Proverbs 6 (UGV2)

1 میرے بیٹے، کیا تُو اپنے پڑوسی کا ضامن بنا ہے؟ کیا تُو نے ہاتھ ملا کر وعدہ کیا ہے کہ مَیں کسی دوسرے کا ذمہ دار ٹھہروں گا؟ 2 کیا تُو اپنے وعدے سے بندھا ہوا، اپنے منہ کے الفاظ سے پھنسا ہوا ہے؟ 3 ایسا کرنے سے تُو اپنے پڑوسی کے ہاتھ میں آ گیا ہے، اِس لئے اپنی جان کو چھڑانے کے لئے اُس کے سامنے اوندھے منہ ہو کر اُسے اپنی منت سماجت سے تنگ کر۔ 4 اپنی آنکھوں کو سونے نہ دے، اپنے پپوٹوں کو اونگھنے نہ دے جب تک تُو اِس ذمہ داری سے فارغ نہ ہو جائے۔ 5 جس طرح غزال شکاری کے ہاتھ سے اور پرندہ چڑی مار کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے اُسی طرح سرتوڑ کوشش کر تاکہ تیری جان چھوٹ جائے۔ 6 اے کاہل، چیونٹی کے پاس جا کر اُس کی راہوں پر غور کر! اُس کے نمونے سے حکمت سیکھ لے۔ 7 اُس پر نہ سردار، نہ افسر یا حکمران مقرر ہے، 8 توبھی وہ گرمیوں میں سردیوں کے لئے کھانے کا ذخیرہ کر رکھتی، فصل کے دنوں میں خوب خوراک اکٹھی کرتی ہے۔ 9 اے کاہل، تُو مزید کب تک سویا رہے گا، کب جاگ اُٹھے گا؟ 10 تُو کہتا ہے، ”مجھے تھوڑی دیر سونے دے، تھوڑی دیر اونگھنے دے، تھوڑی دیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنے دے تاکہ آرام کر سکوں۔“ 11 لیکن خبردار، جلد ہی غربت راہزن کی طرح تجھ پر آئے گی، مفلسی ہتھیار سے لیس ڈاکو کی طرح تجھ پر ٹوٹ پڑے گی۔ 12 بدمعاش اور کمینہ کس طرح پہچانا جاتا ہے؟ وہ منہ میں جھوٹ لئے پھرتا ہے، 13 اپنی آنکھوں، پاؤں اور اُنگلیوں سے اشارہ کر کے تجھے فریب کے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتا ہے۔ 14 اُس کے دل میں کجی ہے، اور وہ ہر وقت بُرے منصوبے باندھنے میں لگا رہتا ہے۔ جہاں بھی جائے وہاں جھگڑے چھڑ جاتے ہیں۔ 15 لیکن ایسے شخص پر اچانک ہی آفت آئے گی۔ ایک ہی لمحے میں وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ تب اُس کا علاج ناممکن ہو گا۔ 