Philippians 1 (UGV2)

1 یہ خط مسیح عیسیٰ کے غلاموں پولس اور تیمُتھیُس کی طرف سے ہے۔مَیں فلپی میں موجود اُن تمام لوگوں کو لکھ رہا ہوں جنہیں اللہ نے مسیح عیسیٰ کے ذریعے مخصوص و مُقدّس کیا ہے۔ مَیں اُن کے بزرگوں اور خادموں کو بھی لکھ رہا ہوں۔ 2 خدا ہمارا باپ اور خداوند عیسیٰ مسیح آپ کو فضل اور سلامتی عطا کریں۔ 3 جب بھی مَیں آپ کو یاد کرتا ہوں تو اپنے خدا کا شکر کرتا ہوں۔ 4 آپ کے لئے تمام دعاؤں میں مَیں ہمیشہ خوشی سے دعا کرتا ہوں، 5 اِس لئے کہ آپ پہلے دن سے لے کر آج تک اللہ کی خوش خبری پھیلانے میں میرے شریک رہے ہیں۔ 6 اور مجھے یقین ہے کہ اللہ جس نے آپ میں یہ اچھا کام شروع کیا ہے اِسے اُس دن تکمیل تک پہنچائے گا جب مسیح عیسیٰ واپس آئے گا۔ 7 اور مناسب ہے کہ آپ سب کے بارے میں میرا یہی خیال ہو، کیونکہ آپ مجھے عزیز رکھتے ہیں۔ ہاں، جب مجھے جیل میں ڈالا گیا یا مَیں اللہ کی خوش خبری کا دفاع یا اُس کی تصدیق کر رہا تھا تو آپ بھی میرے اِس خاص فضل میں شریک ہوئے۔ 8 اللہ میرا گواہ ہے کہ مَیں کتنی شدت سے آپ سب کا آرزومند ہوں۔ ہاں، مَیں مسیح کی سی دلی شفقت کے ساتھ آپ کا خواہش مند ہوں۔ 9 اور میری دعا ہے کہ آپ کی محبت میں علم و عرفان اور ہر طرح کی روحانی بصیرت کا یہاں تک اضافہ ہو جائے کہ وہ بڑھتی بڑھتی دل سے چھلک اُٹھے۔ 10 کیونکہ یہ ضروری ہے تاکہ آپ وہ باتیں قبول کریں جو بنیادی اہمیت کی حامل ہیں اور آپ مسیح کی آمد تک بےلوث اور بےالزام زندگی گزاریں۔ 11 اور یوں آپ اُس راست بازی کے پھل سے بھرے رہیں گے جو آپ کو عیسیٰ مسیح کے وسیلے سے حاصل ہوتی ہے۔ پھر آپ اپنی زندگی سے اللہ کو جلال دیں گے اور اُس کی تمجید کریں گے۔ 12 بھائیو، مَیں چاہتا ہوں کہ یہ بات آپ کے علم میں ہو کہ جو کچھ بھی مجھ پر گزرا ہے وہ حقیقت میں اللہ کی خوش خبری کے پھیلاؤ کا باعث بن گیا ہے۔ 13 کیونکہ پریٹوریُم کے تمام افراد اور باقی سب کو معلوم ہو گیا ہے کہ مَیں مسیح کی خاطر قیدی ہوں۔ 14 اور میرے قید میں ہونے کی وجہ سے خداوند میں زیادہ تر بھائیوں کا اعتماد اِتنا بڑھ گیا ہے کہ وہ مزید دلیری کے ساتھ بلاخوف اللہ کا کلام سناتے ہیں۔ 15 بےشک بعض تو حسد اور مخالفت کے باعث مسیح کی منادی کر رہے ہیں، لیکن باقیوں کی نیت اچھی ہے، 16 کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مَیں اللہ کی خوش خبری کے دفاع کی وجہ سے یہاں پڑا ہوں۔ اِس لئے وہ محبت کی روح میں تبلیغ کرتے ہیں۔ 