Proverbs 11 (UGV2)

1 رب غلط ترازو سے گھن کھاتا ہے، وہ صحیح ترازو ہی سے خوش ہوتا ہے۔ 2 جہاں تکبر ہے وہاں بدنامی بھی قریب ہی رہتی ہے، لیکن جو حلیم ہے اُس کے دامن میں حکمت رہتی ہے۔ 3 سیدھی راہ پر چلنے والوں کی دیانت داری اُن کی راہنمائی کرتی جبکہ بےوفاؤں کی نمک حرامی اُنہیں تباہ کرتی ہے۔ 4 غضب کے دن دولت کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ راست بازی لوگوں کی جان کو چھڑاتی ہے۔ 5 بےالزام کی راست بازی اُس کا راستہ ہموار بنا دیتی ہے جبکہ بےدین کی بُری حرکتیں اُسے گرا دیتی ہیں۔ 6 سیدھی راہ پر چلنے والوں کی راست بازی اُنہیں چھڑا دیتی جبکہ بےوفاؤں کا لالچ اُنہیں پھنسا دیتا ہے۔ 7 دم توڑتے وقت بےدین کی ساری اُمید جاتی رہتی ہے، جس دولت کی توقع اُس نے کی وہ جاتی رہتی ہے۔ 8 راست باز کی جان مصیبت سے چھوٹ جاتی ہے، اور اُس کی جگہ بےدین پھنس جاتا ہے۔ 9 کافر اپنے منہ سے اپنے پڑوسی کو تباہ کرتا ہے، لیکن راست بازوں کا علم اُنہیں چھڑاتا ہے۔ 10 جب راست باز کامیاب ہوں تو پورا شہر جشن مناتا ہے، جب بےدین ہلاک ہوں تو خوشی کے نعرے بلند ہو جاتے ہیں۔ 11 سیدھی راہ پر چلنے والوں کی برکت سے شہر ترقی کرتا ہے، لیکن بےدین کے منہ سے وہ مسمار ہو جاتا ہے۔ 12 ناسمجھ آدمی اپنے پڑوسی کو حقیر جانتا ہے جبکہ سمجھ دار آدمی خاموش رہتا ہے۔ 13 تہمت لگانے والا دوسروں کے راز فاش کرتا ہے، لیکن قابلِ اعتماد شخص وہ بھید پوشیدہ رکھتا ہے جو اُس کے سپرد کیا گیا ہو۔ 14 جہاں قیادت کی کمی ہے وہاں قوم کا تنزل یقینی ہے، جہاں مشیروں کی کثرت ہے وہاں قوم فتح یاب رہے گی۔ 15 جو اجنبی کا ضامن ہو جائے اُسے یقیناً نقصان پہنچے گا، جو ضامن بننے سے انکار کرے وہ محفوظ رہے گا۔ 16 نیک عورت عزت سے اور ظالم آدمی دولت سے لپٹے رہتے ہیں۔ 17 شفیق کا اچھا سلوک اُسی کے لئے فائدہ مند ہے جبکہ ظالم کا بُرا سلوک اُسی کے لئے نقصان دہ ہے۔ 18 جو کچھ بےدین کماتا ہے وہ فریب دہ ہے، لیکن جو راستی کا بیج بوئے اُس کا اجر یقینی ہے۔ 19 راست بازی کا پھل زندگی ہے جبکہ بُرائی کے پیچھے بھاگنے والے کا انجام موت ہے۔ 20 رب کج دلوں سے گھن کھاتا ہے، وہ بےالزام راہ پر چلنے والوں ہی سے خوش ہوتا ہے۔ 21 یقین کرو، بدکار سزا سے نہیں بچے گا جبکہ راست بازوں کے فرزند چھوٹ جائیں گے۔ 22 جس طرح سؤر کی تھوتھنی میں سونے کا چھلا کھٹکتا ہے اُسی طرح خوب صورت عورت کی بےتمیزی کھٹکتی ہے۔ 23 اللہ راست بازوں کی آرزو اچھی چیزوں سے پوری کرتا ہے، لیکن اُس کا غضب بےدینوں کی اُمید پر نازل ہوتا ہے۔ 24 ایک آدمی کی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، گو وہ فیاض دلی سے تقسیم کرتا ہے۔ دوسرے کی غربت میں اضافہ ہوتا ہے، گو وہ حد سے زیادہ کنجوس ہے۔ 25 فیاض دل خوش حال رہے گا، جو دوسروں کو تر و تازہ کرے وہ خود تازہ دم رہے گا۔ 26 لوگ گندم کے ذخیرہ اندوز پر لعنت بھیجتے ہیں، لیکن جو گندم کو بازار میں آنے دیتا ہے اُس کے سر پر برکت آتی ہے۔ 27 جو بھلائی کی تلاش میں رہے وہ اللہ کی منظوری چاہتا ہے، لیکن جو بُرائی کی تلاش میں رہے وہ خود بُرائی کے پھندے میں پھنس جائے گا۔ 28 جو اپنی دولت پر بھروسا رکھے وہ گر جائے گا، لیکن راست باز ہرے بھرے پتوں کی طرح پھلیں پھولیں گے۔ 29 جو اپنے گھر میں گڑبڑ پیدا کرے وہ میراث میں ہَوا ہی پائے گا۔ احمق دانش مند کا نوکر بنے گا۔ 30 راست باز کا پھل زندگی کا درخت ہے، اور دانش مند آدمی جانیں جیتتا ہے۔ 31 راست باز کو زمین پر ہی اجر ملتا ہے۔ تو پھر بےدین اور گناہ گار سزا کیوں نہ پائیں؟

