Jeremiah 40 (UGV2)

1 آزاد ہونے کے بعد بھی رب کا کلام یرمیاہ پر نازل ہوا۔ شاہی محافظوں کے افسر نبوزرادان نے اُسے رامہ میں رِہا کیا تھا۔ کیونکہ جب یروشلم اور باقی یہوداہ کے قیدیوں کو ملکِ بابل میں لے جانے کے لئے جمع کیا گیا تو معلوم ہوا کہ یرمیاہ بھی زنجیروں میں جکڑا ہوا اُن میں شامل ہے۔ 2 تب نبوزرادان نے یرمیاہ کو بُلا کر اُس سے کہا، ”رب آپ کے خدا نے اعلان کیا تھا کہ اِس جگہ پر آفت آئے گی۔ 3 اور اب وہ یہ آفت اُسی طرح ہی لایا جس طرح اُس نے فرمایا تھا۔ سب کچھ اِس لئے ہوا کہ آپ کی قوم رب کا گناہ کرتی رہی اور اُس کی نہ سنی۔ 4 لیکن آج مَیں وہ زنجیریں کھول دیتا ہوں جن سے آپ کے ہاتھ جکڑے ہوئے ہیں۔ آپ آزاد ہیں۔ اگر چاہیں تو میرے ساتھ بابل جائیں۔ تب مَیں ہی آپ کی نگرانی کروں گا۔ باقی آپ کی مرضی۔ اگر یہیں رہنا پسند کریں گے تو یہیں رہیں۔ پورے ملک میں جہاں بھی جانا چاہیں جائیں۔ کوئی آپ کو نہیں روکے گا۔“ 5 یرمیاہ اب تک جھجک رہا تھا، اِس لئے نبوزرادان نے کہا، ”پھر جِدلیاہ بن اخی قام بن سافن کے پاس چلے جائیں! شاہِ بابل نے اُسے صوبہ یہوداہ کے شہروں پر مقرر کیا ہے۔ اُس کے ساتھ رہیں۔ یا پھر جہاں بھی رہنا پسند کریں وہیں رہیں۔“نبوزرادان نے یرمیاہ کو کچھ خوراک اور ایک تحفہ دے کر اُسے رُخصت کر دیا۔ 6 جِدلیاہ مِصفاہ میں ٹھہرا ہوا تھا۔ یرمیاہ اُس کے پاس جا کر ملک کے بچے ہوئے لوگوں کے بیچ میں بسنے لگا۔ 7 دیہات میں اب تک یہوداہ کے کچھ فوجی افسر اپنے دستوں سمیت چھپے رہتے تھے۔ جب اُنہیں خبر ملی کہ شاہِ بابل نے جِدلیاہ بن اخی قام کو یہوداہ کا گورنر بنا کر اُن غریب آدمیوں اور بال بچوں پر مقرر کیا ہے جو جلاوطن نہیں ہوئے ہیں 8 تو وہ مِصفاہ میں جِدلیاہ کے پاس آئے۔ افسروں کے نام اسمٰعیل بن نتنیاہ، قریح کے بیٹے یوحنان اور یونتن، سرایاہ بن تنحومت، عیفی نطوفاتی کے بیٹے اور یازنیاہ بن معکاتی تھے۔ اُن کے فوجی بھی ساتھ آئے۔ 9 جِدلیاہ بن اخی قام بن سافن نے قَسم کھا کر اُن سے وعدہ کیا، ”بابل کے تابع ہو جانے سے مت ڈرنا! ملک میں آباد ہو کر شاہِ بابل کی خدمت کریں تو آپ کی سلامتی ہو گی۔ 10 مَیں خود مِصفاہ میں ٹھہر کر آپ کی سفارش کروں گا جب بابل کے نمائندے آئیں گے۔ اِتنے میں انگور، موسمِ گرما کا پھل اور زیتون کی فصلیں جمع کر کے اپنے برتنوں میں محفوظ رکھیں۔ اُن شہروں میں آباد رہیں جن پر آپ نے قبضہ کر لیا ہے۔“ 11 یہوداہ کے متعدد باشندے موآب، عمون، ادوم اور دیگر پڑوسی ممالک میں ہجرت کر گئے تھے۔ اب جب اُنہیں اطلاع ملی کہ شاہِ بابل نے کچھ بچے ہوئے لوگوں کو یہوداہ میں چھوڑ کر جِدلیاہ بن اخی قام بن سافن کو گورنر بنا دیا ہے 12 تو وہ سب یہوداہ میں واپس آئے۔ جن ممالک میں بھی وہ منتشر ہوئے تھے وہاں سے وہ مِصفاہ آئے تاکہ جِدلیاہ سے ملیں۔ اُس موسمِ گرما میں وہ انگور اور باقی پھل کی بڑی فصل جمع کر سکے۔ 13 ایک دن یوحنان بن قریح اور وہ تمام فوجی افسر جو اب تک دیہات میں ٹھہرے ہوئے تھے جِدلیاہ سے ملنے آئے۔ 14 مِصفاہ میں پہنچ کر وہ جِدلیاہ سے کہنے لگے، ”کیا آپ کو نہیں معلوم کہ عمون کے بادشاہ بعلیس نے اسمٰعیل بن نتنیاہ کو آپ کو قتل کرنے کے لئے بھیجا ہے؟“ لیکن جِدلیاہ بن اخی قام نے اُن کی بات کا یقین نہ کیا۔ 15 تب یوحنان بن قریح مِصفاہ آیا اور علیٰحدگی میں جِدلیاہ سے ملا۔ وہ بولا، ”مجھے اسمٰعیل بن نتنیاہ کے پاس جا کر اُسے مار دینے کی اجازت دیں۔ کسی کو بھی پتا نہیں چلے گا۔ کیا ضرورت ہے کہ وہ آپ کو قتل کرے؟ اگر وہ اِس میں کامیاب ہو جائے تو آپ کے پاس جمع شدہ ہم وطن سب کے سب منتشر ہو جائیں گے اور یہوداہ کا بچا ہوا حصہ ہلاک ہو جائے گا۔“ 16 جِدلیاہ نے یوحنان کو ڈانٹ کر کہا، ”ایسا مت کرنا! جو کچھ آپ اسمٰعیل کے بارے میں بتا رہے ہیں وہ جھوٹ ہے۔“