17 اِس کے مقابلے میں دوسرے خلوص دلی سے مسیح کے بارے میں پیغام نہیں سناتے بلکہ خود غرضی سے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اِس طرح پولس کی گرفتاری کو مزید تکلیف دہ بنا سکتے ہیں۔ 18 لیکن اِس سے کیا فرق پڑتا ہے! اہم بات تو یہ ہے کہ مسیح کی منادی ہر طرح سے کی جا رہی ہے، خواہ مناد کی نیت پُرخلوص ہو یا نہ۔ اور اِس وجہ سے مَیں خوش ہوں۔ اور خوش رہوں گا بھی، 19 کیونکہ مَیں جانتا ہوں کہ یہ میرے لئے رِہائی کا باعث بنے گا، اِس لئے کہ آپ میرے لئے دعا کر رہے ہیں اور عیسیٰ مسیح کا روح میری حمایت کر رہا ہے۔ 20 ہاں، یہ میری پوری توقع اور اُمید ہے۔ مَیں یہ بھی جانتا ہوں کہ مجھے کسی بھی بات میں شرمندہ نہیں کیا جائے گا بلکہ جیسا ماضی میں ہمیشہ ہوا اب بھی مجھے بڑی دلیری سے مسیح کو جلال دینے کا فضل ملے گا، خواہ مَیں زندہ رہوں یا مر جاؤں۔ 21 کیونکہ میرے لئے مسیح زندگی ہے اور موت نفع کا باعث۔ 22 اگر مَیں زندہ رہوں تو اِس کا فائدہ یہ ہو گا کہ مَیں محنت کر کے مزید پھل لا سکوں گا۔ چنانچہ مَیں نہیں کہہ سکتا کہ کیا بہتر ہے۔ 23 مَیں بڑی کش مکش میں رہتا ہوں۔ ایک طرف مَیں کوچ کر کے مسیح کے پاس ہونے کی آرزو رکھتا ہوں، کیونکہ یہ میرے لئے سب سے بہتر ہوتا۔ 24 لیکن دوسری طرف زیادہ ضروری یہ ہے کہ مَیں آپ کی خاطر زندہ رہوں۔ 25 اور چونکہ مجھے اِس ضرورت کا یقین ہے، اِس لئے مَیں جانتا ہوں کہ مَیں زندہ رہ کر دوبارہ آپ سب کے ساتھ رہوں گا تاکہ آپ ترقی کریں اور ایمان میں خوش رہیں۔ 26 ہاں، میرے آپ کے پاس واپس آنے سے آپ میرے سبب سے مسیح عیسیٰ پر حد سے زیادہ فخر کریں گے۔ 27 لیکن آپ ہر صورت میں مسیح کی خوش خبری اور آسمان کے شہریوں کے لائق زندگی گزاریں۔ پھر خواہ مَیں آ کر آپ کو دیکھوں، خواہ غیرموجودگی میں آپ کے بارے میں سنوں، مجھے معلوم ہو گا کہ آپ ایک روح میں قائم ہیں، آپ مل کر یک دلی سے اُس ایمان کے لئے جاں فشانی کر رہے ہیں جو اللہ کی خوش خبری سے پیدا ہوا ہے، 28 اور آپ کسی صورت میں اپنے مخالفوں سے دہشت نہیں کھاتے۔ یہ اُن کے لئے ایک نشان ہو گا کہ وہ ہلاک ہو جائیں گے جبکہ آپ کو نجات حاصل ہو گی، اور وہ بھی اللہ سے۔ 29 کیونکہ آپ کو نہ صرف مسیح پر ایمان لانے کا فضل حاصل ہوا ہے بلکہ اُس کی خاطر دُکھ اُٹھانے کا بھی۔ 30 آپ بھی اُس مقابلے میں جاں فشانی کر رہے ہیں جس میں آپ نے مجھے دیکھا ہے اور جس کے بارے میں آپ نے اب سن لیا ہے کہ مَیں اب تک اُس میں مصروف ہوں۔