In Other Versions

Proverbs 11 in the ANGEFD

Proverbs 11 in the ANTPNG2D

Proverbs 11 in the AS21

Proverbs 11 in the BAGH

Proverbs 11 in the BBPNG

Proverbs 11 in the BBT1E

Proverbs 11 in the BDS

Proverbs 11 in the BEV

Proverbs 11 in the BHAD

Proverbs 11 in the BIB

Proverbs 11 in the BLPT

Proverbs 11 in the BNT

Proverbs 11 in the BNTABOOT

Proverbs 11 in the BNTLV

Proverbs 11 in the BOATCB

Proverbs 11 in the BOATCB2

Proverbs 11 in the BOBCV

Proverbs 11 in the BOCNT

Proverbs 11 in the BOECS

Proverbs 11 in the BOGWICC

Proverbs 11 in the BOHCB

Proverbs 11 in the BOHCV

Proverbs 11 in the BOHLNT

Proverbs 11 in the BOHNTLTAL

Proverbs 11 in the BOICB

Proverbs 11 in the BOILNTAP

Proverbs 11 in the BOITCV

Proverbs 11 in the BOKCV

Proverbs 11 in the BOKCV2

Proverbs 11 in the BOKHWOG

Proverbs 11 in the BOKSSV

Proverbs 11 in the BOLCB

Proverbs 11 in the BOLCB2

Proverbs 11 in the BOMCV

Proverbs 11 in the BONAV

Proverbs 11 in the BONCB

Proverbs 11 in the BONLT

Proverbs 11 in the BONUT2

Proverbs 11 in the BOPLNT

Proverbs 11 in the BOSCB

Proverbs 11 in the BOSNC

Proverbs 11 in the BOTLNT

Proverbs 11 in the BOVCB

Proverbs 11 in the BOYCB

Proverbs 11 in the BPBB

Proverbs 11 in the BPH

Proverbs 11 in the BSB

Proverbs 11 in the CCB

Proverbs 11 in the CUV

Proverbs 11 in the CUVS

Proverbs 11 in the DBT

Proverbs 11 in the DGDNT

Proverbs 11 in the DHNT

Proverbs 11 in the DNT

Proverbs 11 in the ELBE

Proverbs 11 in the EMTV

Proverbs 11 in the ESV

Proverbs 11 in the FBV

Proverbs 11 in the FEB

Proverbs 11 in the GGMNT

Proverbs 11 in the GNT

Proverbs 11 in the HARY

Proverbs 11 in the HNT

Proverbs 11 in the IRVA

Proverbs 11 in the IRVB

Proverbs 11 in the IRVG

Proverbs 11 in the IRVH

Proverbs 11 in the IRVK

Proverbs 11 in the IRVM

Proverbs 11 in the IRVM2

Proverbs 11 in the IRVO

Proverbs 11 in the IRVP

Proverbs 11 in the IRVT

Proverbs 11 in the IRVT2

Proverbs 11 in the IRVU

Proverbs 11 in the ISVN

Proverbs 11 in the JSNT

Proverbs 11 in the KAPI

Proverbs 11 in the KBT1ETNIK

Proverbs 11 in the KBV