In Other Versions

Jeremiah 40 in the ANGEFD

Jeremiah 40 in the ANTPNG2D

Jeremiah 40 in the AS21

Jeremiah 40 in the BAGH

Jeremiah 40 in the BBPNG

Jeremiah 40 in the BBT1E

Jeremiah 40 in the BDS

Jeremiah 40 in the BEV

Jeremiah 40 in the BHAD

Jeremiah 40 in the BIB

Jeremiah 40 in the BLPT

Jeremiah 40 in the BNT

Jeremiah 40 in the BNTABOOT

Jeremiah 40 in the BNTLV

Jeremiah 40 in the BOATCB

Jeremiah 40 in the BOATCB2

Jeremiah 40 in the BOBCV

Jeremiah 40 in the BOCNT

Jeremiah 40 in the BOECS

Jeremiah 40 in the BOGWICC

Jeremiah 40 in the BOHCB

Jeremiah 40 in the BOHCV

Jeremiah 40 in the BOHLNT

Jeremiah 40 in the BOHNTLTAL

Jeremiah 40 in the BOICB

Jeremiah 40 in the BOILNTAP

Jeremiah 40 in the BOITCV

Jeremiah 40 in the BOKCV

Jeremiah 40 in the BOKCV2

Jeremiah 40 in the BOKHWOG

Jeremiah 40 in the BOKSSV

Jeremiah 40 in the BOLCB

Jeremiah 40 in the BOLCB2

Jeremiah 40 in the BOMCV

Jeremiah 40 in the BONAV

Jeremiah 40 in the BONCB

Jeremiah 40 in the BONLT

Jeremiah 40 in the BONUT2

Jeremiah 40 in the BOPLNT

Jeremiah 40 in the BOSCB

Jeremiah 40 in the BOSNC

Jeremiah 40 in the BOTLNT

Jeremiah 40 in the BOVCB

Jeremiah 40 in the BOYCB

Jeremiah 40 in the BPBB

Jeremiah 40 in the BPH

Jeremiah 40 in the BSB

Jeremiah 40 in the CCB

Jeremiah 40 in the CUV

Jeremiah 40 in the CUVS

Jeremiah 40 in the DBT

Jeremiah 40 in the DGDNT

Jeremiah 40 in the DHNT

Jeremiah 40 in the DNT

Jeremiah 40 in the ELBE

Jeremiah 40 in the EMTV

Jeremiah 40 in the ESV

Jeremiah 40 in the FBV

Jeremiah 40 in the FEB

Jeremiah 40 in the GGMNT

Jeremiah 40 in the GNT

Jeremiah 40 in the HARY

Jeremiah 40 in the HNT

Jeremiah 40 in the IRVA

Jeremiah 40 in the IRVB

Jeremiah 40 in the IRVG

Jeremiah 40 in the IRVH

Jeremiah 40 in the IRVK

Jeremiah 40 in the IRVM

Jeremiah 40 in the IRVM2

Jeremiah 40 in the IRVO

Jeremiah 40 in the IRVP

Jeremiah 40 in the IRVT

Jeremiah 40 in the IRVT2

Jeremiah 40 in the IRVU

Jeremiah 40 in the ISVN

Jeremiah 40 in the JSNT

Jeremiah 40 in the KAPI

Jeremiah 40 in the KBT1ETNIK

Jeremiah 40 in the KBV

