2 Kings 16 (UGV2)
1 آخز بن یوتام اسرائیل کے بادشاہ فِقَح بن رملیاہ کی حکومت کے 17ویں سال میں یہوداہ کا بادشاہ بنا۔ 2 اُس وقت آخز 20 سال کا تھا، اور وہ یروشلم میں رہ کر 16 سال حکومت کرتا رہا۔ وہ اپنے باپ داؤد کے نمونے پر نہ چلا بلکہ وہ کچھ کرتا رہا جو رب کو ناپسند تھا۔ 3 کیونکہ اُس نے اسرائیل کے بادشاہوں کا چال چلن اپنایا، یہاں تک کہ اُس نے اپنے بیٹے کو قربانی کے طور پر جلا دیا۔ یوں وہ اُن قوموں کے گھنونے رسم و رواج ادا کرنے لگا جنہیں رب نے اسرائیلیوں کے آگے ملک سے نکال دیا تھا۔ 4 آخز بخور جلا کر اپنی قربانیاں اونچے مقاموں، پہاڑیوں کی چوٹیوں اور ہر گھنے درخت کے سائے میں چڑھاتا تھا۔ 5 ایک دن شام کا بادشاہ رضین اور اسرائیل کا بادشاہ فِقَح بن رملیاہ یروشلم پر حملہ کرنے کے لئے یہوداہ میں گھس آئے۔ اُنہوں نے شہر کا محاصرہ تو کیا لیکن اُس پر قبضہ کرنے میں ناکام رہے۔ 6 اُن ہی دنوں میں رضین نے ایلات پر دوبارہ قبضہ کر کے شام کا حصہ بنا لیا۔ یہوداہ کے لوگوں کو وہاں سے نکال کر اُس نے وہاں ادومیوں کو بسا دیا۔ یہ ادومی آج تک وہاں آباد ہیں۔ 7 آخز نے اپنے قاصدوں کو اسور کے بادشاہ تِگلت پِل ایسر کے پاس بھیج کر اُسے اطلاع دی، ”مَیں آپ کا خادم اور بیٹا ہوں۔ مہربانی کر کے آئیں اور مجھے شام اور اسرائیل کے بادشاہوں سے بچائیں جو مجھ پر حملہ کر رہے ہیں۔“ 8 ساتھ ساتھ آخز نے وہ چاندی اور سونا جمع کیا جو رب کے گھر اور شاہی محل کے خزانوں میں تھا اور اُسے تحفے کے طور پر اسور کے بادشاہ کو بھیج دیا۔ 9 تِگلت پِل ایسر راضی ہو گیا۔ اُس نے دمشق پر حملہ کر کے شہر پر قبضہ کر لیا اور اُس کے باشندوں کو گرفتار کر کے قیر کو لے گیا۔ رضین کو اُس نے قتل کر دیا۔ 10 آخز بادشاہ اسور کے بادشاہ تِگلت پِل ایسر سے ملنے کے لئے دمشق گیا۔ وہاں ایک قربان گاہ تھی جس کا نمونہ آخز نے بنا کر اُوریاہ امام کو بھیج دیا۔ ساتھ ساتھ اُس نے ڈیزائن کی تمام تفصیلات بھی یروشلم بھیج دیں۔ 11 جب اُوریاہ کو ہدایات ملیں تو اُس نے اُن ہی کے مطابق یروشلم میں ایک قربان گاہ بنائی۔ آخز کے دمشق سے واپس آنے سے پہلے پہلے اُسے تیار کر لیا گیا۔ 12 جب بادشاہ واپس آیا تو اُس نے نئی قربان گاہ کا معائنہ کیا۔ پھر اُس کی سیڑھی پر چڑھ کر 13 اُس نے خود قربانیاں اُس پر پیش کیں۔ بھسم ہونے والی قربانی اور غلہ کی نذر جلا کر اُس نے مَے کی نذر قربان گاہ پر اُنڈیل دی اور سلامتی کی قربانیوں کا خون اُس پر چھڑک دیا۔ 14 رب کے گھر اور نئی قربان گاہ کے درمیان اب تک پیتل کی پرانی قربان گاہ تھی۔ اب آخز نے اُسے اُٹھا کر رب کے گھر کے سامنے سے منتقل کر کے نئی قربان گاہ کے پیچھے یعنی شمال کی طرف رکھوا دیا۔ 15 اُوریاہ امام کو اُس نے حکم دیا، ”اب سے آپ کو تمام قربانیوں کو نئی قربان گاہ پر پیش کرنا ہے۔ اِن میں صبح و شام کی روزانہ قربانیاں بھی شامل ہیں اور بادشاہ اور اُمّت کی مختلف قربانیاں بھی، مثلاً بھسم ہونے والی قربانیاں اور غلہ اور مَے کی نذریں۔ قربانیوں کے تمام خون کو بھی صرف نئی قربان گاہ پر چھڑکنا ہے۔ آئندہ پیتل کی پرانی قربان گاہ صرف میرے ذاتی استعمال کے لئے ہو گی جب مجھے اللہ سے کچھ دریافت کرنا ہو گا۔“ 16 اُوریاہ امام نے ویسا ہی کیا جیسا بادشاہ نے اُسے حکم دیا۔ 17 لیکن آخز بادشاہ رب کے گھر میں مزید تبدیلیاں بھی لایا۔ ہتھ گاڑیوں کے جن فریموں پر باسن رکھے جاتے تھے اُنہیں توڑ کر اُس نے باسنوں کو دُور کر دیا۔ اِس کے علاوہ اُس نے ’سمندر‘ نامی بڑے حوض کو پیتل کے اُن بَیلوں سے اُتار دیا جن پر وہ شروع سے پڑا تھا اور اُسے پتھر کے ایک چبوترے پر رکھوا دیا۔ 18 اُس نے اسور کے بادشاہ کو خوش رکھنے کے لئے ایک اَور کام بھی کیا۔ اُس نے رب کے گھر سے وہ چبوترا دُور کر دیا جس پر بادشاہ کا تخت رکھا جاتا تھا اور وہ دروازہ بند کر دیا جو بادشاہ رب کے گھر میں داخل ہونے کے لئے استعمال کرتا تھا۔ 19 باقی جو کچھ آخز کی حکومت کے دوران ہوا اور جو کچھ اُس نے کیا وہ ’شاہانِ یہوداہ کی تاریخ‘ کی کتاب میں درج ہے۔ 20 جب وہ مر کر اپنے باپ دادا سے جا ملا تو اُسے یروشلم کے اُس حصے میں جو ’داؤد کا شہر‘ کہلاتا ہے خاندانی قبر میں دفنایا گیا۔ پھر اُس کا بیٹا حِزقیاہ تخت نشین ہوا۔
In Other Versions
2 Kings 16 in the ANGEFD
2 Kings 16 in the ANTPNG2D
2 Kings 16 in the AS21
2 Kings 16 in the BAGH
2 Kings 16 in the BBPNG
2 Kings 16 in the BBT1E
2 Kings 16 in the BDS
2 Kings 16 in the BEV
2 Kings 16 in the BHAD
2 Kings 16 in the BIB
2 Kings 16 in the BLPT
2 Kings 16 in the BNT
2 Kings 16 in the BNTABOOT
2 Kings 16 in the BNTLV
2 Kings 16 in the BOATCB
2 Kings 16 in the BOATCB2
2 Kings 16 in the BOBCV
2 Kings 16 in the BOCNT
2 Kings 16 in the BOECS
2 Kings 16 in the BOGWICC
2 Kings 16 in the BOHCB
2 Kings 16 in the BOHCV
2 Kings 16 in the BOHLNT
2 Kings 16 in the BOHNTLTAL
2 Kings 16 in the BOICB
2 Kings 16 in the BOILNTAP
2 Kings 16 in the BOITCV
2 Kings 16 in the BOKCV
2 Kings 16 in the BOKCV2
2 Kings 16 in the BOKHWOG
2 Kings 16 in the BOKSSV
2 Kings 16 in the BOLCB
2 Kings 16 in the BOLCB2
2 Kings 16 in the BOMCV
2 Kings 16 in the BONAV
2 Kings 16 in the BONCB
2 Kings 16 in the BONLT
2 Kings 16 in the BONUT2
2 Kings 16 in the BOPLNT
2 Kings 16 in the BOSCB
2 Kings 16 in the BOSNC
2 Kings 16 in the BOTLNT
2 Kings 16 in the BOVCB
2 Kings 16 in the BOYCB
2 Kings 16 in the BPBB
2 Kings 16 in the BPH
2 Kings 16 in the BSB
2 Kings 16 in the CCB
2 Kings 16 in the CUV
2 Kings 16 in the CUVS
2 Kings 16 in the DBT
2 Kings 16 in the DGDNT
2 Kings 16 in the DHNT
2 Kings 16 in the DNT
2 Kings 16 in the ELBE
2 Kings 16 in the EMTV
2 Kings 16 in the ESV
2 Kings 16 in the FBV