Proverbs 11 in the KJV

Proverbs 11 in the KNFD

Proverbs 11 in the LBA

Proverbs 11 in the LBLA

Proverbs 11 in the LNT

Proverbs 11 in the LSV

Proverbs 11 in the MAAL

Proverbs 11 in the MBV

Proverbs 11 in the MBV2

Proverbs 11 in the MHNT

Proverbs 11 in the MKNFD

Proverbs 11 in the MNG

Proverbs 11 in the MNT

Proverbs 11 in the MNT2

Proverbs 11 in the MRS1T

Proverbs 11 in the NAA

Proverbs 11 in the NASB

Proverbs 11 in the NBLA

Proverbs 11 in the NBS

Proverbs 11 in the NBVTP

Proverbs 11 in the NET2

Proverbs 11 in the NIV11

Proverbs 11 in the NNT

Proverbs 11 in the NNT2

Proverbs 11 in the NNT3

Proverbs 11 in the PDDPT

Proverbs 11 in the PFNT

Proverbs 11 in the RMNT

Proverbs 11 in the SBIAS

Proverbs 11 in the SBIBS

Proverbs 11 in the SBIBS2

Proverbs 11 in the SBICS

Proverbs 11 in the SBIDS

Proverbs 11 in the SBIGS

Proverbs 11 in the SBIHS

Proverbs 11 in the SBIIS

Proverbs 11 in the SBIIS2

Proverbs 11 in the SBIIS3

Proverbs 11 in the SBIKS

Proverbs 11 in the SBIKS2

Proverbs 11 in the SBIMS

Proverbs 11 in the SBIOS

Proverbs 11 in the SBIPS

Proverbs 11 in the SBISS

Proverbs 11 in the SBITS

Proverbs 11 in the SBITS2

Proverbs 11 in the SBITS3

Proverbs 11 in the SBITS4

Proverbs 11 in the SBIUS

Proverbs 11 in the SBIVS

Proverbs 11 in the SBT

Proverbs 11 in the SBT1E

Proverbs 11 in the SCHL

Proverbs 11 in the SNT

Proverbs 11 in the SUSU

Proverbs 11 in the SUSU2

Proverbs 11 in the SYNO

Proverbs 11 in the TBIAOTANT

Proverbs 11 in the TBT1E

Proverbs 11 in the TBT1E2

Proverbs 11 in the TFTIP

Proverbs 11 in the TFTU

Proverbs 11 in the TGNTATF3T

Proverbs 11 in the THAI

Proverbs 11 in the TNFD

Proverbs 11 in the TNT

Proverbs 11 in the TNTIK

Proverbs 11 in the TNTIL

Proverbs 11 in the TNTIN

Proverbs 11 in the TNTIP

Proverbs 11 in the TNTIZ

Proverbs 11 in the TOMA

Proverbs 11 in the TTENT

Proverbs 11 in the UBG

Proverbs 11 in the UGV

Proverbs 11 in the UGV3

Proverbs 11 in the VBL

Proverbs 11 in the VDCC

Proverbs 11 in the YALU

Proverbs 11 in the YAPE

Proverbs 11 in the YBVTP

Proverbs 11 in the ZBP