Jeremiah 40 in the KJV

Jeremiah 40 in the KNFD

Jeremiah 40 in the LBA

Jeremiah 40 in the LBLA

Jeremiah 40 in the LNT

Jeremiah 40 in the LSV

Jeremiah 40 in the MAAL

Jeremiah 40 in the MBV

Jeremiah 40 in the MBV2

Jeremiah 40 in the MHNT

Jeremiah 40 in the MKNFD

Jeremiah 40 in the MNG

Jeremiah 40 in the MNT

Jeremiah 40 in the MNT2

Jeremiah 40 in the MRS1T

Jeremiah 40 in the NAA

Jeremiah 40 in the NASB

Jeremiah 40 in the NBLA

Jeremiah 40 in the NBS

Jeremiah 40 in the NBVTP

Jeremiah 40 in the NET2

Jeremiah 40 in the NIV11

Jeremiah 40 in the NNT

Jeremiah 40 in the NNT2

Jeremiah 40 in the NNT3

Jeremiah 40 in the PDDPT

Jeremiah 40 in the PFNT

Jeremiah 40 in the RMNT

Jeremiah 40 in the SBIAS

Jeremiah 40 in the SBIBS

Jeremiah 40 in the SBIBS2

Jeremiah 40 in the SBICS

Jeremiah 40 in the SBIDS

Jeremiah 40 in the SBIGS

Jeremiah 40 in the SBIHS

Jeremiah 40 in the SBIIS

Jeremiah 40 in the SBIIS2

Jeremiah 40 in the SBIIS3

Jeremiah 40 in the SBIKS

Jeremiah 40 in the SBIKS2

Jeremiah 40 in the SBIMS

Jeremiah 40 in the SBIOS

Jeremiah 40 in the SBIPS

Jeremiah 40 in the SBISS

Jeremiah 40 in the SBITS

Jeremiah 40 in the SBITS2

Jeremiah 40 in the SBITS3

Jeremiah 40 in the SBITS4

Jeremiah 40 in the SBIUS

Jeremiah 40 in the SBIVS

Jeremiah 40 in the SBT

Jeremiah 40 in the SBT1E

Jeremiah 40 in the SCHL

Jeremiah 40 in the SNT

Jeremiah 40 in the SUSU

Jeremiah 40 in the SUSU2

Jeremiah 40 in the SYNO

Jeremiah 40 in the TBIAOTANT

Jeremiah 40 in the TBT1E

Jeremiah 40 in the TBT1E2

Jeremiah 40 in the TFTIP

Jeremiah 40 in the TFTU

Jeremiah 40 in the TGNTATF3T

Jeremiah 40 in the THAI

Jeremiah 40 in the TNFD

Jeremiah 40 in the TNT

Jeremiah 40 in the TNTIK

Jeremiah 40 in the TNTIL

Jeremiah 40 in the TNTIN

Jeremiah 40 in the TNTIP

Jeremiah 40 in the TNTIZ

Jeremiah 40 in the TOMA

Jeremiah 40 in the TTENT

Jeremiah 40 in the UBG

Jeremiah 40 in the UGV

Jeremiah 40 in the UGV3

Jeremiah 40 in the VBL

Jeremiah 40 in the VDCC

Jeremiah 40 in the YALU

Jeremiah 40 in the YAPE

Jeremiah 40 in the YBVTP

Jeremiah 40 in the ZBP