2 Kings 16 in the FEB
2 Kings 16 in the GGMNT
2 Kings 16 in the GNT
2 Kings 16 in the HARY
2 Kings 16 in the HNT
2 Kings 16 in the IRVA
2 Kings 16 in the IRVB
2 Kings 16 in the IRVG
2 Kings 16 in the IRVH
2 Kings 16 in the IRVK
2 Kings 16 in the IRVM
2 Kings 16 in the IRVM2
2 Kings 16 in the IRVO
2 Kings 16 in the IRVP
2 Kings 16 in the IRVT
2 Kings 16 in the IRVT2
2 Kings 16 in the IRVU
2 Kings 16 in the ISVN
2 Kings 16 in the JSNT
2 Kings 16 in the KAPI
2 Kings 16 in the KBT1ETNIK
2 Kings 16 in the KBV
2 Kings 16 in the KJV
2 Kings 16 in the KNFD
2 Kings 16 in the LBA
2 Kings 16 in the LBLA
2 Kings 16 in the LNT
2 Kings 16 in the LSV
2 Kings 16 in the MAAL
2 Kings 16 in the MBV
2 Kings 16 in the MBV2
2 Kings 16 in the MHNT
2 Kings 16 in the MKNFD
2 Kings 16 in the MNG
2 Kings 16 in the MNT
2 Kings 16 in the MNT2
2 Kings 16 in the MRS1T
2 Kings 16 in the NAA
2 Kings 16 in the NASB
2 Kings 16 in the NBLA
2 Kings 16 in the NBS
2 Kings 16 in the NBVTP
2 Kings 16 in the NET2
2 Kings 16 in the NIV11
2 Kings 16 in the NNT
2 Kings 16 in the NNT2
2 Kings 16 in the NNT3
2 Kings 16 in the PDDPT
2 Kings 16 in the PFNT
2 Kings 16 in the RMNT
2 Kings 16 in the SBIAS
2 Kings 16 in the SBIBS
2 Kings 16 in the SBIBS2
2 Kings 16 in the SBICS
2 Kings 16 in the SBIDS
2 Kings 16 in the SBIGS
2 Kings 16 in the SBIHS
2 Kings 16 in the SBIIS
2 Kings 16 in the SBIIS2
2 Kings 16 in the SBIIS3
2 Kings 16 in the SBIKS
2 Kings 16 in the SBIKS2
2 Kings 16 in the SBIMS
2 Kings 16 in the SBIOS
2 Kings 16 in the SBIPS
2 Kings 16 in the SBISS
2 Kings 16 in the SBITS
2 Kings 16 in the SBITS2
2 Kings 16 in the SBITS3
2 Kings 16 in the SBITS4
2 Kings 16 in the SBIUS
2 Kings 16 in the SBIVS
2 Kings 16 in the SBT
2 Kings 16 in the SBT1E
2 Kings 16 in the SCHL
2 Kings 16 in the SNT
2 Kings 16 in the SUSU
2 Kings 16 in the SUSU2
2 Kings 16 in the SYNO
2 Kings 16 in the TBIAOTANT
2 Kings 16 in the TBT1E
2 Kings 16 in the TBT1E2
2 Kings 16 in the TFTIP
2 Kings 16 in the TFTU
2 Kings 16 in the TGNTATF3T
2 Kings 16 in the THAI
2 Kings 16 in the TNFD
2 Kings 16 in the TNT
2 Kings 16 in the TNTIK
2 Kings 16 in the TNTIL
2 Kings 16 in the TNTIN
2 Kings 16 in the TNTIP
2 Kings 16 in the TNTIZ
2 Kings 16 in the TOMA
2 Kings 16 in the TTENT
2 Kings 16 in the UBG
2 Kings 16 in the UGV
2 Kings 16 in the UGV3
2 Kings 16 in the VBL
2 Kings 16 in the VDCC
2 Kings 16 in the YALU
2 Kings 16 in the YAPE
2 Kings 16 in the YBVTP
2 Kings 16 in the ZBP