16 رب چھ چیزوں سے نفرت بلکہ سات چیزوں سے گھن کھاتا ہے، 17 وہ آنکھیں جو غرور سے دیکھتی ہیں، وہ زبان جو جھوٹ بولتی ہے، وہ ہاتھ جو بےگناہوں کو قتل کرتے ہیں، 18 وہ دل جو بُرے منصوبے باندھتا ہے، وہ پاؤں جو دوسروں کو نقصان پہنچانے کے لئے بھاگتے ہیں، 19 وہ گواہ جو عدالت میں جھوٹ بولتا اور وہ جو بھائیوں میں جھگڑا پیدا کرتا ہے۔ 20 میرے بیٹے، اپنے باپ کے حکم سے لپٹا رہ، اور اپنی ماں کی ہدایت نظرانداز نہ کر۔ 21 اُنہیں یوں اپنے دل کے ساتھ باندھے رکھ کہ کبھی دُور نہ ہو جائیں۔ اُنہیں ہار کی طرح اپنے گلے میں ڈال لے۔ 22 چلتے وقت وہ تیری راہنمائی کریں، آرام کرتے وقت تیری پہرا داری کریں، جاگتے وقت تجھ سے ہم کلام ہوں۔ 23 کیونکہ باپ کا حکم چراغ اور ماں کی ہدایت روشنی ہے، تربیت کی ڈانٹ ڈپٹ زندگی بخش راہ ہے۔ 24 یوں تُو بدکار عورت اور دوسرے کی زناکار بیوی کی چِکنی چپڑی باتوں سے محفوظ رہے گا۔ 25 دل میں اُس کے حُسن کا لالچ نہ کر، ایسا نہ ہو کہ وہ پلک مار مار کر تجھے پکڑ لے۔ 26 کیونکہ گو کسبی آدمی کو اُس کے پیسے سے محروم کرتی ہے، لیکن دوسرے کی زناکار بیوی اُس کی قیمتی جان کا شکار کرتی ہے۔ 27 کیا انسان اپنی جھولی میں بھڑکتی آگ یوں اُٹھا کر پھر سکتا ہے کہ اُس کے کپڑے نہ جلیں؟ 28 یا کیا کوئی دہکتے کوئلوں پر یوں پھر سکتا ہے کہ اُس کے پاؤں جُھلس نہ جائیں؟ 29 اِسی طرح جو کسی دوسرے کی بیوی سے ہم بستر ہو جائے اُس کا انجام بُرا ہے، جو بھی دوسرے کی بیوی کو چھیڑے اُسے سزا ملے گی۔ 30 جو بھوک کے مارے اپنا پیٹ بھرنے کے لئے چوری کرے اُسے لوگ حد سے زیادہ حقیر نہیں جانتے، 31 حالانکہ اُسے چوری کئے ہوئے مال کو سات گُنا واپس کرنا ہے اور اُس کے گھر کی دولت جاتی رہے گی۔ 32 لیکن جو کسی دوسرے کی بیوی کے ساتھ زنا کرے وہ بےعقل ہے۔ جو اپنی جان کو تباہ کرنا چاہے وہی ایسا کرتا ہے۔ 33 اُس کی پٹائی اور بےعزتی کی جائے گی، اور اُس کی شرمندگی کبھی نہیں مٹے گی۔ 34 کیونکہ شوہر غیرت کھا کر اور طیش میں آ کر بےرحمی سے بدلہ لے گا۔ 35 نہ وہ کوئی معاوضہ قبول کرے گا، نہ رشوت لے گا، خواہ کتنی زیادہ کیوں نہ ہو۔