In Other Versions

Philippians 1 in the ANGEFD

Philippians 1 in the ANTPNG2D

Philippians 1 in the AS21

Philippians 1 in the BAGH

Philippians 1 in the BBPNG

Philippians 1 in the BBT1E

Philippians 1 in the BDS

Philippians 1 in the BEV

Philippians 1 in the BHAD

Philippians 1 in the BIB

Philippians 1 in the BLPT

Philippians 1 in the BNT

Philippians 1 in the BNTABOOT

Philippians 1 in the BNTLV

Philippians 1 in the BOATCB

Philippians 1 in the BOATCB2

Philippians 1 in the BOBCV

Philippians 1 in the BOCNT

Philippians 1 in the BOECS

Philippians 1 in the BOGWICC

Philippians 1 in the BOHCB

Philippians 1 in the BOHCV

Philippians 1 in the BOHLNT

Philippians 1 in the BOHNTLTAL

Philippians 1 in the BOICB

Philippians 1 in the BOILNTAP

Philippians 1 in the BOITCV

Philippians 1 in the BOKCV

Philippians 1 in the BOKCV2

Philippians 1 in the BOKHWOG

Philippians 1 in the BOKSSV

Philippians 1 in the BOLCB

Philippians 1 in the BOLCB2

Philippians 1 in the BOMCV

Philippians 1 in the BONAV

Philippians 1 in the BONCB

Philippians 1 in the BONLT

Philippians 1 in the BONUT2

Philippians 1 in the BOPLNT

Philippians 1 in the BOSCB

Philippians 1 in the BOSNC

Philippians 1 in the BOTLNT

Philippians 1 in the BOVCB

Philippians 1 in the BOYCB

Philippians 1 in the BPBB

Philippians 1 in the BPH

Philippians 1 in the BSB

Philippians 1 in the CCB

Philippians 1 in the CUV

Philippians 1 in the CUVS

Philippians 1 in the DBT

Philippians 1 in the DGDNT

Philippians 1 in the DHNT

Philippians 1 in the DNT

Philippians 1 in the ELBE

Philippians 1 in the EMTV

Philippians 1 in the ESV

Philippians 1 in the FBV

Philippians 1 in the FEB

Philippians 1 in the GGMNT

Philippians 1 in the GNT

Philippians 1 in the HARY

Philippians 1 in the HNT

Philippians 1 in the IRVA

Philippians 1 in the IRVB

Philippians 1 in the IRVG

Philippians 1 in the IRVH

Philippians 1 in the IRVK

Philippians 1 in the IRVM

Philippians 1 in the IRVM2

Philippians 1 in the IRVO

Philippians 1 in the IRVP

Philippians 1 in the IRVT

Philippians 1 in the IRVT2

Philippians 1 in the IRVU

Philippians 1 in the ISVN

Philippians 1 in the JSNT

Philippians 1 in the KAPI

Philippians 1 in the KBT1ETNIK

Philippians 1 in the KBV

Philippians 1 in the KJV

Philippians 1 in the KNFD

Philippians 1 in the LBA

Philippians 1 in the LBLA

Philippians 1 in the LNT

Philippians 1 in the LSV

Philippians 1 in the MAAL

Philippians 1 in the MBV

Philippians 1 in the MBV2

Philippians 1 in the MHNT

Philippians 1 in the MKNFD

Philippians 1 in the MNG

Philippians 1 in the MNT

Philippians 1 in the MNT2

Philippians 1 in the MRS1T

Philippians 1 in the NAA

Philippians 1 in the NASB

Philippians 1 in the NBLA

Philippians 1 in the NBS

Philippians 1 in the NBVTP

Philippians 1 in the NET2

Philippians 1 in the NIV11

Philippians 1 in the NNT

Philippians 1 in the NNT2

Philippians 1 in the NNT3

Philippians 1 in the PDDPT

Philippians 1 in the PFNT

Philippians 1 in the RMNT

Philippians 1 in the SBIAS

Philippians 1 in the SBIBS

Philippians 1 in the SBIBS2

Philippians 1 in the SBICS

Philippians 1 in the SBIDS

Philippians 1 in the SBIGS

Philippians 1 in the SBIHS

Philippians 1 in the SBIIS

Philippians 1 in the SBIIS2

Philippians 1 in the SBIIS3

Philippians 1 in the SBIKS

Philippians 1 in the SBIKS2

Philippians 1 in the SBIMS

Philippians 1 in the SBIOS

Philippians 1 in the SBIPS

Philippians 1 in the SBISS

Philippians 1 in the SBITS

Philippians 1 in the SBITS2

Philippians 1 in the SBITS3

Philippians 1 in the SBITS4

Philippians 1 in the SBIUS

Philippians 1 in the SBIVS

Philippians 1 in the SBT

Philippians 1 in the SBT1E

Philippians 1 in the SCHL

Philippians 1 in the SNT

Philippians 1 in the SUSU

Philippians 1 in the SUSU2

Philippians 1 in the SYNO

Philippians 1 in the TBIAOTANT

Philippians 1 in the TBT1E

Philippians 1 in the TBT1E2

Philippians 1 in the TFTIP

Philippians 1 in the TFTU

Philippians 1 in the TGNTATF3T

Philippians 1 in the THAI

Philippians 1 in the TNFD

Philippians 1 in the TNT

Philippians 1 in the TNTIK

Philippians 1 in the TNTIL

Philippians 1 in the TNTIN

Philippians 1 in the TNTIP

Philippians 1 in the TNTIZ

Philippians 1 in the TOMA

Philippians 1 in the TTENT

Philippians 1 in the UBG

Philippians 1 in the UGV

Philippians 1 in the UGV3

Philippians 1 in the VBL

Philippians 1 in the VDCC

Philippians 1 in the YALU

Philippians 1 in the YAPE

Philippians 1 in the YBVTP

Philippians 1 in the ZBP