلیں گے یا نہیں۔“ 23 چنانچہ رب نے اِن قوموں کو نہ یشوع کے حوالے کیا، نہ فوراً نکالا بلکہ اُنہیں ملک میں ہی رہنے دیا۔
In Other Versions
Judges 2 in the ANGEFD
Judges 2 in the ANTPNG2D
Judges 2 in the AS21
Judges 2 in the BAGH
Judges 2 in the BBPNG
Judges 2 in the BBT1E
Judges 2 in the BDS
Judges 2 in the BEV
Judges 2 in the BHAD
Judges 2 in the BIB
Judges 2 in the BLPT
Judges 2 in the BNT
Judges 2 in the BNTABOOT
Judges 2 in the BNTLV
Judges 2 in the BOATCB
Judges 2 in the BOATCB2
Judges 2 in the BOBCV
Judges 2 in the BOCNT
Judges 2 in the BOECS
Judges 2 in the BOGWICC
Judges 2 in the BOHCB
Judges 2 in the BOHCV
Judges 2 in the BOHLNT
Judges 2 in the BOHNTLTAL
Judges 2 in the BOICB
Judges 2 in the BOILNTAP
Judges 2 in the BOITCV
Judges 2 in the BOKCV
Judges 2 in the BOKCV2
Judges 2 in the BOKHWOG
Judges 2 in the BOKSSV
Judges 2 in the BOLCB
Judges 2 in the BOLCB2
Judges 2 in the BOMCV
Judges 2 in the BONAV
Judges 2 in the BONCB
Judges 2 in the BONLT
Judges 2 in the BONUT2
Judges 2 in the BOPLNT
Judges 2 in the BOSCB
Judges 2 in the BOSNC
Judges 2 in the BOTLNT
Judges 2 in the BOVCB
Judges 2 in the BOYCB
Judges 2 in the BPBB
Judges 2 in the BPH
Judges 2 in the BSB
Judges 2 in the CCB
Judges 2 in the CUV
Judges 2 in the CUVS
Judges 2 in the DBT
Judges 2 in the DGDNT
Judges 2 in the DHNT
Judges 2 in the DNT
Judges 2 in the ELBE
Judges 2 in the EMTV
Judges 2 in the ESV
Judges 2 in the FBV
Judges 2 in the FEB
Judges 2 in the GGMNT
Judges 2 in the GNT
Judges 2 in the HARY
Judges 2 in the HNT
Judges 2 in the IRVA
Judges 2 in the IRVB
Judges 2 in the IRVG
Judges 2 in the IRVH
Judges 2 in the IRVK
Judges 2 in the IRVM
Judges 2 in the IRVM2
Judges 2 in the IRVO
Judges 2 in the IRVP
Judges 2 in the IRVT
Judges 2 in the IRVT2
Judges 2 in the IRVU
Judges 2 in the ISVN
Judges 2 in the JSNT
Judges 2 in the KAPI
Judges 2 in the KBT1ETNIK
Judges 2 in the KBV
Judges 2 in the KJV
Judges 2 in the KNFD
Judges 2 in the LBA
Judges 2 in the LBLA
Judges 2 in the LNT
Judges 2 in the LSV
Judges 2 in the MAAL
Judges 2 in the MBV
Judges 2 in the MBV2
Judges 2 in the MHNT
Judges 2 in the MKNFD
Judges 2 in the MNG
Judges 2 in the MNT
Judges 2 in the MNT2
Judges 2 in the MRS1T
Judges 2 in the NAA
Judges 2 in the NASB
Judges 2 in the NBLA
Judges 2 in the NBS
Judges 2 in the NBVTP
Judges 2 in the NET2
Judges 2 in the NIV11
Judges 2 in the NNT
Judges 2 in the NNT2
Judges 2 in the NNT3
Judges 2 in the PDDPT
Judges 2 in the PFNT
Judges 2 in the RMNT
Judges 2 in the SBIAS
Judges 2 in the SBIBS
Judges 2 in the SBIBS2
Judges 2 in the SBICS
Judges 2 in the SBIDS
Judges 2 in the SBIGS
Judges 2 in the SBIHS
Judges 2 in the SBIIS
Judges 2 in the SBIIS2
Judges 2 in the SBIIS3
Judges 2 in the SBIKS
Judges 2 in the SBIKS2
Judges 2 in the SBIMS
Judges 2 in the SBIOS
Judges 2 in the SBIPS
Judges 2 in the SBISS
Judges 2 in the SBITS
Judges 2 in the SBITS2
Judges 2 in the SBITS3
Judges 2 in the SBITS4
Judges 2 in the SBIUS
Judges 2 in the SBIVS
Judges 2 in the SBT
Judges 2 in the SBT1E
Judges 2 in the SCHL
Judges 2 in the SNT
Judges 2 in the SUSU
Judges 2 in the SUSU2
Judges 2 in the SYNO
Judges 2 in the TBIAOTANT
Judges 2 in the TBT1E
Judges 2 in the TBT1E2
Judges 2 in the TFTIP
Judges 2 in the TFTU
Judges 2 in the TGNTATF3T
Judges 2 in the THAI
Judges 2 in the TNFD
Judges 2 in the TNT
Judges 2 in the TNTIK
Judges 2 in the TNTIL
Judges 2 in the TNTIN
Judges 2 in the TNTIP
Judges 2 in the TNTIZ
Judges 2 in the TOMA
Judges 2 in the TTENT
Judges 2 in the UBG
Judges 2 in the UGV
Judges 2 in the UGV3
Judges 2 in the VBL
Judges 2 in the VDCC
Judges 2 in the YALU
Judges 2 in the YAPE
Judges 2 in the YBVTP
Judges 2 in the ZBP