In Other Versions

Proverbs 6 in the ANGEFD

Proverbs 6 in the ANTPNG2D

Proverbs 6 in the AS21

Proverbs 6 in the BAGH

Proverbs 6 in the BBPNG

Proverbs 6 in the BBT1E

Proverbs 6 in the BDS

Proverbs 6 in the BEV

Proverbs 6 in the BHAD

Proverbs 6 in the BIB

Proverbs 6 in the BLPT

Proverbs 6 in the BNT

Proverbs 6 in the BNTABOOT

Proverbs 6 in the BNTLV

Proverbs 6 in the BOATCB

Proverbs 6 in the BOATCB2

Proverbs 6 in the BOBCV

Proverbs 6 in the BOCNT

Proverbs 6 in the BOECS

Proverbs 6 in the BOGWICC

Proverbs 6 in the BOHCB

Proverbs 6 in the BOHCV

Proverbs 6 in the BOHLNT

Proverbs 6 in the BOHNTLTAL

Proverbs 6 in the BOICB

Proverbs 6 in the BOILNTAP

Proverbs 6 in the BOITCV

Proverbs 6 in the BOKCV

Proverbs 6 in the BOKCV2

Proverbs 6 in the BOKHWOG

Proverbs 6 in the BOKSSV

Proverbs 6 in the BOLCB

Proverbs 6 in the BOLCB2

Proverbs 6 in the BOMCV

Proverbs 6 in the BONAV

Proverbs 6 in the BONCB

Proverbs 6 in the BONLT

Proverbs 6 in the BONUT2

Proverbs 6 in the BOPLNT

Proverbs 6 in the BOSCB

Proverbs 6 in the BOSNC

Proverbs 6 in the BOTLNT

Proverbs 6 in the BOVCB

Proverbs 6 in the BOYCB

Proverbs 6 in the BPBB

Proverbs 6 in the BPH

Proverbs 6 in the BSB

Proverbs 6 in the CCB

Proverbs 6 in the CUV

Proverbs 6 in the CUVS

Proverbs 6 in the DBT

Proverbs 6 in the DGDNT

Proverbs 6 in the DHNT

Proverbs 6 in the DNT

Proverbs 6 in the ELBE

Proverbs 6 in the EMTV

Proverbs 6 in the ESV

Proverbs 6 in the FBV

Proverbs 6 in the FEB

Proverbs 6 in the GGMNT

Proverbs 6 in the GNT

Proverbs 6 in the HARY

Proverbs 6 in the HNT

Proverbs 6 in the IRVA

Proverbs 6 in the IRVB

Proverbs 6 in the IRVG

Proverbs 6 in the IRVH

Proverbs 6 in the IRVK

Proverbs 6 in the IRVM

Proverbs 6 in the IRVM2

Proverbs 6 in the IRVO

Proverbs 6 in the IRVP

Proverbs 6 in the IRVT

Proverbs 6 in the IRVT2

Proverbs 6 in the IRVU

Proverbs 6 in the ISVN

Proverbs 6 in the JSNT

Proverbs 6 in the KAPI

Proverbs 6 in the KBT1ETNIK

Proverbs 6 in the KBV

Proverbs 6 in the KJV

Proverbs 6 in the KNFD

Proverbs 6 in the LBA

Proverbs 6 in the LBLA

Proverbs 6 in the LNT

Proverbs 6 in the LSV

Proverbs 6 in the MAAL

Proverbs 6 in the MBV

Proverbs 6 in the MBV2

Proverbs 6 in the MHNT

Proverbs 6 in the MKNFD

Proverbs 6 in the MNG

Proverbs 6 in the MNT

Proverbs 6 in the MNT2

Proverbs 6 in the MRS1T

Proverbs 6 in the NAA

Proverbs 6 in the NASB

Proverbs 6 in the NBLA

Proverbs 6 in the NBS

Proverbs 6 in the NBVTP

Proverbs 6 in the NET2

Proverbs 6 in the NIV11

Proverbs 6 in the NNT

Proverbs 6 in the NNT2

Proverbs 6 in the NNT3

Proverbs 6 in the PDDPT

Proverbs 6 in the PFNT

Proverbs 6 in the RMNT

Proverbs 6 in the SBIAS

Proverbs 6 in the SBIBS

Proverbs 6 in the SBIBS2

Proverbs 6 in the SBICS

Proverbs 6 in the SBIDS

Proverbs 6 in the SBIGS

Proverbs 6 in the SBIHS

Proverbs 6 in the SBIIS

Proverbs 6 in the SBIIS2

Proverbs 6 in the SBIIS3

Proverbs 6 in the SBIKS

Proverbs 6 in the SBIKS2

Proverbs 6 in the SBIMS

Proverbs 6 in the SBIOS

Proverbs 6 in the SBIPS

Proverbs 6 in the SBISS

Proverbs 6 in the SBITS

Proverbs 6 in the SBITS2

Proverbs 6 in the SBITS3

Proverbs 6 in the SBITS4

Proverbs 6 in the SBIUS

Proverbs 6 in the SBIVS

Proverbs 6 in the SBT

Proverbs 6 in the SBT1E

Proverbs 6 in the SCHL

Proverbs 6 in the SNT

Proverbs 6 in the SUSU

Proverbs 6 in the SUSU2

Proverbs 6 in the SYNO

Proverbs 6 in the TBIAOTANT

Proverbs 6 in the TBT1E

Proverbs 6 in the TBT1E2

Proverbs 6 in the TFTIP

Proverbs 6 in the TFTU

Proverbs 6 in the TGNTATF3T

Proverbs 6 in the THAI

Proverbs 6 in the TNFD

Proverbs 6 in the TNT

Proverbs 6 in the TNTIK

Proverbs 6 in the TNTIL

Proverbs 6 in the TNTIN

Proverbs 6 in the TNTIP

Proverbs 6 in the TNTIZ

Proverbs 6 in the TOMA

Proverbs 6 in the TTENT

Proverbs 6 in the UBG

Proverbs 6 in the UGV

Proverbs 6 in the UGV3

Proverbs 6 in the VBL

Proverbs 6 in the VDCC

Proverbs 6 in the YALU

Proverbs 6 in the YAPE

Proverbs 6 in the YBVTP

Proverbs 6 in the ZBP